Jamia Masjid e Ibrahim - Karachi

Jamia Masjid e Ibrahim - Karachi Under the auspices of Jamia Mansoora Hala Sindh

6 ماہ سے 3 ماہ تک — قرآن سے محبت کا سفر❤️ایک باپ، ایک بیٹا اور قرآن کی دو یادگار داستانیں 🤍📖سندھ کے ضلع مٹیاری کے شہر  ہ...
09/08/2026

6 ماہ سے 3 ماہ تک — قرآن سے محبت کا سفر❤️
ایک باپ، ایک بیٹا اور قرآن کی دو یادگار داستانیں 🤍📖

سندھ کے ضلع مٹیاری کے شہر ہالہ منصورہ کے قرب و جوار میں واقع گاؤں کوڑو ڈارہری سے تعلق رکھنے والے مولانا عبدالجبار لاکھو صاحب نے 2004ء میں قرآنِ کریم حفظ کرنے کا عزم کیا اور صرف 6 ماہ میں مکمل قرآن اپنے سینے میں محفوظ کرلیا۔

برسوں بعد اسی گھر میں قرآن سے محبت کی وہی روایت ایک نئی صورت میں سامنے آئی۔ ان کے صاحبزادے حذیفہ نے 8 اپریل 2026ء کو جامعۃ العلوم الاسلامیہ منصورہ کے شعبۂ حفظ میں داخلہ لیا اور استادِ محترم حافظ محمد عثمان بھٹو کی نگرانی میں حفظِ قرآن کا آغاز کیا۔

اور پھر صرف 90 دن بعد وہ مبارک دن آگیا جب حذیفہ نے 30 پارے مکمل حفظِ قرآن کرلیے۔ ماشاءاللہ! ❤️

والد نے 6 ماہ میں…
بیٹے نے صرف 3 ماہ میں!

حذیفہ کی یہ کامیابی اس لیے بھی قابلِ تحسین ہے کہ وہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ گھر کی تمام ذمہ داریوں میں بھی ہاتھ بٹاتا ہے، بلکہ اپنے مویشیوں کو چارہ ڈالنے کی ذمہ داری بھی خود انجام دیتا ہے۔
یعنی قرآن کی تعلیم کے ساتھ محنت، ذمہ داری اور سادگی کا یہ خوبصورت امتزاج اس کامیابی کو مزید قابلِ قدر بنا دیتا ہے۔

ایک باپ نے قرآن کو سینے میں بسایا، اور بیٹے نے اسی نور کو مزید مختصر وقت میں اپنے دل میں محفوظ کرلیا۔

اس عظیم سعادت پر مولوی عبدالجبار صاحب اور ان کے ہونہار صاحبزادے حذیفہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ماشاءاللہ، بارک اللہ فیکما!
اللہ تعالیٰ اس خوش نصیب باپ بیٹے کو قرآنِ کریم کا سچا خادم بنائے، حذیفہ کے حفظ کو پختہ فرمائے اور ان کے گھرانے میں قرآن کی یہ روشنی نسل در نسل قائم رکھے۔
آمین یا رب العالمین۔

مدثر احسن منصوری
9 اگست 2026

#مبارکباد

08/08/2026

*آزادی اور اس کے عملی تقاضے*

جمعہ موضوع 07/08/2026

20/03/2026

تقریب ختم القرآن فی التراویح

ان شاء اللّٰہ
17/03/2026

ان شاء اللّٰہ

05/03/2026

✨حدیث نبوی ﷺ ❤️
”جس نے اللہ کی رضا کے لیے مسجد بنائی، تو اللہ اس کے لیے اسی جیسا گھر بنائے گا۔
[سنن ترمذي/كتاب الصلاة/حدیث: 318]
مسجد کی تعمیر میں حصہ لینے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اللہ تعالی ہم سب کی کاوشوں کو اپنی بارگاہ الہی میں قبول فرمائے آمین۔
Saleem Umar Kapadia
Sadar Masjid-e-Ibrahim khi.
Chairman Union Committee Bahadurbad khi

05/03/2026
ان شاء اللہ، ہمارے مین کیمپس منصورہ سندھ میں
31/12/2025

ان شاء اللہ، ہمارے مین کیمپس منصورہ سندھ میں

𝗠𝗔𝗡𝗦𝗢𝗢𝗥𝗔𝗛 𝗖𝗢𝗡𝗩𝗢𝗖𝗔𝗧𝗜𝗢𝗡 - 2026
📖 سالانہ تقریبِ بخاری شریف

🏫 جامعۃ العلوم الاسلامیہ منصورہ سندھ
📅 11 جنوری11-2026 | ⏰ اتوار، صبح 9:30

⭐ مہمانِ خصوصی
🎙️ حافظ نعیم الرحمن صاحب
امیر جماعت اسلامی پاکستان
Hafiz Naeem ur Rehman

📡 𝗠𝗔𝗡𝗦𝗢𝗢𝗥𝗔𝗛 𝗠𝗘𝗗𝗜𝗔
المنصورہ اسلامک میڈیا آفیشل

20/12/2025

خطبہ جمعہ - سیرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ
🎤مولانا عبدالقدوس احمدانی حفظہ اللہ

Jamia Masjid e Ibrahim - Karachi

Address

Masjid Ibrahim Complex Plot R 323, Hansa Society Sector 36 A Gulzar E Hijri Scheme 33 City, Sindh
Karachi

Telephone

+923083495525

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Masjid e Ibrahim - Karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Jamia Masjid e Ibrahim - Karachi:

Shortcuts

Share