Nasihat Ki Baatain

Nasihat Ki Baatain .

28/03/2026

[ ذاتی اور عطائ قدرت کا فرق ]

حقیقی اور عطائ کی تعریف :
حقیقی قدرت : کوئ بھی طاقت یا قدرت جو اللہ کی صفت ھو تو اسے صفت حقیقی کہا جاتا ھے - یہ طاقت اللہ تعالی کی ذاتی ھے یعنی کسی نے عطا نہیں کی -

عطائ قدرت : اگر یہی صفت یا قدرت کسی انسان میں بھی پائی جاے تو اسے عطائ طاقت کہا جاتا ھے- یعنی یہ قدرت اللہ تعالیٰ کی عطا کی ھوئ ھے اس کی ذاتی نہیں -

{حقیقی خالق صرف اللہ ھی ھے }

القرآن : قُلِ اللّٰہُ خَالِقُ کُلِّ شَیۡءٍ وَّ ہُوَ الۡوَاحِدُ الۡقَہَّارُ o
ترجمہ : کہدو کہ اللہ ہی
ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے
اور وہ یکتا ہے بڑا زبردست ہے۔
(سورہ الرعد - 16)

اس طرح کی ایات سے یہ واضح عقیدہ بنتا ہے کہ
(ذاتی طور پہ )
@۔ ہر چیز کا پیدا کرنے والا
@۔ ھر چیز کی بنانے والا
صرف اور صرف اللہ تعالی ھی ہے - اس پہ ہمارا ایمان ہے اور اس میں کوئی شک نہیں -

{اللہ کی عطاء کردہ طاقت سے تخلیق }

اللہ تعالی کی عطا کردہ طاقت سے اللہ والے بھی مخلوق کو پیدا کرسکتے ہیں جیسا کہ قران میں ہے :

القرآن :
اَنِّیۡۤ اَخۡلُقُ لَکُمۡ مِّنَ الطِّیۡنِ کَہَیۡـَٔۃِ الطَّیۡرِ فَاَنۡفُخُ فِیۡہِ فَیَکُوۡنُ طَیۡرًۢا بِاِذۡنِ اللّٰہِ ۚ
ترجمہ : میں (عیسی علیہ السلام)
تمہارے لئے مٹی سے پرندے کی شکل جیسا
(ایک پُتلا = STATUE)
بناتا ہوں پھر میں اس میں پھونک مارتا ہوں تو وہ اللہ کے حکم سے فوراً اڑنے والا پرندہ ہو جاتا ہے-
(سورہ ال عمران - 49)

تفسیر صحابہ :
ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما فرماتے ہیں کہ عیسی علیہ السلام نے
صرف ایک پرندہ چمگادڑ ہی بنایا تھا -
( تفسیر در منثور ج 1 ص 91)

تفسیر محدیثین :
حافظ ابن کثیر لکھتے ہیں کہ
" اللہ تعالی نے اپ کو معجزہ عطا فرمایا تھا کہ اپ مٹی سے پرندے کی مورتی (statue) بناتے اور اس میں پھونک مارتے تو (اس میں روح آ جاتی تھی ) اور وہ پرندہ اڑنے لگ جاتا تھا -
(تفسیر ابن کثیر ج 1 ص 522)

قرآن پاک کی یہ آیت واضح کرتی ہیں کہ
اللہ کی عطا کردہ طاقت سے اللہ والے بھی مخلوق بنا سکتے ہیں -

عقیدہ اہل سنت :
دونوں ایات پہ غور کرنے سے یہی عقیدہ بنتا ہے کہ
@۔ حقیقت قدرت :
مخلوق کو پیدا کرنا اللہ تعالی کا صفت ہے اور یہ اس کی ذاتی قدرت ہے کسی نے اللہ تعالی کو عطاء نہیں کی - اسے حقیقی قدرت کہا جاتا ھے -

عطائ قدرت :
اللہ جسے چاہے یہ طاقت عطا فرما سکتا ہے اور اللہ کی عطا کردہ طاقت سے اللہ والے بھی مخلوق پیدا کر سکتے ہیں -
مگر یہ طاقت ان کو عطا ہوئی ہے ان کی ذاتی نہیں ہے اور جب اللہ چاہے لے بھی سکتا ھے چنانچہ
اہل سنت و جماعت کا
ذاتی اور عطائ کا عقیدہ
عین قران کے مطابق ہے -

🌹 عقیدہ اہل سنت حق ھے 🌹

Address

Karachi
92801

Telephone

+923160021998

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nasihat Ki Baatain posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Nasihat Ki Baatain:

Shortcuts

Share