29/06/2026
کلماتِ عربی: بنیادی تعارف
پیشکش: محمد عامر صدیقی (قرآن ٹیچر)
1. اسم (Noun)
تعریف: اسم وہ کلمہ ہے جو اپنا مفہوم خود واضح کرتا ہے اور اس میں کسی زمانے (ماضی، حال، مستقبل) کا ذکر نہیں ہوتا۔
> Definition: A noun is a word that conveys meaning independently without involving any tense.
مثالیں (Examples):
قَلَمٌ (Pen)
كِتَابٌ (Book)
عَلِيٌ (Ali)
مَدِيْنَةٌ (City)
2. فعل (Verb)
تعریف: فعل وہ کلمہ ہے جس میں کوئی کام کرنے یا ہونے کا مفہوم پایا جائے اور اس میں زمانے (ماضی، حال یا مستقبل) کی قید ضرور ہو۔
> Definition: A verb is a word that signifies an action or state of being and inherently contains a tense (past, present, or future).
مثالیں (Examples):
نَصَرَ (He helped) — ماضی (Past)
يَنْصُرُ (He helps / He will help) — حال/مستقبل (Present/Future)
3. حرف (Particle / Preposition)
تعریف: حرف وہ کلمہ ہے جو اکیلا اپنا مفہوم واضح نہیں کر سکتا۔ جب تک اسے اسم یا فعل کے ساتھ نہ ملایا جائے، یہ اپنا مطلب ظاہر نہیں کرتا۔ اس میں زمانے کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔
> Definition: A particle is a word that has no independent meaning. Its significance is realized only when joined with a noun or a verb. It lacks any tense.
مثالیں (Examples):
مِنْ (From)
إِلَى (To)
خلاصہِ اسباق (Quick Summary)
کلمہ مفہوم زمانہ
اسم نام / چیز نہیں
فعل کام (Action) موجود ہوتا ہے
حرف ربط / جوڑ نہیں
رابطہ برائے معلومات:
واٹس ایپ: 0314-6175757