RJ Writes

RJ Writes وَوَجَدَكَ ضَالًّا فَهَدَى

And He found you lost and guided you. (Quran 93:7)

28/10/2025

تمھیں معلوم ہے، اللہ پاک کے اصول ، اللہ کے طور طریقے بڑے الگ ہیں ، ہماری سوچ اور سمجھ سے آگے کے کھیل ہیں۔۔ اس نے اپنے معاملات میں ،ہماری سوچ کو محدود رکھا ہے۔۔۔
اب یوسف علیہ السلام کا معاملہ دیکھ لو ، کوئی عقل مانتی ہے بھلا ، کہ کنوئیں میں بادشاہت کی چابیاں پڑی ہیں ،۔۔۔؟؟
بھائیوں کو گر معلوم ہو جاتا کہ یہ کنویں میں پھینکنا اسے مصر کا بادشاہ بنا دے گا ان میں تو لڑائی ہی ہوجاتی اس کنویں میں گرنے میں کیلئے ، ۔۔ نوازنے کا طریقہ دیکھیں نا ۔۔۔ باپ بھی نبی اس کو بھی نہیں بتایا کہ رو مت تمھارے بیٹے کو مصر کا بادشاہ بنایا جا رہا ، ۔۔۔
لیکن عقل محدود ہے اس کے معاملات بڑے وسیع ہیں ۔۔
وہ ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں پھینک کے آگ ٹھنڈی کر دیتا ہے۔۔۔ یقین کا کھیل دیکھو معلوم نہیں تھا کہ آگ ٹھنڈی کر دی جائے گی۔۔۔
وہ موسی علیہ السلام کو اس کے گھر پالتا جو اس کی تلاش میں جانے کتنی ماؤں کی کوکھ اجاڑ چکا ہے، عقل کیسے مانے کہ وہ بچہ اسی گھر میں پل رہا ،۔۔۔ ماں ڈر رہی ، اسی ڈر سے دریائے نیل میں بہا رہی ، لیکن اللہ پاک کے اصول دیکھو ، اسی گھر میں پالنے کا ارادہ کر چکے ، ۔۔۔ دیکھو تو سہی کیسے ، کیا کیا ، کیوں نوازا،؟؟
لیکن جو سپردگیاں کر دیتے جو یقین کا کھیل کھیلتے ہیں یقیناً فتح ان کو دی جاتی ہے۔۔۔ سارا کھیل یقین کا ہے ، عقل کو ماؤف کر کے ، سب کو اس کے حوالے کر دینا ، دنیاوی اصولوں کی نفی کر کے ایک یقین کا کھیل ، پھر صلے ملتے ہیں اور پھر نوازا جاتا ہے،۔۔ اس کی حکمت تمھاری عقل سے بہت آگے ہے۔۔ تمھارے سائنسی اصولوں سے بھی ۔۔۔
تم جنھیں ناکامیاں سمجھ رہے شاید وہ تمھاری کامیابیوں کی راہ کی سیڑھی ہوں؟؟
تم جنھیں پریشانیاں اور تکالیف سمجھ رہے وہ تمھارے کامیابی کا سامان ہوں ۔۔۔
تم جو کچھ کھو چکے ، تم چیخے ، تم جو روئے ، تمھارے دکھ تمھارے غم ، آنے والے سالوں میں ان کا ایسا مداوا ہو جائے کہ تم سب بھول جاؤ ۔۔
تمھیں ایسا نوازا جائے جیسے یوسف علیہ السلام کو نوازا گیا ان کا رب بھی تو وہی تھا ، تمھارا بھی وہی ۔۔ بس فرق ہے تو یقین کا ، ۔۔۔
تو آج سے اپنی محدود عقل سے اس لامحدود ذات کے سپردگیاں کر دو اپنے معاملات کی۔۔ پھر دیکھو کیسے نوازے جاتے ہو۔۔۔۔

