Inqelab Media TBUM

Inqelab Media TBUM انقلاب میڈیا
تحریک بیدارئ امت مصطفئٰ ص

18/08/2026
09/05/2026

ربنا تیری پناہ،ربنا تیری پناہ
-0-
ہر کوئی بھول گیا درس اخؤت مولا
اب نہ انساں کو ہے انساں سے محبت مولا
ہر طرف خون ہے بکھرا ہوا دیواروں پر
اب چھلکتی ہے ہر اک چہرے سے وحشت مولا
-1-
یہ تو لگتا ہی نہیں بستی ہے انسانوں کی
رب خالق کے نبی پاک کے دیوانوں کی
کفر کے فتوے ریالوں میں بکا کرتے ہیں
عادتیں ابھی ہیں انسانوں میں حیوانوں کی
-2-
کوئی قانون نہیں جس سے مسیحائی ہو
کیسے ممکن ہے کہ اس دنیا میں سچائی ہو
یہ جو ممبر پہ ہیں یہ قابل ممبر ہی نہیں
حق کی دنیا میں بھلا کیسے پذیرائی ہو
-3-
مفلسی اتنی کہ ماں بچوں کو نیلام کرے
ایسے لوگوں میں کوئی جی کے بھی کیا کام کرے
اتنی غربت کے چھلک جاتے ہیں آنسو خود ہی
رحم کر بندہ دعا یہ ہی صبح و شام کرے
-4-
جب مصائب میں میرا دل کبھی گھبراتا ہے
کچھ نظر آتا نہیں جب تو نظر آتا ہے
میرا مالک میرا خالق میرا رازق تو ہے
ذکر سے تیرے میرا دل یہ سکوں پاتا ہے
-5-
جو ہیں بیمار انہیں مولا عطا کر دے شفا
پنجتن پاک کے صدقے میں کریں تجھ سے دعا
جو بھی مقروض ہیں ہو ان کا بھی اب قرض ادا
جن کا مشکل میں نہیں آسرا اب تیرے سوا
-6-
جب کبھی ظلم زمانے میں عیاں ہوتا ہے
آنکھ بھر آتی ہے جب درد بیاں ہوتا ہے
یہ علی دیپ تڑپ کر جو دعا کرتا ہے
نام تیرا ہی فقط ورد زباں ہوتا ہے
-7-

٢ رمضان المبارک الہی مہینہ
20/02/2026

٢ رمضان المبارک الہی مہینہ

١.معرفت ماہ رمضان
17/02/2026

١.معرفت ماہ رمضان

اب پہلے سے بھی زیادہ بولو علی علیکریہ کرہہ کوچہ کوچہ گلی گلی٠چھوڑ کہ ساری رسموں کو ایمان و تقویٰ عام کریں خوش حیدر ہو جا...
02/01/2026

اب پہلے سے بھی زیادہ بولو علی علی
کریہ کرہہ کوچہ کوچہ گلی گلی
٠
چھوڑ کہ ساری رسموں کو ایمان و تقویٰ عام کریں خوش حیدر ہو جائیں جس سے ملکر ایسا کام کریں
آج جو باطل سر اپنا ھر گام اٹھائے پھرتا ہے
جرات حیدر ہے لےکر اس کے مقصد کو ناکام کریں
١
نور برستا ھے لوگو کعبہ کا گوھر آیا ہے
شیر جلی احمد کا صفدر فاتح خیبر آیا ھے
میثم کا، سلمان کا اور مولائے قمبر آیا ہے
بنت اسد کی گود میں دیکھو مولا میں آیا ھے
٢
پاک نبی نے کہہ دیا سب سے حق حیدر کا ساتھی ہے
حب علی ہے دل میں جس کے حق بھی وہاں پہ باقی ہے
بغض علی تو صرف جھنم والوں کا ہی ورثہ ہے
جو رکھتا ہے یہ دل میں وہ ہی دوزخ کا راہی ہے
٣
حیدر کے حبدار کبھی بھی ظالم سے نہ ڈرتے ہیں جیسے بھی حالات ہوں وہ بس حیدر حیدر کرتے ہیں یہ پاکیزگی ان کے خون کی دیکھ لو آج بھی قائم ہے خوش ھو کہ یہ اپنے مولا کی چاھت میں مرتے ہیں
٤
کل بھی مقابل حیدر کے کچھ لوگ منافق آئے تھے
ذلت اور بربادی سے وہ لوگ نہیں بچ پائے تھے
آج دوبارہ پھر وہی اپنے سر کو اٹھائے پھرتے ہیں
خیبر کے مرحب کے سامنے جو جو بھی گھبرائے تھے
٥
نام علی ایمان بھی ھے عزت بھی ہے اور شان بھی ھے
شکر خدا شیعت کی اس دنیا میں یہ پھچان بھی ہے
ہم کو نھیں درکار کوئی شے اس کے بدلے میں لوگو نعرہ حیدر ھی محشر میں بخشش کا سامان بھی ہے
٦
جس کے دل میں چاہت ہے حیدر کی مولائی ھے
جو حیدر کا منکر ھے اس نے پائی رسوائی ھے
یہ میزان خدا نے رکھا ھے مومن اور مشرک میں
جو حیدر حیدر کرتا ھے جنت کا وہ راھی ھے
٧
دیکھ لو حیدر کے پیرو رھبر ہیں اور نصر اللہ ہیں
مرد مجاہد ان کے چاہنے والے سب حزب اللہ ہیں
ان کی جرات ان کی عظمت دیکھ رھی ہے یہ دنیا باقی سب اسلام کی باتیں کرنے والے ملا ہیں
٨
مالک کا احسان ہے کہ علی دیپ علی کا شیعہ ھے
مولا کے ہی نام سے اس کا اس دنیا میں چرچہ ھے
اس پر خاص عطا ہے یہ زھرا کے گھرانے والوں کی
حق و سچ کی باتیں یہ بے خوف ہی لکھا کرتا ہے
٩

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Inqelab Media TBUM posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share