قصص الانبیاءِ

قصص الانبیاءِ خوش آمدید
اگر آپ قصص الانبیاء اور تمام آسمانی کتابوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو نیچے بٹن کو دبائیں
Get started
معلومات حاصل کریں۔

27/12/2023

حیاتِ مسیحٔ (ازروئے انجیل)
درس-4
زیارتِ مسیحؑ موعود

صوبۂ یہُودِیہ کے ہیرودؔیس بادشاہ کے زمانے میں وہاں کے شہر بیت لحم میں سیدنا عیسیٰؑ کی ولادتِ ہوئی۔ کچھ عرصے بعد دور دراز کے کسی مشرقی ملک سے علمِ نجوم کے کچھ عالِم یروشلم میں آ کے لوگوں سے پوچھنے لگے: ”کہاں ہے وہ نومولود جو بنی اسرائیل کا بادشاہ ہوگا کیوں کہ ہم نے ایک نیا ستارہ طلوع ہوتے دیکھا جو اُس نومولود کی ولادت کی بشارت دیتا ہے۔ ہم اُس کی قدم‌ بوسی کے لئے حاضر ہوئے ہیں۔“ ہیرودؔیس بادشاہ اور یروشلم کے سب لوگ یہ بات سن کر گھبرا گئے کہ ”خدا جانے اب کیا ہو؟“ ہیرودؔیس بادشاہ نے بیتُ المَقدِس کے سب ائمۂ عظام اور علمائے دِین کو جمع کر کے اُن سے دریافت کیا کہ ”کلامُ اللہ کے مطابق ابنِ اللہ کی ولادت کہاں ہوگی؟“ اُنھوں نے جواب دیا: ”صوبۂ یہُودِیہ کے شہر بیت لحم میں کیونکہ صحیفۂ حضرت مِیکاؑ میں یوں لکھا ہؤا ہے کہ ’چھوٹے سے شہر بیت لحم کے رہنے والو! یہ سرزمینِ قبیلۂ یہُوداہ کی بستیوں میں بڑا اہم شہر ہے کیوں کہ اِس میں سے ایک ہادی کا ظہور ہوگا جو میری رعایا بنی اسرائیل کی رہنمائی کرے گا۔‘“ یہ سن کر ہیرودؔیس بادشاہ اُن نجومیوں کو خفیہ طریقے سے پاس بلا کر تحقیق کے انداز میں پوچھنے لگا کہ ”وہ ستارہ تمہیں کب نظر آیا تھا؟“ پھر بادشاہ نے اُنہیں یہ کہہ کر بھجوا دیا کہ ”بیت لحم جا کر اُس بچّے کی خوب تلاش کرو! اور ملتے ہی آ کر مجھے اطلاع دینا تاکہ مَیں بھی جا کر اُس کی قدم‌ بوسی کروں!“ وہ بادشاہ کی بات سن کر بیت لحم روانہ ہو گئے، تو کیا دیکھتے ہیں کہ وہی ستارہ جو اُنھوں نے طلوع ہوتے دیکھا تھا، اُن کے آگے آگے راہنمائی کرتا ہؤا اُس مقام پر جا کر ٹھہر گیا جہاں ابنِ اللہ تھے۔ یہ دیکھ کر وہ خوشی کے مارے پھولے نہ سماتے تھے۔ نجومی اُس گھر میں داخل ہو گئے اور اُس بچّے اور اُس کی والدہ بی‌بی مریمؑ کو دیکھ کر بچّے کی قدم‌ بوسی کرنے لگے اور اپنی صندوقچیاں کھول کر اُن میں سے سونا، بخور اور مُرّ اُس بچّے کی نذر کئے۔ بعد ازاں خواب میں اُنہیں ہدایت ملی کہ ”ہیرودؔیس بادشاہ کے پاس واپس یروشلم جانے کی بجائے دوسرے راستے سے اپنے ملک روانہ ہو جاؤ!“ سو اُنھوں نے ایسا ہی کیا۔