⁦✍️⁩ آدی سالار

23/10/2025

ایک ہی عُمر ہے دونوں کی، مگر دیکھنے میں
میری تنہائی ذرا مجھ سے بڑی لگتی ہے

سعید شارق

16/08/2025

یقیناً ہم اُن لوگوں کے ہاتھوں شکست کھا گئے جن کے بارے میں ہم خیر کا گمان رکھتے تھے۔
ہماری شکستیں کبھی دشمنوں کی طرف سے نہیں آئیں۔

12/08/2025

سڑک پر کھڑی لڑکی نے سفید اور سرخ گلابوں کا بکے(ہوس کے زہر میں بجھا ہوا خنجر) مسکراتے ہوئےوصول کیا۔صیاد نے چمکتی عیار نگاہوں سے پرندے کو دیکھا۔تحفہ پا کر لڑکی نے مسرت سےگول گول گھومنا شروع کردیا۔ فٹ پاتھ پر بھیک مانگتی عورت نے خباثت سے مسکرا کر دیکھا۔"(ہنس راج اپنی موت سے بے خبر پانی پہ محو رقص تھا)"

چند ماہ بعد پارک میں ہر روزایک لڑکی جھیل میں تیرتی بطخوں کو گھورتی ، بینچ پہ بیٹھی نظر آتی تھی۔زرد رنگت ، بے رونق آنکھیں اورچہرے کا نور مفقود تھا۔بھیک مانگنے والی اسے دیکھ کر وحشیوں کے جیسے منہ کھول کر ہنستی تھی۔"(حرام محبت کا صلہ خودکشی ، سلگتی راتیں اور مظطرب دل ہیں)"
میں چاہتا ہوں ان بتوں کو پوجنے والے کبھی اپنی محبت کو نہ پاسکیں۔ اللہ کی آیتوں کو توڑنے والوں کے دل ٹوٹ بھی جائیں تو کوئی بات نہیں!

کسی کی خوشنودی حاصل کرنے میں اللہ کو پس پشت ڈالنا قیامت سے پہلے اور بعد ، دونوں زمانوں میں ضائع ہے!

💐❤️‍🩹

❤️‍🩹
11/07/2025

❤️‍🩹

02/07/2025

اور پیسہ؟وہ کیسے آتا ہے۔کیسے کمایا جاتا ہے؟میرا اشارہ ان کے مہنگے گھر،فرنیچر ، لگژری گاڑی کی طرف تھا۔

کچھ چیزیں آپ کو شیطان بھلا دیتا ہے۔اور ایسے کہ جب تک کوئی ایسا واقعہ آپ کے ساتھ نہ ہوجائے یا کوئی یاد نا کروائے آپ بھولے ہی رہتے ہیں۔
سرخ و سیاہ پر مشتمل وہ گھر کہیں کہیں سر سبز بیلوں سے ڈھکا ہوا تھا۔ پہلے دن جب میں اندر داخل ہوا تو ایک لمحے کو مبہوت رہ گیا(صرف ایک لمحے کو، کیونکہ مومن نہ کسی چیز سے مرعوب ہوتا ہے اور نہ ہی مغلوب، مسکراہٹ)
مگر سفید دیواریں ، سفید فرنیچر، دوسری منزل سے نیچے گرتے سفیدوں پردوں کی فال واقعتا متاثر کن تھی۔اور خیر سےان خاتون کا لباس بھی سفید ہی تھا۔پانچ وقت کی نماز ، قران ، سلجھی ہوئیں۔ہر ایک کو خوبصورتی سے اس کی حد میں رکھتی ہوئیں۔
سارا گھر ان نے خود ڈیزائن کیا تھا۔ان کی رئیل اسٹیٹ کمپنی تھی۔کسی کام کے سلسلے میں کئی دن سے میرا ان کے ہاں آنا جانا تھا۔آج وہ مجھے ٹیرس پر لے آئیں۔اور تب ہی اتنے دن سے جو سوال میرے ذہن میں تھا۔میں نے پوچھ لیا۔
"ماشاءاللہ آپ اتنی پرفیکٹ کیسے ہیں؟
ہر چیز کو سنبھالے ہوئے!"گھر ، فیملی ، اپنا بزنس ، اور دین بھی !"
میرا سوال سن کر وہ مسکرائی تھیں۔
گھر کی عقبی دیوار کے ساتھ کئی ایکڑ تک خالی زمین تھی۔جو بیشتر گھاس اور درختوں پر مشتمل تھی۔ایسے میں عقب میں نارنجی مائل آفتاب الوداعی سانسیں لیتا غروب ہو رہا تھا۔ منظر پرفیکٹ تھا۔

