Mazar Syed Abdullah Shah Ghazi

Mazar Syed Abdullah Shah Ghazi مزار حضرت سید ابو محمد عبد اللّٰہ الاشتر
المعروف سید عبد اللّٰہ شاہ غازی رحمتہ اللہ علیہ

حضرت سید ابو محمد عبد اللہ الاشتر
المعروف عبد اللہ شاہ غازی رحمتہ اللہ علیہ

بد عقیده لوگ عام سیدھے سادے کم علم مسلمانوں کو اس قسم کی باتیں کرکے گمراه کرتے ھیں جیسے مدد صرف الله سے مانگو یا کسی کے ...
04/08/2026

بد عقیده لوگ عام سیدھے سادے کم علم مسلمانوں کو اس قسم کی باتیں کرکے گمراه کرتے ھیں جیسے مدد صرف الله سے مانگو یا کسی کے وسیلے سے کچھ لینا حرام اور شرک ھے لیکن اگر آپ خود تحقیق اور مطالعے پر یقین رکھتے ھیں تو قران کی ایک ایک سورة مدد اور وسیلے کا درس دے رھی ھے,
وه کیسے? آئیں کچھ واقعات پر نظر ھوجاۓ جو الله تعالی نے قران مجید میں بیان کرکے قیامت تک آنے والے مسلمانوں کو مدد اور وسیلے کا درس دیا ھے-
حضرت صالح علیه السلام نے اپنی نافرمان قوم کی ضد پر ایک پھاڑ (ماؤنٹین) کے وسیلے سے ایک اونٹنی پیدا کی,
کیا حضرت صالح علیه السلام مشرک ھیں?

حضرت یوسف علیه السلام نے فرمایا که میرا قمیض میرے والد حضرت یعقوب علیه السلام کے منه پر ڈال دو تو اس سے انکی بینائی واپس آجاۓ گی,
اور پھر حضرت یعقوب علیه السلام نے اس قمیض کے وسیلے سے بینائی پائی,
بینائی دینے والا الله ھے یا قمیض?
کیا حضرت یوسف و یعقوب علیه السلام دونوں مشرک ھوگئے?

حضرت موسی علیه السلام نے اپنے عصے کے وسیلے سے سامری جادوگر کا مقابله کیا اور اسی بے جان لکڑی کے عصے سے دریاۓ نیل میں راسته بنا کر فرعون سے بچ نکلے,
راسته بنانے والا الله ھے یا ایک بے جان لکڑی کا عصا?
کیا حضرت موسی علیه السلام بھی مشرک ھیں?

حضرت سلیمان علیه السلام نے اپنی مجلس والوں اور جنوں کے وسیلے سے ملکه بلقیس کا تخت منگوایا تھا,
کیا حضرت سلیمان علیه السلام بھی مشرک ھونگے?

ایک چونٹی اپنی پوری قوم کو حضرت سلیمان علیه السلام کے لشکر کے گھوڑوں کے پیروں تلے آنے سے بچانے کا وسیله بنی کیا وه چونٹی بھی مشرک تھی یا اس چونٹی کی قوم مشرک تھی? کیونکه بچانے والی ذات الله کی ھے یا چونٹی کی?

ایک ھدھد حضرت سلیمان علیه السلام کے خط کو ملکه بلقیس تک پھنچانے کا وسیله بنا اور ملک سباء کی قوم کے ایمان لانے کا وسیله بنا,
کیا وه ھدھد بھی مشرک تھا یا ھدھد سے مدد و وسیله لیکر حضرت سلیمان مشرک ھوگئے?

جنگ بدر میں 313 مسلمانوں نے فرشتوں کی مدد اور وسیلے سے اپنے سے 3 گنا فوج پر فتح پائی,
کیا بدر والے مجاھدین سب مشرک ھوگئے?

اور اب ذکر کرتے ھیں ان چیزوں کا جنکا وسیله خود الله تعالی لیتا ھے باوجود اس که کے وه جب کسی امر کا اراده فرماتا ھے تو اسے فرماتا ھے که ھوجا تو وه کام خود بخود ھوجاتا ھے,

ابراھه یمن سے ھاتھیوں کا ایک عظیم الشان لشکر لیکر خانه کعبه کو گرانے کی نیت سے جب مکه میں داخل ھوا تو الله نے کچھ پرندوں ابابیل کے وسیلے سے ابراھه کے لشکر کو نیست و نابود کیا,
کیا الله اس ابابیل کے وسیلے کا محتاج تھا یا آنے والے لوگوں کو وسیلے کا درس دینا تھا?

