Jafferia Rabta Councal Pakistan

Jafferia Rabta Councal Pakistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jafferia Rabta Councal Pakistan, Religious Center, Karachi.

30/04/2024

جب ترکی سے سولر امپورٹ کرنے تھے تو کسٹم ڈیوٹی زیرو کر کے خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا ۔ سیلز ٹیکس بھی زیرو کردیا ۔۔
جب امپورٹ مکمل ہوگئی اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک بن گیا تو قیمتیں بڑھا دیں
اس کو کہتے ہیں انسٹیٹیوشنلائزڈ کرپشن ۔۔
پکڑ کر دکھاؤ!!
پہلے سولر پلیٹ کے فروغ کا منصوبہ تھا
پھر کسی نے سمجھایا کہ اس طرح تو لوگ آزاد ہو جائیں گے۔
واپڈا ، میٹر، بلوں سے جان چھوٹ جائے گی
پھر دس ہزار میگاواٹ کا سولر پلانٹ کا منصوبہ بنا۔

دو دو ہزار میگاواٹ کے پانچ پلانٹ بانٹے گئے ۔۔

رینٹل پاور پراجیکٹس کی طرح
اب عام صارفین کو سولر سے بنی بجلی واپڈا کے ذریعے ہی دی جائے گی۔

اگرچہ شروع میں بل کچھ کم ہوگا مگر آہستہ آہستہ بڑھا کر حال رینٹل پاور جیسا بنا دیا جائے گا۔

اس وجہ سے عام صارفین کے لیے سولر پلیٹس کی خریداری اور تنصیب ناممکن بنائی جارہی ہے۔

ایسے کرتے ہیں یہ کرپشن

دکھاؤ پکڑ کے!! ارشد شریف بیچارہ ان کے خلاف گلا پھاڑتا رہا مگر افسوس کسی نے نا سنی ۔

شریف خاندان ،زرداری خاندان ، سلیم سیف اللہ فیملی ، خواجہ آصف سمیت سب کے کرائے کے بجلی گھر ہیں۔

ظلم یہ ہوا کہ یہ پلانٹس پانی، ہوا، سولر کو چھوڑ کر فرنس آئل اور کوئلے سے چلائے گئے

🤔

اس کے لیے امپورٹس کا بل بڑھ گیا اسی وجہ سے سرکلر ڈیبٹ کا مسئلہ پیدا ہوا۔

دوسرا ظلم یہ کہ حکومت سے جو معاہدے کیے وہ استعمال پر نہیں بلکہ کیپسٹی کے تحت کئے گئے

یعنی اگر گرمیوں میں ہماری ضرورت 23 ہزار میگاواٹ ہے تو کمپنیوں نے کہا کہ ہم تو چالیس ہزار میگا واٹ بجلی بنانے کی کیپسٹی رکھتے ہیں۔

اس طرح حکومت سے کیپسٹی پیدوار کی پے منٹ لی جاتی ہے جب کہ استعمال اس سے کہیں کم ہوتا ہے اور استعمال سے زیادہ کی بجلی کمپنیاں بناتی بھی نہیں مگر قیمت وصول کی جارہی ہے۔

سردیوں میں یہی استعمال تیرہ ہزار تک آجاتا ہے مگر قیمت وہی چالیس ہزار کی لی جاتی ہے!!

یوں سمجھیں آپ پنڈی سے لاہور والی بس پر بیٹھیں اور گوجر خان اتر جائیں مگر گاڑی والا آپ سے لاہور تک کا کرایہ وصول کر رہا ہے ۔۔

یہ ظلم آج تک جاری ہے۔

اب اس میں مسئلہ یہ آگیا کہ فرانس آئل کوئلہ وغیرہ منگوانے کے لیے ملک میں ڈالر نہیں اور جن کے پاس ڈالر ہیں وہ ملک میں لانا نہیں چاہتے ۔۔

