Khankha E Tajiya Amjadiya

Khankha E Tajiya Amjadiya Khanqah Tajia Amjadia has been established since November 1948.

Qazi Syed Amjad Ali Shah Taji, Alhaj Maulana Syed Fateh Ali Hydri Qadri Taji, Qazi Syed Mir Muhammad Ali Shah Taji and Qazi Syed Zafar Ali Shah Taji Shrines.

14/08/2026

جشنِ آزادی مبارک 🇵🇰❤️

بزم تاجیہ امجدیہ کے وفد نے سجادہ نشین خانقاہ تاجیہ امجدیہ قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی دامت برکاتہم العالیہ کی قیادت ...
03/08/2026

بزم تاجیہ امجدیہ کے وفد نے سجادہ نشین خانقاہ تاجیہ امجدیہ قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی دامت برکاتہم العالیہ کی قیادت میں حضرت داتا گنج بخش رح کے 983 وں عرس مبارک کے موقع پر دربار کی حاضری کی سعادت حاصل ہوئی۔ بزم تاجیہ امجدیہ اور خانقاہ تاجیہ امجدیہ کے ایک ایک فرد کی جانب سے سلام پیش کیا گیا۔اور عالم اسلام اور وطن عزیز کےلئے خصوصی دعا کی گئی۔۔

عرس کا چوتھا دن سالانہ عرس مبارک حضرت سید بابا تاج الدینؒ رحمۂ علیہ تعالی کا 82 واں عرس .26ویں شریف کادن شہنشاہ ہفت اقلی...
27/07/2026

عرس کا چوتھا دن
سالانہ عرس مبارک حضرت سید بابا تاج الدینؒ رحمۂ علیہ تعالی کا 82 واں عرس .
26ویں شریف کادن شہنشاہ ہفت اقلیم حضرت سید محمد بابا تاج الدین (رح) کے عرس کا مرکزی دن جس کا آغاز *پیر طریقت رہبر شریعت سرکار قاضی میر سید شجاعت علی شاہ تاجی دامت برکاتہم العالیہ قاضی میر سید وجاہت علی شاہ تاجی دامت برکاتہم العالیہ* کی سربراہی میں قل شریف و فاتحہ خوانی سے کیا گیا جس کا اختتام خوبصورت رقت انگیز دعااورصلوۂ و سلام پر ہوا۔
دوسری نشست میں بعد نماز مغرب کےبعد محفل نعت کا اہتمام کیا گیا جس کا خوبصورت آغاذ *امام پرائم منستر ہاوس اسلام آباد خلیفہ خانقاہ تاجیہ امجدیہ جناب کامران آصف تاجی* نے تلاوت قرآن حکیم کے ساتھ کیا۔
جسکے بعد ملک پاکستان کے مشہور و معروف ثناء خوانوں نے جس میں *فہیم نیازی،فیضان تاجی ، جنید تاجی،شہزادہ، عاصل شاہ تاجی اور واجد حسین تاجی* نے اپنی عقیدتیں رسول صلی اللہ علیہ وسلم بارگاہ میں نظر کیں۔
آخری نشست میں *زماں ذکی تاجی کے صاحبزادے علی ذکی تاجی و ہمنوا* اور *ظفر نیازی مسعود نیازی قوال و ہمنوا* نے خوبصورت محفل سماع سے عرس کی محفل میں چار چاند لگا دئیے۔
محفل سماع کے اختتام کے ساتھ ہی *قاضی میر سید وجاہت علی شاہ تاجی* ملک پاکستان اور حاضرین محفل کے لئے رقت انگیز دعائے خیر کی۔
محفل کے اختتام پر سینکڑوں زائرین محفل کے لئے وسیع پیمانے پر *لنگر تاجیہ* اور دودھ و شربت کی سبیل کا اہتمام کیا گیا۔

عرس کا تیسرا دن  سالانہ عرس مبارک حضرت سید بابا تاج الدینؒ رحمۂ علیہ تعالی کا 82 واں عرس دن 2بجے آستانہ تاجیہ امجدیہ عزی...
23/07/2026

