Darsgah Aqtabia

Darsgah Aqtabia Darsgah Iqtabiya is the spiritual center providing a facility for Islah-e-Nafs (Self Correction) in the supervision of Dr. Hafiz Syed Waheed-ud-Deen Nasir.
(9)

تعارفِ شیخ

حضرت جناب ڈاکٹر حافظ سید وحید الدین ناصر دامت برکاتہمیٔ دور حاضر کے ایک بلند پایہ عالم دین اور تصوف کے ممتاز شیخ ہیں۔ ا ٓپ ڈاکٹر اور حافظ قرآن ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمات اسلامی(تفسیر، حدیث، فقہ اور سیرت) پر بھی گہری نظر اور عبور رکھتے ہیں ۔اور ایک اعلی پائے کے خطیب بھی ہیں اور عربی، اردو اور انگریزی زبان میںاپنی رواں، پر تاثیراور سحر انگیز خطابت کے جوہر دکھا سکتے ہیں ح

ضرت اقدس مختلف دینی علوم و خلافت کی سند رکھتے ہیں۔ حصو ل علم کے دوران انہیں ہمیشہ اپنے فضلیت مآب اساتذہ کی شفقت اور محبت اور پذیرائی حاصل رہی۔ ڈاکٹر صاحب کو پیش قدرعلمائے کرام اور صوفی حضرات کی صحبت عالیہ سے بہرہ مند ہونے کا موقع ملا آغاز جوانی سے ہی اپنی زندگی کو کلی طور پر دین کی خدمت، شعائر اسلام کی تبلیغ اور لوگوں کی روحانی تربیت کیلئے وقف کردیا ۔ 25 سال پر محیط اس سفر کا آغاز انہوں نے تنہا ہی کیا تھا بتدریج ان کے مخلص مریدین کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوتا گیا۔



اوائل عمری میں ہی علمائے کرام اور صوفی حضرات نے حافظ سید وحید الدین کی ذات میں خدمت دین کے جوہر تلاش کرلئے تھے۔ آپ اپنے وقت کے عظیم صوفیائے کرام کے زیر سایہ کام کررہے ہیں حضرت کے روحانی اساتذو مشائخ میں حضـرت عبداللہ شاہ صاحب ؒ ڈاکٹر عبدالحئی عارفی صاحب ؒ، والد محترم ڈاکٹر سید احمد فرید الدین صاحب دامت برکاتہم عالیہ، مولانا حافظ مصباح المقربین ؒ اور حضرت مولانا عبدالغفار صاحب دامت برکاتہم عالیہ شامل ہیں انہی مشائخ کرام سے انہیں تصوف کے کئی سلاسل میں باضابطہ طور اجازت عطا ہوئی اور وہ خود پر کئے گئے ا س اعتماد پر بھر پر انداز میں پورے اترتے ہیں یہ اللہ رب العزت سے ان کے گہرے لگائو اور حضور نبی کریم ﷺ کی سنت سے ان کی انمٹ محبت کا ثبوت بھی ہے۔



حضرت صاحب کے اب تک کے عظیم کارناموں میں وہ ہزاروں خطاب اور لیکچر شامل ہیں جن کے ذریعے انہوں نے لوگوں کی روحانی زندگیوں میں بہتری لانے کی سعی کے ساتھ انہیں اچھے اور برے کے درمیان تمیز کرنے کی سمجھ عطا کرتے ہوئے ان کی زندگیوں کو اسلامی تعلیمات کے سانچے میں ڈھالنے کی کوشش کی ہے اللہ رب العزت اور رسول کریم ﷺ سے گہری محبت کی شمع ہر ایک کے دلوں میں روشن کرنا ہی انکا مقصد ہے اور ان کی خواہش ہے کہ ہر کوئی اپنی زندگی حضور نبی کریم ﷺ کی سنت کی پیروی میں بسر کرے یہی وجہ ہے کہ ان کے مریدین اور چاہنے والوں کی کثیر تعداد ہے جو ان کی تقلید کرتے ہوئے آپ کے بتائے ہوئے اذکار اور کی کئی نصائح پر عمل پیرا ہیں۔



