Muti ullah AKF Offical

Muti ullah AKF Offical Saifullah Muhammadi Fans

23/03/2026

مشرق وسطی کی جنگی صورتحال اور ہمارا کردار

23/03/2026

پاکستان کے اندر شیعہ سنی مسئلہ ختم کرو
لڑائی جھگڑے ختم کرو
اتحاد کی فضاء قائم کرو

محسن پاکستان کا امت مسلمہ کے نام اتحاد کا پیغام

لاوارث شہر کراچییہ کراچی ہے…وہ شہر جو برسوں سے یتیمی کی خاموش اور اذیت ناک زندگی گزار رہا ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے اسے...
19/01/2026

لاوارث شہر کراچی

یہ کراچی ہے…
وہ شہر جو برسوں سے یتیمی کی خاموش اور اذیت ناک زندگی گزار رہا ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے اسے دانستہ طور پر اس کی تقدیر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہو۔ یہاں روز ایسے سانحات جنم لیتے ہیں جو جسموں سمیت پورے معاشرے کی روح کو زخمی کر دیتے ہیں۔
ہر صبح، ہر شام، کسی نہ کسی گھر کا اکلوتا چراغ بجھ جاتا ہے۔ کہیں کسی ماں کی واحد امید ٹینکروں اور ٹرالوں جیسے بے رحم عفریتوں تلے کچلی جاتی ہے، کہیں کسی خاندان کی کل متاع چند لمحوں میں ماضی کا حصہ بن جاتی ہے۔ یہ ایک مسلسل قتلِ عام ہے، جسے ہم نے رفتہ رفتہ معمول سمجھ لیا ہے۔
اسی شہر میں وہ ننھا سا بچہ بھی ہے جس نے ابھی زندگی کو پوری طرح پہچانا نہیں ہوتا، جس نے ابھی ماں کے خوابوں کی تعبیر بننا ہوتی ہے، والدین کے بڑھاپے کا سہارا بننا ہوتا ہے، مگر وہ کھلے گٹروں اور اندھے کھڈوں کی نذر ہو جاتا ہے۔ شہر کی مصنوعی روشنیوں میں کھو جانے سے پہلے وہ ہمیشہ کے لیے اپنی آنکھیں موند لیتا ہے اور پیچھے صرف سوال چھوڑ جاتا ہے۔
بارشوں کا موسم آتا ہے تو کراچی ایک بار پھر بے بسی کی تصویر بن جاتا ہے۔ ناقص منصوبہ بندی کے باعث سڑکیں تالابوں میں بدل جاتی ہیں۔ ایسے میں ایک محنت کش ملازم، موٹر سائیکل پر سودا سلف لٹکائے، گھر کی جانب رواں ہوتا ہے۔ دل میں یہی خیال لیے کہ بچے اس کے منتظر ہوں گے، مگر کسی گیلے برقی تار سے لپٹتا کرنٹ اس کی زندگی کا چراغ گل کر دیتا ہے اور وہ بیوی بچوں سے آخری ملاقات کیے بغیر ہی دنیا سے رخصت ہو جاتا ہے۔
یہاں ایک عورت، اپنے وجود میں نئی زندگی سنبھالے، خوشیوں اور امیدوں سے لبریز مستقبل کے خواب بُنتی ہے۔ برسوں کی دعاؤں کے بعد ماں بننے جا رہی ہوتی ہے، مگر سفاک اور غفلت شعار نظامِ صحت کے ہاتھوں بچے کو جنم دیتے ہوئے خود اجل کو لبیک کہہ جاتی ہے۔ ایک جان اس دنیا میں آتی ہے، دوسری خاموشی سے رخصت ہو جاتی ہے اور نظام حسبِ معمول خاموش رہتا ہے۔
ہر سال دو مرتبہ آگ بھڑکتی ہے اور شہر بھر کے محنت کشوں کی دن رات کی کمائی، ان کی حلال جمع پونجی، شعلوں کی نذر ہو جاتی ہے۔ وہ مزدور جو دہکتے انگاروں میں مدد کے لیے چیختے چلاتے ہیں، انہیں بھی زندہ راکھ میں بدل دیا جاتا ہے۔
یہاں آئے روز وطنِ عزیز کا کوئی بیٹا نوکری کے لیے جاتے ہوئے، یا کوئی طالب علم یونیورسٹی اور کالج کے سفر میں بسوں کے دھکے کھاتے ہوئے، ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ جاتا ہے۔ غربت کے ہاتھوں مجبور ہو کر مزاحمت کرتا ہے اور یوں ایک اور لاش اس شہر کے کھاتے میں شامل ہو جاتی ہے۔
کس کس المیے کا ذکر کیا جائے؟ دل خون کے آنسو روتا ہے، مگر اس شہر کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔ یہ لاوارث شہر کراچی ہے۔ یہاں لاشوں کے انبار لگ جائیں یا ظلم و ستم سے خون کی ندیاں بہہ نکلیں، نہ کوئی سننے والا آتا ہے، نہ کوئی جواب دہ ٹھہرتا ہے۔
یہاں اگر آواز اٹھائی جائے تو دہشت گرد قرار دے دیا جاتا ہے یا موت کے پھندے گلے میں ڈال دیے جاتے ہیں، یا برسوں اپنے پیاروں کے دیدار کے لیے آنکھیں ترسا دی جاتی ہیں۔ اور اگر خاموش رہا جائے تو قسمت میں یوں ہی کندھوں پر لاشیں اٹھاتے رہنا لکھ دیا جاتا ہے۔
دیکھو گے تو ہر موڑ پر لاشیں ملیں گی،
ڈھونڈو گے تو اس شہر میں قاتل نہ ملے گا۔
آخر کب تک ہم اس ظلم و ستم کا حصہ بنتے رہیں گے؟
آخر کب تک اسی چکی میں پستے رہیں گے جس کے پاٹوں کے بیچ ہماری زندگیاں مسلسل روندی جا رہی ہیں؟
آخر کب ہمارے مقدر کا ستارہ جگمگائے گا، اور یہ شہر اندھیروں سے نکل کر روشنی کی سمت بڑھے گا؟
آخر کب اس شہر کے باسی اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے بنیں گے؟
آخر کب وہ دن آئے گا جب مائیں اپنے بیٹوں کی زندگی اور سہاگ کی خوشیاں بغیر کسی خوف اور اندیشے کے منا سکیں گی؟
اور آخر کب ہمارے حکمران اپنی آئینی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کر کے اپنے رزق کو حلال بنائیں گے اور ماؤں کے لال کو موت نہیں بلکہ زندگی بخشیں گے؟
اگر آج بھی ہم نے آنکھیں بند رکھیں، تو کل شاید آنسو بہانے کے لیے آنکھیں بھی باقی نہ رہیں۔
ایسا گلشن کی سیاست نے کیا ہے پابند،
ہم اسیرانِ قفس آہ بھی کرنے کے نہیں۔

