Khadim Ul Fuqra Fahad Ahmed Shah Rahmani Attari

Khadim Ul Fuqra Fahad Ahmed Shah Rahmani Attari His lectures will be served as pearls of Wisdom.

An Islamic Rohani(spiritual) bloke , By the Grace of Almighty ALLAH and blessings of Mohammad e Mustafa Sallalla ho alleh waalehi wassallam have Practical Knowledge of Faqr , Tasawwuf and Spirituality .

انسان کی نظر پر 70 ہزار پردے ہیں اگر ایک پردہ بھی ہٹ جائے تو انسان زندہ رہتے ہوئے بعد از جہاں کا نظارہ کر سکتا ہے۔
16/11/2023

انسان کی نظر پر 70 ہزار پردے ہیں اگر ایک پردہ بھی ہٹ جائے تو انسان زندہ رہتے ہوئے بعد از جہاں کا نظارہ کر سکتا ہے۔

24/01/2022
27/01/2021

#فقیرِکامل
* صاحبِ فقر کو اصطلاحِ فقر میں فقیر کہتے ہیں۔
* فقرا میں ’’فقیر مالک الملکی‘‘ سب سے اعلیٰ مرتبہ ہے اور صاحبانِ تلقین و ارشاد میں مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ سب سے آخری مرتبہ ہے اور انسانِ کامل کا یہ اعلیٰ ترین مرتبہ ہے اور یہ مرتبہ سب مراتب کا جامع ہے اس کے بعد کوئی مرتبہ نہیں ہے۔
* فقیرِ کامل کی زندگی اللہ تعالیٰ کی مخلوق پر حجت ہوتی ہے۔ فقیر جہاں بھی زندگی گزارتا ہے جامع صفاتِ الٰہی ہونے کی وجہ سے نورِ حق سے معاشرے کو منور کرتا ہے۔ اسی طرح فقیرِ کامل کی خانقاہ حیات بخش مرکز ہوتی ہے جہاں لوگوں کا تزکیۂ نفس اور تصفیۂ قلب ہوتا ہے۔
* فقیرِ کامل اپنی نگاہ سے زنگ آلودہ قلوب کو نورِ حق سے منور کرتا ہے اور تزکیۂ نفس کرکے قربِ الٰہی کی منزل تک لے جاتاہے۔ طالب اور سالک کی روح کی غذا فقیرِ کامل کی صحبت اور قرب ہے۔
* فقیر کو نہ عزت سے غرض ہے نہ ذلت سے۔ کوئی اسے مانے یا نہ مانے اسے کوئی پروا نہیں۔
* فقیر کی نظر میں اللہ کے سوا کسی کا کوئی مقام و مرتبہ نہیں ہوتا۔
* فقیر وہ ہے جس میں قرآن کی روح بے پردہ نظر آئے۔
* فقرا کاملین اور عارفین بے خوف وخطر دنیا کے علوم کی اصلیت کو ظاہر کرتے ہیں-وہ انسان کے دل ا ور نگاہ کا رخ علمِ حقیقت کی طرف موڑتے ہیں جس سے وہ حق سے آگاہ ہو کر اور اس میں فنا ہو کر عرفانِ حق کا مستحق بن جاتا ہے۔
* فقیر رزق کو نہیں رازق کو دیکھتا ہے۔
* فقیر وہ ہے جو آنکھیں بند کرلے تو اٹھارہ ہزار عالم کا مشاہدہ کرے۔
* فقیر جو کچھ بھی پاتا اور سمجھتا ہے منجانب اللہ پاتا اور سمجھتا ہے۔
* فقیر کا زمانہ ہر زمانہ میں الگ ہوتا ہے۔ خدا کی شان ہے کہ وہ ایک سا جلوہ دوبار نہیں کرتا۔
* فقیر اپنا جہان خود پیدا کرتا ہے۔

