Muslim's Corner

Muslim's Corner Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muslim's Corner, Religion & Spirituality, Karachi.

06/01/2023
31/12/2022

Happy New Year ❣️ 2023

عورت کو اللہ نے اسلام میں بادشاہت والی زندگی عطا فرمائی ہے اسلام میں شرم مت کرو اور حجاب کو اپنا سٹائل بنا لو ♥️ تصویر م...
29/12/2022

عورت کو اللہ نے اسلام میں بادشاہت والی زندگی عطا فرمائی ہے
اسلام میں شرم مت کرو اور حجاب کو اپنا سٹائل بنا لو
♥️ تصویر میں صرف دو ہی عورتیں ہیں اور پورے پروٹوکول سے چل رہی ہیں تصویر میں صرف دو ہی مرد ہیں اور وہ دونوں عورت کو پروٹوکول دے رہے ہیں
یہ ایک عرب ملک کی تصویر ہے بڑی بیٹی باپ کے کندھوں پر ہے اور چھوٹا بیٹا بے بچا بی ٹرالی دھکیل رہا ہے اسلام میں عورت کو خاص پروٹوکول دیا گیا ہے
اسلام نے عورت کو بادشاہی والی زندگی دی ہے گھر بیٹھے مرد کو آرڈر چلاتی ہے یہ لے کر آئے وہ لے کر آئے مرد بچارا سارا دن مزدوری کرتا ہے اور وہ سارا سامان عورت کے لئے لے کر آتا ہے جو اس کی ضرورت ہوتی ہے اور عورت صرف گھر میں آرام فرماتی ہے یہ ہے ہمارا اسلام آج کل عورتیں خود کو سستا کر رہی ہے اور کچھ پیسوں کی خاطر فلمیں اور ڈراموں میں کام کرتی ہے جب کہ وہ اپنے مقام سے گر جاتی ہے اوپر نہیں جاتی کسی بھی شخص کو اگر شادی کرنی ہوگی یا اپنی بیٹی کی شادی کسی ڈرامے والے لڑکے سے کروا سکتا ہے کبھی نہیں یا اپنے بیٹے کے لیے کوئی ڈرامے میں کام کرنے والی لڑکی سے اس کی شادی کرا سکتا ہے کبھی نہیں وہ عزت دار لڑکی ڈھونڈ نے کی کوشش کرتے ہیں تو اللہ نے عورت کو بنایا ہے عورت کا مطلب ہے پردہ
یہاں وہ لوگ بھی گزرے جو بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیتے تھے پھر ایک ہستی نے آکر سمجھایا انھیں قتل نہ کرو یہ تو رحمت ہوتیں ہیں
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

خانہ کعبہ کے اندر لٹکے ہوئے برتن نما نوادرات دراصل کیا ہیں؟ہم میں سے اکثر لوگ جب خانہ کعبہ کے اندرونی مناظر دیکھتے ہیں ت...
29/12/2022

خانہ کعبہ کے اندر لٹکے ہوئے برتن نما نوادرات دراصل کیا ہیں؟
ہم میں سے اکثر لوگ جب خانہ کعبہ کے اندرونی مناظر دیکھتے ہیں تو جو چیز ہم کو سب سے زیادہ عجیب لگتی ہے وہ پرانے برتن نما نوادرات ہیں۔ کعبۃ اللہ قریباً 180 مربع میٹر رقبے پر محیط ہے اور اس کی چھت لکڑی کے تین مضبوط ستونوں پر ایستادہ ہے. ستونوں کی لکڑی دنیا کی مضبوط ترین لکڑیوں میں سے ایک ہے اور صحابیِ رسول حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے لکڑی کے یہ تینوں ستون بنوائے تھے. گویا اس وقت ان کو 1350 سال گزر چکے ہیں.ان کی رنگت گہری بھوری ہے. لکڑی کے ہر ستون کا عمود ( محیط) قریباً 150 سینٹی میٹر اور قطر (موٹائی) 44 سینٹی میٹر ہے.ان تینوں ستونوں کے درمیان میں ایک پتلی شہتیر نما لٹھ آویزاں ہے اور یہ تینوں کے بیچوں بیچ گزرتی ہے.اس پر کعبۃ اللہ کے تحائف اور نوادرات لٹکے ہوئے ہیں.
یہ برتن نما نوادرات مختلف اسلامی ادوار کے دوران اسلامی ممالک کے سربراھان کی طرف سے کعبہ شریف میں پیش کئے جانےجانے والے نوادرات ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ ان میں کچھ نوادرات دور نبوی اور خلفا راشدین کے دور سے بھی تعلق رکھتے ہوں۔ اس کے علاہ خلافت عثمانیہ کے دوران پیش کئے جانے والے نوادرات بھی موجود ہیں۔ یہ
نوادرات دراصل ممکنہ طور پر تین اقسام کے ہیں۔
۱۔ لیمپ و فانوس: جس زمانے میں بجلی نہیں تھی اس زمانے کے لیمپ یا فانوس جو کعبہ کے اندر روشنی کے لئے لٹکائے جاتے تھے۔ اس میں سونے اور چاندی کے بنے ہوئے قدیم طرز کے فانوس نما لالٹینیں اور لیمپس ہیں۔
۲- بخوردان: ان میں عود لوبان و بخورات سلگانے والے برتن یا بخوردان بھی شامل ہیں جن میں یہ خوشبودار بخورات سلگائے جاتے تھے۔ یہ ایک قدیم روایت ہے ۔کعبۃ اللہ کو آج بھی عود عنبر و دیگر قیمتی بخورات کی دھونی دی جاتی ہے اور غلاف کعبہ کو عود و عنبر و دیگر قیمتی عطریات کے آمیزے سے معطر کیا جاتا ہے۔
۳-ممکنہ طور پر ان میں غسل کعبہ کے دوران استعمال ہونے والے عرق گلاب و عطریات کے برتن بھی شامل ہوسکتے ہیں۔
یہ نوادرات کیونکہ دور نبوی اور خلافت راشدہ سے لے کر مختلف سلاطین اور اسلامی حکمرانوں کی طرف سے وقتا” فوقتا” پیش کئے جاتے رہے اس لئے ان کو بطور احترام یہاں سے ھٹایا نہیں گیا اور ان کو بدستور کعبۃ اللہ کے اندر موجود رہنے دیا گیا ہے۔
کعبہ میں ایک صندوق بھی ہے، جس میں مختلف فرمانرواؤں کی
طرف سے پیش کئے جانے والے کعبہ کے قدیم ہدایا محفوظ ہیں۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muslim's Corner posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Muslim's Corner:

Share