دين اور دنیا

دين اور دنیا السلام علیکم | مسعود کوہاٹ سے
روز 1 حدیث، 1 مسنون دعا، 1 اسلامی بات
دین اور دنیا، دونوں کی بھلائی کے

24/07/2026
19/07/2026

موت کا وقت مقرر ہے۔ جگہ مقرر ہے۔
بس خبر نہیں ہے۔

اللہ فرماتا ہے:
كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ
"ہر جان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے" - آل عمران 185

نبی ﷺ نے فرمایا:
"لذتوں کو توڑنے والی کو کثرت سے یاد کرو" - ترمذی 2307

سوال: اگر آج آخری دن ہو تو؟
کیا نماز قضا ہے؟ کسی کا حق باقی ہے؟

دیر نہ کرو۔ آج ہی توبہ کر لو۔

کمنٹ میں "انا للہ وانا الیہ راجعون" لکھو 👇

#موت #توبہ

18/07/2026

دنیا کی دوڑ کبھی ختم نہیں ہوگی 🏃

آج یہ چاہیے، کل وہ چاہیے۔
مل بھی جائے تو سکون نہیں۔

نبی ﷺ نے فرمایا:
"ابن آدم کا پیٹ قبر کی مٹی ہی بھرے گی" - بخاری 6439

حل کیا ہے؟
مانگو، محنت کرو، لیکن قناعت کرو۔
شکر کرو جو ہے۔

کمنٹ میں "الحمدللہ" لکھو 👇
#خواہشات

17/07/2026

شیطان کا کام: بہکانا
نفس کا کام: منوانا

نبی ﷺ نے غزوہ سے واپسی پر فرمایا:
"ہم چھوٹے جہاد سے بڑے جہاد کی طرف آ رہے ہیں"
صحابہ نے پوچھا: بڑا جہاد کون سا؟
فرمایا: "جہاد بالنفس" - نفس کے خلاف جہاد

نفس کی 3 چالیں:
1. کل کر لیں گے
2. تھوڑا سا گناہ کیا بات ہے
3. اللہ غفور الرحیم ہے

توڑ؟ روزہ، سجدہ، ذکر

آج اپنے نفس کو کیا "نا" کہا؟ کمنٹ میں بتاؤ 👇

#نفس

16/07/2026

قیامت کے دن نماز کام نہیں آئے گی
اگر حقوق العباد باقی ہیں 💔

1 گالی = نیکیاں گئیں
1 روپے کا قرض = نیکیاں گئیں
1 گیبت = نیکیاں گئیں

حل؟ معافی مانگو + حق واپس کرو

جس سے معافی مانگنی ہے اسے ٹیگ کرو 👇

15/07/2026

دل توڑنا سب سے آسان ہے... جوڑنا سب سے مشکل 💔

نبی ﷺ نے فرمایا:
الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ
"مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرا مسلمان محفوظ رہے" - صحیح بخاری 10

قیامت کے دن سب سے پہلے حقوق العباد کا حساب ہوگا۔
اگر کسی کا دل دکھایا ہے تو ابھی معافی مانگ لو۔

اللہ ہمیں نرم دل والا بنائے۔ آمین

اگر یہ ویڈیو کسی کا دل دکھا کر یاد دلائے تو شیئر کر دو 👇

14/07/2026

حلال کمائی = قبول دعا کی چابی

حرام کمائی کی 3 سزائیں:
1. 40 دن تک دعا قبول نہیں ہوتی
2. دل سے نور نکل جاتا ہے
3. جسم جہنم کی آگ کا حقدار بن جاتا ہے

نبی ﷺ نے فرمایا: طَلَبُ الْحَلَالِ فَرِيضَةٌ بَعْدَ الْفَرِيضَةِ
"حلال کمانا فرض نماز کے بعد فرض ہے"

اللہ نے فرمایا: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُلُوا مِن طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ
"اے ایمان والو! پاکیزہ رزق کھاؤ" - سورہ البقرہ 172

آج سے عہد: تھوڑا ہو مگر حلال ہو۔ کمنٹ میں "حلال" لکھو 👇

21/06/2026

زنا = ایمان کی موت

اللہ نے صرف "زنا مت کرو" نہیں کہا، فرمایا: "قریب بھی مت جاؤ"
کیونکہ یہ راستہ ہی تباہی کا ہے۔

زنا کے 4 نقصان:
1. چہرے سے نور چلا جاتا ہے
2. رزق تنگ ہو جاتا ہے
3. اللہ کا غضب نازل ہوتا ہے
4. ایمان دل سے نکل جاتا ہے

اللہ کا فرمان: وَلَا تَقْرَبُوا الزِّنَا ۖ إِنَّهُ كَانَ فَاحِشَةً وَسَاءَ سَبِيلًا
"اور زنا کے قریب بھی مت جاؤ، بے شک یہ بے حیائی ہے اور برا راستہ ہے" - سورہ الاسراء 32

لیکن یاد رکھو: اللہ غفور الرحیم ہے۔ سچی توبہ سب گناہ مٹا دیتی ہے۔

آج ہی پلٹ آؤ۔ کمنٹ میں "استغفراللہ" لکھو 👇

20/06/2026

توبہ = اللہ سے دوبارہ دوستی

سچی توبہ کی 3 شرطیں:
1. گناہ پر شرمندہ ہونا، دل سے رونا
2. فوراً گناہ چھوڑ دینا
3. آئندہ نہ کرنے کا پکا ارادہ کرنا

اللہ کا وعدہ:
قُلْ يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَىٰ أَنفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِن رَّحْمَةِ اللَّهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا
"اے میرے بندو جنہوں نے زیادتی کی، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو، اللہ سارے گناہ معاف کر دیتا ہے" - سورہ الزمر 53

نبی ﷺ: التَّائِبُ مِنَ الذَّنبِ كَمَن لَّا ذَنبَ لَهُ
"توبہ کرنے والا ایسے جیسے گناہ کیا ہی نہیں"

آج ہی توبہ کر لو۔ موت کا کوئی بھروسہ نہیں۔
کمنٹ میں "استغفراللہ" لکھ

19/06/2026

غصہ = ایک لمحے کی پاگل پن، ساری زندگی کا پچھتاوا

غصے کو قابو کرنے کے 4 نبوی نسخے:
1. أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ پڑھو
2. کھڑے ہو تو بیٹھ جاؤ، بیٹھے ہو تو لیٹ جاؤ
3. فوراً وضو کر لو
4. خاموش ہو جاؤ

نبی ﷺ نے فرمایا: لَيْسَ الشَّدِيدُ بِالصُّرَعَةِ، إِنَّمَا الشَّدِيدُ الَّذِي يَمْلِكُ نَفْسَهُ عِنْدَ الْغَضَبِ
"طاقتور وہ نہیں جو پہلوان ہو، طاقتور وہ ہے جو غصے کے وقت خود پر قابو رکھے" - صحیح بخاری

غصہ پی جانا بہادری ہے۔ کمنٹ میں "صبر" لکھو اگر متفق ہو 👇

Address

Kohat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when دين اور دنیا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share