Mufti Muhammad Shahid Bandyalvi

Mufti Muhammad Shahid Bandyalvi M***i Muhammad Shahid Bandyalvi's Official Page

31/08/2025

"بسم اللہ الرحمٰن الرحیم"
تمام رضویت سے سوال؟
اختلاف کا ہونا کسی مسئلہ پر یہ اسلاف کا طریقہ رھا ہے،
اور اختلاف حسن کو پیدا کرتا ھے،
کسی مسئلہ پر کسی سے کوئی غلطی ہو تو اس کو تنبیہ کرنا یا اس کی اصلاح کے اسبابِ ظاہری کو وجود دینا ہر صاحب علم کا حق ہے،
مگر اسی کے ساتھ اس اختلاف کے مراتب کو جاننا اور اس اختلاف کے اوپر حکمِ شرعی کو جاننا بھی صاحبِ علم کا حقِ منصبی ہے،
مگر ہمارے ہاں جن قضایا میں اختلاف کیا جاتا ہے ان میں آداب کو ملحوظ نہیں رکھا جاتا،
آج ہم برِصغیر پاک وہند میں کثرت کے ساتھ رضوی بریلوی کہلانے والے
بہت غیر اخلاقی طرق سے اختلاف کے مناہج اور مراحل طے کرتے ہیں
میں اس وقت صرف اعلی حضرت رحمہ اللہ علیہ کے ماننے والوں سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں
کہ اختلاف کیجئے مگر اختلاف کے آداب کو بھی بجا لائیے جس سے آپ کے اختلاف میں حسن پیدا ہو اور شائستگی، آپ کے علم کو مزین اور آراستہ کرے!
بھت سارے احباب رضوی کہلانے والے سیدی وسندی اعلی حضرت رحمہ اللہ علیہ کے منہج پر ہی نہیں
اس محاورہ کے مصداق ہیں:
رب ابن عم لیس بابن عم
قرآن پاک سے اگر پوچھتے ہیں تو قرآن اختلاف کے مراحل، ترتیب اور منہج کو آشکار کرتے ہوئے فرماتا ہے
اُدْعُ اِلٰى سَبِیْلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَ الْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَ جَادِلْهُمْ بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ (القرآن)
اس آیت کو میں اور آپ بار بار پڑھتے ہیں
تاکہ کچھ اسلوب جا گزیں ہوں
میں تمام رضوی احباب سے پوچھتا ہوں
کہ سیدی وسندی اعلی حضرت رحمہ اللہ علیہ کے فتاوٰی جات اور کتب و رسائل میں کسی ایک مقام کی نشاندہی فرما دیں جس میں اعلی حضرت رحمہ اللہ علیہ نے اپنے دور کے اہل سنت کے احباب سے اختلاف کرتے ہوئے غیر مہذب طریقہ کو استعمال کیا ہو یا سب وشتم کیا ہو!
اپنوں سے مؤدبانہ گزارش ہے
کہ اگر اعلی حضرت رحمہ اللہ علیہ نے کہیں پر بھی یہ طریقہ نہیں اپنایا اور یقینًا سیدی وسندی اعلی حضرت رحمہ اللہ علیہ کا یہ اسلوب نہیں،
تو کم ازکم رضوی اور بریلوی کہلانے والوں کو چاہیے کہ وہ اس اسلوب کو ترک فرما کر صحیح منہج اور حسنِ اختلاف کو اپنائیں تاکہ اختلاف کے قضایا حسنِ شرعی اور اخلاقِ شرعی پر محمول ہو سکیں،
اگر اعلی حضرت رحمہ اللہ علیہ کا یہ مزاج ہے
تو ہمیں ضرور مطلع فرمائیں تاکہ ہم اپنے مطالعہ میں اضافہ کر سکیں،
جب اعلی حضرت رحمہ اللہ علیہ کا یہ مزاج تحریر کی صورت میں نہیں تو سوشل میڈیا پر آنے والے احباب بعض تو علم سے کورے عدمِ علم سے متصف ذاتی تعصبات و عنادات اور بعض پڑھے لکھے احباب جو انہی صفات کے حامل سب و شتم کا مزاج اور اسی کو دین داری بھی کہنا اور اعلی حضرت رحمہ اللہ کا مزاج کہنا یہ رضویت پر اتہام سے خالی نہیں،