جنگ بدر میں اپنے نبی کی مدد اور وسیلے کیلئے 4 ھزار فرشتوں کا لشکر بھیجا,
کیا الله ان فرشتوں کے لشکر کے بغیر اپنے محبوب نبی کی حفاظت نھیں کرسکتا تھا یا آنے والے لوگوں کو مدد و وسیلے کا درس دینا تھا?

شب معراج الله نے اپنے محبوب نبی کو براق کی سواری کے وسیلے سے مکه سے بیت المقدس اور بیت المقدس سے ساتویں آسمان تک بلایا, کیا الله اپنے محبوب نبی کو براق کے بغیر وسیلے کے نھیں بلاسکتا تھا? یا ھمیں وسیلے کا درس دے رھا تھا?

الله نے وحی لانے کا فریضه حضرت جبرائیل علیه السلام کے سپرد کیا ھے کیا الله جبرائیل کے بغیر وسیلے کے وحی نھیں بھیج سکتا یا ھمیں وسیلے کا درس دے رھا ھے?

الله کی طرف سے روح قبض کرنے کا وسیله حضرت عزرائیل علیه السلام ھیں کیا الله عزرائیل کے وسیلے کے بغیر ھماری روح قبض نھیں کرسکتا یا ھمیں وسیلے کا درس دے رھا ھے?

الله کی طرف سے بارش حضرت میکائیل کے وسیلے سے برسائی جاتی ھے, کیا الله میکائیل کے وسیلے کے بغیر بارش برسا نھیں سکتا یا ھمیں وسیلے کا درس دے رھا ھے?

بروز قیامت الله کے حکم سے حضرت اسرافیل علیه السلام ثور پھونکیں گے, کیا الله ثور کیلئے اسرافیل کا محتاج ھے یا ھمکو وسیلے کا درس دے رھا ھے?

اب جو لوگ غیر الله سے مدد اور وسیلے کو حرام اور شرک سمجھتے ھیں وه اپنے عقیدے پر نظر ثانی کریں کیونکه اگر غیر الله کی مدد و وسیله شرک ھوتا تو قران پاک میں الله تعالی خود یه سب واقعات بیان کرکے کبھی بھی ھمیں مدد اور وسیلے کا درس نہیں دیتا,

