Islam is the best Religion in the world

Islam is the best Religion in the world Islam is the best Religion in whole world. Islam tells us the complete way of life

اسلام عليكم ورحمة الله وبركاته ہم تمام حضرات یہ بات جانتے ہیں کہ اس وقتپورا ملک شدید سیلابی صورتحال کا شکار ہے اور اس سی...
28/08/2022

اسلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہم تمام حضرات یہ بات جانتے ہیں کہ اس وقت
پورا ملک شدید سیلابی صورتحال کا شکار ہے اور اس سیلابی صورتحال کی وجہ سے خوراک کی شدید قلت ہے۔
الحمدلله الله تعالى نے ہمکو تمام وسائل سے نوازا ہے۔ اس وقت ہمیں چاہیے کہ انکی زیادہ سی زیادہ انکی مدد کریں اس سلسلے میں جو لوگ تعاون کرنا چاہتے ہیں وہ اپنے عطیات جمع کروانے کیلئے ہم سے رابطہ کرسکتا ہے- (ضروریات زندگی کا سامان بھی مہیا کریں بسکٹ، جوس، پانی وغیرہ)
رابطہ
0322-2044494 جیز کیش

شکریہ

23/07/2022

🔹 جب موت آئے گی تو یقین جانیں کہ کچھ بھی کام نہ آئے گا،
• آپ کے دنیا سے جانے پر کسی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا،
• اور اس دنیا کے سب کام کاج جاری رہیں گے،
• آپ کی ذمہ داریاں کوئی اور لے لے گا،
• آپ کا مال وارثوں کی طرف چلا جائے گا،
• اور آپ کو اس مال کا حساب دینا ہوگا،
🔹 موت کے وقت سب سے پہلی چیز جو آپ سے چلی جائے گی وہ نام ہوگا،
• لوگ کہیں گے کہ dead body کہاں ہے؟
• جب وہ جنازہ پڑھنا چاہیں گے تو کہیں گے کہ جنازہ لائیں،
• جب دفن کرنا شروع کریں گے تو کہیں گے کہ میت کو قریب کر دیں،
• آپ کا نام ہرگز نہ لیا جائے گا،
🔹 مال، حسب و نسب، منصب اور اولاد کے دھوکے میں نہ آئیں۔
🔹 یہ دنیا کس قدر زیادہ حقیر ہے اور جس کی طرف ہم جا رہے ہیں وہ کس قدر عظیم ہے،
🔹 آپ پر غم کرنے والوں کی تین اقسام ہوں گی:
*(1)۔* جو لوگ آپ کو سرسری طور پر جانتے ہیں وہ کہیں گے ہائے مسکین! اللہ اس پر رحم کرے۔
*(2)۔* آپ کے دوست چند گھڑیاں یا چند دن غم کریں گے پھر وہ اپنی باتوں اور ہنسی مذاق کی طرف لوٹ جائیں گے۔
*(3)۔* آپ کے گھر کے افراد کا غم گہرا ہوگا، وہ کچھ ہفتے، کچھ مہینے یا ایک سال تک غم کریں گے اور اس کے بعد وہ آپ کو یاداشتوں کی ٹوکری میں ڈال دیں گے،
🔹 لوگوں کے درمیان آپ کی کہانی کا اختتام ہو جائے گا اور آپ کی حقیقی کہانی شروع ہو جائے گی اور وہ آخرت ہے۔
• آپ سے زائل ہوجائے گا آپ کا:
*(1)۔* حسن،
*(2)۔* مال،
*(3)۔* صحت،
*(4)۔* اولاد،
*(5)۔* آپ اپنے مکانوں اور محلات سے دور ہو جائیں گے،
*(6)۔* شوہر بیوی سے اور بیوی شوہر سے جدا ہو جائے گی،
• آپ کے ساتھ صرف آپ کا عمل باقی رہ جائے گا۔

🔹 *یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آپ نے اپنی قبر اور آخرت کے لیے ابھی سے کیا تیاری کی ہے؟*
🔹 یہ وہ حقیقت ہے جو غور و فکر کی محتاج ہے اس لیے آپ اس کی طرف توجہ کریں:
*(1)۔* فرائض،
*(2)۔* نوافل،
*(3)۔* پوشیدہ صدقہ،
*(4)۔* نیک اعمال،
*(5)۔* تہجد کی نماز،
*(6)۔* اور اچھے اخلاق کی طرف،
• شاید کہ نجات ہو جائے!
🔹 مرنے والے کو اگر دنیا میں واپس لوٹایا جائے تو وہ صدقہ کرنے کو ترجیح دے گا جیسا کہ اللہ کا فرمان ہے: *رَبِّ لَوْلَا أَخَّرْتَنِي إِلَى أَجَلٍ قَرِيبٍ فَأَصَّدَّقَ ...*(المنافقون:1) اے میرے رب ! تو نے مجھے قریب مدت تک مہلت کیوں نہ دی کہ میں صدقہ کرتا۔
• وہ یہ نہیں کہے گا کہ میں نماز ادا کر لوں یا میں روزہ رکھ لوں یا م

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف مذہبی سکالرحضر ت ذوالفقاراحمد نقشبندی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ حضوراکرم ؐ نے فرمایاکہ قرب ...
12/12/2021