"پرفیکٹ تو صرف اللہ تعالی کی ذات ہے۔اور اگر تم پوچھ رہے ہویہ لائف سٹائل ، یہ people مینجمنٹ ، یہ اچھی عادتیں!
تو یہ سب صرف ایک چیز سے حاصل کیا ہے میں نے۔
اور وہ ہے مستقل مزاجی!
ایک نماز ، ایک واک ، ایک اچھا کھانا ، ایک اچھی عادت سے یہ سب شروع ہوتا ہے۔اور اگر مستقل مزاجی ہو تو یہ سب کب بن جاتا ہے تمہیں خود بھی پتہ نہیں چلتا۔
میں نے جواب میں صرف اثبات میں سر ہلایا۔

کچھ لمحے گزرنے کے بعد میں نے ان سے وہ سوال پوچھا جو آج کل کا ہر نوجوان ہر سیمینار ، ہر موٹیویشنل سپیکر سے پوچھتا نظر آتا ہے۔اور خاص کر ایسے شخص سےجو تھوڑا ویل آف ہو۔

اور پیسہ؟وہ کیسے آتا ہے۔کیسے کمایا جاتا ہے؟میرا اشارہ ان کے مہنگے گھر،فرنیچر ، لگژری گاڑی کی طرف تھا۔
آخر کوانہوں نے اپنا رئیل اسٹیٹ کااتنا بڑا بزنس خود کھڑا کیا تھا۔مجھے لگا وہ مجھے پیسہ کمانے اور اسے اچھی جگہوں پر انویسٹ کرنے کی ٹپس دیں گی۔مگر جو انہوں کہا۔میں بس حیران سا ان کی طرف دیکھتا رہ گیا۔

"تمہیں بہت سے موٹیویشنل سپیکر ، فنانس ایکسپرٹس ملیں گے پیسے کمانے کے متعلق راز بتاتے ہوئے ۔فلاں کورس ،فلاں انویسٹمنٹ سے آپ ایک ماہ میں اتنے کما لیں گے اور اتنے کما لیں گے۔لیکن میں تمہیں ایک بات بتاوں!
یہ ایمازون یہ shopify ، ای کامرس ایک دکان سے دس دکانیں فلاں فلاں۔۔۔۔ یہ سب اصل نہیں ہیں۔
جتنا رزق آپ کے مقدر میں ہے۔آپ کے پیدا ہونے کے ساتھ ہی لکھا جا چکا ہے۔یوں سمجھ لو کہ ایک ڈھیری لگا دی گئی ہے۔وہ آپ کا نصیب ہے۔ آپ چاہے دس دکانیں بنالیں ، دس دکانوں سے سے آپ کو اسی ایک ڈھیری سے ملے گا۔ یہ نصیب ہے!

ان کی بات پوری نہیں ہوئی تھی کہ میں نے ایک اور سوال کردیا۔
"گویااتنی محنت و مشقت بے کار ہے۔جب سب پہلے سے ہی لکھا جا چکا ہے؟"

"میری بات ابھی پوری نہیں ہوئی"
وہ مسکرائیں!

اس رزق کو صرف ایک چیز بڑھا سکتی ہے۔
"کیا؟"
من جاء بالحسنة فله عشر امثالھا۔۔۔
"(جو ایک نیکی لائے تو اس کے لئیے اس جیسی دس نیکیاں ہیں)"
بلکہ نہیں ۔۔۔گو کہ یہ بھی ٹھیک ہے مگر کچھ اور بتاتی ہوں تمہیں!