اس لیے موجودہ حکمران جن کے اپنے رینٹل پاور پراجیکٹس ہیں انھوں نے سوچا کہ اب تو رینٹل پاور سے بجلی پیدا کرنا ممکن نہیں رہا اور کچھ عرصہ میں بالکل بھی ممکن نہیں رہے گا۔

اس لیے متبادل کے طور پر قوم کو سولر کی زنجیر میں باندھا جائے

اس کے لیے بھی ماڈل وہی رینٹل پاور پراجیکٹس والا رکھا گیا ہے ۔۔

یعنی مبینہ طور پر دو دو ہزار میگاواٹ کے پلانٹس قریبی لوگوں کے نام پر بانٹ دئیے گئے ہیں،

جن سے مجموعی طور پر دس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور یہ بجلی واپڈا کے سسٹم کے زریعے ہی قوم کو دی جائے گی۔

اس کے برعکس اگر سولر پلیٹس بنانے کے کارخانے لگاتے اور سستی پلیٹس لوگوں کو فراہم کرتے تو چند سالوں میں انقلاب آجاتا،

مگر اس طرح ان کی نسلوں کا کاروبار نہ چلتا

یہ ہیں ان کے فراڈ اور کرپشن کے طریقے
مگر ہم سیاسی وابستگیوں کے باعث ان کی چوریوں پر پردہ ڈالتے رہتے ہیں۔

حالانکہ یہ قوم کا مجموعی مفاد ہے اور مجموعی نفع نقصان کی بات ہے ۔۔

خدارا اس سولر سسٹم کی میگا چوری کو بے نقاب کریں ، اللہ کی طرف سے مفت ملنے والی بجلی قوم کو کروڑوں میں کیوں بیچی جارہی ہے۔

کمیشن کا دور چلا گیا اب کرپشن کو باقاعدہ ایک ہنر بنا دیا گیا ہے۔

جیسے رینٹل پاور بنائے اور قوم کو آج تک مہنگی بجلی بیچ رہے ہیں ، اب سولر سسٹم پر بھی یہی منصوبہ بندی ہے یہ حکومت میں رہیں نا رہیں ان کی نسلوں کا کاروبار چلتا رہے گا اور یک دن آئے گا یہ سولر سسٹم بھی قوم کے لیے وبال جان بنا دیں گے۔۔‎

28/04/2024

شیعہ علما کونسل کراچی ڈویژن کے کارکن احمد جعفری کی خوشدامن کا آج رضاالہی سے انتقال ہوگیا ہے تمام برادران سے سورۃ الفاتحہ کی درخواست ہے

14/04/2024

*آب نیساں اہل بیت (ع) کی روایات میں*

*حوزه/ قرآن مجید میں خوشگوار ہواؤں کے بعد ہونے والی بارش کو خوشخبری اور رحمت سے تعبیر کیا ہے اور ہمیں معلوم ہے کہ ایسا خوشگوار موسم بھار میں ہی دیکھا جاتا ہے، اس موسم کے بعد بارشوں کا ایک طویل سلسلہ شروع ہوجاتا ہے، جس سے زمین میں قدرتی رنگ بکھر جاتے ہیں اور ہر طرف سبزہ ہی سبزہ نظر آتا ہے اور درختوں پر مختلف رنگوں کے پھول اور پھل ایک رحمت کی صورت میں انسانی مزاج میں ایک خوشگوار تبدیلی لاتے ہیں۔*

*✍️تحریر: مولانا سید ارتضیٰ حسن رضوی*

* *قرآن مجید میں خوشگوار ہواؤں کے بعد ہونے والی بارش کو خوشخبری اور رحمت سے تعبیر کیا ہے اور ہمیں معلوم ہے کہ ایسا خوشگوار موسم بھار میں ہی دیکھا جاتا ہے، اس موسم کے بعد بارشوں کا ایک طویل سلسلہ شروع ہوجاتا ہے، جس سے زمین میں قدرتی رنگ بکھر جاتے ہیں اور ہر طرف سبزہ ہی سبزہ نظر آتا ہے اور درختوں پر مختلف رنگوں کے پھول اور پھل ایک رحمت کی صورت میں انسانی مزاج میں ایک خوشگوار تبدیلی لاتے ہیں۔*