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف مذہبی سکالرحضر ت ذوالفقاراحمد نقشبندی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ حضوراکرم ؐ نے فرمایاکہ قرب قیامت میں لوگ ا پنی بیویوں کیساتھ زناکریں گے ہم نے حدیث پاک پڑھی توہمیں سمجھ نہیں آئی ہم نے اپنے استاد سے پوچھا کہ استادجی اس کاکیامطلب ہے ؟.کہ لوگ اپنی ہی بیوی سے زناکریں گے۔
توانہوں نے فرمایہ کہ ہاں اس کی کئی صورتیں ہیں ایک صورت تواس کی یہ ہے کہ مردیاعورت کوئی کفریہ بول بو ل دےاورنکاح ٹوٹ جائے اوران کواس کاپتاہی نہیں کہ نکاح ٹوٹ گیاہےیانہیں اورآج کل تویہ بات عام ہے لوگوں کواس بات کاعلم ہی نہیں . مولانافرماتے ہیں کہ فارسی کی فقہی کتاب مالابدامنہ ہم مفتی صاحب سے پڑھ رہے تھےتوجب انہوں نے کلمات کفرپڑھائے توہماری آنکھیں کھل گئیں.اس میںقاری ثنااللہ پانی پتیؒ حضرت نے لکھاہےکہ اگردوبندے گفتگوکررہے تھےایک نے کہاکہ یہ توشریعت کی بات ہےاوراگلے نے جواب نے جواب ہےاوراگلے نے جواب دیاکہ رکھ پرے شریعت کو…فقدکفر..تووہ آدمی کافرہوگیا.ہمیں چاہیے کہ ہم علماسے پوچھیں کہ کلمات کفرکون کون سے ہیںیہ نہ ہوکہ ہم ایسے جملے بولیں اورکفرکاارتکاب کررہے ہوں ،کئیجملے توبہت عام ہے مثلاً علما نے لکھاہےکہ کسی نے کہاکہ کہاں رہتے ہودوسرے نے کہاکہ فلاں جگہ رہتاہوں. اوخدادے پچھاوڑے..خداکے پچھاوڑے یعنی خداکے پیچھے رہتے ہو…فقدکفر..تووہ بندہ کافرہوگیا.توان کاعلم حاصل کرناضروری ہےکہ کہیں ہم تواپنی گفتگومیں کوئی ایسی با ت نہیں کہہ جاتےاگرنکا ح ٹوٹ گیاتوپھراپنے زعم میں میاں بیوی رہ رہے ہیں اور زنا کا گناہ لکھاجارہاہےتوفرمایاکہ مردقریب قیامت میں اپنی بیویوں سے زناکریں گے۔
ایک صورت تویہ ہے یہ کفریہ کلمات بیوی بولے توبھی نکاح ٹوٹااوراگرخاوند بولے توبھی نکاح ٹوٹا اوردوسری صورت ایک دوسرے کیساتھ بحث اوریہ توہرگھرکی بات نظرآتی ہے جب شادی ہوئی تومیں بولتاتھااوربیوی سنتی تھی اس نے کہاپھر..پھربچے ہوگئے توبیوی بولتی تھی. اورمیں سنتاتھااس نے کہاپھر..پھرہم دنوں بوڑھے ہوگئے ہم دونوں بولتے تھے اورمحلے والے سنتے تھےبڑھاپے میں بحث اورزیادہ ہوجاتی ہے اوراس میں ہوتاکیاہے مردکی زبان میں کنائے میں طلاق نکل جاتی ہے.کنایہ کہتے ہیں کہ لفظ توطلاق والانہیں بولالیکن بات ایسی کردی کہ مفہوم طلاق والانکلتا ہےاس کوکنائے میں طلاق کہتے ہیں اب یہ گناہ بہت زیاد ہ ہے’’غصے میں کہہ دیتے ہیں کہ چلی جامجھے تیری کوئی ضرورت نہیں آج کے بعد اس قسم کے الفاظ جس کانتیجہ یہ نکلے کہ تومیر ی بیوی نہیں ہےاب اس قسم کے مسائل کی بھی معلومات حاصل کرنی چاہیے،شریعت کہتی ہے کہ علم حاصل کرو.ایسانہ ہوکہ کنایہ میں طلاق ہوجائے انہیں پتابھی نہ ہواوروہ ساتھ رہ رہے ہوں اورآج تویہ حالات ہیں کہ زبان سے طلاق کہہ دیتے ہیں طلاق ہوبھی جاتی ہے پتابھی ہے دونوں کو..مگربدنامی ہوجائے گی. پھرایک دوسرے کیساتھ رہ رہے ہوتے ہیں۔
مولاناصاحب فرماتے ہیں کہ ہمیں ایسے لوگ ملے پانچ وقت کے نمازی،تہجد پڑھنے والا سب نیکی کرنے والا خودا س نے مجھے کہاکہ آج سے 8سال پہلے میں نے اپنی بیوی کوطلاق دیدی تھی غصے میں آکراوربعدمیں ہم نے سوچاکہ وہ بھی نیک ہے اورمیں بھی نیک ہوں بدنامی ہوجائے گی بچے خراب ہوجائیں گےتوبس پھرہم نے دوبارہ اکٹھارہناشروع کردیانہ رشتہ داروں کوپتہ نہ علماسے پوچھاپھرمیاں بیوی اکٹھارہ رہے ہیں ایک گھرایک کمرے میں تویہ زناکررہے ہیں قربان جائیں اس سچے نبیؐ کی مبارک زبا ن پرچودہ سوسال پہلے وارن کردیاتھاکہ قرب قیامت میں لوگ اپنی بیویوں سے زناکریں گے۔دوسری جانب دنیا کے سب سے پر اسرار کنویں میں سونے کی موجودگی کا انکشاف. تفصیلات کے مطابق برقی آلات نے ثابت کر دیا ہے کہ اوک آئی لینڈ میں ہزاروں ٹن خالص سونا موجود ہے لیکن یہ سونا آج تک نکالا نہیں جا سکا.اوک لینڈ کا یہ خزانہ اتنی ہوشیاری اور مضبوطی سے کنوئیں میں گاڑا گیا ہے کہ گذشتہ ڈیڑھ سو سال کی تگ و دو کے باوجود بھی نہیں نکالا جاسکا. بہت سے لوگوں نے اس کو نکالنے کی کوششیں کی ہیں. اس مقصد کے لئے جدید ترین سائنسی آلات بھی استعمال کیے گئے ہیں لیکن کامیابی نہیں ہو سکی.اوک آئی لینڈ نوواسکوٹا میں نیلے پانی کی خلیج ماؤں کے ساتھ ساتھ واقع ہے۔

