Knowledge is Light علم نور ہے

Knowledge is Light  علم نور ہے ربی زدنی علما

ایسا رمضان ہو اقبالٓ مجھے اس سال نصیب🤲سحری مکے میں تو افطار میں طیبہ دیکھوں  #گنبد    #مسجد    #آقا  #مسجدالحرام  #مسجدِ...
21/11/2025

ایسا رمضان ہو اقبالٓ مجھے اس سال نصیب🤲
سحری مکے میں تو افطار میں طیبہ دیکھوں

#گنبد #مسجد #آقا #مسجدالحرام #مسجدِنبوی

Coming Soon
25/08/2025

Coming Soon

14/08/2025
24/07/2025

"لکھ دے ہمارا بھی نام فہرست میں "یا رب"
🍃 حسرت سے دیکھتے ہیں تصویر مدینے کی❤

حضورصَــلَّــی اللّٰـهُ تَـعَالٰـی عَـلَـیْـہِ وَاٰلِــہ وَسَــــلَّم۔ ❤️
⁦❤ 💕❤



18/07/2025

Nice work

Jumah Mubark
08/11/2024

Jumah Mubark

*حیلولہ، قیلولہ اور عیلولہ* حدیث کی روشنی میں کیا ھیں؟٭•٭•٭••یہ معلومات مدارس و یونیورسٹیز کے طلباء، بزنس مین اور افسران...
28/08/2024

*حیلولہ، قیلولہ اور عیلولہ*
حدیث کی روشنی میں کیا ھیں؟
٭•٭•٭••
یہ معلومات مدارس و یونیورسٹیز کے طلباء، بزنس مین اور افسران بالا کے لیے بڑی اھمیت رکھتی ھیں۔

*1:* حیلولہ کا معنی ھے: نماز فجر کے بعد یا (نماز فجر کے وقت کے بعد سورج طلوع ھونے سے پہلے) سوئے رہنا۔ اس سونے کو عربی میں "حیلولہ" اس لیے کہتے ھیں کہ یہ آپ اور آپ کے رزق کے درمیان رکاوٹ بنتا ھے۔
یہ وقت اللہ کی طرف سے رزق کی برسات اور تقسیم کا ھوتا ھے۔
سنن ترمذی میں ھے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کے لیے صبح کے اوقات میں برکت کی دعا ان الفاظ کے ساتھ فرمائی ھے:
اللھم بارک لامتی فی بکورھا
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا اس وقت محو استراحت تھیں، سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور انہیں مخاطب کرتے ھوئے فرمایا:
یَا بُنِیَّةَ! قُوۡمِیۡ،اِشۡهَدِیۡ رِزۡقَ رَبِّكِ وَلاَتَكُوۡنِیۡ مِنَ الۡغَافِلِیۡنَ فَاِنَّ اللّٰهَ عَزَّوَجَلَّ یُقَسِّمُ أَرۡزَاقَ النَّاسِ مَا بَیۡنَ طُلُوۡعِ الۡفَجۡرِ اِلیٰ طُلُوِۡعِ الشَّمۡسِ۔
دخترعزیزم! اُٹھ جائیے،اپنے رب کا رزق حاصل کیجیے!غافل لوگوں میں سے نہ بنیے! اللہ کریم طلوع فجر سے لے کر طلوع آفتاب تک بندوں کا رزق تقسیم فرماتا ھے۔

*2* : قیلولہ کا مفہوم: نماز ظہر کے بعد یا پہلے آدھے گھنٹے (یا کم و بیش) کے لیے آرام کرنا قیلولہ کہلاتا ھے۔ یہ عبادت بھی ھے، خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت بھی ھے اور صحت بھی ھے۔
امام بیہقی رحمہ اللہ شعب الایمان میں روایت لائے ھیں کہ
دن کو سونے کے ذریعے رات کو عبادت کی طاقت حاصل کیجیے۔۔ عام دنوں میں نماز ظہر سے پہلے کھانا اور قیلولہ ھونا چاھیے۔ جمعہ کے دن نماز جمعہ کے بعد کھانا اور آرام ھونا چاھیے۔ حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا یہ قول جو امام بخاری نے نقل کیا ھے: مَا كُنَّا نَقِیۡلُ وَ نَتَغَدّٰی اِلاَّ بَعۡدَ الۡجُمُعَةِ
نماز جمعہ کے بعد ہم سوتے تھے اور کھانا کھاتے تھے۔

3: عیلولہ کا مفہوم: "عصر کی نماز کے بعد آرام کے لیے لیٹنا" عیلولہ کہلاتا ھے۔
یہ جسم و سانس کی بیماری اور سینہ کی تنگی کا سبب بنتا ھے۔
اس وقت سیر و تفریح اور ہلکے پھلکے کام کیے جائیں۔ذکر و فکر اور دعا بھی کرنی چاھیے۔ حدیث کے مطابق یہ دونوں قسم کے فرشتوں کے اجتماع کا وقت ھوتا ھے۔ رات والے فرشتے آتے اور دن والے روانہ ھوجاتے ھیں۔ (بخاری و مسلم) ان فرشتوں نے اللہ سبحانہ و تعالٰی کو رپورٹ دینی ھوتی ھے کہ ھم تیرےبندوں کو آپ کی عبادت میں مشغول چھوڑ کے آئے ھیں۔
ھمیں اپنا نظام الاوقات ترتیب دینا چاھیے۔ جس میں کھانے پینے، سونے، جاگنے، ملنے، ملانے اور سوشل میڈیا استعمال کرنے سمیت تمام معاملات ایک نظم اور ترتیب کے ساتھ کرنے چاہییں۔
بے وقت سوئیے نہیں۔ رات کی نیند پوری کریں۔ موبائل کو اپنا سب کچھ نہ سمجھیں۔ یہ ایک ضرورت ھے، اسے ضرورت کی حد تک رکھیں۔ رات عشاء کی نماز سے پہلے نہ سوئیے اور رات عشاء کے بعد زیادہ تک فضول گوئی میں نیند کا وقت ضائع نہ کیجیے۔

رب ہے معطی یہ ہیں قاسمرزق اس کا ہے کھلاتے یہ ہیں
17/04/2024

رب ہے معطی یہ ہیں قاسم
رزق اس کا ہے کھلاتے یہ ہیں

نکاح میں گواہ کیوں شرط ہیں؟
17/04/2024

نکاح میں گواہ کیوں شرط ہیں؟

Address

Saddar
Karachi

Telephone

+923123565875

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Knowledge is Light علم نور ہے posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share