27/07/2026

*ایک خوبصورت تحریر۔۔۔۔۔۔*
*مصر کے ایک مشہور بزرگ شرف الدین بوصیری گزرے ہیں*
انہوں نے ایک غریب گھرانے میں آنکھ کھلی
جیسا کہ والدین بچوں کو سکولوں مدرسوں میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے بھیجتے ہیں اسی طرح بوصیری کو بھی والدین نے مدرسے بھیجنا شروع کیا
اور جلد ہی آپ نے قرآن پاک حفظ کر لیا
اس کے بعد آپکے والد صاحب کی خواہش تھی کہ اب آپ کچھ کام کاج کریں تا کہ گھر سے غربت کا خاتمہ ہو
جبکہ بوصیری ابھی مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتے تھے۔ وہ ایک زیادہ روشن مستقبل چاہتے تھے۔۔گھر میں باپ بیٹے کے درمیان کھینچا تانی شروع ہو گئی
آخر کار بوصیری نے اپنی والدہ کو اپنے ساتھ ملا کے والد سے مزید پڑھنے کی اجازت لے لی
اس کے بعد آپ نے تجوید، فقہ اور باقی ضروری مضامین کو پڑھا اور بچوں کو پڑھانا شروع کر دیا
اس وقت تک آپ ایک دنیادار شخص تھے اور مادی کامیابیوں کو ہی ترجیح دیتے تھے
آپ غربت سے نجات حاصل کرنا چاہتے تھے۔۔شاعری کا وصف آپ کو اللہ کی طرف سے ودیعت کیا گیا تھا
اب آپ بادشاہوں کی شان میں قصیدے بھی لکھتے تھے اور نئے شعراء کی اصلاح بھی کیا کرتے تھے۔درس و تدریس سے بھی منسلک تھے
ایک دن آپ گھر سے باہر کہیں جا رہے تھے جب ایک شخص نے اپکو روک کے آپ سے پوچھا
کبھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی زیارت ہوئی؟؟
اس شخص کا یہ سوال کرنا امام بوصیری کی زندگی کو بدلنے کا سبب بن گیا
اب امام بوصیری نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کا بغور مطالعہ شروع کر دیا
آپ جوں جوں مطالعہ کرتے جارہے تھے آپ کے دل میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت بڑھتی جا رہی تھی
جوں جوں وقت گزر رہا تھا آپ کے دل میں نبی آخر الزماں محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق کی تڑپ بڑھتی جا رہی تھی
اسی دوران میں انہیں فالج کا حملہ ہوا اور یہ صاحب فراش ہو گئے۔اسی حالت میں پندرہ سال گزر گئے
وہ بادشاہ جن کے قصیدے امام بوصیری لکھتے تھے انہوں نے پلٹ کے نہ پوچھا
آپ بہت دل گرفتگی کے عالم میں ایک رات لیٹے ہوئے تھے۔جب آپ نے سوچا کہ زندگی بھر دنیا کے بادشاہوں کے قصیدے لکھے آج کیوں نہ ان کا قصیدہ لکھوں جن کے سامنے ان بادشاہوں کی کوئی اوقات نہیں
جب ٹوٹے ہوے دل سے ، سچی محبت کے ساتھ الفاظ نکلے تو وہ اس بارگاہ میں مقبول ہوگئے جس کے بعد وہ الفاظ امر ہو گئے
اس سے پہلے بھی امام بوصیری نے عرب کے صحراؤں پہ، صحراؤں کے خیموں پہ اور خوش جمال چہروں پہ شاعری لکھی
لیکن اس رات وہ اس بدرالدجی،شمس الضحی کی شان بیان کر رہے تھے جن کی خاطر رب نے اس دنیا اور اسکی ہر چیز کو تخلیق فرمایا۔ میرا ایمان یہ ہے کہ یہ کلام بھی رب کی ہی دین ہے اور وہی رب ہی اسے انسان پہ اتارتا ہے
جب آپ قصیدہ لکھ چکے تو آپ نے قلم دوات رکھی اور سو گئے
اسی رات آپ نے خواب دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائیں ہیں اور فرمایا کہ
اٹھ بوصیری،،
امام بوصیری نے کہا
،، میں ہزار جانوں سے قربان لیکن کیسے اٹھوں،،
کیونکہ وہ فالج زدہ تھے اور اٹھنے سے قاصر تھے
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست شفقت ان کے جسم پہ پھیرا اور فرمایا
،،اٹھ اور مجھے وہ سنا جو تو نے لکھا،،
امام بوصیری اٹھ بیٹھے اور جھوم جھوم کے سنا رہے
مولا یا صلی وسلم۔۔۔ دایما ابا دا
اے اللہ۔ آپ دائمی اور ابدی سلامتی بھیجئے اپنے محبوب پہ
میری آنکھیں آپ کی یاد میں آنسو بہا رہی ہیں اور رواں دواں ہیں
مدینہ پاک سے ٹھنڈی ہوا آرہی ہے۔اندھیری رات میں بجلی چمک رہی ہے
میرے عشق کا تذکرہ لوگوں تک پہنچ چکا ہے۔ اب میرا راز محبت بھی نہیں چھپ سکتا اور نہ ہی میرا مرض ختم ہو گا
تیری محبت کی، میرے آنسو اور میری بیماری گواہی دے رہے ہیں۔میں اپنے عشق کو کیسے چھپا سکتا ہوں
اے دل۔ اگر تو حضور (صلی اللہ علیہ وسلم) کا عاشق نہیں تو مکہ کو دیکھ کے آنسو کیوں بہاتا ہے
کیا محبت میں رونے والا عاشق خیال کرتا ہے کہ بہتے آنسوؤں اور سوختہ دل کی آڑ میں محبت کا راز چھپا پاے گا
تیری آنکھوں کو کیا ہوا ہے کہ تو انہیں آنسو روکنے کیلئے کہتا ہے اور یہ بہائے جا رہی ہیں
تیرے دل کو کیا ہو گیا ہے کہ سنبھلنے کی بجاے مزید غمناک ہو رہا ہے
جب رات مجھے محبوب(صلی اللہ علیہ وسلم) کا خیال آیا تو میں رات بھر جاگتا رہا۔
درد محبت نے میرے چہرے پہ آنسو اور رخساروں پہ زردی پیدا کر دی ہے
اے غریبوں کا خیال رکھنے والے
اے دل گیروں کی دلجوئی کرنے والے
اے مظلوموں کا ہاتھ پکڑنے والے
اے سچ کہنے والے
سے گناہگاروں کا پردہ رکھنے والے
اے ازل کا نور
اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم۔۔آپکے منہ میں آپ کے دانت ایسے ہیں جیسے سیپ کے اندر قیمتی موتی
اے اللہ آپ اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم پہ ابدی اور دائمی سلامتی نازل فرمائیں
اب امام بوصیری جھوم جھوم کے پڑھ رہے ہیں اور محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم ان کی محبت کو قبول فرماتے ہوئے ان کے ساتھ سن رہے ہیں
جب قصیدہ ختم ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اتنے خوش ہوے کہ انہوں نے اپنی چادر(بردہ) اتار کے انہیں مرحمت فرمائی
اس کے ساتھ ہی انکی آنکھ کھل گئی۔ دیکھا تو چادر ان کے پاس ہی رکھی ہوئی تھی
وقت دیکھا تو تہجد کا وقت تھا
امام بوصیری پندرہ سال کے بعد ہشاش بشاش صحت مند اٹھے ۔ فالج کا کہیں دور دور تک نام و نشان بھی نہیں تھا وضو کیا اور مسجد کا رخ کیا کہ تہجد ادا کریں
گھر سے نکلے تو ایک فقیر نے آواز لگائی
،،ہمیں بھی تو سناؤ وہ قصیدہ،،
امام بوصیری نے تجاہل عارفانہ سے کہا
کونسا؟؟
وہی جس کے بدلے یہ بردہ بھی ملا
مجذوب نے چادر کی طرف اشارہ کیا اور آنکھوں سے اوجھل ہو گیا
اس قصیدے میں 100 سے اوپر اشعار ہیں اور کسی شعر میں لفظ ،، بردہ،، استعمال نہیں ہوا
لیکن جو چادر آپ کو دی گئی اس کی مناسبت سے اس کا نام قصیدہ بردہ شریف زبان زد خاص و عام ہوا
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو شرف قبولیت سے نوازا تو آج تک اس کا ورد جاری ہے.
*نوٹ* اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے

کوئی سلیقہ ہے آرزو کا نہ بندگی میری بندگی ہےیہ سب تمہارا کرم ہے آقا کہ بات اب تک بنی ہوئی ہےتجلیوں کے کفیل تم ہو مرادِ...
21/07/2026

کوئی سلیقہ ہے آرزو کا نہ بندگی میری بندگی ہے
یہ سب تمہارا کرم ہے آقا کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے
تجلیوں کے کفیل تم ہو مرادِ قلبِ خلیل تم ہو
خدا کی روشن دلیل تم ہو یہ سب تمہاری ہی روشنی ہے
💕صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم
صلی اللہ علیہ والہ وصحبہ وازواجہ وبارک وسلم کثیراً کثیرا

21/07/2026
صلی اللہ علی حبیبہ محمد نور من نوراللہ وعلی آلہ واہل بیتہ وعترتہ وازواجہ وصحبہ وجدہ وذریتہ و کل امتہ وبارک وسلم کثیراً ک...
11/07/2026

صلی اللہ علی حبیبہ محمد نور من نوراللہ وعلی آلہ واہل بیتہ وعترتہ وازواجہ وصحبہ وجدہ وذریتہ و کل امتہ وبارک وسلم کثیراً کثیرا و دائماً ابدا ♥️