عرس کا تیسرا دن
سالانہ عرس مبارک حضرت سید بابا تاج الدینؒ رحمۂ علیہ تعالی کا 82 واں عرس
دن 2بجے آستانہ تاجیہ امجدیہ عزیز آباد سے ڈی ایس پی سینٹرل اور سٹی ڈسترکٹ پولیس کی نگرانی میں *پیر طریقت رہبر شریعت جناب قاضی میر سید وجاہت علی شاہ تاجی* کی سربراہی میں حضور شہنشاہ ہفت اقلیم حضرت سید محمد بابا تاج الدین کا صندل ْاور چادر شریف محبین و مریدین کے ساتھ *سابقہ ڈاکخانہ چوک المعروف خواجہ غریب نواز چوک پر پہنچا جہاں امام پرائم منستر ہاوس اسلام آباد خلیفہ خانقاہ تاجیہ امجدیہ جناب کامران آصف تاجی نے تلاوت قرآن کے ساتھ دعا کی۔
اسکے بعد چادر شریف خادم خاص جناب *پرویز تاجی* کے گھر پربیمار کربلا مولا ذین العابدین کا ذکر خیراور مختصر محفل سماع دعا و لنگر ہوا اور پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں *حضرت سید محمد بابا تاج الدین کے نام سے منسوب پرچم قاضی میر سید شجاعت علی شاہ تاجی دامت برکاتہم العالیہ* نے انکے گھر پر لہرایا۔
بعد ازاں چادر و صندل شریف *حضرت سید نور علی شاہ* *المعروف نوری شاہ بابا ٹین ہٹی* پر چادر پیش کی گئی اور محفل سماع منعقد کی گئی جس میں معروف قوال سہیل خسرو اور ہمنواؤں نے سماع باندھ دیا جس کے بعد ملک و قوم پاکستانی فوج اور اداروں کے لئے دعائے خاص کی گئی۔
آج کے دن کا آخری حصہ قاضی امجد الاولیاء قبرستان تک ایک عالیشان ریلی کی صورت میں *قاضی میر سید شجاعت علی شاہ* *قاضی سید میر وجاہت علی شاہ* کے ہمراہ سینکڑوں مریدین نے پیدل ریلی کی صورت میں سی ون ایریا تاجی بابا قبرستان تک شرکت کی اور بعد ازاں مزار شریف کو غسل اور صندل دیا گیا۔اور خاںقاہ تاجیہ امجدیہ پر بھی *حضور بابا سید محمد تاج الدین سے منسوب پرچم کشائی کی گئی*

دوسرا دن سالانہ عرس مبارک حضرت سید بابا تاج الدینؒ اولیاء کا 82 واں عرس مبارک حضرت سید بابا تاج الدین رحمۂ اللہ کی چادر ...
18/07/2026

دوسرا دن سالانہ عرس مبارک حضرت سید بابا تاج الدینؒ اولیاء کا 82 واں عرس مبارک

حضرت سید بابا تاج الدین رحمۂ اللہ کی چادر شریف دربار تاج ال اولیاء عزیزہ اباد سے قاضی سید میر شجاعت شاہ تاجی، قاری کامران آصف تاجی اور قاضی میر سید وجاہت علی شاہ تاجی کی صدارات میں اور سینکڑوں زائرین کے ساتھ حضرت سید عبداللہ شاہ غازی بابا کلفٹن روانہ ہوئی۔
جہاں تمام عقیدت مندوں اور اہل محبت کے ساتھ درود و سلام کے ترانوں میں چادر شریف غازی بابا کی خدمت میں پیش کی گئی۔
بعد از چادر شریف پر سوز نعت و منقبت کی خوبصورت مجفل سجائی گئی جس میں ہزاروں موجود زائرین محفل میں شریک ہوئے اور دعاو سلام کے بعد محفل اختتام پزیر ہوئی۔

Address

Qazi Amjad Ul Aulia Taji Baba Graveyard, C-1 Area, Liaquatabad
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khankha E Tajiya Amjadiya posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Khankha E Tajiya Amjadiya:

Shortcuts

Share