تنبیہ: میرا یہ سوال اعلی حضرت رحمہ اللہ علیہ کا مزاج اور اہلسنت سے اختلاف اس سے متعلقہ ہے نہ کہ دیابنہ و رافضیہ وغیرھم سے متعلق ہے۔
اللہ پاک ہمیں حسنِ اتفاق بھی دے اور فہمِ دین بھی عطا فرمائے
آمین اللھم آمین بجاہ النبی الامین
از قلم: محمد شاہد بندیالوی

31/08/2025

مرزا جہلمی کے خلاف شرعی فتویٰ پر علماء و مشائخ کی خاموشی سوالیہ نشان؟

🌸 بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
﴿وَاَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ وَلَا تَنَازَعُوۡا فَتَفۡشَلُوۡا وَتَذۡهَبَ رِيۡحُكُمۡ‌ وَاصۡبِرُوۡا‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِيۡنَ‌ۚ ۞﴾

✨ ترجمہ کنزالایمان:
اور اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانو اور آپس میں جھگڑو نہیں کہ پھر بزدلی کرو گے اور تمہاری بندھی ہوئی ہوا جاتی رہے گی، اور صبر کرو، بیشک اللہ صبر والوں کے ساتھ ہے۔

میں علماءِ اہلسنت اور عشاقِ مصطفٰی ﷺ سے، جو ہر مسلمان کے دل کی دھڑکن ہیں، گزارش کرتا ہوں کہ بعض مسائل ایسے ہوتے ہیں جن میں رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے،
اور بعض مسائل ایسے واضح ہوتے ہیں جن میں کسی تفکر کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔

ان ہی واضح مسائل میں سے ایک مسئلہ وہ ہے جس میں رسولِ کریم، صاحبِ لولاک ﷺ کی ذات اقدس کے لیے ایسا شنیع لفظ استعمال کیا گیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
💔 مرزا محمد علی جہلمی ان لوگوں میں سے ہے جس نے اس سے پہلے بھی ناپاک کلمات کہنے کی جسارت کی، اور اب (نعوذ باللہ) لفظ "دجال" کی نسبت رسول اللہ ﷺ کی طرف کی۔

⚠️ مجھے خوف ہے کہ آج اگر کسی کی خاموشی مرزا کے لیے سہارا بن گئی تو کل قیامت میں تم رسولِ پاک ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں کیا جواب دو گے؟

یہ سوچنا کہ چونکہ یہ فتویٰ ڈاکٹر صاحب نے دیا ہے، لہٰذا ہم حمایت نہیں کریں گے، یہ محض خام خیالی اور ناپاک سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔
🌟 عزت دینا اور اور اس کو سلب کرنا اللہ کا کام ہے، جسے چاہے عزت سے نوازے۔اور جس سے چاہے سلب فرما لے

اللہ پاک نے اس مردِ قلندر سے یہ کام لیا ہے کہ اس نے جرأت کے ساتھ حق کا اعلان کرتے ہوئے فتویٰ صادر فرمایا۔
لہٰذا آئیے ہم سب اپنے اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر اس فتویٰ کی مکمل حمایت کریں۔

افسوس! انہی مولویوں اور پیروں کے لیے اگر کوئی سخت لفظ کہہ دے تو یہ سیخ پا ہو جاتے ہیں، مگر جب نبیِ پاک ﷺ کی شان پر حملہ ہو تو خاموشی اختیار کر لیتے ہیں، صرف اس لیے کہ یہ فتویٰ ڈاکٹر صاحب نے دیا ہے۔

