Okhai Memon Masjid Kharadar Karachi

Okhai Memon Masjid Kharadar Karachi Kharadar's Famous Masjid - Okhai Memon Masjid - Bayaan
(1)

🌙 *عید الاضحیٰ کی نماز* *6:05* | *KPT اسپورٹس کمپلکس*اہلِ علاقہ و احباب سے گزارش ہے کہ عید الاضحیٰ کی نماز کے لیے بروقت ...
26/05/2026

🌙 *عید الاضحیٰ کی نماز* *6:05* | *KPT اسپورٹس کمپلکس*

اہلِ علاقہ و احباب سے گزارش ہے کہ عید الاضحیٰ کی نماز کے لیے بروقت تشریف لائیں اور آتے ہوئے اور جاتے ہوئے *تکبیراتِ تشریق* پڑھنے کا اہتمام فرمائیں۔
▪︎تکبیراتِ تشریق:
*اللّٰہُ أَکْبَرُ، اللّٰہُ أَکْبَرُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ أَکْبَرُ، اللّٰہُ أَکْبَرُ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ*
📍 بمقام: *کے پی ٹی اسپورٹس کمپلکس*
🕕 وقت: *صبح 6:05 بجے*

*عید کی خوشیوں میں عبادت، سنت اور اخوت کو زندہ رکھیے۔*

*تقبل اللہ منا ومنکم* 🌙✨

یاد گار لمحاتاستاذ العلماء قبلہ مفتی محمد الیاس رضوی صاحب گذشتہ رات جامعہ علویہ غوثیہ میں درسِ بخاری ارشاد فرماتے ہوئے۔
20/04/2026

یاد گار لمحات
استاذ العلماء قبلہ مفتی محمد الیاس رضوی صاحب گذشتہ رات جامعہ علویہ غوثیہ میں درسِ بخاری ارشاد فرماتے ہوئے۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‎.کل رات جامعہ علویہ غوثیہ میں درس بخاری شریف دیا اور چند لمحات قبل یہ دردناک ...
20/04/2026

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‎.
کل رات جامعہ علویہ غوثیہ میں درس بخاری شریف دیا اور چند لمحات قبل یہ دردناک اطلاع ملی کہ آپ وصال فرماگئے.

https://youtu.be/jq_qvcS6l98?si=itfAeNww1GE7vxmn*جنگ نہیں۔۔تَقدیر سے دُوستی!*حَقیقی بَندگی کے اَسرار و رُموز پر مُشتمل ص...
19/04/2026

https://youtu.be/jq_qvcS6l98?si=itfAeNww1GE7vxmn
*جنگ نہیں۔۔تَقدیر سے دُوستی!*
حَقیقی بَندگی کے اَسرار و رُموز پر مُشتمل صُوفیاءِ کرام کے اَقوال کی رَوشنی میں پُرذَوق رُوحانی نَشست

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ19 اپریل بروز اتوار بعد نمازِ عشاء جامعہ علویہ غوثیہ میں افتتاحِ بخاری شریف و سالانہ محفل...
18/04/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
19 اپریل بروز اتوار بعد نمازِ عشاء جامعہ علویہ غوثیہ میں افتتاحِ بخاری شریف و سالانہ محفلِ ایصالِ ثواب استاذ العلماء معینِ ملت حضرت علامہ مولانا *مفتی محمد یعقوب معینی* علیہ الرحمہ و شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا *غلام فرید سعیدی* علیہ الرحمہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
جس میں آپ کی شرکت باعثِ مسرت ہوگی۔
امید ہے کہ آپ دعوت کو شرفِ قبولیت بخشیں گے۔
والسلام
محمد صہیب معینی

الحَمْدُ ِللهﷻ عالمی سطح پر اعزاز🥰
31/03/2026

الحَمْدُ ِللهﷻ عالمی سطح پر اعزاز🥰

آج سے 17 سال قبل، 2009 میں وہ دل خراش لمحہ پیش آیا جب میرے محترم استادِ گرامی،حضرت علامہ مولانا مفتی محمد یعقوب معینی رح...
23/03/2026

آج سے 17 سال قبل، 2009 میں وہ دل خراش لمحہ پیش آیا جب میرے محترم استادِ گرامی،
حضرت علامہ مولانا مفتی محمد یعقوب معینی رحمہ اللہ، اپنے دو پیارے شہزادوں کے ساتھ اس دنیا سے رحلت فرما گئے۔
یقیناً وہ لمحات ایسے ہیں جو وقت گزرنے کے باوجود کبھی فراموش نہیں ہوتے…
دل آج بھی اسی طرح غمگین ہو جاتا ہے جیسے یہ واقعہ کل ہی پیش آیا ہو۔
ان 17 برسوں میں پہلی مرتبہ ایسا موقع نصیب ہوا ہے کہ 3 شوال المکرم—جو کہ قبلہ والد صاحب کے یومِ وصال کا دن بھی ہے
اور یہ گنہگار اس وقت کعبۃ اللہ شریف کی حاضری کی سعادت سے بھی مشرف ہے۔
یہ لمحہ میرے لیے محض اتفاق نہیں بلکہ ربِّ کریم کی خاص عنایت اور ایک عظیم سعادت ہے…
کہ بندہ اپنے پیاروں کی یاد میں، اللہ کے گھر میں حاضر ہو کر دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے۔
بارگاہِ الٰہی میں عاجزانہ عرض ہے:
یا اللہ! میرے والدِ محترم اور میرے دونوں بھائیوں کی کامل مغفرت فرما،
ان کی قبور پر اپنی کروڑوں رحمتوں کا نزول فرما،
ان کے درجات کو بلند سے بلند تر فرما،
اور ان کی جدائی کو ہمارے لیے صبر و اجر کا ذریعہ بنا دے۔
یا رب! قبلہ والد صاحب کے صدقے مجھے بھی دینِ اسلام کا مخلص خادم بنا،
اور مجھے ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرما۔
آمین یا رب العالمین
میں جسے سناتا تھا دردِ دل، وہی مجھ سے پوچھتا تھا غمِ درود
مجھے بے قرار وہ چھوڑ کر، سرِ راہِ گزار چلا گیا…
✍️ محمد صہیب معینی

20/03/2026

Address

Okhai Memon Masjid, Kharadar
Karachi
74400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Okhai Memon Masjid Kharadar Karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category