Silsla Aalia Ayubia

Silsla Aalia Ayubia جان لو! بیشک ا للہ کے ولیوں پر نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔

مختصر تعارف
دربارِ فیض عالم آستانہ عالیہ ایوبیہ

اللہ کے نام سے شروع جو بڑامہربان، ہمیشہ رحمت فرمانے والاہے تعلیم اور تربیت کا سلسلہ تو ازل سے ہی چلتا آرہا ہے ۔ انبیائے کرام علیھم ا لسلام سب سے بڑے اساتذہ کی حیثیت رکھتے ہیںجن میں ہمارے نبی کریم حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ استاذ الانبیاء ہیں جنہوں نےبندوں کو اپنے رب کریم کے نزدیک کیا۔ انبیائے کرام انسانی حقوق کے سب سے بڑے علمبردار بھی رہے ہیں۔جن میں اما

م الانبیاء نے سب سے زیادہ انسانیت کی خدمت پہ زور دیا۔ اس لیے دین اسلام میں اللہ کے ذکراور حضور سے محبت کے بعد انسانیت کی ہی تعلیم دی گئی ہے۔ اس کا عملی مظاہرہ ہمیں اولیاء اللہ کی خانقاہوں اور آستانوں سے اور ان کی صحبت سے مل رہا ہے ، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ انبیائے کرام کے حقیقی وارث اولیاء اللہ ہی ہیں۔ اولیاء اللہ نے خانقاہوں سے دفاعِ اسلام و فروغ عشقِ رسول ﷺ کا فریضہ بڑے احسن طر یقہ سےسر انجام دیا ۔
اس کی بہترین مثال ہمارے پیر و مرشدامام العاشقین حضرت خواجہ سخی سلطان اعظم بادشاہ فیض گنج الشاہ پیر محمد ایوب جہانگیری قادری چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی ذاتِ پاک ہے ۔آپ کی ذات نے افکار رسول ﷺ کو اپنا کر عوام الناس کو عشقِ مصطفیٰ ﷺ سے سیراب کیا ۔ قوم مسلم کی اصلاح ، سربلندی اور غلبہ کے لیے درگاہوں کو آباد کیا جاتا ہے۔ اولیاء اللہ کی درگاہوں اور خانقاہوں کے دروازے ہر انسان کے لیے کُھلے ہوتے ہیں ۔ جہاں کوئی مذہب ، مسلک ،رنگ ونسل یا ذات پات کو نہیں بلکہ ان کی عقیدت اور محبت کو سراہا جاتا ہے۔ اسی طرح کوٹ رادھا کشن میںایک ایسی ہی خانقاہ دربارِ فیض عالم آستانہ عالیہ ایوبیہ کی بنیاد رکھی گئی۔ جہاں پر لوگ اپنے اللہ اور اس کے نبی کریم ﷺ کی محبت کی پیاس بجھانے ہزاروں کی تعداد میں حاضری دیتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی محبت سے سرشار ہوتے ہیں ۔ لوگ دور دور سے آستانہ عالیہ ایوبیہ میں حاضر ہو تے ہیں ۔جہاں انھیں اللہ اور اس کے رسول ﷺ اور بزرگانِ دین کی دی گئی تعلیمات کا درس دیا جاتا ہے۔ اس سلسلہ میں کثرت سے محافل کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔جس میں محفلِ ذکر و نعتﷺ اور محفل سماع شامل ہے۔جو پاکستان کے مختلف صوبوں ،شہروں ،دیہاتوں ، قصبوںبالخصوص دربارِ فیضِ عالم آستانہ عالیہ ابوبیہ کو ٹ رادھاکشن ضلع قصور میں انعقاد پذیر ہوتی ہیں۔