Islam is the best Religion in whole world. Islam tells us the complete way of life

اللہ تعالی کے راستے کے عجیب وغریب واقعات.متحدہ عرب امارات سے ایک جماعت چالیس دن کیلئے روس میں تبلیغ کی غرض سے گئی۔تو جس ...
29/11/2021

اللہ تعالی کے راستے کے عجیب وغریب واقعات.
متحدہ عرب امارات سے ایک جماعت چالیس دن کیلئے روس میں تبلیغ کی غرض سے گئی۔
تو جس مسجد میں انکی تشکیل ہوئی بدقسمتی سے اسکا قفل بھی زنگ آلود ہوچکا تھا ۔
جماعت کے ساتھیوں نے مسجد کھولی تو ساری مسجد مٹی کا ڈھیر بنی ہوئی تھی ۔
پوری مسجد میں گرد جمع تھی انہوں نے پوری مسجد کی صفائی کی نماز کا وقت ہوا آزان کی آواز سن کر ایک بڑھیاتیز قدموں سے چلتی ہوئی مسجد کی دہلیز پر آکھڑی ہوئی ۔
اور حیرت سے جماعت کے ساتھیوں کو تکنے لگی ۔
غور سے اردگرد کا معائنہ کرتی رہی۔
ساتھیوں کے دریافت کرنے پر کہا کہ میں یہی پڑوس میں رپتی ہوں ستر سال ہوگئے ہیں میں نے کبھی اس مسجد میں کسی کو آتے نہیں دیکھا ۔
جیسا آپکو کرتے دیکھا یہ سب میرے باپ دادا کرتے تھے لیکن انکے بعد جوں جوں وقت گزرتا گیا سب بدلتا گیا ۔
جب تبلیغیوں نے یہ دل سوز باتیں سنیں تو رونے لگ گئے کہ ھم نے آنے میں بہت دیر کردی ۔
اگلے دن یہ لوگ محلے میں گھر گھر دکان دکان پر جا کرکے لوگوں کو جو ناسمجھی کی وجہ سے مرتد ہوچکے تھے انکو اسلام کی دعوت دی پھر سے مسلمان کیا اور مسجد میں لائے ۔
چند ہی ہفتوں میں پورے محلے میں دین کی لہر آ گئی ۔ جیسا کہ اسلام انکے کیلئے اک نیا مذہب ہو ۔
کچھ دنوں بعد محلے والوں نے 500 گز کی قالین پر تمام لوگوں کو جمع کیا اور جماعت والوں سے دین کے معاملات سیکھے اور مزید محنت کیلئے لوگوں کو تاکید کی ۔
پھر جب ان کے چالیس دن پورے ہوگئے تو انکی رخصتی کے دن اس محلے میں گھمسان کا عالم تھا جیسے کہ انکا کوئی خاص عزیز فوت ہوگیا ہو ۔ یہ آپ کہاں جا رہے ہیں ؟؟ کیا آپ لوگوں کو دکانیں چاہئیں؟ ؟
کیا آپ لوگوں کو مکان چاہئے یا عورتیں؟ ؟؟ دکان مکان کا بندوبست ھمارے ذمے ہے ھم اپنی بیٹیوں کے نکاح آپ سے کرنے کیلئے تیار ہیں بس آپ لوگ ھمارے ساتھ رہ کر ھماری اسلام سے متعلق مزید رہنمائی فرمائیں ۔
تو جماعت والوں نے انکو اپنی ترتیب سے متعلق بتایا لیکن وہ مانے ۔
وہ لوگ بضد تھے کہ آپ لوگ واپس نہ جائیں کہیں پھر سے ھماری نسلیں تباہ نہ ہوجائیں تبلیغیوں نے اپنی مجبوریاں اور تقاضے بتائے تو بلاخر اس بات پر وہ آمادہ ہوگئے کہ ھم لوگ جاتے ہی اک دوسری جماعت بھیجنے کے لئے اپنے مرکز میں درخواست کریں گے ۔
اس طرح سے یہ جماعت اللہ کی راہ سے واپس اپنے گھروں کو لوٹ آئی۔

امریکہ میں قریبا 52 صوبے ہیں وہاں کے لوگ جب رائیونڈ میں اجتماع پر آئے تو درخواست کی کہ ھمیں ہر صوبے کیلئے الگ سے ایک جماعت چاہئے جو در
در پہنچ کر اسلام کی حقانیت سے لوگوں کو مستفید کریں۔

امریکہ میں اک جماعت گئی اس جماعت کے دولوگ ایک بندے کے پاس دین کی غرض سے پہنچے تو اس نے اک بندے کا گریبان پکڑ کر کہا میرے ابو امی بغیر کلمہ پڑھے اس دنیا سے چلے گئے ہیں اس سب کے ذمہ دار تم لوگ ہو ۔
تم لوگوں نے دین پہنچانے میں بہت دیر کر دی قیامت کے دن میں تم لوگوں سے اس بات کا حساب لونگا ۔
جب اس آدمی کا غصہ ٹھنڈا ہوا تو اس سے اس ملال کی وجہ پوچھنے پر معلوم ہوا کہ کچھ ہی ماہ پہلے وہاں کی اک دوسری جماعت آئی تھی جنکی بدولت یہ بندہ اسلام سے متاثر ہوکر حلقہ بگوش اسلام ہوا ہے اور اسکو دکھ ہے کہ اسکے والدین بہت بڑی نعمت سے شرمندہ ہوکر ھمیشہ کیلئے جہنم کی آگ میں جلیں گے۔