مَثَلُ الَّذِیْنَ یُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَهُمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ اَنْۢبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِیْ كُلِّ سُنْۢبُلَةٍ مِّائَةُ حَبَّةٍؕ-وَ اللّٰهُ یُضٰعِفُ لِمَنْ یَّشَآءُؕ-وَ اللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِیْمٌ

"(ان لوگوں کی مثال جو اپنے مال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں اس دانے کی طرح ہے جس نے سات بالیاں اگائیں ،ہر بالی میں سو دانے ہیں اور اللہ اس سے بھی زیادہ بڑھائے جس کے لئے چاہے اور اللہ وسعت والا، علم والا ہے)"

(ہمارے ہاں امراء کی کثرت دین سے ناواقف ہے۔ ایسے میں کسی ایسے شخص کے منہ سے قرآن سننا نہایت تعجب کی بات تھی۔(انہوں نے صرف ترجمہ سنایا تھا مجھے!)

صرف ایک چیز ہے جو اس مال کو بڑھاتی ہے۔ ایک چیز ہے جو اس ایک ڈھیری کو دس ڈھیریوں میں بدل ڈالتی ہے۔

"اللہ کے ساتھ تجارت"

بغیر سوچے سمجھے اللہ کے لئیے گھاٹی میں کود پڑنا!

"اللہ کے لئیے گھاٹی میں کود پڑنا؟ یعنی؟"
ومَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْعَقَبَةُ
وہ مسکرائی تھیں۔
(اور تم کیا جانو کہ گھاٹی کیا ہے؟

فَكُّ رَقَبَةٍ
(کسی بندے کی گردن چھڑانا)
اواِطْعٰمٌ فِیْ یَوْمٍ ذِیْ مَسْغَبَةٍ
(کسی کو اس کی بھوک کے دن میں کھانا کھلانا)
یَّتِیْمًا ذَا مَقْرَبَةٍ ، اَوْ مِسْكِیْنًا ذَا مَتْرَبَةٍﭤ
رشتہ دار یتیم کو ، یا خاک نشین مسکین کو

ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَ تَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ
پھر وہ بنے ان میں سے جو ایمان لائے اور جنہوں نے ایک دوسرے کو صبر کرنے اور رحم کرنے کی تاکید کی!

اُولٰٓىٕكَ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِ
یہی لوگ ہیں دائیں بازو والے
(خوش بختی والے)🤍

غاسق
(سوری البلد آیت:12 تا 18)

12/06/2025

اور گھروں میں سب سے کمزور گھر مکڑی کا ہی ہوتا ہے۔یہ اللہ تعالی قران میں کہہ رہے ہیں مگر کیوں؟

آپ کو پتہ ہے مکڑی (مادہ)اپنی اولاد کے پیدا ہوتے ہی اپنے (نر) مکڑے کو قتل کر دیتی ہے؟

آپ کبھی یہ نظارہ دیکھیں تو مبہوت رہ جائیں گے۔وہ منظر واقعی حیران کن ہوتا ہے۔مگر پتہ اس کے بعد کیا ہوتا ہے؟
اس کی اولاد جیسی ہی بڑی ہوتی ہے سب سے پہلے اپنی ماں کو قتل کرتی ہے!سو اس طرح مکڑی اپنی تقدیر خود لکھتی ہے۔اور اپنا بنا بنایا گھر تباہ کربیٹھتی ہے۔
مگرکیا یہ مثال صرف مکڑی کے لئیے ہے؟ ہم سب جانتے ہیں کہ آج کل کیسے مکڑیاں نتائج سے بے خبراپنا خوبصورت آشیانہ خود ہی تباہ کررہی ہیں!
واللہ قران اس قدر امیزنگ ہے ناااا___!انسان جب اس سے آشنا ہوتا ہے تو یہ اپنے پڑھنے والے کو متحیر کردیتا ہے۔

