Fikr-e-Akhirat

Fikr-e-Akhirat A Website for Urdu Islamic Biyanaat-Books-Pamphlets & Tilawat e Quran.

Maulana Manzoor Yousuf (DB) :


Hazrat Maulana Manzoor Yousuf Sahab Damatbarakatuhum is a well respected,

prominent and devoted religious scholar. He is the proud student of Shaikh-ul-Hadith

Maulana Saleemullah Khan Sahab Damatbarakatuhum. He is also the Khalifa of Hazrat Maulana Noor Muhammad Sahab (DB) who himself

is the Khalifa-e-Majaaz Of Sheikh ul Arab Wal Ajam Arif Billah Hazrat Aqdas

Maulana Shah Hakeem Muhammad Akhtar Sahab Damatbarakatuhum. Hazrat Maulana Manzoor Yousuf Sahab (DB) is the Imam and Khateeb of Jamia Masjid Hanfia, Chota Gate Karachi,


His speeches and sermons, though delivered in simple and plain words, are knowledgeable ,scholarly and thought-provoking. The explanation given is in an easy, pleasant and clear manner in the light and spirit of Qur'an and Sunnah keeping in mind the world and times of today.

06/09/2026

اپنی پہلی اولاد بیٹی مانگو!

حضرت مولانا عبد الحنان صاحب دامت رحمتہ اللہ علیہ کے پر اثر بیان سے حاصل شدہ ایک اہم کلپ

06/09/2026
05/09/2026

مسکرانا سنت ہے!

إنَّالِلّٰہ وَإنَّاإِلَیہِ راجِعُونإنَّ لِلّٰہِ مَاأَخَذَ وَلَہٗ ماأَعࣿطی وَکُلُّ شَیࣿئٍ عِندَہٗ بِأَجَلٍ مُسَمًّیکچھ ما...
04/09/2026

إنَّالِلّٰہ وَإنَّاإِلَیہِ راجِعُون
إنَّ لِلّٰہِ مَاأَخَذَ وَلَہٗ ماأَعࣿطی وَکُلُّ شَیࣿئٍ عِندَہٗ بِأَجَلٍ مُسَمًّی
کچھ ماہ قبل کی بات ہے رحیم یار خان ایک پرگرام میں اکھٹے ہوۓ
میں نے کہا حضرت میں پہلے بات کرتا ہوں آپ بعد میں بات کر لیحے آرام سے کہنے لگے میری صحت ٹھیک نئ مختصر بات کروں گا آپ کو بیٹھ کے سنوں گا بڑی محبت سے پورے بیان میں بیٹھے رہے۔آہ کیا پتا تھا یہ ہماری آخری ملاقات ہوگی
اللہ کریم انکی تمام تر دینی خدمات کو قبول فرمائیں اور جوار رحمت میں جگہ نصیب فرمائیں
جملہ خاندان کو صبر جمیل نصیب فرمائیں
دعا گو۔سیدانورشاہ عفی عنہ

سورہ دخان مغفرت کا پروانہ
03/09/2026

سورہ دخان مغفرت کا پروانہ

خبرِ غم اناللہ وانا الیہ راجعون*🎯 مرشدِ الأمت حضرت مولانا محمد احسان الحق صاحب رحمہ اللہ؛ ایک عہد ساز شخصیت*دن بھر کافی ...
02/09/2026

خبرِ غم
اناللہ وانا الیہ راجعون
*🎯 مرشدِ الأمت حضرت مولانا محمد احسان الحق صاحب رحمہ اللہ؛ ایک عہد ساز شخصیت*