01/07/2026

………………………………………………………………………………………………ﻭﮦ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﺑﺤﺚ ﮐﺮﻧﮯ ﻟﮕﺎ ! ﺑﻮﻻ ﺟﺐ ﺍﻟﻠﻪ ﭘﺎﮎ ﻓﺮﻣﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﻬﺎﺭﯼ ﺷﮧ ﺭﮒ ﺳﮯ
ﻗﺮﯾﺐ ﮨﻮﮞ ﺗﻮ ﺍﺏ ﻭﺳﯿﻠﮯ ﮐﯽ ﮐﯿﺎ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﻧﺴﺒﺖ ﮐﻮ ﺑﻬﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﺎﻧﺘﺎ ﺑﺲ ﻗﺮﺁﻥ ﭘﮍﮬﻮ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺩ ﮨﯽ ﻋﻤﻞ ﮐﺮ ﻟﻮ .ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﻗﺮﺁﻥ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﺁﯾﺖ ﺑﻬﯽ ﮨﮯ "ﺍﮮ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻭﺍﻟﻮ ﻣﯿﺮﯼ ﻃﺮﻑ ﻭﺳﯿﻠﮧ ﺗﻼﺵ ﮐﺮﻭ "ﺍﻭﺭ ﺍﻟﻠﻪ ﭘﺎﮎ ﻧﮯ ﺍﻧﺒﯿﺎﺀ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﺟﺒﺮﺍﺋﯿﻞ ﺍﻣﯿﻦ ﮐﻮ ﮐﯿﻮﮞ ﺭﮐﻬﺎ ﺍﻭﺭ ﻋﺎﻡ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﺍﻧﺒﯿﺎﺀ ﮐﻮ ﮐﯿﻮﮞ ﻭﺳﯿﻠﮧ ﺭﮐﻬﺎ ,ﻭﻩ ﺗﻮ ﻗﺎﺩﺭ ﻣﻄﻠﻖ ﮨﮯ ﺳﺐ ﺍﻧﺴﺎﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﮈﺍﺋﺮﯾﮑﭧ ﻭﺣﯽ ﻓﺮﻣﺎ ﺩﯾﺘﺎ ﯾﺎ ﺳﺐ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﮏ ﮐﺘﺎﺏ ﺍﺗﺎﺭ ﮐﺮﻋﻤﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﺩﮮ ﺩﯾﺘﺎ ﻣﮕﺮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﻭﺳﯿﻠﮧ ﺭﮐﻬﺎ .ﺍﺏ ﺭﮨﯽ ﺑﺎﺕ ﻧﺴﺒﺖ ﮐﯽ ﺗﻮ ﺍﺻﺤﺎﺏ ﮐﮩﻒ ﮐﮯ ﮐﺘﮯ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﺍﻧﮑﯽ ﻧﺴﺒﺖ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﻗﺮﺁﻥ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ ,ﻫﺪ ﻫﺪ ﮐﺎ ﺫﮐﺮ ﺳﻠﯿﻤﺎﻥ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﮐﯽ ﻧﺴﺒﺖ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﻗﺮﺁﻥ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ ,ﺍﯾﮏ ﻣﻌﻤﻮﻟﯽ ﺧﺎﮎ ﻧﺸﯿﻦ ﻟﻨﮕﮍﯼ ﭼﯿﻮﻧﭩﯽ ﮐﺎ ﺫﮐﺮ ﺟﺲ ﻧﮯ ﻟﺸﮑﺮ ﺳﻠﯿﻤﺎﻥ ﮐﯽ ﺁﻣﺪ ﮐﯽ ﺧﺒﺮ ﺩﯼ ﺍﻭﺭ ﺳﻠﯿﻤﺎﻥ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻧﮯ 6 ﻣﯿﻞ ﺩﻭﺭ ﺳﮯ ﺍﺳﮑﯽ ﺑﺎﺕ ﺳﻨﮑﺮ ﺗﺒﺴﻢ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ,ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻋﺮﺽ ﮐﯽ ﮐﻌﺒﮧ ﮐﮯ ﻏﻼﻑ ﮐﻮ ﮐﯿﻮﮞ ﭼﻮﻣﺘﮯ ﮨﻮ ,ﮨﺎﺗﮫ ﻟﮕﺎﺗﮯ ﮨﻮ ,ﻟﭙﭩﺘﮯ ﮨﻮ .ﻗﺮﺁﻥ ﮐﺎ ﻏﻼﻑ ,ﻗﺮﺁﻥ ﮐﯽ ﺟﻠﺪ ﺗﻮ ﻗﺮﺁﻥ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﺍﺳﮑﯽ ﺑﻬﯽ ﺗﻌﻈﯿﻢ ﻭ ﺗﻮﻗﯿﺮ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮ ,ﺣﺠﺮ ﺍﺳﻮﺩ ﮐﻮ ﺑﻮﺳﮧ ﮐﯿﻮﮞ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﻮ ,ﺁﺏ ﻭﮔﻞ ﺳﮯ ﺑﻨﮯ ﮐﻌﺒﮧ ﮐﺎ ﻃﻮﺍﻑ ﺍﻭﺭ ﻧﻤﺎﺯ ﮐﯽ ﺳﻤﺖ ﺳﺐ ﻧﺴﺒﺖ ﮨﯽ ﮐﯽ ﺗﻮ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﮨﯿﮟ .ﺳﯿﺪﻧﺎ ﻋﻤﺮ ﻓﺎﺭﻭﻕ ﻧﮯ ﺣﺠﺮ ﺍﺳﻮﺩ ﮐﻮ ﻣﺨﺎﻃﺐ ﮐﺮ ﮐﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ "ﺗﻮ ﭘﺘﮭﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﭘﺘﻬﺮ ﮨﯽ ﮨﮯ ,ﻣﯿﮟ ﺍﺳﻠﺌﮯ ﺗﺠﮭﮯ ﭼﻮﻡ ﺭﮨﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﻣﯿﺮﮮ ﺁﻗﺎ ﻋﻠﯿﮧ ﺻﻠﻮۃ ﻭ ﺳﻼﻡ ﻧﮯ ﺗﺠﮭﮯ ﭼﻮﻣﺎ "ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﻣﻀﺒﻮﻁ ﮐﺸﺘﯽ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﻋﺒﻮﺭ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﻮ ,ﻣﯿﮟ
ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﯾﮧ ﺑﻬﯽ ﺳﻨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﺴﮑﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺮﺷﺪ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﺳﮑﺎ ﻣﺮﺷﺪ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﮨﮯ .ﻭﮦ ﺑﺮﺑﺎﺩ ﮐﺮ ﺩﮮﮔﺎ ﺗﻢ ﮐﻮ !
ﺧﯿﺮ ﻭﮦ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﺎﺕ ﻣﺎﻥ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺩﻥ ﺍﯾﮏ ﻣﺮﺩ ﮐﺎﻣﻞ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﺎ ﮨﺎﺗﮫ ﺩﮮ ﮐﺮ ﻧﺠﺎﺕ ﭘﺎ ﮔﯿﺎ,ﻣﺠﻬﮯ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﺗﻢ ﻣﺠﻬﮯ ﺍﺗﻨﯽ ﺩﯾﺮ ﺳﮯ ﮐﯿﻮﮞ ﻣﻠﮯ ﮨﻮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﭘﭽﺎﺱ ﺳﺎﻟﮧ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺿﺎﺋﻊ ﮐﺮ ﺩﯼ. ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﺟﻠﺪﯼ ﻣﻼ ﮨﻮﮞ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﻣﻮﺕ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺗﻮﺑﮧ ﺳﮯ ﺳﺎﺭﺍ ﻣﺎﺿﯽ ﭘﺎﮎ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﺌﮯ ﮔﻨﺎﮦ
ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺑﻦ ﻧﯿﮑﯿﺎﮞ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺑﮍﯼ ﺭﺣﻤﺖ ﺍﻭﺭ ﮐﯿﺎ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﯽ ﮨﮯ .ﺁﺝ ﻭﮦ ﺍﺱ ﺟﮩﺎﻥ ﻓﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﮐﺎﻣﯿﺎﺑﯽ ﺳﮯ ﺭﺧﺼﺖ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺩﺍﺭ ﺍﻟﺒﻘﺎ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻨﭻ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ﻭﮦ ﮨﻢ ﮔﻨﺎﮦ ﮔﺎﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﻧﺠﺎﺕ ﮐﺎ ﻭﺳﯿﻠﮧ ﺑﻦ ﺟﺎﺋﮯ ﺁﺧﺮ ﻧﺴﺒﺖ ﻭﺍﻻ ﺑﻨﺪﮦ ﺟﻮ ﺗﻬﺎ ......ﺍﻟﻠﻪ ﭘﺎﮎ ﮨﻢ ﺳﺒﮑﻮ ﺳﭽﯽ ﻧﺴﺒﺖ ﻋﻄﺎ ﻓﺮﻣﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺣﻀﻮﺭ ﭘﺎﮎ
ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﻪ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﻪ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﮯ ﻭﺳﯿﻠﮧﺀ ﺟﻤﯿﻠﮧ ﺳﮯ ﻓﻼﺡ ﻭ ﻧﺠﺎﺕ ﻋﻄﺎ ﻓﺮﻣﺎﺋﮯ
ﺁﻣﯿﻦ ﺛﻢ ﺁ ﻣﯿﻦ
مزید اچھی پوسٹس کے لئے ھمارا پیج ضرور لائک کریں پلیز جزاک اللہ خیرا واحسن الجزا

3rd Day of URS Mubarak Mehril e Samaa
16/06/2026

3rd Day of URS Mubarak
Mehril e Samaa

3rd Day of URS Mubarak Mahfil e Qul Shareef
16/06/2026

3rd Day of URS Mubarak
Mahfil e Qul Shareef

2nd Day of URS Mubarak
16/06/2026

2nd Day of URS Mubarak

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mazar Syed Abdullah Shah Ghazi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share