*قرآن کریم میں ارشاد باری تعالیٰ ہوا :«وَ هُوَ الَّذی أرسَلَ الرّیَاحَ بُشرَاً بَینَ یَدَی رَحمَتِهِ وَ أنزَلنَا مِن السّماء مَاءً طَهُورَاً»(فرقان:48)*

*اور وہی ہے جو اپنی رحمت (کی بارش) سے پہلے ہواؤں کو خوشخبری بنا کر بھیجتا ہے، اور ہم ہی آسمان سے پاک (صاف کرنے والا) پانی اتارتے ہیں۔*

*آب نیساں کسے کہتے ہیں اور اسکا وقت کب ہے؟*

*آب نیساں کا صحیح تلفظ «نَيْسَان» ہے اور یہ رومی آٹھویں مہینے کا نام ہے، شمسی کلینڈر کے مطابق 23 فروردین سے آب نیساں شروع ہوتا ہے جو ایک مہینہ تک جاری رہتا ہے۔*

*عیسوی کلینڈر کے مطابق آب نیساں کب برستا ہے؟*

*کیونکہ آج کل اکثر اسلامی ممالک عیسوی کلینڈر استعمال کرنے لگے ہیں تو اسکے مطابق 12 اپریل سے 12 مئی تک آب نیساں کا وقت ہے۔*

*اِس پانی کا کیا فایدہ ہے؟*

*ان تاریخوں کے دوران برتن زیر آسمان رکھ دیا جاتا ہے اور ان پر ہر ایک یہ سورے اور اذکار 70 مرتبہ پڑھنے سے آب نیساں کی تاثیر بڑھ جاتی ہے۔*

*کون سے سورے اور اذکار آب نیساں پر پڑھنا چاہئے ہیں؟ اور کتنی مرتبہ؟*

*1. سوره «حمد» 2 ـ آیه الکرسى 3 ـ سوره «قل یا أیّها الکافرون» 4 ـ سوره «سبّح اسم ربّک الاعلى» 5 ـ سوره «قل أعوذ برب الفلق» 6 ـ سوره «قل أعوذ بربّ النّاس» 7 ـ سوره «قل هو اللّه أحد»*

*یہ اذکار بھی ہر ایک ستر مرتبہ پڑھیں :*

*1 ـ «لا إله إلّا اللّه».2 ـ «اللّه أکبر».3 ـ «اللّهم صلّ على محمّد و آل محمّد».4 ـ «سبحان اللّه و الحمدللّه و لا إله إلّا اللّه».*

*پیامبر اسلام (ص) کی بعض روایات سے استفادہ ہوتا ہے جو کوئی اس دوران پانی جمع کرے اور یہ سورے اور اذکار پڑھے اور اس پانی کو پئے تو بہت ساری جسمانی اور روحانی بیماریوں سے شفا پاتا ہے۔ (خزائن علامه نراقي، ص ۲۳۱-با تصحيح علامه حسن زاده آملي.)*

*روى عن رسول الله صلى الله عليه و آله انه قال: علمنى جبرئيل دواء، لايحتاج معه الى دواء فقيل يا رسول الله ما ذلك الدواء؟ قال يؤخذ ماء المطر قبل ان ينزل الى الارض يجعل فى اناء نظيف و يقرأ عليه الحمدلله الى آخرها سبعين مرة ثم يشرب منه قدحا بالغداة و قدحا بالعشى."*

*قال رسول الله صلى الله عليه وآله: و الذى بعثنى بالحق لنزعن (كذا لينزعن) الله ذلك الداء من بدنه و عظامه و مخه و عروقه ( بحار طبع ۱ ج ۹۲ ص ۱۵ )*

