EshQ-e-KHUDA

EshQ-e-KHUDA Islamic Stream

28/09/2025

‎for free premium Gold signals
Follow

09/07/2022

Bazar.e.Reza

07/09/2021

agha rif hussain kazmi speech in lodhi khail, hangu, pakistan

تم پروای ہو کہ تم آج کے دن خدا کے علاوہ سے سوال کررہے ہو
19/07/2021

تم پروای ہو کہ تم آج کے دن خدا کے علاوہ سے سوال کررہے ہو

آج؛ امام حسین(ع) حج کو عمرہ سے بدل کر کربلا کی سمت روانہ ہوئے ہیں۔
9/ ذی الحجہ عرفہ کا دن ہے۔ یہ دن مسلمانوں کے بالخصوص شیعوں کے بہت ہی اہم اور با برکت دن ہے اور ایک عظیم عید کا دن ہے اگر چہ روایات میں اس دن کو عید کے نام سے یاد نہیں کیا گیا ہے۔

روز عرفہ ایسا دن ہے کہ خداوند سبحان نے اپنے بندوں کو اپنی اطاعت اور عبادت کی دعوت دی ہے اور ان بندوں کے لئے اپنے جود و کرم اور احسان کا دستر خوان بچھادیا ہے اور ان سے ان کے گناہوں کے بخشنے، ان کے عیوب پر پردہ پوشی کرنے اور ڈھانپنے کا وعدہ کیا ہے۔ 9/ ویں ذی الحجہ عرفہ کا دن ہے اسی دن شیعوں کے تیسرے امام اور رسولخدا (ص) کے چھوٹے نواسے اور آپ (ص) کے جانشین، حضرت زہرا(س) اور علی (ع) کے دلبند حضرت امام حسین (ع) حج کو عمرہ سے بدل کر کربلا کی سمت روانہ ہوئے ہیں۔ یہ دن شیعوں کے لئے کافی اہمیت رکھتا ہے۔

عرفات کو عرفات کیوں کہتے ہیں؟

اس علاقہ کو عرفات کہنے کی چار علتیں بیان کی گئی ہیں:

1۔ جب جبرئیل نے حج کے مراسم کی حضرت آدم (ع) یا حضرت ابراہیم (ع) کو تعلیم دی تو اس کے آخر میں کہا: "عرفتَ؟؛ جان گئے؟"

2۔ اس علاقہ میں آدم اور حوا نے ایک دوسرے کو پہچانا۔

3۔ میدان عرفات کو عرفات اس لئے کہتے ہیں کہ لوگ اس جگہ پر اپنے گناہوں کا اعتراف کرتے ہیں۔ امام جعفر صادق (ع) سے ایک روایت میں منقول ہے کہ آپ عرفات کی وجہ تسمیہ کے بارے میں فرمایا: جبرئیل (ع) نے عرفہ کے دن ظہر کے وقت ابراہیم خلیل (ع) سے پوچھا: اے ابراہیم! اپنے گناہوں کا اعتراف اور مناسک کو پہچانو، عرفات کو جبرئیل کی اس بات "اعترف" سے عرفات کہا گیا ہے۔

4۔ بعض لوگوں نے عرفہ پہاڑ کے معنی میں لیا ہے۔

روز عرفہ کی فضیلت اور اس کے آداب

حج کا عظیم قافلہ ظهر کے بعد مکہ مکرمہ سے روانہ ہوتاہے۔ اس حال میں کہ سر برہنہ ہوتے ہیں اور جسم پر معمول کے خلاف معمولی لباس ہوتا اور اس سفر کا ہر مسافر دو سفید کپڑے اور ٹکڑا لپیٹے ہوتا ہے اور جوش و خروش سے بھرا آسمانی نغمہ "لبیک اللھم البیک" کہتا ہوا آگے بڑھتا ہے۔ اور یہ آسمانی آواز پورے شہر مکہ پر محیط ہوتی ہے اور 9/ ذی الحجہ کو زوال کے وقت سب میدان عرفات میں جمع ہوتے ہیں۔

روایت ہے کہ امام سجاد (ع) نے عرفہ کے دن ایک سائل کی آواز سنی کہ وہ لوگوں سے سوال کررہا تھا۔ حضرت نے اس سے کہا: تم پروای ہو کہ تم آج کے دن خدا کے علاوہ سے سوال کررہے ہو جب کہ آج کے دن ماں کے شکم میں موجود بچے کی بھی سعادت اور خوشبختی کی امید کی جاتی ہے۔