میرے پیرسیدی مرشدی بادشاہ فیضِ گنج الشاہ پیر محمد ایوب جہانگیری قادری چشتی رحمہ اللہ سے لاتعداد کرا ما ت و مکا شفا ت کا صدور ہو تا رہا ہے ۔جن کا ذکر آپ کی تصا نیف میں کیا گیا ہے ۔ آپ مخلوقِ خُدا سے بے پناہ محبت اور شفقت فر ما تے بیوا ئو ں ، یتیمو ں، غر با ء اور محتا ج لوگوں کی حا جت روائی میں آپ اس دور میں اپنا ثا نی نہیں ر کھتےتھے ۔ رمضا ن المبا رک کے علاوہ بھی آپ سارا سال را شن حا جت مندوں میں تقسیم فرما تے رہتے ۔ دربارِ فیض عالم میں اگر کوئی سوالی آجاتا تو اپنے دامن کو اللہ کی رحمت اور برکتوں سے بھر کر لے کر جاتا۔دربارِ فیض عالم سے ملحق ایک خوبصورت مسجد کی تعمیر بھی کی گئی ہے جس میں کم از کم 1000 افراد کے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے اور دربارِ شریف کے ساتھ ایک سماع ہال بھی ہے جس میں کم از کم7000 سے زیادہ افراد کی بیٹھنے کی جگہ ہے۔ آستا نہ عا لیہ ایوبیہ میں لنگر شریف کاخصوصی اور ا علیٰ ا نتظا م ہو تا ہے ۔جس میں کسی بھی مذہب و مسلک کے لوگوں کی قید نہیں ہر خاص و عام سے تعلق رکھنے والاہر شخص لنگر تناول کرتا ہےاورتمام زائرین کی عمدہ طر یقےاور محبت سے ضیا فت کی جا تی ہے ۔آپ سرکاررحمہ اللہ خصوصی طور پر ہر اتوارکو صبح اور جمعرات کو شام مغرب تا عشاء محا فلِ ذکر وفکر اور تعلیم و تر بیت کا خصوصی اہتمام فرماتے ۔ اور سالانہ محافل میںمحفلِ سما ع کاخصو صی اہتما م کیا جا تا ہے ۔
دربارِ فیضِ عالم سلسلہ عالیہ ایوبیہ کا فیض تو پچھلی نصف صدی سے زائدعرصہ سے چلتا آرہا ہے۔ جس میںذکر و فکر ، پاس انفاس،یاران شریعت تا معرفت کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے وجود کو معرفت کے علم سے مطلع کرنے پاسبانِ انوارِ نبوتﷺ بننے متلاشانے و شیدایان عشقِ حضرت محمدمصطفیٰ ﷺمیں داخل ہونے اوردنیاوی ،دینی و روحانی تربیت کے لیےہزاروں لوگ دربارِ فیض عالم حاضر ہوتے ہیںتاکہ وہ اپنےاخلاق اورکردار کو سنوار سکے۔ سلسلہ عالیہ ایوبیہ میںاب روزانہ کی بنیاد پر بھی خصوصی لنگر کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ جس میں ہر خاص و عام، غرباء مساکین اوربہت سارے ایسے لوگ جو خود کھانا نہیں کھا سکتے۔ دربارِ فیض عالم آستانہ عالیہ ایوبیہ کے لنگر شریف سے مستفید ہوتے ہیں ۔
جب آپ کا جسم مُبا رک بیما ری کے با عث بہت کمزور ہو چکا تھا۔ اس لیے آپ سرکار نے سلسلہ عا لیہ ایوبیہ کا انتظام و انصرام اور سلسلۂ ر شدو ہدا یت کو آگے بڑھا نے کے لیے اپنے صا حبزادہ صا حب فخرِ سلسلہ سلطا ن السا لکین محترم جناب خواجہ خواجگاںپیر صوفی سخی سلطان بہا ول ایوب جہانگیری قا در ی چشتی دامت برکا تہم العا لیہ کو سجا دہ نشین مقرر فر ما دیاتھا۔
آپ نے ان کے بارے میں فر ما یا کہ سلطان میری ہی صو رت ہے۔ آج سے میرے سارے مرید سلطان کے مرید ہیں اور سلسلۂ عالیہ ایوبیہ کے تمام فیصلے اب (سلطان) کرے گا۔صا حبزادہ صا حب پیر صوفی سلطان بہاؤل ایوب جہانگیری قادری چشتی مدظلہ العالی پر آپ سرکاربادشاہِ فیض گنج کی خصو صی نظرِ عنا یت اورتوجہ تھی اور آپ صاحبزادہ صاحب سلسلہ عالیہ ایوبیہ کو اپنے پیر و مر شدکے کرم سے نہا یت عمدہ طریقے سے آگے بڑ ھا رہے ہیںاور لوگوں کے دلوں کواللہ کے ذکر اور ذکر و محبت رسول ﷺ سے رو شن اور منَور فر ما ر ہے ہیں۔
دُعا ہے کہ دربارِ فیض عالم آستا نہ عا لیہ ایوبیہ کو تا قیا مت قا ئم و دائم رکھے تا کہ طا لبا نِ حق شریعت تا معرفت آپ کے فیضا ن سے اپنے دلوں کو رو شن اور منور فر ما تے رہیں ۔
آمین بجا ہ ِ ا لنبی الکریم ﷺ ۔