*رسول خدا (ص) سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایا : جبرئیل نے مجھے ایسی دوا سکھائی ہے کہ اس دوائی کے بعد مجھے کسی دوائی کی ضرورت نہیں ہے(یعنی اسکا بہت اثر ہے)۔*

*پوچھا گیا وہ دوائی کونسی ہے؟*

*آپ (ص) نے فرمایا : بارش کے پانی کو جمع کریں اس سے پہلے کی وہ زمین پر گرے، پھر اس پر سورہ حمد آخر تک ستر مرتبہ پڑھیں اور صبح و شام گھونٹ برابر پئیں، خدا کی قسم جس نے مجھے مبعوث کیا اسکے جسم، ہڈیوں، رگوں اور روحانی امراض دور ہو جائیں گے۔*

*عن ابى عبدالله عليه السلام قال كان على عليه السلام يقوم فى المطر اول ما يمطر حتى يبتل رأسه و لحيته و ثيابه فقيل له يا اميرالمؤمنين الكن الكن فقال ان هذا ماء قريب العهد بالعرش. كافي (طبع-دارالحديث)، ج۱۵،ص۵۴۴*

*امام جعفر صادق علیہ السلام سے نقل ہوا ہے کہ: سال کی پہلی بارش جب برستی تھی تو امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام آسمان کے نیچے کھڑے ہوجاتے یہاں تک کہ آپ کے بال، داڑھی، لباس سب گیلا ہوجاتا ، ان سے کہا جاتا آپ چھت کے نیچے تشریف لے آئیں تو آپ فرماتے: یہ وہ پانی ہے جو عرش الٰہی کے نزدیک سے آیا ہے۔*

*مشھور عارف عالم دین ملا احمد نراقی نے فرمایا: جو کوئی ایک ہفتہ صبح اور شام یہ پانی پیئے جو پریشانی اور تکلیف ہو دور ہو جائے گی، اور جسکو آنکھوں کی تکلیف ہو وہ آنکھوں میں ڈالے اسکی تکلیف دور ہو جائے گی، قیدی پیئے تو آزاد ہوجائے گا، دشمنی اور بدزبانی ختم ہو جائے گی، جو بے اولاد ہے وہ اسکو ایک طریقہ علاج کے طور پر استعمال کرسکتا ہے، اگر اس دورانیہ میں بغیر دعاؤں کے بھی پیا جائے تو اس پر فلکیاتی مثبت اثرات کی تاثیر کسی حد تک حاصل ہوسکتی ہے۔*

*موجودہ دور میں بیماریوں کی کثرت نیز علاج کے انتہائی مہنگے ہونے کی بناپر نیز اہل بیت علیھم السلام کی تعلیمات کی روشنی میں آب نیساں کے کثیر فوائد کو دیکھتے ہوئے ہر مومن آب نیساں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے*۔

*خداوند متعال سے دعا ہے کہ بحق اھل بیت علیھم السلام ہم سب کو تمام روحانی اور جسمانی بیماریوں سے شفا عطا فرمائے۔🤲🤲آمین یا رب العالمین*

"یوم انہدام جنت البقیع منانا کیوں ضروری ہے ؟"جنت البقیع کے انہدام کے دن کو منانا اہم ہے مختلف وجوہات کی بنا پر۔ پہلی بات...
11/04/2024

"یوم انہدام جنت البقیع منانا کیوں ضروری ہے ؟"

