Hazrat Ahmed Sain R.A

Hazrat Ahmed Sain R.A خانڳڙھ خوشحال ٿيو"
غلبو ڪيو عبدالغفار
عشق احمد جي بـڻاءي
برھ جي بازر بھار
لا منجھان لنگھي ھليو
الا عنايت اعتبار�

🌈 عرس مبارڪ 🕋❣️  📿📿🔮🕋🕋
10/02/2026

🌈 عرس مبارڪ 🕋❣️
📿📿🔮🕋🕋

03/02/2026

🌙 شبِ برات کیا ہے؟
شبِ برات اسلامی مہینے شعبان کی 15ویں رات کو کہتے ہیں۔
اسے عربی میں لیلۃ النصف من شعبان کہا جاتا ہے۔
لفظ برات کے معنی ہیں:
نجات، آزادی، بخشش
یعنی یہ رات گناہوں کی معافی اور اللہ کی رحمت کی رات ہے۔
📖 اس رات کیا ہوا تھا؟
احادیث کے مطابق:
اس رات اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق پر خاص نظرِ رحمت فرماتا ہے
گناہگاروں کی مغفرت ہوتی ہے
آنے والے سال کے لیے:
رزق
زندگی (عمر)
موت
تقدیری امور اللہ کے علم و حکم سے فرشتوں کے سپرد کیے جاتے ہیں
📌 یہ سب قرآن و حدیث کے مطابق اللہ کے حکم سے ہوتا ہے، انسان کا اپنا فیصلہ نہیں۔
🕌 اس رات کیا کرنا چاہیے؟
✅ 1. عبادت
نفل نماز (جتنی آسانی ہو)
توبہ و استغفار
درود شریف
ذکرِ الٰہی
قرآن کی تلاوت
🤲 2. خاص دعائیں
اپنی مغفرت
والدین کی بخشش
مرحومین کے لیے دعا
رزق، صحت، اولاد، کامیابی
📿 استغفار:
اَسْتَغْفِرُاللّٰهَ رَبِّيْ مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ
🕌 3. اگلے دن روزہ
نبی ﷺ شعبان میں زیادہ روزے رکھتے تھے
اس لیے 15 شعبان کا روزہ مستحب ہے
🤍 4. دل صاف کرنا
کسی سے کینہ، بغض، حسد نہ رکھیں
معاف کریں تاکہ اللہ بھی معاف کرے
❌ کیا نہیں کرنا چاہیے؟
یہ باتیں ثابت نہیں:
❌ آتش بازی
❌ پٹاخے
❌ میلہ، فضول رسومات
❌ حلوہ لازم سمجھنا
❌ قبرستان میں چراغ جلانا
❌ شور شرابہ
📌 قبرستان جانا عام دنوں میں جائز ہے، مگر خاص رسم بنانا درست نہیں۔
🎁 اس رات کیا ملتا ہے؟
اگر اخلاص ہو تو:
✨ گناہوں کی معافی
✨ رزق میں برکت
✨ دل کا سکون
✨ دعا کی قبولیت
✨ آنے والے سال کے لیے خیر
✨ جہنم سے نجات (برات)
⚠️ کن لوگوں کی مغفرت نہیں ہوتی؟
(حدیث کے مطابق)
جب تک توبہ نہ کریں:
مشرک
کینہ رکھنے والا
ناحق دشمنی رکھنے والا
والدین کا نافرمان

   ✨🤲💗
22/01/2026


✨🤲💗

شبِ معراج کی رات اللہ کی قدرت، نبی ﷺ کی عظمت اور امت کی سعادت کی سب سے بڑی نشانی ہے۔ اس نے ثابت کیا کہ ہمارے نبی ﷺ تمام ...
15/01/2026

شبِ معراج کی رات اللہ کی قدرت، نبی ﷺ کی عظمت اور امت کی سعادت کی سب سے بڑی نشانی ہے۔ اس نے ثابت کیا کہ ہمارے نبی ﷺ تمام جہانوں کے سردار ہیں۔
نماز اس رات کا سب سے قیمتی تحفہ ہے جو ہمیں اللہ سے جوڑتی ہے۔
اللہ ہمیں شبِ معراج کی برکات سے فیض یاب فرمائے اور حضور نبی کریم ﷺ کی محبت و اطاعت میں ثابت قدم رکھے۔ آمین! 🌙🕌