فلپائن میں 400 سال پہلے 100 فیصد مسلمان تھے لیکن اسلام سے ناھم آہنگی کی بدولت یہ لوگ اسلام سے دور ہوتے گئے اور کچھ لوگ تو برائے نام مسلمان رہ گئے باقی سب مرتد ہوگئے ۔
کسی کا بھائی عیسائی تو کسی کا باپ ۔
جب پہلی بار 1976 میں رائیونڈ سے وہاں جماعت گئی تو سات آدمی اس کام میں لگ گئے پھر 1993 تک ایک لاکھ فلپائینی تبلیغ کی محنت پر گامزن ہوچکے تھے .
بنگلہ دیش میں تبلیغی اجتماع کے موقع پر ایک فرانسیسی آچانک ممبر پر آکر کہنے لگا کہ اے لوگو ھم نے تم لوگوں تک چھوٹی سے چھوٹی اپنی ایجادات بھیجی تاکہ سارے لوگ ھماری ایجادات سے مستفید ہوں لیکن تم نے لوگوں نے مفت کا کلمہ تک ھمارے اجداد سے روکے رکھا اسکا حساب اللہ تم سے لے گا ۔

چند سال پہلے تنزانیہ میں ایک جماعت گئی ۔
کچھ ماہ بعد انکا ایک خط رائیونڈ میں موصول ہوا کہ یہاں کے لوگوں میں دین کی اتنی طلب اور پیاس ہے کہ ایک دن میں 3ہزار لوگوں نے اسلام کی دعوت قبول کر لی ۔
اور جب وہ جماعت سال پورا کرکے واپس آئی تو کارگزاری میں بتایا کہ ایک سال میں 20 ہزار لوگ مسلمان ہوئے ہیں ۔

انگلینڈ میں 1952 میں جب پہلی جماعت گئی تو وہاں صرف دو مسجدیں تھیں اور اب تبلیغ کی محنت اور اللہ کے کرم سے 1500 مساجد ہیں۔ ۔
جن میں سے 100 سابقہ گرجا گھر ہیں ۔
انگلیڈ والوں کا کہنا ہے کہ وہاں اب گرجا گھر بہت کم رہ گئے ہیں جب بھی کوئی گرجا گھر فروخت ہونے لگتا ہے تو مسلمان خریداری میں پہل کرتے ہیں ایک گرجا گھر کی خریداری پر ایک ہندو نے مندر بنانے کیلئے قیمت میں چھڑائی کردی تو مسلمانوں کی عورتوں نے اپنے زیور بیچ کر اسکی رقم ادا کی اور گرجا گھر کی جگہ مسجد تعمیر کرائی ۔
یاد رہے گرجا گھروں کی جگہ مسجدوں کی تعمیر کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے حکومت نے پابندی بھی لگائی تھی ۔ اب وہاں گرجا گھر صرف اتوار والے دن کھولے جاتے باقی پورا ہفتہ بند رہتے ہیں ۔

یوگوسلاویہ میں جب پہلی جماعت گئی تو دور دور تک مسجدوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے انکو ہوٹل میں رہنا پڑا اور اب الحمدللہ دعوت و تبلیغ کی محنت سے وہاں آج 3500مساجد آباد ہیں ۔

ہالینڈ کا موجودہ تبلیغی مرکز پہلے پادریوں کا دینی مدرسہ تھا جہاں پر پادریوں کو دینی تعلیم دی جاتی تھی ۔

لندن میں جو تبلیغی مرکز ہے وہ پہلے عیسائیوں کا گرجا گھر تھا ۔
کینیڈا میں پادریوں کا ایک بہت بڑا مدرسہ تھا لیکن آج وہاں پر قرآن و حدیث کا درس دیا جاتا ہے ۔

فلپائن سے ایک جماعت کو کیوبا بھیجا گیا جس کی برکت سے وہاں کے 3000 مرتدوں نے کلمہ پڑھا اور 30 باقی لوگ بھی اسلام کی دولت سے مالا مال ہوئے ۔
جب یہ جماعت واپس آنے لگی تو کیوبا والے زارو قطار رونے لگے اور درخواست کی کہ ھمارے بھائیوں سے کہنا ھمیں بھول نہ جائیں ھمارے یہاں راہنمائی کیلئے اسلام کے فروغ کیلئے اور ھماری نسلوں کے ایمان کے تحفظ کیلئے آتے رہنا ۔

فلپائن میں عورتوں کی ایک جماعت گئی تو انکا بیان سن کر60 فلپائینی عوروتیں نے وہیں بیٹھ کر اپنے لئے برقعے منگوائے اور واپسی پر برقعوں میں ملبوس ہوکر واپس گھر ہوئی ۔
انہوں نے اپنے بچوں کو دین کی تعلیم کیلئے رائیونڈ بھیجا جب پتہ چلا کہ دینی تعلیم کیلئے پوری دنیا سے لوگ رائیونڈ کی طرف آرہے ہیں اور تعداد میں کثرت کی وجہ سے کچھ بچوں کو واپس کیا جارہا ہے تو فلپائنی عورتوں کی طرف سے ایک خط موصول ہوا کہ خدارا ھم نے اپنے زیور بیچ کر بچوں کو دین کہ تعلیم کیلئے روانہ کیا ہے خدا کیلئے انکو واپسl نہ کرنا ورنہ یہ کبھی بھی دین کو سمجھ نہ سکیں گے ۔

Islam is the best Religion in whole world. Islam tells us the complete way of life