خود خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔
27/12/2023

خود خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔

20/11/2023

حیاتِ مسیحٔ (ازروئے انجیل)
درس -3

سیدنا حضرت عیسیٰ کی ولادت باسعادت

اُنھی دنوں شہنشاہِ روم اَوگُوستُس نے اپنی سلطنتِ رومۃُ الکبرٰی میں ٹیکس وصول کرنے کے لئے مردم‌ شماری کا حکم‌ نامہ جاری کیا۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی مردم‌ شماری تھی جو شام کے حاکم کورنِیُس کے دَور میں ہوئی۔ ناموں کا اندراج کرنے کے لئے سب لوگ اپنے اپنے آبائی شہروں کو گئے۔ حضرت یوسفِؓ نجار بھی اِسی غرض سے اپنی منکوحہ بی‌بی مریمؑ کو ساتھ لے کر علاقۂ گلِیل کے شہر ناصرۃ سے یہُودِیہ علاقے کے شہر بیت لحم کو روانہ ہوئے۔ اُس وقت بی بی مریمؑ اُمید سے تھیں۔ جب وہ وہاں پہنچے تو وہاں بی بی مریمؑ کا وضعِ حمل ہؤا۔ بی بی مریمؑ کا پہلوٹھا بیٹا پیدا ہؤا، تو اُنھوں نے اُس بچے کو پوتڑوں میں لپیٹ کر ناند میں رکھا۔ یہ اِس لئے ہوا کیونکہ وہاں کے مسافر خانے میں اُن کے رہنے کے لئے جگہ نہیں تھی۔ اُسی علاقے میں کچھ چرواہے ایک میدان میں ٹھہرے ہوئے رات کو اپنے ریوڑوں کی گلہ‌ بانی کر رہے تھے کہ اچانک ربُّ العزت کا جلوۂ تاباں اُنھیں دکھائی دیا۔ وہ چرواہے کیا دیکھتے ہیں کہ نورانی شکل میں ایک فرشتہ اُن پر ظاہر ہؤا ہے۔ فرشتے نے اُن سے کہا: ”ڈرو مت! مَیں تمہیں خوشی کی خبر دیتا ہوں جو ساری امت کے لئے باعثِ برکت ہے۔ آج حضرت داؤدؑ کے شہر میں ولادت ہوئی ہے سیدنا حضرت عیسیٰ ؑکی جو وسیلۂ نجات اور مولائے کائنات ہیں! تمہارے لئے اِس کا نشان یہ ہے کہ تم ایک بچّے کو پوتڑوں میں لپٹا ناند میں لیٹا پاؤگے۔“ اچانک آسمان سے فرشتوں کا ایک لشکر اللہ تعالٰی کی حمد و ثناء کرتے ظاہر ہؤا کہ ”عرشِ مُعلّٰی پر اللہ تعالٰی کی تمجید ہو اور زمین پر اُن لوگوں کے لئے بخشش و سلامتی جن سے وہ راضی ہے۔“ جب فرشتے واپس اپنے مقام پر چلے گئے، تو چرواہے آپس میں کہنے لگے: ”آؤ! ہم بیت لحم میں اُس نجات دہندہ کو دیکھنے جائیں جس کی خبر اللہ تعالٰی کے فرشتے نے ہمیں دی ہے۔“ پس وہ جلدی سے روانہ ہو گئے۔ وہاں جا کر بی بی مریمؑ اور حضرت یوسفِؓ نجار کو دیکھا اور اُس معصوم بچے کو ناند میں پایا۔ یہ دیکھ کر اُنھوں نے سارا ماجرا بیان کیا جو اُن پر ظاہر ہؤا تھا۔ چرواہوں کی یہ بات سن کر سب لوگ حیران ہو گئے۔ بی بی مریمؑ اُن ساری باتوں پر اپنے دل میں غور کرتی رہِیں چرواہے فرشتوں کا بتایا سب کچھ اپنی آنکھوں کے سامنے پورا ہوتے دیکھ کر اللہ تعالٰی کی حمد و ثناء کرتے ہوئے واپس چلے گئے