یاد رکھیے! یہ فتویٰ ڈاکٹر صاحب کا نہیں، بلکہ قرآن و حدیث کا ہے۔
ڈاکٹر صاحب نے تو صرف اس کی وضاحت اور انتباہ کیا ہے۔

🌺 رسولِ پاک ﷺ کی اہلِ بیت کے پہرے دار ہوں یا اصحابِ کرام کے یا اولیاء اللہ کے،
میں سب سے گزارش کرتا ہوں کہ یہ سب کی عزت کا مسئلہ ہے، جس پر قرآنِ کریم ناطق و شاہد ہے۔

ہم اس مردِ مجاہد کے فتویٰ کی حمایت کرتے ہیں۔
جو اہلِ بیت و اصحاب پر اپنی جانیں قربان کرنے والے ہیں، وہ جان لیں کہ میں انہی کے مولا و آقا ﷺ کی عزت کی بات کر رہا ہوں۔

🤲 اللہ پاک ہم سب کو عقلِ سلیم اور فہمِ مستقیم عطا فرمائے،
اور ہمیں یہ سعادت دے کہ ہم نبیِ کریم ﷺ کی عزت پر اپنی جان و مال سب کچھ قربان کر سکیں۔ آمین۔

یہ امتحان ہے ان کے لیے جو اپنی انا کو سامنے رکھ کر اس مردِ مجاہد کی حمایت نہیں کر رہے، اس خوف سے کہ شاید اس کو تقویت نہ مل جائے۔
یاد رکھیں! یہ مسئلہ نہایت حساس ہے۔ اختلافات کو بعد میں احسن طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے۔

⚡ تنبیہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و ناموس کے مسئلہ پر تو ہم ان لوگوں سے اتفاق کر لیتے ہیں جن سے ہمارا بنیادی و اصولی اختلاف ہے ، جنہیں آج زمانہ مفتی صاحب یا پیر صاحب کے نام سے جانتا ھے تو پھر ڈاکٹر صاحب سے مسئلہ ناموسِ رسالت پہ اتفاق و اتحاد اور تائید کیوں نہیں کی جاسکتی، یہ لمحہ فکریہ ہے۔
جبکہ وہ فتویٰ ان کا نہیں بلکہ قرآن و حدیث سے مستنبط ہے۔

نیز اس فتویٰ کی تائید کرنا اخروی سعادت کا حصول ہے،
جبکہ اس سے اعراض کرنا اخروی بربادی کے اسباب میں سے ہے۔

💐 الی اللہ المشتکی
🤲 یا اللہ! ہمارا خاتمہ ایمان پر فرما۔ آمین ثم آمین۔

✍️ از قلم: محمد شاہد بندیالوی

31/08/2025

مرزا جہلمی کی بے ادبی اور مجرمانہ خاموشی و تائید

24/03/2024

Ilm ul Sarf - 2nd Session Live | Part 2 | M***i Muhammad Shahid Bandyalvi

24/03/2024

Ilm ul Sarf - 2nd Session Live | Part 1 | M***i Muhammad Shahid Bandyalvi

24/03/2024

Translation of Ayatul Kursi | Tarjuma Tafseer aur Tashreeh - M***i Muhammad Shahid Bandyalvi

23/03/2024

Ilm ul Sarf - 1st Session Live | Part 2 | M***i Muhammad Shahid Bandyalvi

16/03/2024

Ilm ul Sarf - 1st Session Live | Part 1 | M***i Muhammad Shahid Bandyalvi

14/03/2024

Azmat e Walidain e Mustafa ﷺ | M***i Muhammad Shahid Bandyalvi

17/02/2024

چمن زمان کا فقہی مسئلے میں فقاہت کا ثبوت

***iShahidBandyalvi, , , , , , , , , , , , , , , , ,

07/02/2024

مفتی محمد شاہد بندیالوی کا حنیف قریشی کو جواب

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mufti Muhammad Shahid Bandyalvi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Mufti Muhammad Shahid Bandyalvi:

Share