25/01/2021

لطائف کی ترتیب

نفس کا مقام صوفیاءکرام نے دو طرح سے بیان کیا ھے کسی شخص میں اگر تکبر حسد غرور کا مادہ زیادہ ھے تو اسکا نفس دماغ یعنی سر میں ھے
اور جس شخص میں حرص شہوت اور نفسانی خواہشات کا غلبہ ھوتا ھے اسکا نفس زیر ناف ھوتا ھے
جب مرشد کریم کی توجہ اور اوراد و ازکار کی پابندی مرید کرتا ھے تو نفس کی صفات مغلوب ھونے لگتی ھے اورنفس ترقی کی جانب سفر کرنے لگتا ھے
نفس کی اقسام
نفس امارہ جو سراسر گناھوں اور دنیا کی محبت کی جانب راغب رہتا ھے
نفس لوامہ یہ نفس ملامت کرنے والا ھے مگر یہ بھی نفس گناہ کرواتا ھے پھر ملامت کرتا ھے
نفس ملہمہ پر پہنچ کر نفس گناھوں سے نکل آتا ھے سالک کو اس نفس میں راحت میسر آتی ھے یہ نفس سراپا ذاتِ باری کی جانب متوجہ رہتا ھے
نفس مطمئنہ یہ نفس کامل اطمینان والا نفس ھے جس کے بارے میں سورہ فجر میں فرماتا ھے اللہ عزوجل
اے اطمینان پانے والے نفس آ داخل ھو جا میرے بندوں میں داخل ھو جا میری جنت میں اس حال میں کہ تیرا رب تجھ سے راضی اور تو اپنے رب سے راضی
کچھ مشائخ نے نفس رحمانیہ کا بھی ذکر کیا ھے
نفس کاملہ راضیہ اور مرضیہ بھی نفس مطمئنہ کے اعلی درجے ھیں
دل کے اندر ایک لطیفہ ظاھر ھوتا ھے جسے لطیفہ قلب کہتے ھیں صوفیاء کرام قلب سے مراد انسان کی جامعیت سے لیتے ھیں
اسکا مقام بائیں پستان سے دو انگلی نیچے ھے مرشد کریم کے بتائے ھوئے ذکر ازکار اور مراقبہ کی مشق سے قلب صاف ھونے لگتا ھے اور آہستہ آہستہ قلب بالکل پاک و صاف ھو جاتا ھے یہاں قلب کو فنائے قلب میسر ھوتی ھے جس کی کیفیت یہ ھے کہ دل ماسوا اللہ سے فارغ ھو جاتا ھے
مقام قلب کے بعد مقام روح ھے
لطیفہ روح کا مقام دائیں پستان سے دو انگلی نیچے ھے
روح چونکہ ازل میں ذات باری تعالی کا دیدار کر چکی ھے مگر جب تنزل کر کے روح کو عالم اجساد میں بھیجا گیا اور روح کا تعلق ایک قوی ہیکل وجود سے ھوا تو نفس کی صفات روح کی صفات پر غالب آگئی اور روح پر ظلمت کے پردے پڑ گئے روح نفس کی غلام بن کر رہ گئی
روح کو نفس کی قید سے چھڑانا انتہائی ضروری امر ھے اسکے بغیر روح اپنے اصل کی جانب پوری طرح متوجہ نہیں ھو پاتی
روح کی نفس سے مجرد ھونے کی کیفیت یہ ھے کہ دائیں پستان کےنیچے روح کا مقام خالی ھو جاتا ھے اور وجود انتہائی لطیف ھو جاتا ھے اس کیفیت کو وہی سالک محسوس کر سکتا ھے جو مقام روح تک پہنچ چکا ھے
روح کے نفس سے آزاد ھونے کے بعد نہ روح جسم سے ملی نظر آتی ھےنہ جدا بس بیان سے باہر ھے
لطیفہ سری اسکا مقام قلب سے دو انگلی اوپر سینے کی جانب ھے بائیں جانب
لطیفہ خفی دائیں /1/16/1جانب لطیفہ روح کے اوپر ھے
لطیفہ اخفی اسکا مقام سینے کے درمیان ھے
جب سب لطائف یعنی چھ لطائف روشن و منور ھو جاتے ھے تو پھر سارے وجود پر ذکر کی مشق کی جاتی ھے جس کے سبب تمام وجود ذاکر ھو جاتا ھے اسے سلطان الازکار کہتے ھیں جس میں تمام وجود ھڈیاں گوشت پوست سر سے پاوُ ں تک ذکر کرتے ھیں
سر کے درمیان بھی لطیفہ ظاھر ھوتا ھے جسے کچھ مشائخ نے لطیفہ انا کہا ھے اور یہی سربھید کا مقام ھے الانسان سری و انا سر الانسان یعنی انسان میرا بھید ھے اور میں انسان کابھید ھوں
اللہ ہم سب پے کرم فرماۓ آمین

خادم الفقراء فہد احمد شاہ رحمانی قادری عطاری چشتی سلطانی رضوی شاذلی جنیدی حسنی حسینی عرف بشیر
27/11/2020

خادم الفقراء فہد احمد شاہ رحمانی قادری عطاری چشتی سلطانی رضوی شاذلی جنیدی حسنی حسینی عرف بشیر

27/11/2020
26/11/2020

Wali ALLAH ki pehchaan kia hoti hai

Address

Karachi

Telephone

+923352100039

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khadim Ul Fuqra Fahad Ahmed Shah Rahmani Attari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Khadim Ul Fuqra Fahad Ahmed Shah Rahmani Attari:

Share