زہِ نصیب گر قبول اُ قتد :
خادم آستانہ عالیہ ایوبیہ صوفی رضوان ایوبی جہانگیری قادری چشتی

محفل سماع و جلوس بسلسلہ جشنِ ولادتِ با سعادت سرورِ کونین شہنشاہ انبیاء حضورِ اکرم احمدِ مجتبیٰ والیٔ دو جہاں، محبوبِ خدا...
15/08/2026

محفل سماع و جلوس بسلسلہ جشنِ ولادتِ با سعادت سرورِ کونین شہنشاہ انبیاء حضورِ اکرم احمدِ مجتبیٰ والیٔ دو جہاں، محبوبِ خدا، رحمت العلمین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ
پروگرام: 26 اگست 2026 بروز بدھ جلوس بسلسلہ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ صبح 6:00 بجے چونگی نمبر 6 سے جلوس روانہ ہوگا۔جو اپنے مقررا راستوں سے ہوتا ہوا دربارِ فیض عالم آستانہ عالیہ ایوبیہ پیر گھرانہ روڈ کوٹ رادھاکشن پہنچے گا اور دربارِ فیض گنج پر حاضری دی جائے گی۔ 7:30 منٹ پر ختمِ خواجگان پڑھا جائے گا۔ اس کے بعد محفلِ سماع کا آغاز مرکزی خانقاہ دربارِ فیض عالم آستانہ عالیہ ایوبیہ پیر گھرانہ روڈ کوٹ رادھاکشن ضلع قصور میں انعقاد پذیر ہو گی۔ محفل میں خصوصی طور پر درود سلام کے نظرانے پیش کیے جائے گے۔ دربار عالیہ ایوبیہ پہ گل پوشی، چادری پوشی کی رسم ادا کی جائے گی اور پوری اُمت مسلمہ کے لیے خصوصی روحانی وجدانی دعا خیر کی جائے گی۔۔۔۔محفل کے اختتام پر لنگر اور دودھ کی سبیل کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔۔۔۔۔ سب محبانِ رسول ﷺ کی لنگر سے تواضع کی جائے گی۔۔۔۔
تمام خلفاء ، مریدین ، متوسلین ، محبین اور جملہ عقیدت مندان کو دعوت خاص ہے یاران شریعت تا معرفت کی پاسداری کرتے ہوئےاپنے وجود کو معرفت کے علم سے مطلع کرنے اور پاسبانِ انوارِ نبوت بننے متلاشیان عشق مصطفیﷺ میں داخل ہونے اور اس نورانی وجدانی روح پرورمسرورکن محفلِ پاک میں کیف و سرورحاصل کرنے اور سستی کو دور کرتے ہوئےتندہی سے سفر کی تکلیف کو پس پشت گرا کر سرانجام دیتے ہوئے تشریف لائیں۔۔ ۔۔۔محفل میں باوضو سر ڈھانپ کپڑا یا رومال سر پہ رکھ درود پاک اور ذکر و فکر پاس انفاس کرتے ہوئے سفید لباس زیب تن کرکے خوشبو لگا کر تشریف لائیں۔۔۔۔ شکریہ
بفضان نظر:
امام اولیاء،امام العاشقین، سید المتقین سند العارفین غوث جلی حضرت خواجه پیر صوفی سخی سلطان اعظم بادشاهِ فیض گنج محمد ایوب جهانگیری قادری چشتی کاہنوری رحمۃ الله علیہ۔۔۔
زیر صدارت : (مرکزی سجادہ نشین دربارِ فیض عالم آستانہ عالیہ ایوبیہ)
پیرِ طریقت رہبر شریعت پاسبانِ ختمِ نبوتﷺ سپہ سالارِ تاجدارِ ختمِ نبوت جگر گوشۂ شاۂ ایوب فخرِ سلسله عالیه ایوبیه آفتابِ اولیاء قلبِ اولیاء سلطان السالکین حضرت پیر صوفی سخی سلطان بہاؤل ایوب جہانگیری قادری چشتی کاہنوری دامت براکاتہم القدسیہ
زیرِ سرپرستی :
جناب صاحبزادہ منہاج الوصلین مخدوم حضرت پیر صوفی علی احمد صابر ایوبی جہانگیری قادری چشتی کاہنوری مدظلہ عالی
جناب صاحبزادہ مخدوم حضرت پیر صوفی علی اطہرایوبی جہانگیری قادری چشتی کاہنوری مدظلہ عالی
جناب صاحبزادہ مخدوم حضرت پیر صوفی شیر بہاؤل الحق ایوبی جہانگیری قادری چشتی کاہنوری مدظلہ عالی

