Jamia Masjid Ghousia, Dars Qadria Fazlia, Kotli Jammu & Kashmir

  • Home
  • Pakistan
  • Kotli
  • Jamia Masjid Ghousia, Dars Qadria Fazlia, Kotli Jammu & Kashmir

Jamia Masjid Ghousia, Dars Qadria Fazlia, Kotli Jammu & Kashmir Jamia Masjid Ghousia, Dars Qadria Fazlia, Mohalla Balyah Kotli Jammu and Kashmir

HAZRAT-E-ABU-HURAIRA-RAZIALLHO-TA-ALA-ANHO-Ne kaha ki huzur ALAYHISHSALATU-WAS-SALAM ne farmaya ki khudaya ta-ala ke nazdik sari abadiyon mai sab se pyari jagaha uski masjid hai aur sab se buri jagaha bazaar hai (MUSLIM)

29/11/2025
29/11/2025
10/10/2025

ابن جوزی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں أَنَّهَا سَبَبٌ لِّنَفْيِ الْفَقْرِ. یعنی جو درود و سلام پڑھے گا اللہ کریم اسے محتاجی و فقر سے بچائے گا۔
آج کے دور میں ہم در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، کبھی مال کے لیے، کبھی عدالتی مقدمات کے لیے اور کبھی کسی دنیوی غرض کے لیے۔ درود و سلام پڑھا کرو، اللہ تعالٰی تمہیں اپنے اور اپنے حبیب ﷺ کے در سے سب کچھ عطا کرے گا۔ آج جمعہ ہے، عصر سے مغرب کے مابین کثرت سے درود و سلام پڑھو۔

جز ی اللہ عنا سیدنا و مولا نا محمد ما ھو اھلہ

الصلوۃ والسلام علیک یا سیدی یا رسول اللہ
الصلوۃ والسلام علیک یا سیدی یا حبیب اللہ
الصلوۃ والسلام علیک یا سیدی یا نبی اللہ
الصلوۃ والسلام و علیک یا سیدی یا نور اللہ
صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وبارک وسلم ٕ
محمد افتخار الحسن

09/10/2025

تعلیماتِ شیخ عبد القادر جیلانی علیہ الرحمہ اور ہمارا طرزِ عمل: ایک لمحۂ فکریہ
از: شیخ محمد افتخار الحسن قادری

یہ ایک تلخ حقیقت اور لمحۂ فکریہ ہے کہ جب اپنے ہی سنی بھائیوں کو کتاب و سنت کی خالص تعلیمات کی طرف متوجہ کرتے ہوئے یہ درخواست کی جاتی ہے کہ ان غیر مستند اعمال کو ترک کر دیں جو دیگر معاشروں کے زیرِ اثر مسلم ثقافت میں در آئے ہیں، تو جواب عموماً دلیل کے بجائے تقلید پر مبنی ہوتا ہے جو ایک افسوس ناک اور پریشان کرنے والا رویہ ہے۔ عوام الناس تو ایک طرف، بعض علماء تک کا مؤقف یہ ہوتا ہے کہ "چونکہ ہمارے اسلاف اور مشائخ کا یہی طریقہ رہا ہے، لہٰذا ہم اسے کیسے چھوڑ دیں؟"

اس کی ایک واضح مثال"قصیدہ غوثیہ" ہے، جو ایک متنازعہ کلام ہے جس کی کوئی سند سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی علیہ الرحمہ تک نہیں پہنچتی۔ اس کے اشعار میں بیان کردہ مافوق الفطرت تصرفات و اختیارات کی علمی بحث اپنی جگہ، لیکن بنیادی سوال تو یہ ہے کہ جو کلام خود حضرت شیخ سے ثابت ہی نہیں، اسے ان سے منسوب کر کے قبول کرنا کس طرح قرینِ انصاف ہے؟

اس دعوے کے بطلان کے لیے سب سے قوی دلیل خود حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کے اپنے فرمودات اور ارشادات ہیں۔ ذیل میں پیش کی گئی عبارات ان کی مصدقہ کتب سے ماخوذ ہیں، جب کہ قصیدہ غوثیہ ان کی کسی بھی تصنیف میں موجود نہیں۔ ان ارشادات کو پڑھ کر آپ بہ آسانی سمجھ جائیں گے کہ حضرت شیخ، ربِّ ذوالجلال کی توحید اور اس کی شانِ ربوبیت کے معاملے میں کس قدر غیرت مند تھے اور وہ اس خالق و مالکِ حقیقی کا در چھوڑ کر کسی اور سے مانگنے کو ایک مومن کی شان کے منافی سمجھتے تھے۔

