Kohat To Raiwind Tablighi Markaz

Kohat To Raiwind Tablighi Markaz To obey orders of ALLAH and follow the Sunnah of Prophet Muhammad S.A.W.W common through out the wor

رمضان المبارکسحر افطار نقشہ
31/01/2026

رمضان المبارک
سحر افطار نقشہ

27/01/2026

لاجواب ۔۔۔
عمل کرنے کی کوشش ضرور کریں
مفتی محمد تقی عثمانی دامت برکاتہم نے ایک مرتبہ درس کے دوران اپنا ایک معمول بیان فرمایا فرمانے لگے کہ میں دن بھر کئی فیصلے کرتا ہوں، مجھے دن بھر کئی حاجات پیش اتی ہیں، دن بھر مصروفیات کی وجہ سے ہر فیصلے سے قبل استخارہ نہیں کر سکتا، اور بار بار نوافل نہیں پڑھ سکتا، بسا اوقات مصروفیات میں یاد بھی نہیں رہتا، تو میرا برسوں کا یہ معمول ہے کہ میں دو نفل پانچ نیتوں کے ساتھ پڑھتا ہوں کیونکہ نوافل میں متعدد نیتیں کی جا سکتی ہیں۔ حضرت فرمانے لگے وہ پانچ نیتیں یہ ہیں:
(1) پہلی نیت صلاۃ التوبہ کی۔
(2) دوسری نیت صلاۃ الحاجات کی۔
(3) تیسری نیت صلاۃ الشکر کی۔
(4) چوتھی نیت صلاۃ الاستعانہ کی۔
(5) پانچویں نیت صلاۃ الاستخارہ کی۔
ان پانچ نیتوں سے دو نفل پڑھتا ہوں۔
فرمانے لگے ان پانچ نیتوں کی برکت سے مجھے دن بھر کے سارے کاموں میں بہت آسانی اور عافیت ہو جاتی ہے۔
صلوۃ التوبہ سے دن بھر کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں،
صلوۃ الحاجة سے دن بھر کی ساری ضروریات پوری ہوتی رہتی ہیں،
شکر سے ان تمام نعمتوں میں اضافہ بھی ہوتا رہتا ہے اور پھر صلاۃ الاستعانة سے دن بھر ہر کام میں اللّٰہ تعالی کی خاص الخاص مدد حاصل رہتی ہے۔
صلاۃ الاستخارة کی نیت سے دن بھر مجھے فیصلہ کرنے میں بالکل تنگی نہیں ہوتی، بلکہ دو اور دو چار کی طرح میرے سامنے واضح ہو جاتا ہے کہ یہ فیصلہ ہونا چاہۓ
حضرت مفتی صاحب محترم نے فرمایا یہ عمل جو دو رکعت نفل پانچ نیتوں کے ساتھ پڑھنا دن بھر رجوع الی اللّٰه کا طریقہ ہے اس طرح انسان کا گویا دن بھر اللّٰه تعالی کی طرف رجوع رہتا ہے۔
واقعی مفتی صاحب محترم نے بڑی کام کی بات بتائی ہے۔ میں نے جب سے یہ پڑھا ہے الحمدللّٰه آج تک ان نوافل کا معمول رکھا ہوا ہے اور ان نوافل کی برکت سے بہت فوائد و ثمرات سے مستفید ہوں۔
*تمام احباب سے گزارش ہے کہ یہ دو رکعت نفل پانچ نیتوں کے ساتھ اہتمام کے ساتھ ادا کرنےکی کوشش کریں۔

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُون #کوہاٹـڈویژن کا ایک روشن و تابندہ ستارہ، امتِ محمدیہ کا سچا غمخوار، فقر و درو...
20/01/2026

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُون
#کوہاٹـڈویژن کا ایک روشن و تابندہ ستارہ، امتِ محمدیہ کا سچا غمخوار، فقر و درویشی کا پیکر، دارالعلوم دارالارقم سندہ خرم کے روحِ رواں، مہتمم، #تبلیغیـمرکزـلاچی کے رکنِ شوریٰ اور امیرِ قافلۂ دعوت، شیخ الحدیث حضرت مولانا مقصود گل صاحب رحمہ اللہ مکہ مکرمہ میں نفلی طواف کی سعادت کے بعد اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
یہ وہ ہستی تھیں جن کی زندگی دعوت، خدمت اور اخلاص کی خوشبو سے معطر تھی۔ جن کی مجلس میں بیٹھنے والا دنیا کی گرد جھاڑ کر آخرت کی فکر میں ڈوب جاتا تھا۔ جن کی زبان سے نکلے ہوئے الفاظ دلوں میں اتر جاتے، اور جن کا کردار خاموشی سے ہزاروں کو راستہ دکھا دیتا تھا۔
مولانا کی وفات نہیں ہوئی، وہ حرم کی آغوش میں ابدی زندگی پا گئے۔ کعبہ کے سائے میں سانسوں کا رک جانا، یہ محض موت نہیں، قبولیت کی سند ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب بندے کو اپنے ہی گھر میں بلا لیا۔
اللہ رب العزت حضرت کو اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائے، ان کی مساعی کو قبول فرمائے، اور ہمیں ان کے چھوڑے ہوئے چراغ کو جلائے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