— صدف خنساء

15/11/2025

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں تمام احباب؟

انا للہ وانا الیہ راجعون 💔
23/09/2025

انا للہ وانا الیہ راجعون 💔

مفتی اعظم سعودی عرب
فضیلۃ الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ وفات پاگئے ہیں
انا للہ وانا الیہ راجعون
آپ نے 35 سال مسلسل خطبہ حج ارشاد فرمایا
سعودی عرب کے ممتاز دینی اسکالر، سائنسی تحقیق اور افتاء کونسل کے چیئرمین مقرر رہے
اللہ آپ کی خدمات کو قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے
آمین
شریک غم:- اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان

29/05/2025
08/03/2025

بچے مسجد کی رونق

08/02/2025

خس کم جہاں پاک ۔۔۔
30/01/2025

خس کم جہاں پاک ۔۔۔

09/12/2024

کل افغانستان بدلتے دیکھا تھا
آج شام بدلتا دیکھا ھے
بہت جلد کشمیر و فلسطین بدلتا دیکھیں گے
ان شاءاللہ

شام میں صبح کا آغازدمشق فتح... الحمداللہمیرے جیسا بندہ جس نے ساری زندگی کتابوں میں اسلامی فتوحات کا مطالعہ کیا ہو مگر اپ...
08/12/2024

شام میں صبح کا آغاز
دمشق فتح... الحمداللہ
میرے جیسا بندہ جس نے ساری زندگی کتابوں میں اسلامی فتوحات کا مطالعہ کیا ہو مگر اپنے اردگرد کے مسلمانوں کے اوپر ظلم ہوتا ہوا دیکھا ہو... کے لیے آج کے مناظر ناقابل یقین ہیں.

اللہ رب العزت اس فتح کے ذریعے تمام امت مسلمہ کو خیر و برکت عطا فرمائے. امت مسلمہ کے بیٹوں کو اپنے پیاروں سے ملکر اپنے گھر واپس آ کر سکون کی دولت نصیب ہو.

Address

Karachi
Karachi

Telephone

+923134590328

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muti ullah AKF Offical posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share