02/01/2026
*اطلاع برائے مومنین کرام*
امام بارگاہ آغا سید حیدر شاہ کاظمی کے متولی کی جانب سے پشاور کے تمام مومنین و مومنات کو مودبانہ طور پر مطلع کیا جاتا ہے کہ کسی بھی مومن یا مومنہ کی نماز جنازہ شاہراہوں یا کسی غیر مناسب و غیر موزوں مقام کے بجائے امام بارگاہ آغا سید حیدر شاہ کاظمی، جہانگیر پورہ روڈ میں ادا کی جائے۔
اس سلسلے میں متولی امام بارگاہ کو پیشگی اطلاع دینا ضروری ہوگا تاکہ مناسب انتظامات بروقت کیے جا سکیں۔
البتہ جو مومنین اپنے مرحومین کی نماز جنازہ کسی اور مقام پر ادا کرنا چاہیں وہ ان کی اپنی صوابدید ہے۔ تاہم یہ امر قابل توجہ ہے کہ امام بارگاہ آغا سید حیدر شاہ کاظمی ایک وسیع و عریض پاک و طاہر اور موزوں مقام ہے، جہاں نماز جنازہ کی ادائیگی نہایت وقار، سکون اور بہتر شرعی ماحول میں ممکن ہو پائے گی۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے مرحومین کے حقوق ادا کرنے اور شرعی آداب کی پاسداری کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یارب العالمین