25/12/2025
جماعت غربا اہلحدیث پاکستان کی تھر پارکر سندھ میں عظیم دینی درسگاہ جامعہ دارالعلوم کلوئی کا مفتی صہیب شاہد دہلوی حفظہ اللہ ( خادم شبان غرباء اہل حدیث پاکستان ورکن مجلس شوری جماعت غربا اہلحدیث پاکستان ) نے اپنے صاحبزادگان مفتی خبیب شاہد دہلوی اور حافظ سدیس شاهد دہلوی کے ہمراہ دورہ کیا ، جامعہ کی تعلیمی اور تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، مدیر الجامعہ مولانا ابراہیم سندھی اور شیخ الحدیث مولانا احمد صدیق حفظهما الله سمیت دیگر علمائے کرام و طلباء عظام سے ملاقاتیں کیں اور خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا ۔