دن بھر کافی مصروفیت رہی، اس لئے کسی سے رابطے کا موقع نہ ملا، رات جب گھر داخل ہوا اور واٹس ایپ کھولا تو والدِ ماجد دامت برکاتہم کا صوتی پیغام موصول ہوا کہ مرشدِ الأمت حضرت مولانا محمد احسان الحق صاحب رحمہ اللہ اب ہم میں نہ رہے۔ إنا لله وإنا إليه راجعون۔
والدِ ماجد دامت برکاتہم ان دنوں رائے ونڈ مرکز میں ہیں، جب ان کا صوتی پیغام موصول ہوا تو طبیعت پر بوجھ آگیا، جنہیں کل تک محبت و عقیدت سے حضرت والا اور دامت برکاتہم لکھتے اور کہتے تھے، آج ان کے نام کے ساتھ رحمہ اللہ لکھنا پڑ رہا ہے۔
حضرت رحمہ اللہ کی زندگی کے بے شمار روشن پہلو ہیں، جن پر تفصیل سے لکھا جاسکتا ہے اور ان شاء اللہ جلد لکھا جائے گا، لیکن ان کی ایک بات جو بارہا سننے کو ملی، وہ آج ان کی وفات کے بعد ہمارے لئے "مینارہ نور" ہے۔
حضرت فرماتے تھے:
"رسول اللہ ﷺ امت بنانے کے لئے آئے تھے، ہم اس امت کو جوڑنے والے بنیں۔"
آپ امت کے باہمی انتشار اور توڑ پر غمگین اور فکرمند رہتے تھے، کا درد رکھتے تھے، فرماتے تھے :
"مسلمانوں کو پہلے مسلمانوں نے لوٹا، پھر غیروں نے لوٹا، مسلمانوں کو پہلے مسلمانوں نے مارا، پھر غیروں نے مارا۔"
آپ کی میں یہ پہلو نمایاں ہوتا تھا کہ مسلمانوں کو کلمہ کی نسبت کے ساتھ جوڑا جائے، دلوں میں محبت پیدا کی جائے اور نفرتوں کی دیواریں گرائی جائیں۔
وہ صرف مسلمانوں سے ہی نہیں بلکہ ہر انسان کے ساتھ خیر خواہی اور محبت کا درس دیتے تھے، فرماتے تھے کہ ہر انسان سے محبت کرو، اس لئے کہ اس میں دو صفات ہیں، وہ میرے اللہ کا بندہ ہے، اور رسول اللہ ﷺ کا امتی ہے۔
آج حضرت رحمہ اللہ ہمارے درمیان نہیں رہے مگر ان کی کا یہ سبق ہمارے سامنے رہے :
ہم امت کو توڑنے والے نہیں، جوڑنے والے بنیں، نفرتیں پھیلانے والے نہیں، محبتیں بانٹنے والے بنیں۔
لوگوں کے عیوب تلاش کرنے والے نہیں، ان کی خیر خواہی کرنے والے بنیں۔
اور ہر مسلمان کو کلمہ توحید کے رشتہ سے اپنے قریب کرنے کی فکر کریں۔
یہی آپ کی ہدایت تھی، یہی ان کی دعوت کا مزاج تھا، اور شاید یہی ان کی یاد کو زندہ رکھنے کا بہترین طریقہ بھی ہے۔
اللہ تعالیٰ مرشدِ الأمت حضرت مولانا محمد احسان الحق صاحب رحمہ اللہ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، انہیں اعلیٰ علیین میں مقام عطا فرمائے، ان کی دینی و دعوتی خدمات کو صدقۂ جاریہ بنائے اور ہمیں ان کی ان ہدایات پر اخلاص کے ساتھ عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اللهم اغفر له وارحمه و عافه و اعف عنه و أكرم نزله و أدخله فی جنات النعیم، و نقه من الخطایا کما ینقی الثوب الأبیض من الدنس، آمین یارب العالمین۔

✍️ مفتی سفیان بلند
رئیس دارالریان اکادمی آن لائن
مؤسس معهد الإمام سفیان الثوری
🗓️ 19 ربیع الاول 1448ھ بمطابق 02 ستمبر 2026ء | الأربعاء

*🌧️ شعارنا : کُن مِفتـَــاحاً للخَیــــرِ*
*🤲 دُعاؤُنا : دُمتُم بهِدَايةٍ و عَافِيـةٍ*

02/09/2026

ہر مسئلے کا حل سیرت مصطفٰی ﷺ میں!

01/09/2026

جاگنے کے بعد نبی کریم ﷺ کیا پڑھتے تھے؟

Address

Jama Masjid Hanfia/Jamia Ali R. A
Karachi
75210

Telephone

+923166666566

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fikr-e-Akhirat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Fikr-e-Akhirat:

Shortcuts

Share