28/07/2021

ایک بار جبرائیل علیہ سلام نبی کریم کے پاس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ جبرایل کچھ پریشان ہے آپ نے فرمایا جبرائیل کیا معاملہ ہے کہ آج میں آپکو غمزدہ دیکھ رہا ہوں جبرائیل نے عرض کی اے محبوب کل میں اللہ پاک کے حکم سے جہنم کا نظارہ کرکہ آیا ہوں اسکو دیکھنے سے مجھ پہ غم کے آثار نمودار ہوے ہیں نبی کریم نے فرمایا جبرائیل مجھے بھی جہنم کے حالات بتاو جبرائیل نے عرض کی جہنم کے کل سات درجے ہیں
ان میں جو سب سے نیچے والا درجہ ہے اللہ اس میں منافقوں کو رکھے گا
اس سے اوپر والے چھٹے درجے میں اللہ تعالی مشرک لوگوں کو ڈلیں گے
اس سے اوپر پانچویں درجے میں اللہ سورج اور چاند کی پرستش کرنے والوں کو ڈالیں گے
چوتھے درجے میں اللہ پاک آتش پرست لوگوں کو ڈالیں گے
تیسرے درجے میں اللہ پاک یہود کو ڈالیں گے
دوسرے درجے میں اللہ تعالی عسائیوں کو ڈالیں گئ
یہ کہہ کر جبرائیل علیہ سلام خاموش ہوگئے تو نبی کریم نے پوچھا
جبرائیل آپ خاموش کیوں ہوگئے مجھے بتاو کہ پہلے درجے میں کون ہوگا
جبرائیل علیہ سلام نے عرض کیا
اے اللہ کے رسول پہلے درجے میں اللہ پاک آپکے امت کے گنہگاروں کو ڈالے گے
جب نبی کریم نے یہ سنا کہ میری امت کو بھی جہنم میں ڈالا جاے گا تو آپ بے حد غمگین ہوے اور آپ نے اللہ کے حضور دعائیں کرنا شروع کی تین دن ایسے گزرے کہ اللہ کے محبوب مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے تشریف لاتے نماز پڑھ کر حجرے میں تشریف لے جاتے اور دروازہ بند کرکہ اللہ کے حضور رو رو کر فریاد کرتے صحابہ حیران تھے کہ نبی کریم پہ یہ کیسی کیفیت طاری ہوئی ہے مسجد سے حجرے جاتے ہیں
گھر بھی تشریف لیکر نہیں جا رہے۔ جب تیسرا دن ہوا تو سیدنا ابو بکر سے رہا نہیں گیا وہ دروازے پہ آے دستک دی اور سلام کیا لیکن سلام کا جواب نہیں آیا ۔ آپ روتے ہوے سیدنا عمر کے پاس آے اور فرمایا کہ میں نے سلام کیا لیکن سلام کا جواب نہ پایا لہذا آپ جائیں آپ کو ہوسکتا ہے سلام کا جواب مل جاے آپ گئے تو آپ نے تین بار سلام کیا لیکن جواب نہ آیا حضرت عمر نے سلمان فارسی کو بھیجا لیکن پھر بھی سلام کا جواب نہ آیا حضرت سلمان فارسی نے واقعے کا تذکرہ علی رضی اللہ تعالی سے کیا انہوں نے سوچا کہ جب اتنے اعظیم شحصیات کو سلام کا جواب نہ ملا تو مجھے بھی خود نھی جانا نھی چاھیئے
بلکہ مجھے انکی نور نظر بیٹی فاطمہ اندر بھیجنی چاھیئے۔ لہذا آپ نے فاطمہ رضی اللہ تعالی کو سب احوال بتا دیا آپ حجرے کے دروازے پہ آئی
" ابا جان اسلام وعلیکم"
بیٹی کی آواز سن کر محبوب کائینات اٹھے دروازہ کھولا اور سلام کا جواب دیا
ابا جان آپ پر کیا کیفیت ھے کہ تین دن سے آپ یہاں تشریف فرما ہے
نبی کریم نے فرمایا کہ جبرائیل نے مجھے آگاہ کیا ہے کہ میری امت بھی جہنم میں جاے گی فاطمہ بیٹی مجھے اپنے امت کے
گنہگاروں کا غم کھاے جا رہا ہے اور میں اپنے مالک سے دعائیں کررہا ہوں کہ اللہ انکو معا ف کر اور جہنم سے بری کر یہ کہہ کر آپ پھر سجدے میں چلے گئے اور رونا شروع کیا یا اللہ میری امت یا اللہ میری امت کے گناہگاروں پہ رحم کر انکو جہنم سے آزاد کر
کہ اتنے میں حکم آگیا "وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَى
اے میرے محبوب غم نہ کر میں تم کو اتنا عطا کردوں گا کہ آپ راضی ہو جائیں گے..
آپ خوشی سے کھل اٹھے اور فرمایا لوگوں اللہ نے مجھ سے وعدہ کرلیا ہے کہ وہ روز قیامت مجھے میری امت کے معاملے میں خوب راضی کریں گا اور میں نے اس وقت تک راضی نہیں ہونا جب تک میرا آخری امتی بھی جنت میں نہ چلا جاے
لکھتے ہوے آنکھوں سے آنسو آگئے کہ ہمارا نبی اتنا شفیق اور غم محسوس کرنے والا ہے اور بدلے میں ہم نے انکو کیا دیا..؟؟
آپکا ایک سیکنڈ اس تحریر کو دوسرے لوگوں تک پہنچانے کا زریعہ ہے میری آپ سے عاجزانہ اپیل ہے کہ لاحاصل اور بے مقصد پوسٹس ہم سب شیئر کرتے ہیں . آج اپنے نبی کی رحمت کا یہ پہلو کیوں نہ شیئر کریں. آئیں ایک ایک شیئر کرکہ اپنا حصہ ڈالیں . کیا پتہ کون گنہگار پڑه کہ راہ راست پہ آجائے