شب عرفہ کے بارے میں روایت ہے کہ اس شب دعا قبول ہوتی اور جو شخص اس رات کو خدا کی عبادت اور فرمانبرداری میں گذارے خدا اسے 170/ سال کی عبادت کا ثواب عطا کرے گا۔ میدان عرفات میں موجود حجاج کے گناہوں کی روایات میں بخشش کے بارے میں زیادہ تاکید ہوئی ہے۔

عرفہ کے دن چند اعمال ہیں:

1۔ غسل کرنا۔

2۔ امام حسین کی زیارت پڑھنا۔

3۔ نماز عصر کے بعد دعائے عرفہ پڑھنے سے پہلے آسمان کے نیچے دو رکعت نماز پڑھنا اور خدا کی بارگاہ میں اپنے گناہوں کا اعتراف کرنا۔

4۔ اس دن صحیفہ سجادیہ سے 37/ ویں دعا پڑھنا۔

5۔ حضرت سید الشہداء (ع) کی دعائے عرفہ پڑھنا۔

اس دن کے لئے دعا کی کتابوں میں بہت سارے اعمال اور دعائیں ذکر کی گئی ہیں، مفاتیح الجنان اور اقبال الاعمال، زاد المعاد و غیرہ سے اعمال بجا لائیں۔لہذا لوگ کوشش کریں کہ اس دن زیادہ سے زیادہ دعا اور عبادت میں گذاریں۔

😰آہ قمر بھائی...                     💞صرف یادیں ہئ رہ جاتی ہیں....
11/06/2021

😰آہ قمر بھائی...
💞صرف یادیں ہئ رہ جاتی ہیں....

🙏 بہت ہی بہترین کلام 💞

22/05/2021
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیمایک نوجوان 40 سال پہلے مسجد جمکران گیا  صبح سے اپنی بیوی کے ساتھ دو پہر تک  دعا عھد پڑھتا رہا،آ...
22/02/2021

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
ایک نوجوان 40 سال پہلے مسجد جمکران گیا صبح سے اپنی بیوی کے ساتھ دو پہر تک دعا عھد پڑھتا رہا،آل یاسین، دعا ندبہ اور زیارت امام عج پڑھتا رہا دو پہر ہوئی وہ نوجوان تھک گیا اور اپنی بیوی کو کہا اٹھو لگتا ہے امام عج اپنی زیارت نہیں کروائیں گے اور نہ ہماری دعا سنیں گے جیسے مسجد جمکران سے باہر نکلے ،40 سال پہلے مسجد جمکران چھوٹی تھی اور اطراف صحرا تھے تو اس نے دور سے دیکھا ایک نوجوان صحرا سے آرہا ہے ،اس کو محسوس ہوا کے آنے والا پیاسا ہے جیسے وہ اس کے قریب آیا اس نے اپنی بیوی سے کھا جلدی سے میٹھا پا نکالو پیاسا آرہا ہے، جو بھی تھا لیکن علی عہ کا ماننے والا تھا اسے پتا تھا پیاسے کو پیاسا نہیں رکا جا سکتا
اس نے گلاس میں پانی ڈالا اور اس نوجوان کو پینے کے لیے دیا، جیسے اس نوجوان نے پانی پیا تو اس کی آنکھوں سے آنسوں ایسے جاری ہوئے جیسے بادل برستے ہیں
اور اس نوجوان سے جملہ نکلا کہ میرا سلام ہو میرے دادا حسین علیہ السّلام کی پیاس پر اور اللہ پاک کی لعنت ہو اس پر جس نے نہر فرات میں اور میرے دادا حسین علیہ السّلام کے درمیان فاصلہ ڈالا
اس کے بعد امام عج نے اس نوجوان کے چہرے کو دیکھا اور کہنے لگا محمد علی اتنی جلدی تھک گئے دو پہر تک میرا انتظار نہیں کر سکے۔ پھر امام عج نے اس کو گلاس دیا اور کہنے لگا اگر اس گلاس جتنی اہمیت میرے شیعہ مجھے دیتے تو آج میں اتنا نہ روتا میں تو موجود ہوں لیکن یہ لوگ اپنی دنیا میں مشغول ہیں ہر کوئی اپنے کاموں میں مصروف ہے 💔💔😢
⭐ تحریر سید عارف حسین کاظمی از قلم بندہ حقیر 🙏🏻
واسلام علیکم و رحمۃ

03/02/2021

Address

Kohat
26000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when EshQ-e-KHUDA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to EshQ-e-KHUDA:

Share