حضـرت صاحب نے دو نہایت معلوماتی کتابیں بھی تصنیف کی ہیں ’’ وظائف المؤکلین‘‘ اور ’’ سحرـ خطابت‘‘ دونوں ہی کتب علم و حکمت کا خزانہ ہیں اور انہیں بڑی شہرت ملی ہے الحمداللہ یہ سفر بہترین انداز میں جاری و ساری ہے اور انشاء اللہ روز حساب تک جاری رہے گا، اللہ تعالیٰ اس راہ جلیلہ میں ان کی تمام ترکاوشوں کو قبول فرمائے اور ان کا یہ سفر تا قیامت جاری و ساری رہے اور اللہ پاک انہی کے مریدین میں سے ان کی طرح کام کرنے والوں کو دین اسلام کی خدمت کے لئے منتخب فرمائے۔۔۔۔ امین یا رب العالمین

تعارفِ درسگاہ اقطابيہ

درسگاہ ِ اقطابیہ کا آغازسن ۱۹۸۶ء میں شیخ حافظ سید وحید الدین ناصر دامت برکاتہم نے کیا ۔ درسگاہ ِاقطابیہ ایک خالص دینی ادارہ ہے جہاں پر لوگوں کی دینی تعلیم و تربیت اور روحانی اصلاح کی جاتی ہے اس کے علاوہ یہاں عوام الناس اور مریدین کا حضرت شیخ صاحب کے زیر نگرانی علاج فی سبیل اللہ کیا جاتاہے۔ اس کے علاوہ شاگردوں اور مریدین کی روحانی اور اصلاحی تربیت مختلف روحانی مدارج کے اعتبارسے کی جاتی ہے۔ بروزِ منگل اور بروزِ جمعہ ارادت مند خواتین کی روحانی اور اصلاحی نشست منعقد کی جاتی ہے جبکہ جمعرات اور اتوار کے دن حضرت کی نشست منعقد کی جاتی ہے جس میں تفسیر قرآنی کے ذریعے بھی دینی اور اصلاحی تربیت کی جاتی ہے اسکے علاوہ مختلف اوقات میں روحانی بالیدگی کیلئے ذکر وا ذکار کی مشقیں بھی کرائی جاتی ہیں ۔جو شیخ صاحب اپنی خصوصی نگرانی میں اختتام پذیر کرواتے ہیں ۔اس کے علاوہ درسگاہ ِ اقطابیہ غریب ،مسکین اور نادار افراد کی امداد بھی کرتی ہے ۔قابلِ ذکر خدمات میں ہر جمعرات اور اتورکے روز لنگر ِ عا م کا اہتمام کیا جاتاہے جس میں غریب اور نادار افراد کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔اس کے علاوہ رمضان المبارک کے پورے ماہِ مقدس میں مختلف مقامات پر روز ہ داروں کی افطاری کیلئے خصوصی اسٹال لگائے جاتے ہیں۔ اور روز ہ داروں کو کھانا کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے ۔جس میں یومیہ کم و بیش ۳۰۰ افراد مستفیدہوتے ہیں۔ جبکہ رمضان المبارک کے عشرہء اخیرہ کی طاق راتوں میں ذکر و اذکار کے خصوصی پروگرام کرائے جاتے ہیںاس کے علاوہ ماہِ رمضان میں پورا مہینہ تراویح کابھی خصوصی اہتمام کیاجاتا ہے اور ۲۷ ویں شبِ رمضان کو خصوصی دعا بھی کرائی جاتی ہے ۔ اسکے علاوہ عید ِ قربان کے لئے بھی خاصی تعداد میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ جس سے مریدین کی ایک بڑی تعداد ا ستفادہ کرتی ہے۔

Address

A-218 Block 1 Gulshan-e-Iqbal Karachi
Karachi
00000

Telephone

+923212383811

Website

https://twitter.com/darsgahiqtabiya, http://www.ustream.tv/channel/dars-online, http://www.face

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darsgah Aqtabia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Darsgah Aqtabia:

Share