29/08/2026
ایک شام بچوں کے نام۔۔!
دعوتِ اسلامی گلستانِ جوہر کے زیرِ اہتمام جامع مسجد فیضانِ عثمان غنی, بلاک 15 میں بچوں کے لیے ایک خصوصی پروگرام "بچوں کی محفل اور مقابلہ جات" کا انعقاد کیا گیا جس میں مفتئ دعوتِ اسلامی مفتی محمد سجاد عطاری المدنی اور سید عابد عطاری نے خصوصی شرکت کی۔
اس تقریب کا بنیادی مقصد بچوں کے دلوں میں دینِ اسلام اور قرآن و سنت کی محبت کو اجاگر کرنا اور ان میں دینی رجحان پیدا کرنا تھا۔ بچوں نے بڑے جوش و خروش سے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا۔ حوصلہ افزائی کے لئے بچوں کو انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