19/11/2023

حیاتِ مسیحؑ (ازروئے انجیل شریف)-
درس -2
بشارتِ ولادتِ مسیحؑ

اللہ تعالٰی نے حضرت جبرائیلِ امینؑ کو اہلِ یہود کے علاقے کے شہر ناصرۃ میں ایک کنواری لڑکی کے پاس بھیجا جس کا نام بی‌بی مریمؑ تھا۔ وہ حضرت یوسفِؓ کی جو حضرت داؤدؑ کی آل میں سے تھے منکوحہ تھیں۔ جبرائیل امینؑ نے بی‌بی مریمؑ کے گھر پر حاضر ہو کر کہا: ”السلام علیکم! آپؑ پر فضل ہؤا ہے۔ ربُّ العزت آپؑ کے ساتھ ہے۔“ بی‌بی مریمؑ یہ بات سن کر گھبرا گئیں۔ سوچنے لگِیں: ”یہ کیسا سلام ہے؟“ جبرائیلؑ نے کہا: ”مریمؑ! ڈرئیے مت! اللہ تعالٰی کا فضل آپؑ پر ہؤا ہے۔ آپؑ اِن شاء اللہ اُمید سے ہوں‌گی۔ آپؑ کے اولادِ نرینہ ہوگی۔ آپؑ اُس کا نام ’عیسٰیؑ‘ رکھئے گا۔ ’حضرت عیسٰیؑ‘ عظیمُ المرتبت ہوں‌گے اور آپ ابنِ اللہ کہلائیں‌گے ۔ اللہ ربُّ العزت آپؑ کو آپؑ کے جدِ امجد حضرت داؤدؑ کا تخت عطا کرےگا۔ آپؑ آلِ حضرت یعقوبؑ پر ہمیشہ تک بادشاہی کریں‌گے۔ آپؑ کی بادشاہت کبھی ختم نہ ہوگی۔“ بی‌بی مریمؑ نے جبرائیلؑ سے عرض کیا: ”مجھے تو کسی شخص نے ہاتھ تک نہیں لگایا! تو پھر مَیں امید سے کیسے ہُوں‌گی؟“ کہا: ”روحِ خدائے اقدس آپؑ پر نازل ہوگی۔ پروردگارِ دو عالَم کی قدرت آپؑ پر سایہ‌فگن ہوگی۔ اِس وجہ سے آپؑ کے مولودِ مبارک کا لقب ابنِ اللہ ہوگا۔ سنئے! آپؑ کی رشتےدار ایلشبعؓ کا جنھیں لوگ طعنے دے کر ’بانجھ‘ کہا کرتے تھے چھٹا مہینا چل رہا ہے۔ وہ بڑھاپے میں ماں بننے والی ہیں۔ دیکھئے! خدا کیا نہیں کر سکتا؟“ بی‌بی مریمؑ نے فرمایا: ”مَیں تو ٹھہری ربّ کی بندی۔ خدا آپ کا کہنا مبارک کرے!“ اِس کے بعد حضرت جبرائیلؑ آپؑ کے پاس سے رخصت ہو گئے۔