08/07/2021
19/02/2021

کائنات نیوز! آج میں نماز فجر کے بعد واک پر تھا تو مجھے سعودی عرب کے ایک نمبر سے فون آیا اور ایک خاتون نے کہا کہ انکل بشیر میں خانہ کعبہ کے بالکل سامنے بیٹھی ہوں اور آپکے لیے دعا کر رہی ہوں ۔ میں نے خوشی سے کہا بیٹا شکریہ مگر آپ ہو کون ؟ جب اس بچی نے مجھے ایک واقعہ یاد کروایا تو مجھے اپنی 4 سال پرانی یاد آ گٸیں ۔ یہ ان دنوں کی بات ہے جبریٹاٸرمنٹ کے بعد میں ڈی جی کے کہنے پر انکے میں ہر منگل کو یہ کام کرنے عوامی مرکز EOBI کے آفس جاتا تھا ۔ 24 جنوری 2017 بروز منگل EBOI عوامی مرکز کراچی کے دفتر میں فرسٹ فلور پر بیٹھا میں معذوری پینشن بورڈ کے پریزیڈنٹ کی حیثیت سے معذوروں کو چیک کر رہا تھا کہ دو بچیاں نقاب لگاٸے کالے عبایوں میں میرے آفس میں داخل ہوٸیں اور کہا کہ سر ہمارے ابو معذور ہیں آپ انکی معذوری پینشن کی منظوری دے دیں ۔ میں نے کہا کہ ابو کو اندر لاٸیے تو دونوں انتہاٸی مغموم لہجے میں کہنے لگیں کہ وہ تو مکمل معذور ہیں اور نیچے امتیاز اسٹور کے سامنے سڑک پر رکشے میں پڑے ہیں ۔ پلیز آپ انکو وہاں ہی دیکھ لیں ہم اٹھا کر اوپر نہیں لا سکتے ۔ میں چپ چاپ اٹھا اور انکے ساتھ باہر چل پڑا ۔ رکشے میں انسان کے روپ میں ہڈیوں کا ایک ڈھانچہ رکھا دیکھا جو سننے بولنے یا ہلنے سے بھی عاری تھا ۔میں اللہ سے توبہ کرتا ہوا واپس آگیا ۔ میں نے سیڑھیاں چڑھتے سوچا کہ معذوری پینشن تو ہو ہی جاٸیگی مگر خود بھی انکی کچھ مدد کرونگا ۔ میں نے اس کی معذوری پینشن کرکے کتابچہ پر دستخط کر دیے اور مٹھی میں لیے کچھ رقم بڑی بچی کو پیش کی ۔ وہ بچی تڑپ کر دو قدم پیچھے ہٹ گٸی اور کہنے لگی سر ایسا نہ کریں بس آپ نے ہمارے ابو کا حق انکو دے دیا ہمارے لیے یہی کافی ہے ۔ نہیں بیٹا یہ پیسے لے لو اور اپنے ابو کیلیے دواٸی اور اچھی غذا کا بندوبست کرو تاکہ وہ جلد اچھے ہو جاٸیں ۔ماٸرہ ! نہیں سر ہم خیرات نہیں لیتے ہم خود کماتے ہیں کون کماتا ہے ماٸرہ ! سر میں رابیہ سیکنڈری اسکول سیکٹر 11 بابا ولایت علی شاہ کالونی میں پڑھاتی ہوں اور میرا چھوٹا بھاٸی فیکٹری میں نوکری کرتا ہے ۔ بیٹا مہینے میں کتنا کماتے ہو ماٸرہ ! سر میں 2500 اور میرا بھاٸی 7000 ۔ مکان کا کرایہ اور ابو کی دواٸی کا ہو جاتا ہے ۔ بس ہم کھانا ایک وقت مگر پیٹ بھر کر کھا لیتے ہیں ۔ اب ابو کی 5000 پینشن مل گٸی تو سب ٹھیک ہو جاٸیگا ۔ چھوٹی بہن بھی دوبارہ پڑھنے جایا کرے گی ۔ سر ابو اب تو بول نہیں سکتے مگر پہلے کہتے تھے بھوکے مر جانا مگر اللہ کے سوا کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلانا ۔سر ہمارا یقین ہے ابو اٹھ بیٹھیں گے اور اللہ نے چاہا تو ہمارے اچھے دن بھی آٸیں گے ۔ میں چپ چاپ اسکی باتیں سنتا رہا ۔ میں نے اپنے آنسو چھپاتے ہوٸے پینشن بک دستخط کرکے اسے تھما دی ۔ اتنی غربت میں گھری اتنی غیرت مند اور اللہ پر اتنے پکے یقین والی بچی میں بھی پہلی دفعہ دیکھ رہا تھا ۔ چونکہ میں تہیہ کر چکا تھا کہ انکی مدد کرنی ہے اسلیے جب بچیاں کلرک کے پاس بک کے اندراج کے انتظار میں تھیں تو میں دوبارہ سڑک پر کھڑے رکشے تک گیا اور انکے ابو کی جیب میں حسب توفیق کچھ ڈال کر واپس اپنے آفس میں آبیٹھا ۔ میں نے بچیوں کو دوبارہ بلوایا۔ انکی اجازت سے یادگار کے طور پر انکی اور تمام کاغذات کی تصویر لی اور وہ خدا حافظ کہہ کر چلی گٸیں ۔ پھر ایک آدھ دفعہ اس بچی نے اپنے کسی مسلے کیلیے رابطہ کیا اور آج چار سال بعد اسکے فون نے مجھے حیران کر دیا ۔اس نے بتایا کہ ابو اسی سال فوت ہوگٸے تھے ۔ دوسال پہلے کسی کے توسط سے سعودی عرب میں کام کرتے ایک پاکستانی سے اسکی شادی ہوگٸی تو اسکے میاں نے اسکے بھاٸی کو بھی ویزہ دلوا کر جدہ بلوا لیا ۔ اسکی ماں اور بہن بھی عمرہ کر چکی ہیں ۔ کہنے لگی بشیرانکل اللہ نے ہمارے دن پھیر دیے ۔ ابو کی باتیں سچ ہوگٸیں ۔ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں ۔ چونکہ آپ نے ہمارے ابو کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا تھا اس لیے آپ ہمیشہ میری دعاوں میں ہوتے ہیں ۔ آپکی میرے ابو کی جیب میں ڈالی وہ رقم اب بھی ہم پر قرض ہے ۔ میں اس سال رمضان کے بعد بہن کی شادی کرنے پاکستان آونگی ۔ بتاٸیں آپکے لیے کیا لاوں ۔ سوچا کیا مانگوں ۔ میں نے کہا بیٹا اللہ کے گھر میں بیٹھی ہو ہمارے لیے بس یہ دعا کردو کہ آپ جیسی بیٹی پاکستان کے ہر گھر میں پیدا کردے ۔ ہمیں آپ جیسی بیٹیوں کی کمی اب بہت محسوس ہوتی ہے ۔پوسٹ آچھی لگے تو شیئر ضرور کریں شکریہ