آپ دعا کا ادب سکھاتے ہوئے فرماتے ہیں:
'أن یمد یدیه ویحمد اﷲ ویصلي علی النبي ﷺ ثم یسأل اﷲ حاجته'
''انسان کو چاہیے کہ وہ (صرف) اللہ کے حضور دستِ سوال دراز کرے، اللہ کی حمد و ثنا بیان کرے، نبی اکرم ﷺ پر درود و سلام بھیجے اور پھر اللہ ہی سے اپنی حاجت کا سوال کرے۔''

الفتح الربانی میں آپ کا انداز کس قدر واضح اور دو ٹوک ہے، ملاحظہ ہو:

''اتبعوا ولا تبتدعوا، وافقوا ولا تخالفوا، أطیعوا ولا تعصوا، اخلصوا ولا تشرکوا وحدوا الحق وعن بابه لا تبرحوا، سلوہ ولا تسئلوا غیرہ استعینوا به ولا تستعینوا بغیرہ توکلوا علیه ولا تتوکلوا علی غیرہ''
''(صرف) سنت کی پیروی کرو اور بدعات ایجاد نہ کرو۔ (دین کی) موافقت کرو، مخالفت نہ کرو۔ اطاعت کرو، نافرمانی سے بچو۔ اخلاص اپناؤ اور شرک نہ کرو۔ حق تعالیٰ کی توحید کو مضبوطی سے تھامو اور اس کے دروازے سے ہرگز نہ ہٹو۔ اسی (ایک خدا) سے سوال کرو، اس کے علاوہ کسی سے سوال نہ کرو۔ اسی سے مدد مانگو، اس کے علاوہ کسی سے مدد نہ مانگو۔ اسی پر توکل و اعتماد کرو، اس کے علاوہ کسی اور پر بھروسہ نہ کرو۔''

آپ نے امراض و آلام سے نجات کے لیے کسی غیر مستند وظیفے، تعویذ دھاگے یا عجمی اشعار کی تعلیم نہیں دی، بلکہ خالصتاً بارگاہِ الٰہی میں رجوع کا درس دیا۔ فرماتے ہیں:
"جب تم میں سے کوئی شخص خود بیمار ہو یا اس کا کوئی عزیز تکلیف میں ہو تو اسے یوں دعا کرنی چاہیے:
''اے ہمارے رب! جو آسمان میں ہے، تیرا نام پاک ہے۔ زمین و آسمان پر تیرا ہی حکم چلتا ہے۔ جس طرح تیری رحمت آسمان میں ہے، ویسی ہی زمین پر بھی نازل فرما۔ اے پاکیزہ لوگوں کے رب! ہمارے گناہ بخش دے، اپنی رحمت سے ہم پر مہربانی فرما اور اس مصیبت و بیماری میں اپنی جناب سے شفا عطا فرما۔'' (الغنیۃ)

اب انصاف کیجیے اور ٹھنڈے دل سے غور فرمائیے کہ ایک طرف اللہ کا ایک کامل ولی، جس کی محبت کا دم بھرا جاتا ہے، وہ ہر مشکل اور پریشانی میں صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کی تعلیم دے رہا ہے۔ جب کہ دوسری طرف ہم زمین پر گرتے لقمے کو بچانے کے لیے بھی 'یا غوث'کی صدا بلند کرتے ہیں۔ کیا یہ طرزِ عمل کتاب و سنت اور خود سیدنا شیخ کی حقیقی تعلیمات سے صریح انحراف نہیں؟

یہاں ہمارا مقصود استمداد و استغاثہ کی پیچیدہ اعتقادی و شرعی ابحاث کو چھیڑنا ہرگز نہیں، بلکہ معاشرے میں "توکل علی اللہ" کی روح کے فقدان اور ہر معاملے میں روحانی شارٹ کٹ' تلاش کرنے کی بڑھتی ہوئی عادت کی نشاندہی کرنا ہے۔

کتبہ؛ محمد افتخار الحسن
8اکتوبر 2025 بمطابق 16 ربیع الآخر 1447
بریڈفورڈ، انگلستان، برطانیہ

12/01/2024

Happy Rajab

"Oh God, bless us in Rajab, Sha'ban, and make us reach Ramadan"

Oh Allah! Grant us blessings in the months of Rajab and Sh'aban and take us forth to Ramadan.

جشن آمد رسول اللّٰہ ﷺ
17/09/2023

جشن آمد رسول اللّٰہ ﷺ

Address

Kotli

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Masjid Ghousia, Dars Qadria Fazlia, Kotli Jammu & Kashmir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share