"جنہوں نے اللہ کے سوا اور سرپرست(مددگار) بنا رکھے ان کی مثال مکڑی کی سی ہے کہ وہ بھی ایک گھر بنا لیتی ہے۔اور گھروں میں سب سے کمزور گھر مکڑی کا ہی ہوتا ہے!(سورہ العنکبوت :41)

اھان ❤️‍🩹

11/06/2025

🌸
جو تمہارے نصیب میں نہیں تھا،
وہ اگر ساری دعاؤں کے بعد بھی نہ ملا —
تو سمجھو، رب نے تمہیں بچایا ہے، محروم نہیں کیا۔

بعض رشتے، بعض خواب، بعض مواقع…
ہم چاہتے ہیں، مانگتے ہیں، روتے ہیں…
ہے مگر جب رب چپ رہتا ہے — وہ انکار نہیں، حفاظت ہوتی

04/06/2025

______💜°

حبس بارش کی علامت ہے۔ اندھیرا سحر کی اور آنسو قبولیت کی!

لوگوں کے بدلنے کی علامت کیا ہے؟

لوگ نہیں بدلتے! ہاں مگر کسی خواہش کی تکمیل کے لئیے ، کسی من پسند چیز کے پانے کو خود پر نقاب چڑھاتے ہیں۔
نمرہ احمد اپنے ایک ناول میں لکھتی ہیں کہ "ہر چیز کی ایک پہچان ہوتی ہے۔دکھاوے کی بھی ہوتی ہے اور وہ یہ کہ اسے زیادہ دیر تک قائم نہیں رکھا جاسکتا "
سو لوگوں کا بدلاؤ عارضی ہوتا ہے۔
پتہ ہے کیوں؟
کیوں کہ جس چیز کے لئیے وہ خود کو بدلتے ہیں وہ چیزیں اور خواہشیں بھی عارضی ہی ہوتی ہیں۔
وہ جس کے بارے میں آپ کو پتہ ہے کہ برا ہے، اس کا اچھا رویہ عارضی ہے"۔

ا ھا ن ❤️‍🩹

24/05/2025

راز ہے انساں کا دل ، غم انکشاف راز ہے!

جیسے ہی جنازہ اٹھایا آسمان سے ہلکی ہلکی بارش برسنا شروع ہوگئی۔ ایک ہی دن میں دو جنازے ایک دوست کی والدہ کا اور ایک والد صاحب کی فرسٹ کزن کے بیٹے کا۔

"انا للہ وانا الیہ راجعون"اللہ تعالیٰ ان کی کامل مغفرت فرمائیں(آمین)

دوست کی والدہ کے بڑے بیٹے کو دیکھا جو اس غم کی حالت میں بھی سب چھوٹے بہن بھائیوں کی ڈھارس بندھا رہے تھے۔ تسلی دے رہے تھے۔خاص کر بہنوں کو!
حالانکہ ان کے چھوٹے بہن بھائی بھی سب آل اولاد والے تھے ۔
ایک پنجابی کا مقولہ ہے جس کا اردو میں ترجمہ ہے کہ بیلوں کے آسرے درخت ہوتے ہیں۔ اور اوپر والے ، اپنے سے نیچے والوں کے!

یہ منظر دیکھ کر بس ایسے ہی یاد آیا کہ جب حضرت عباس بن عبدالمطلب کی وفات ہوئی تو ان کے صاحبزادے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے ایک بدو نے تعزیت کی اور دو شعرپڑھے:

"آپ صبر کیجئے تاکہ ہم بھی آپ کو دیکھ کر صبر کریں۔ کیونکہ بڑے صبر کریں تو پھر چھوٹے بھی صبر کرتے ہیں"

Ghasiq ❤️‍🩹

14/05/2025

کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو ہمیں ہمیشہ اللہ سے جوڑے رکھتی ہیں،
کبھی کوئی ٹوٹتی ہوئی خواہش،
کبھی آزمائشوں کا تھپیڑا،
کبھی صدمے کی گونج،
اور کبھی کوئی ایسا لمحہ جو دل پر نقش ہو جاتا ہے اور مٹے نہیں،