02/01/2026

🌙
يوم ولادت
حضرت علي المرتضیٰ شير خدا حيدر قرار
مبارڪ

🌈 عرس مبارڪ 🕋❣️  📿📿 ٌہ_ڏنوسائين_رح🔮🕋🕋
28/12/2025

🌈 عرس مبارڪ 🕋❣️
📿📿 ٌہ_ڏنوسائين_رح🔮🕋🕋

21/12/2025

اس کی ایک جھلک پر زمانے وارے جائیں ,,
وہ اتنا دلکش ہے کہ اسکے صدقے اُتارے جائیں ,,
> *⤹⥅♥︎🥀🖤•☆•❤‍🩹🌒♥︎⤾⟵*
Mian Abdul Naveed

20/12/2025

جس کو نماز کا ترجمہ و تشریح نہیں آتی اس کا نماز میں زیادہ دل نہی لگتا اسکو پتہ نہی ہوتا وہ کیا پڑھ رہا ھے آئیں نماز سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں....!

#ثـنــــاء
سُبْحَانَکَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِکَ، وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ، وَلَا اِلٰهَ غَيْرُکَ.
اے ﷲ! ہم تیری پاکی بیان کرتے ہیں، تیری تعریف کرتے ہیں، تیرا نام بہت برکت والا ہے، تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں.

#تعـــــــوذ
أَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ.
میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا / مانگتی ہوں

#تســـــمیہ
بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.
ﷲ کے نام سے جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے


الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَO الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِO مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِO إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُO اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَO صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْO غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَO
*تمام خوبیاں, تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے, نہایت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہے, روزِ جزا کا مالک ہے, ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ہم تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں, ہمیں سیدھا راستہ دکھا, ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا, ان لوگوں کا نہیں جن پر غضب کیا گیا ہے اور نہ (ہی) گمراھوں کا.


قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌO اللَّهُ الصَّمَدُO لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْO وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌO
آپ فرما دیجئے ک: وہ ﷲ ھے جو یکتا ہے, ﷲ سب سے بے نیاز، سب کی پناہ اور سب پر فائق ہے, نہ اس سے کوئی پیدا ہوا ہے اور نہ ہی وہ پیدا کیا گیا ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ہمعسر ہے.

#رکـــــــوع
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِيْمِ.
پاک ہے میرا پروردگار عظمت والا.

#قـــــومہ
سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَهُ.
ﷲ تعالیٰ نے اس بندے کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی.

رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ.
اے ہمارے رب ! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں.

#سجـــــــدہ
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْأَعْلَی.
پاک ہے میرا پروردگار جو بلند تر ہے.

#تشـــــــہد
التَّحِيَّاتُ ِﷲِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّيِّبَاتُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا النَّبِیُّ وَرَحْمَةُ اﷲِ وَبَرَکَاتُهُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَی عِبَادِ اﷲِ الصّٰلِحِيْنَ. أَشْهَدُ أَنْ لَّا اِلٰهَ إِلَّا اﷲُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ.
تمام قولی، فعلی اور مالی عبادتیں ﷲ ہی کے لیے ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور ﷲ کی رحمت اور برکتیں ہوں، ہم پر اور ﷲ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ ﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں.

#درودِ_اِبــــراہیـمی
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو، تین یا چار رکعت والی نماز کے قعدہ اخیرہ میں ہمیشہ درودِ ابراہیمی پڑھتے جو درج ذیل ہے:
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.
اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.
اے ﷲ! رحمتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے رحمتیں نازل کیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے.
اے ﷲ! تو برکتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے برکتیں نازل فرمائیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے.


درود شریف کے بعد یہ دعا پڑھیں :
رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِيْمَ الصَّلٰوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِیْ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِo رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَءَّ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُo
*اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم رکھنے والا بنا دے، اے ہمارے رب! اور تو میری دعا قبول فرما لے، اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو (بخش دے) اور دیگر سب مومنوں کو بھی، جس دن حساب قائم ہوگا...

اور نماز کے آخر میں دو دفعہ
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ

اور اب نبی کریم کی محبت میں درود پاک پڑھ لیں اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین یارب العالمین 🤲
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ* اَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى اٰل مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَکتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ اِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد ♥️✨♥️

18/12/2025

> *⤹⥅♥︎🥀🖤•☆•❤‍🩹🌒♥︎⤾⟵*
|| اصل خوشی وہ ہے جو انسان کو خود سے بے نیاز کر دے ✨
~شمس تبریز🖤

Address

Khangarh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hazrat Ahmed Sain R.A posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share