30/12/2025

کربوغہ شریف؛ استاد اعظم مولانا سید مختار الدین شاہ صاحب کا آخری دیدار

ایک روشن اور بابرکت زندگی کا خاموش اختتام۔
علم، تقویٰ اور خدمت کی جو مثال حضرت نے قائم کی، وہ ہمیشہ یاد رہے گی۔

اللہ تعالیٰ حضرت کے درجات بلند فرمائے،
قبر کو نور سے بھر دے،
اور اہلِ خانہ و عقیدت مندوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

29/12/2025
*💥عالم اسلام کی عظیم روحانی شخصیت پیر سید مختار الدین شاہ صاحب کربوغہ شریف والے انتقال کر گئے۔۔ اناللہ وانا الیہ راجعون*...
29/12/2025

*💥عالم اسلام کی عظیم روحانی شخصیت پیر سید مختار الدین شاہ صاحب کربوغہ شریف والے انتقال کر گئے۔۔ اناللہ وانا الیہ راجعون*

*نہایت رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ اہلِ علم و اہلِ دل کی معروف دینی شخصیت حضرت پیر سید مختار الدین شاہ، خلیفۂ مجاز شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی رحمہ اللہ*
*آج دارِ فانی سے دارِ بقا کی طرف رحلت فرما گئے ہیں۔*

*مرحوم کی پوری زندگی دینِ اسلام کی خدمت، اصلاحِ امت، ذکر و ارشاد اور سنتِ نبوی ﷺ کی اشاعت میں گزری۔ ان کا وصال دینی حلقوں کے لیے ایک عظیم نقصان ہے۔*

*اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے، اور انہیں اپنے خاص بندوں میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔* *پسماندگان کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔*

*حضرت پیر مختار الدین رحمہ اللہ کی نماز جنازہ کل منگل کو دن 12 بجے، کربوغہ شریف میں ہوگی ۔ انشاء اللہ

26/12/2025

دنیا سے بے حیائی ختم کرنے کے لیے کسی محکمے میں اور اداروں کی ضرورت نہیں پڑے گی بس امت کو نماز پر کھڑا کر دو ساری بے حیائیاں خود بخود ختم ہو جائیں گی...

استاذ الحدیث حضرت مولانا اعجاز حسین صاحب دامت برکاتہم العالیہ...!

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ اعلان نماز جنازہ حضرت جی مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی رحمہ اللہ کی نماز ...
14/12/2025

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
اعلان نماز جنازہ
حضرت جی مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی رحمہ اللہ کی نماز جنازہ
کل 15 دسمبر بروز پیر 11:00 بجے جھنگ
میں ادا کی جائے گی۔

انا اللّہ و انا الیہ راجعون 😭😭 ملک پاکستان ایک اور عظیم ہستی سے محرومپیر طریقت پیر حافظ ذولفقار احمد نقشبندی صاحب رحمۃ ا...
14/12/2025

انا اللّہ و انا الیہ راجعون 😭😭
ملک پاکستان ایک اور عظیم ہستی سے محروم
پیر طریقت پیر حافظ ذولفقار احمد نقشبندی صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ بھی اللّٰہ تعالٰی کو پیارے ہوگئے...

06/12/2025

حضرت اقدس دامت برکاتہم العالیہ ومد ظلھم العالیہ ۔
اپنے استاد محترم شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنی رحمۃ اللہ علیہ کے طریقے پر کھڑے ہوکر اجازت حدیث دیتے ہوئے ۔
ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ
اللہ تعالیٰ نظر بد سے حفاظت فرمائے اور عمر میں عمل میں اور حضرت کی تندرستی میں عافیت کے ساتھ برکت عطا فرمائے ۔ ہر شر سے محفوظ رکھے ۔

29/11/2025

اللہ پاک ہمیں اپنے دین کی سمجھ عطا فرمائے اللہ پاک ہمیں پانچ وقت کی نماز باجماعت پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے اللہ پاک ہماری پریشانیوں کو دور فرمائے اللہ پاک پوری امت مسلمہ کو پانچ وقت نماز باجماعت پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے امین یا رب العالمین
#دعوتِ_تبلیغ❤️

Address

Kohat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kohat To Raiwind Tablighi Markaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share