03/11/2023

حیاتِ مسیحؑ سلسلہ انبیا کرام (ازروئے انجیل شریف)
درس-1

سیدنا حضرت عیسیٰ ابنِ مریم کا شجرہ نسب۔
سیدنا حضرت عیسیٰ علیہ السلام حضرت داؤدؑ کی آل ہونے کے ناتے اُنؑ کے تخت کے وارث اور حضرت ابراہیمؑ کی آل ہونے کی بناء پر اُنؑ کی برکتوں کو اقوامِ عالَم تک پہنچانے کا وسیلہ ہیں۔
حضرت ابراہیمؑ سے حضرت داؤدؑ تک چودہ مشہور بزرگ یہ گزرے ہیں:
(1) حضرت ابراہیمؑ۔
(2) حضرت اسحاقؑ۔
(3) حضرت یعقوبؑ۔
(4) حضرت یہُوداہؓ۔ اور آپؓ کے بھائی۔
(5) حضرت فارصؒ۔ فارصؒ اور زارِحؒ جڑواں بھائی تھے۔ اِنؒ کی والدہ کا نام بی‌بی تمرؒ تھا۔
(6) حضرت حصرونؒ۔
(7) حضرت ارمؒ۔
(8) حضرت عمّیندابؒ۔
(9) حضرت نحسوؔنؒ۔
(10) حضرت سلموؔنؒ۔
(11) حضرت بوعزؒ۔ حضرت بوعزؒ کی والدہ کا نام بی‌بی راحبؓ تھا۔
(12) حضرت عوبیدؒ۔ حضرت عوبیدؒ کی والدہ کا نام بی‌بی رُوؔتؓ تھا۔
(13) حضرت یسّٰیؓ۔
(14) حضرت داؤدؑ۔
حضرت داؤدؑ سے لے کر قومِ بنی اسرائیل کے ملکِ بابل میں اسیر ہو کر جانے تک چودہ مشہور بزرگ یہ گزرے ہیں:
(1) حضرت داؤدؑ۔ آپؑ بنی اسرائیل کے عظیم بادشاہ بھی تھے۔
(2) حضرت سلیمانؑ۔
(3) حضرت رَحْبَعامؒ۔
(4) حضرت اَبِیّاؒ۔
(5) حضرت آساؒ۔
(6) حضرت یہوسفطؒ۔
(7) حضرت یُورامؒ۔
(8) حضرت عُزِیّاہؒ۔
(9) حضرت یُوتامؒ۔
(10) حضرت آخزؒ۔
(11) حضرت حِزقِیاؔہؒ۔
(12) حضرت مُنسّیؒ۔
(13) حضرت امُوؔنؒ۔
(14) حضرت یُوسیاہؒ۔ جلاوطن ہو کے ملکِ بابل میں اسیری کے زمانے میں حضرت یُوسیاہؒ سے حضرت یکوُنیاؔہؒ اور دوسرے بچّے پیدا ہوئے۔
بابل میں اسیر ہو جانے سے خلیفۃُ اللہ سیدنا عیسٰیؑ تک چودہ مشہور بزرگ یہ گزرے ہیں:
(1) حضرت یکوُنیاؔہؒ
(2) حضرت سیالتی‌ایلؒ۔
(3) حضرت زَرُبابِلؒ۔
(4) حضرت اَبِیہُودؒ۔
(5) حضرت اِیلیاقمؒ۔
(6) حضرت عازُورؒ۔
(7) حضرت صدوؔقؒ۔
(8) حضرت اَخیمؒ۔
(9) حضرت الِیہُودؒ۔
(10) حضرت الیعزرؒ۔
(11) حضرت مَتّانؒ۔
(12) حضرت یعقوبؒ۔
(13) حضرت یوسفِؓ۔
حضرت یوسفِؓ نے وحیِ الٰہی کی پیروی کرتے ہوئے بی بی مریمؑ کو اپنایا اور انہیں اپنے گھر لیکر آئے۔
(14) سیدنا عیسٰیؑ ابنِ مریمؑ۔
خدا کی طرف سے آپؑ کا لقب ”اَلْمَسِیح“ تھا۔

03/11/2023

مسیحیت (دینِ نصاریٰ) کی تعلیمات پر مبنی توارۃ شریف، زبور شریف، صحائف انبیاء اور انجیل شریف کا مطالعہ کورس کی شکل میں کریں۔
آج ہی دئیے گئے لنک پر کلک کریں.

یہ مفت کورسز دین مسیحیت کی تعلیمات پر مشتمل ہیں۔ آپ ان کورسز کے ذریعے دراصل یہ جان سکتے ہیں کہ توارۃ شریف، زبور شریف، صحائف انبیاء اور انجیل شریف کی تعلیمات کے مطابق ا...

19/06/2022

قصص الانبیاء جا ڪورس جلد ئي سنڌي ٻولي ۾ اچڻ وارا آهن

تیرہواں کورس بنام (آلِ یعقوبٔ اور مصر) ہماری ویب سائٹ پر اپلوڈ ہوگیا ہے۔ کورس شروع کرنے کے لئے دئیے گئے لنک پر کلک کریں۔...
30/05/2022

تیرہواں کورس بنام (آلِ یعقوبٔ اور مصر) ہماری ویب سائٹ پر اپلوڈ ہوگیا ہے۔
کورس شروع کرنے کے لئے دئیے گئے لنک پر کلک کریں۔
https://qisas-ul-anbiya.com

مسیحیت (دینِ نصاریٰ) کی تعلیمات پر مبنی توارۃ شریف، زبور شریف، صحائف انبیاء اور انجیل شریف کا مطالعہ کورس کی شکل میں کری...
25/05/2022

مسیحیت (دینِ نصاریٰ) کی تعلیمات پر مبنی توارۃ شریف، زبور شریف، صحائف انبیاء اور انجیل شریف کا مطالعہ کورس کی شکل میں کریں۔
آج ہی دئیے گئے لنک پر کلک کریں.
https://qisas-ul-anbiya.com/

27/04/2022

انبیاء کرام کی حیات، معجزات، رسالت کا مطالعہ کورس کی شکل میں کریں۔

Address

Karachi

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+19303303952

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when قصص الانبیاءِ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to قصص الانبیاءِ:

Share