انسان جتنا گہرا دکھ سہتا ہے، اتنی ہی شدت سے سجدے میں جھکتا ہے،
دل پکار اٹھتا ہے:
اے رب! تیرے سوا کوئی سہارا نہیں

یاد رکھو، وہ نقصان نقصان نہیں ہوتا
جو تمہیں تمہارے رب کے قریب کر دے،
وہ دراصل ایک نعمت ہوتا ہے، چھپی ہوئی شکل میں، بس رب کے فیصلے پر رضامندی ضروری ہے۔
🤍🤍_

10/05/2025

کل یوم ھو فی شان" ( الرحمن:٢٩)

what is next to ecstasy?"

انسان کی عادت ہے کہ ایک جیسی چیزوں سے بیزار ہوجاتا ہے۔زندگی کی یکسانیت سے ،ایک جیسے جملوں ، ایک جیسے واقعات ، ایک جیسے کھانوں سے اور یہاں تک کہ ایک جیسے شخص سے بھی!
اور یہی تلخ حقیقت ہے۔یہی سچ ہے کہ یہ دنیا آپ کو نہیں دے سکتی وہ جو آپ چاہتے ہیں۔جس قدر چاہیں بھاگ لیں۔محبت ، عزت ، خلوص۔۔۔ اس سب کے پیچھے ، کوشش کرلیں ۔ایک وقت آئے گا جب وہ اکتا جائیں گے یا آپ کی دلچسپی ختم ہوجائے گی۔
پتہ ہے کیوں؟
کیونکہ ہر انسان عیب دار ہے۔ہر انسان کہیں نا کہیں ناقص ہے۔
وہ ہر روز آپ کے لئیے پہلے سے زیادہ امیزنگ نہیں ہوسکتے!
اور انسان تو ہے ہی شروع سے تجسس کا پرندہ!اسے ہر چیز میں ہر روز کچھ نہ کچھ نیا چاہئیے۔

سنیں پھر اللہ تعالیٰ اپنے بارے میں کیا کہہ رہے ہیں!
"کل یوم ھو فی شان"
(وہ ہر دن نئی شان میں ہے!)

آپ نے جنت کے پھلوں کے بارے میں سنا نا کہ ایک ہی قسم کا پھل جتنی بار آپ کھائیں وہ پہلے سے زیادہ لذیذ ہوگا۔کیسے؟
آپ نے اللہ تعالی کے دیدار کے بارے میں سنا نا کہ بار بار دیکھنے کے باوجود بھی لوگوں کا دل ہی نہیں بھرے اللہ تعالیٰ کے دیدار سے!

کیونکہ ہر دفعہ اللہ تعالیٰ کے دیدار پرانہیں ایک نئی لذت ایک نئی فرحت محسوس ہوگی۔
آپ نے جنتیوں کی بیویوں کے بارے میں سنا نا کہ وہ ایک لمحے کے لئیے چہرہ پھیر کر دوبارہ انہیں دیکھیں گے تو وہ پہلے سے مزید خوبصورت ہوچکی ہوں گی

یہی ہے "کل یوم ھو فی شان!"

تو پھر کیوں اس رذیل دنیا کے پیچھے خود کو تھکا رہے ہیں؟ یہ دنیا آپ کو وہ دے ہی نہیں سکتی جس کی آپ کو تلاش ہے۔پیسہ ، گھر ، عورت ، مال و دولت سب کچھ پا لینے پر بھی دل بے چین ہی رہے گا۔وہ کہتے ہیں نا
" ہر لذت کی انتہا بے زاری ہے"

ہر خواہش کو پالینے پر بھی آپ وہی سوال کریں گے جو اس لڑکے نے کیا تھا!

"what is next to ecstasy?"

کاش اس وقت امامہ اسے جہنم کی بجائے جنت سے متعارف کرواتی تو اس لڑکے کی تلاش ختم ہوجاتی!

Ghasiq ❤️‍🩹

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RJ Writes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share