جنت البقیع کے انہدام کے دن کو منانا اہم ہے مختلف وجوہات کی بنا پر۔ پہلی بات، یہ ایک تاریخی واقعہ ہے جس نے اسلامی تہذیب اور تاریخ کے سنگین ستمبروں کو آنکھوں کے سامنے لایا۔ جنت البقیع، مدینہ منورہ کا ایک بہت مقدس مقام ہے جہاں بہت سارے مسلمانوں کے قبر موجود ہیں، ان میں سے بہت سے نبی کے صحابہ بھی شامل ہیں۔ 1925ء میں وہابیوں کی فوجی دستے نے جنت البقیع کی تباہی کی، انہوں نے قبروں کو تباہ کیا، ان کی حفاظتی دیواروں کو گرا دیا اور درختوں کو کاٹ دیا۔ اس واقعہ نے دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید روحانی دکھ اور افسوس کا سلسلہ پیدا کیا۔

دوسری بات، جنت البقیع کے انہدام کے دن کو منانا انصاف کے خلاف خوفناک فعل اور ظلم کی خلاف ورزی کا اظہار ہے۔ اس دن کا منائی جانا مسلمانوں کا روحانی اور فرہنگی وارثی کو بچانے کیلئے ایک عظیم قدم ہے۔ ایسا کرتے ہوئے، مسلمان اپنے تاریخی ورثے کو سر سنگی سے نگرانی دیتے ہیں اور اپنی مذہبی اور ثقافتی شناخت کو بحفاظت رکھتے ہیں۔

سوم، اس دن کو منانا معاشرتی ترقی اور اخلاقی بہتری کی راہ پر چلنے کا ثبوت ہے۔ اس واقعہ کی یاد مسلمانوں کو ایک سکون بخش، ایمانی اور اخلاقی طاقت فراہم کرتی ہے۔ انصاف کے لیے جدوجہد کرنا اور ظلم کے خلاف اٹھنا ایک بڑی چیلنج ہوتی ہے، لیکن جنت البقیع کے انہدام کے دن کو یاد کرتے ہوئے، مسلمانوں کو اس مقابلے کا سامنا کرنے کے لیے مضبوط کر دیا جاتا ہے۔

چوتھی بات، اس دن کو منانا انسانیت کی بنیادی اصولوں کی حفاظت کا اظہار ہے۔ جنت البقیع کے انہدام کے دن کو منانے سے مسلمانوں نے انسانی حقوق اور انسانیت کی قدرتی عزت کیلئے ایک قاونی جدوجہد کا اظہار کیا ہے۔ یہ ایک پیغام ہے کہ ہر انسان کی عزت کو محفوظ رکھنا ضروری ہے اور کسی بھی قسم کے ظلم یا تشدد کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

پانچواں بات، جنت البقیع کے انہدام کے دن کو منانا امید کا اظہار ہے۔ یہ ایک دن ہے جب مسلمانوں کو امید ملتی ہے کہ ان کی تاریخی یادوں کا احترام کیا جائے گا، ان کی دلیلوں کو سمجھا جائے گا، اور ان کے حقوق کی حفاظت کی جائے گی۔ اس دن کو مناتے ہوئے، مسلمانوں کا ایک پیغام ہے
التماسِ دعا احمد جعفری کراچی

10/04/2024
Available with lowest Rate 800 grams packing
01/03/2024

Available with lowest Rate 800 grams packing

22/02/2024
22/02/2024

بیسواں سالانہ خطبات خمسہ
بعنوان معرفت امام زمانہ عج
خطابت مولانا سید رضا حیدر رضوی صاحب
منجانب جعفریان پاکستان

22/02/2024

عمان کے بچوں کے دل سب سے بڑے ہیں۔ ہر سال رمضان سے پہلے، وہ اپنی مٹی کی بچت کے بینک جار کو توڑ کر اپنے اردگرد کے غریبوں میں تقسیم کرتے ہیں۔ اس سال، وہ سب اکٹھے ہوئے اور غزہ کے بچوں اور بچوں کو بچانے میں مدد کے لیے اپنی سال کی بچت دینے کا فیصلہ کیا۔ 🥲❤️🇵🇸🇴🇲

21/02/2024

Address

Karachi

Telephone

+923153399711

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jafferia Rabta Councal Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Jafferia Rabta Councal Pakistan:

Share