12/02/2021
مدینہ منورہ کے مضافات میں ایک جامع مسجد کے خطیب کی ایک خوبصورت بیٹی تھی جوجامعہ میں پڑھتی تھی ایک دن وہ جامعہ سے واپس گھ...
10/02/2021

مدینہ منورہ کے مضافات میں ایک جامع مسجد کے خطیب کی ایک خوبصورت بیٹی تھی جوجامعہ میں پڑھتی تھی ایک دن وہ جامعہ سے واپس گھر آئی گاڑی سے اترتے وقت ایک لڑکے نے اس کا چہرہ دیکھ لیا لڑکی بہت حسینہ وجمیلہ تھی لڑکے کو پسند آئی اس نے پتہ کیالڑکی خطیب صاحب کی بیٹی تھی لڑکے نے اسی دن سے صف اول میں نماز پڑھنے کا اہتمام شروع کیا اذان سنتے ہی وہ مسجد کے دروازے پر پہنچ جاتا۔ نماز تک تلاوت قرآن میں مشغول رہتا تھا چھ سات مہینے تک وہ اسی معمولات کا پابند رہااسکے بعد اس نے والد سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا والد نے کہا ٹھیک ہےدیکھ لینگے مناسب رشتہ اس نے کہا کہ لڑکی میں نے دیکھ لی ہے والد کے پوچھنے پر اس نے خطیب صاحب کی بیٹی کے بارے میں بتایا اس نے کہا یہ توبہت اچھی بات ہے امام صاحب سے ملتے ہیں عمائدین محلہ کیساتھ امام صاحب کے خدمت میں حاضر ہوئے امام نے لڑکے کے بارے میں پوچھا انہوں اسی لڑکے کے طرف اشارہ کیا خطیب نے لڑکے کی دینداری کو دیکھ رشتہ لڑکی سے مشورہ کرنے اور رضامندی ظاہر کرنے پرقبول کیا،چنانچہ رشتہ طے ہوا چھ سات ماہ بعد شادی ہوئی.شادی کےکچھ عرصہ بعد لڑکے نے نماز پڑھنے میں سستی شروع کی ایک دوماہ بعد لڑکے نے ڈاڑھی کاٹ دی گھر آنے پر لڑکی نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا اس نے کہا کہ یہ نمازیں تو میں تمہیں حاصل کرنے کے لئے پڑھ رہاتھا اب مقصد حاصل ہو چکا ہے اب کیا ضرورت، لڑکی یہ سن کر بہت افسردہ خاطر ہوئی اور جاکر والد صاحب سے کہا کہ اس بے دین کیساتھ ایک دن نہیں رہنا چاہتی یہ معاملہ محکمہ عدل تک پہنچ گیا قاضی نے دونوں میں تفریق کافیصلہ کیا لڑکا بہت پریشان ہوا
اس نے بہت کوشش کی لیکن لڑکی کو دوبارہ نہ پا سکا لڑکے نے ایک جادو گرسے مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ۔ جادگر نے بڑے رقم ادا کرنے کامطالبہ کیا لڑکے نے سارے پیسے پیشگی ادا کئے کچھ دن گذر نے کےبعد جادوگر نے مزید پیسوں کا مطالبہ کیا لڑکے نے فی الفور وہ بھی اداکئے اور کہا کہ کامہوجانا چاہئے پیسوں کا فکر نہ کرے.ایک ماہ کے بعد جادوگرنے لڑکے کو بتایا آجاؤ اپنے پیسے لے جا تمہارا کام کسی صورت میں ممکن نہیں ہے، جب وہ لڑکا جادوگر کے کمرے میں پہنچا تو جادوگر ایک بڑا چاقو ہاتھ میں لیے کھڑاہے لڑکےنےحیرت زدہ انداز میں پوچھا یہ کیا کر رہے ہو جادوگرنے کہا مجھے قتل کردو ورنہ دوقتل کردئےجائنگے لڑکے نے کہا میں یہ نہیں کر سکتا لہذا میرے پیسے دےدواس نے پیسے دے دئے لڑکا پیسے لیکر بھاگنے لگادریں اثناء پولیس والے نے لڑکے کو پریشان حالت میں بھاگتے ہوئے دیکھ گرفتار کر لیا پیسے ضبط کر لئے لڑکےکے توسط سے پولیس جادوگر تک پہنچ گئے جادوگر نے پولیس کو کہا مار ڈالو میں مرنے والا ہوں مجھے وہ نہیں چھوڑیں گے پولیس نے دونوں کو قاضی کے پاس لے گئےقاضی کوجادو گرنے پوری کہانی سنائی کہ ھم استمدادبالشیاطین کے ذریعے جادو کا عمل کرتے ہیں اور کامیاب ہوجاتے ہیں لیکن اس لڑکی پر جب میں نے یہ عمل کیا اور شیطانوں سے مددحاصل کرنے کی کوشش کی تو اس گھر کے حفاظت پرفرشتے مامور تھے پھر میں نے دوسرا عمل کیا تب بھی فرشتے مامور تھے لیکن پہلے سے تعداد میں زیادہ اسکے بعد میں نے رئیس الشیاطین سے مددلینے کی کوشش کی اس بار جب وہ گھرکے پاس گئے تو وہاں فرشتے کھڑے تھے اس دن کے بعد سے اب مجھے وہ شیطانی گروہ مارنے پر تلے ہیں.قاضی حیران ہوا اس نے خطیب صاحب کو بلایا جب امام صاحب تشریف لائے تو انہوں نے پوچھاکیا عمل کرتے ہو کہ فرشتےآپ کےگھر کےحفاظت پر مامور ہیں اس نے پوچھا کیوں کیاہوا کیونکہ اس کو پتہ بھی نہیں تھا کہ یہاں کیاچل رہاہے جب انہوں نے امام صاحب کوپوری کہانی سنائی تو خطیب صاحب نے کہا کہ ہمارے گھر میں صبح روزانہ سورہ بقرہ کی تلاوت ہوتی ہے اور جس گھر میں سورہ بقرہ کی تلاوت ہوتی ہے اس پرجنات اور شیاطین اثرنہیں ہوتا۔۔۔نیک خاندان کی حفاظت کےلئے اللہ پاک ایسے انتظام فرماتا ہے۔

