05/10/2026
محبتِ مصطفیٰ وہ چراغِ جاں ہے جس کی روشنی فکر کو پاکیزگی، کردار کو بلندی اور زندگی کو مقصد عطا کرتی ہے۔ یہ محبت محض الفاظ کا پیرایہ نہیں بلکہ اطاعت، وفا، ادب اور اتباعِ سنت سے مزین ایک زندہ حقیقت ہے۔
آج کے نوجوان اگر سیرتِ طیبہ کو اپنی فکر کا محور بنا لیں تو ان کے ہاتھوں ایک ایسا معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے جہاں اخلاق کی خوشبو، کردار کی پختگی اور عشقِ رسول کی حرارت ہر سمت محسوس ہو۔
آئیے! محبت کے اس دعوے کو عمل کی زبان عطا کریں اور اپنے عہد کے نوجوانوں کو سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کی روشنی میں ایک باوقار مستقبل کی طرف لے چلیں۔