Bazam Faizan e Madina - Gulshaniqbal Block11 Karachi

Bazam Faizan e Madina - Gulshaniqbal Block11 Karachi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bazam Faizan e Madina - Gulshaniqbal Block11 Karachi, Mosque, Gulshan e Iqbal block 11, Karachi.

25/07/2025
28/09/2021

کفر پر ایک لمحے کے لیے راضی ہونا بھی بندے کو مسلمان نہیں رہنے دیتا ، تو جو لوگ اٹھارہ سال تک کسی کے کفر پر راضی رہیں گے ، بلکہ راضی رہنے کو قانونی حیثیت دیں گے یا اِس حیثیت کو تسلیم کریں گے وہ کیسے مسلمان رہیں گے !
اللھم انی اعوذبک من الکفر وعذاب القبر 😥

17/03/2017

حجاب کیوں؟ ۔۔۔۔۔۔۔تحریر :محمد اسمٰعیل بدایونی
حجاب کو مسلط مت کرو ! درست کہا تم نے ! کیوں کہ تمہیں ابھی تک طبیعت اور شریعت کا فرق ہی نہیں معلوم۔
تمہاری غلطی یہ ہے کہ تم طبیعت کو شریعت قرار دیتے ہو تمہیں اس غلطی کو درست کرتے ہوئے شریعت کو طبیعت بنانا ہو گی ۔
معلوم ہے تمہیں یہ حجاب کیا ہے ؟ ۔۔۔۔ نہیں تمہیں بھلا کیا معلوم ۔۔۔۔
تمہیں بے حجابی کی ہلاکت کا اندازہ ہے ؟
یہ خوبصورتی ہی کی تو دلکش مٹھاس ہوتی ہے جو ہوس کی مکھیاں اس کو آلودہ کر دیتی ہیں ۔
پھر یہ آلودگی کس حد تک بڑھتی ہے اس کا اندازہ ہے ؟
کبھی جھانک کر ماضی قریب میں دیکھنا جب اسکینڈل کے باعث لڑکی نے خودکشی کر لی تھی ۔۔۔۔۔۔پوچھنا کبھی اس لڑکی کی قبر پر جا کر ، جب اس کے بوائے فرینڈ نے کسی ناراضگی کی وجہ سے اس کی برہنہ تصاویر اور وڈیو انٹر نیٹ پر اپ لوڈ کر دی تھیں اور اس کے پاس سوائے خود کشی کے کوئی آپشن نہیں بچا تھا ۔۔۔۔۔
دیکھنا کبھی کھڑے ہو کر یونیورسٹی کی اس طالبہ کو جو اپنے بوائے فرینڈ سے کہہ رہی تھی کہ میری وڈیو ڈیلیٹ کردو اور وہ کہہ رہا تھا کہ پہلے میرے دوستوں کو خوش کرو اور پھر اسی رات اس لڑکی نے اپنی کلائی کو کاٹ کر خود کشی کر لی ۔۔۔۔۔۔
کبھی نگاہِ عبرت سے اس منظر کو بھی دیکھنا جب اسی بے حجابی کے باعث وہ ایک اپنے محبوب سے ملنے گئی تو اجتماعی زیادتی نشانہ بن گئی اور پھر اس کے بعد اس کی رو ح ، ہوس کے تیز دھار آرے پر ہیرا منڈی میں ہر شب چیری جاتی رہی ۔۔۔۔۔
یہ بے حجابی ہی تو ہے جب یونیورسٹی کا پروفیسر اپنی طالبہ کو نمبر اسی بنیاد پر دیتا ہے کہ وہ اسے خوش کرتی ہے یا نہیں ۔۔۔۔۔
جب پی ایچ ڈی کی ڈگری کی قیمت ایک رات کی عیاشی قرار پاتی ہے ۔۔۔۔۔
یہ بے حجابی کے ثمرات ہی تو ہیں جنہوں نے گھروں کو اجاڑ دیا کہیں بیوی نے شوہر سے طلاق لے لی تو کہیں اس بے حجابی کے سبب چور رشتوں نے گھروں میں نقب لگا کر گھروں کو اُجاڑ ڈالا ۔۔۔۔دیکھو تو سہی !
ان میں کہیں میری اور آپ کی بیٹی تو نہیں ہے ۔۔۔۔۔کہیں یہ لاش میری اور آپ کی بہن کی تو نہیں ہے ۔۔۔۔کہیں یہ اجڑا ہو ا گھر میری اور آپ کی بہن کا تو نہیں ۔۔۔کہیں یہ ذلتوں کا کچرا ہمارے گھر کو تو آلودہ نہیں کررہا ۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ ایسا نہ ہو ۔۔۔
یہ آفت آپ کے گھر کا منہ نہ دیکھے ۔۔۔۔۔
یہ بلا آپ کی اور میری بچیوں سے کوسوں میل دور رہے تو حجاب کو اپنا نا ہو گا ۔
محض نمبر تک محدود نہ کیجیے بلکہ نرسری سے لے کر ماسٹر تک کے نصاب میں حجاب ، حیاء ، پردے اور شرم کو شامل کیجیے ۔۔۔۔۔۔میڈیا کو لگام دیجیے وہاں موجود اینکر پرسن کو پاپند کیجیے اسکارف لینے پر ورنہ یاد رکھنا ! ہوس کے کتے بے لگام ہو جائیں گے ۔۔۔۔۔
اور اگر یہ ہوس کے کتے بے لگام ہوئے تو معاشرے میں عورت کبھی محفوظ نہیں رہے گی یہ کتے اسے ہمیشہ بھنبوڑتے رہیں گے ۔
اس لیے حجاب کو محض امتحان میں نمبر تک محدود نہ کیجیے معاشرے میں رائج کیجیے
https://www.facebook.com/IslamicResearchSociety/
ڈاکٹر محمد اسمٰعیل بدایونی کی تحریر کردہ کتب ،مکتبہ انوارا لقرآن ، کھوڑی گارڈن ،03132001740 مکتبہ برکات المدینہ بہادرآباد اور مکتبۃ الغنی پبلشرز نزد فیضان مدینہ پرانی سبزی منڈی سے حاصل کریں ۔03152717547

Address

Gulshan E Iqbal Block 11
Karachi
75300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bazam Faizan e Madina - Gulshaniqbal Block11 Karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category