Islam is the best Religion in whole world. Islam tells us the complete way of life

*"اللهم احسن عاقبتنا في الامور كلها واجرنا من خزي الدنيا وعذاب الاخرة۔ ۔* *اے الله پاك ! میرے تمام کاموں کا انجام اچها ف...
14/01/2021

*"اللهم احسن عاقبتنا في الامور كلها واجرنا من خزي الدنيا وعذاب الاخرة۔ ۔*

*اے الله پاك ! میرے تمام کاموں کا انجام اچها فرما اور ہمیں دنیا کی ذلت اور آخرت کے عذاب سے بچا _" ( آمین )*

Islam is the best Religion in whole world. Islam tells us the complete way of life

(♥ Just because you can't see the air doesn't mean you stop breathing, and just because you can't see Allah (subhana wa ...
14/01/2021

(♥ Just because you can't see the air doesn't mean you stop breathing, and just because you can't see Allah (subhana wa ta'la) doesn't mean you stop believing(♥

Islam is the best Religion in whole world. Islam tells us the complete way of life

شادی کی پہلی رات دولہا کھانے کا بڑا سا تھال لئے کمرے میں داخل ہوا  کھانے سے بڑی اشتھا انگیز خوشبو آرہی تھی، کہنے لگا: آؤ...
28/12/2020

شادی کی پہلی رات دولہا کھانے کا بڑا سا تھال لئے کمرے میں داخل ہوا کھانے سے بڑی اشتھا انگیز خوشبو آرہی تھی، کہنے لگا: آؤ کھانا کھاتے ہیں۔ بیوی بولی : میں نے دیکھا ہے تمہاری والدہ نے بھی کھانا نہیں کھایا، ان کو بھی بلا لو، پھر مل کر کھاتے ہیں، شوہر نے کہا : وہ سوگئی ہوں گی، انہیں چھوڑو ہم دونوں کھاتے ہیں۔بیوی اصرار کرتی رہی پر وہ اِسی بات پر مُصِر رہا کہ امی کو رہنے دو، جب بیوی نے شوہر کا یہ رویہ دیکھا تو اسی وقت طلاق کا مطالبہ کردیا۔۔ شوہر بڑا حیران ہوا اسکے مطالبے پر، اُس نے بڑا سمجھایا، لیکن وہ اپنی بات پہ ڈٹی رہی یہاں تک کہ طلاق ہوگئی۔ دونوں الگ ہو گئے پھر دونوں نے دوسری شادیاں کرلیں 30 سال گزر گئے عورت کے بیٹے ہوئے بہت محبت کرنے والے، ماں کا خیال رکھنے والے، بہت آسودہ حال تھی وہ اس نے ارادہ کیا کہ حج کرنا چاھیے۔ سفر کے دوران بیٹے اس سےکسی ملکہ کی طرح پیش آرہے تھے پاوں زمین پر لگنے نہ دیتے تھے، صحرائی سفر تھا۔ راستے میں ایک آدمی پر نظر پڑی، جوبہت بری حالت میں بھوکا پیاسا بال کھچڑی، کپڑے پرانے، اس عورت نےبیٹوں سے کہا: جاؤ دیکھو! کون مسافر ہے، اسے اٹھاو، ہاتھ منہ دھلا کر، کھانا کھلاؤ، پانی پلاو، چنانچہ بیٹے گئے ماں نے جیسا کہا تھا ویسا کیا۔ عورت کی جب اس پر نظر پڑی تو جان گئی وہ اِسکا پہلا شوہر تھا۔ کہنے لگی یہ کیا کیا، وقت نے تمارے ساتھ؟ بولا میری اولاد نے میرے ساتھ بھلائی نہیں کی عورت کہنے لگی : کیوں کرتی کہ تم نے والدین کہ ساتھ برا سلوک کیا تھا۔ میں اسی دن جان گئی تھی کہ تم ماں باپ کے حقوق ادا نہیں کرتے۔ اسی لئے میں ڈر گئی کہ کل کو میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوگا۔ یہ دیکھو آج میں کہاں ہوں اور تم کہاں! ماں باپ کے ساتھ برا سلوک اللہ کی نافرمانی ہے،اگر اپنا بڑھاپا ہم شاندار گزارنا چاہتے ہیں تو والدین کے ساتھ شاندار سلوک کیجیے، کیوں کہ یہ ایسا عمل ہے کہ جس کا بدلہ دنیا میں ہی دیدیا جاتا ہے خواہ اچھا ہو، یا برا۔ “عربی حکایت کا اردو ترجمہ۔

Islam is the best Religion in whole world. Islam tells us the complete way of life

Address

Karachi
75400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islam is the best Religion in the world posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share