اہل اسلام کو حضورِ پُرنور، شافعِ یومُ النشور، جانِ کائنات، محبوبِ خدا، سرورِ کونین، حضرت محمد مصطفیٰ احمدِ مجتبیٰ ﷺ، محب...
14/08/2026

اہل اسلام کو حضورِ پُرنور، شافعِ یومُ النشور، جانِ کائنات، محبوبِ خدا، سرورِ کونین، حضرت محمد مصطفیٰ احمدِ مجتبیٰ ﷺ، محبوبُ العالَمین و رحمتُ للعالَمین کی ولادتِ باسعادت کا بابرکت مہینہ سب کو بہت بہت مبارک ہو۔
پیرِ طریقت رہبر شریعت پاسبانِ ختمِ نبوتﷺ سپہ سالارِ تاجدارِ ختمِ نبوت جگر گوشۂ شاۂ ایوب فخرِ سلسله عالیه ایوبیه آفتابِ اولیاء قلبِ اولیاء سلطان السالکین حضرت مخدومِ اعظم پیر صوفی سخی سلطان بہاؤل ایوب جہانگیری قادری چشتی کاہنوری دامت براکاتہم القدسیہ
(مرکزی سجادہ نشین دربارِ فیض عالم آستانہ عالیہ ایوبیہ)
اللہ تعالیٰ ہمیں آقا ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر عمل کرنے اور آپ ﷺ کی سچی محبت و غلامی نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🌹🤲

14/08/2026

میرِ عرب ﷺ کو آئی ٹھنڈی ہوا جہاں سے
میرا وطن وہی ہے میرا وطن وہی ہے
علامہ اقبالؒ

میری پہچان میرا پاکستان اسلام زندہ آباد ،،،،، پاکستان زندہ آباد
13/08/2026

میری پہچان میرا پاکستان
اسلام زندہ آباد ،،،،، پاکستان زندہ آباد

04/08/2026

اگر تم اپنا رابطہ براہ راست اللہ سے قائم نہیں کر سکتے تو کسی برگزیدہ شیخ کو واسطہ بنا لو۔ اپنا ہاتھ صاحبِ نسبت شیخ کے ہاتھ میں پکڑا دو کیونکہ اس کے ہاتھ کو اللہ کی دستگیری حاصل ہے۔
(مولانا جلال الدین رومیؒ)

03/08/2026

حاضری عرس مبارک حضرت داتا گنج بخش فیض عالم سید علی بن عثمان ہجویری سرکار
زیر صدارت : پیرِ طریقت رہبر شریعت پاسبانِ ختمِ نبوتﷺ سپہ سالارِ تاجدارِ ختمِ نبوت جگر گوشۂ شاۂ ایوب فخرِ سلسله عالیه ایوبیه آفتابِ اولیاء قلبِ اولیاء سلطان السالکین حضرت مخدومِ اعظم پیر صوفی سخی سلطان بہاؤل ایوب جہانگیری قادری چشتی کاہنوری دامت براکاتہم القدسیہ
(مرکزی سجادہ نشین دربارِ فیض عالم آستانہ عالیہ ایوبیہ)
زیرِ سرپرستی :
جناب صاحبزادہ مخدوم حضرت پیر صوفی علی اطہرایوبی جہانگیری قادری چشتی کاہنوری مدظلہ عالی اور جملہ خلفاء مریدین ،محبین ، متوسلین نے حاضری پیش کی جس مرقد مبارک پر چادر شریف اور پھولوں کے گلدستے ، ہار پیش کیے گے آپ سرکار نے ملک و قوم کی سلامتی کے دعا فرماٸی۔۔۔

Address

Astana E Aaliya Ayubia Qadria Chishtia Kot Radha Kishon
Kot Radha Kishan
55180

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Silsla Aalia Ayubia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Silsla Aalia Ayubia:

Shortcuts

Share