29/03/2025
السلام و علیکم
تحفہ یا علی ع مدد
تمام تعریفیں اُس خدا کے لئے جس نے یہ جہاں بنایا اور ھمیں محمد و آل محمد کا ماننے والا بنایا
آج بروز ہفتہ بتاریخ 28 رمضان 2025 کو تحریکِ نفاذ فقہ جعفریہ سندھ صادقان کے صوبہ سندھ کے صدر جناب جاوید علی مٹھانی کی زیرِ صدارت ایک اجلاس طلب ہوا جس میں حتمی فیصلے کئے گئے جس میں کراچی ڈویژن کے ساتھوں ضلعوں کے صدر اور جنرل سیکرٹری سمید جنرل سیکرٹری سندھ جناب امیر مرتضیٰ کاظمی، سینئر نائب صدر کراچی ڈویژن جناب اطہر زیدی، نائب صدر کراچی ڈویژن جناب حسن علی، جنرل سیکرٹری کراچی ڈویژن جناب عاصم علی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری کراچی ڈویژن جناب منیر رضوی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کراچی ڈویژن جناب وجاہت بنگش اور دیگر کارکنان شامل تھے- جس میں 8 شوال جنت البقیع کے حوالے سے جو پروگرام کیا جائیگا اُس کو حتمی شکل دی گئی-
اس اجلاس میں یہ تہہ پایا گیا کے 7 اپریل شبِ 8 شوال بروز اتوار ٹھیک دوپہر 3 بجے کراچی کے مختلف علاقوں سے جلوسوں کی شکل میں ریلی نکالی جائے گی جو پریس کلب کراچی پر اختتام ہوگی اور پریس کلب پر پُرامن احتجاج کیا جائے گا جس میں کراچی بھر کے مختلف ذاکرین، نوحہ خواں اور اسلامک اسکالر شرکت کر کے اپنے اپنے فرائض انجام دینگے اور اختتام میں نظرِ مولا کا اہتمام ہوگا۔
اس اجلاس میں ایک مذاحمتی قرارداد بھی منظور کی گئی جو کہ 20 رمضان کے دن علی مسجد میں آغا علی موسوی کے بچوں کے ساتھ جو ذیاتی کی گئی ہم اُس واقعہ پر پُر زور مذاحمت کرتے ہیں اور ہم پورا سندھ صادقان یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہم آغا جی کے بچوں کے ساتھ ہیں اور جس نے بھی حرمتِ سادات کو پامال کرنے کا سوچا بھی ہم اس پر لعنت بھیجتے ہیں
جاری کردہ
میڈیا سیل
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سندھ صادقان کراچی ڈویژن۔
SOCIAL MEDIA LINKS:
FACEBOOK PAGE:
https://www.facebook.com/share/1Ah1UfdSGF/?mibextid=wwXIfr
INSTAGRAM PAGE:
https://www.instagram.com/tnfjpakistan?igsh=bGR5ZnV5azhycm1u