27/08/2026
میہڑ :
محسن ملت جعفریہ پاکستان میہڑ کی جان استاد العلماء حجت الاسلام و المسلمین علامہ عابد علی عرفانی صاحب سے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن سیہون کے وفد کی مدرسہ سفینہ اہلبیت علیہم السلام میہڑ میں ملاقات، زیارات مقدسہ سے واپسی پر مبارکباد پیش کی ۔
محسن ملت جعفریہ حجت الاسلام و المسلمین علامہ عابد علی عرفانی صاحب سے ملاقات میں زیارات مقدسہ کے حالات، حالات حاضرہ، پر بات رہی اور گفتگو بہت مستفید رہی۔
ملاقات میں میثم عباس جویو ڈویژنل جنرل سیکریٹری جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن سیہون، رضوان علی ساجدی نشر و اشاعت سیکریٹری جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن سیہون ، سید مبشر علی شاہ صدر یونٹ سٹی میہڑ، سید حسن علی رضوی، خالد حسین سھاگ، ارسلان سوھو، بلال جھتیال، علی رضا چانڈیو ، محمد جمن چانڈیو، اور احباب موجود تھے