Jamaat-e-Islami Karachi East

Jamaat-e-Islami Karachi East INTRODUCTION OF JAMAAT-E-ISLAMI

“A party among you must be there to promote good and supress evil!"

لیوی بھتہ ٹیکس ختم کرو پیٹرول کی قیمت کم کرو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال 3 ستمبر - جمعرات صنعت کار، تاجر، وکلاء، علماء، طلباء...
27/08/2026

لیوی بھتہ ٹیکس ختم کرو
پیٹرول کی قیمت کم کرو

ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال
3 ستمبر - جمعرات
صنعت کار، تاجر، وکلاء، علماء، طلباء، مزدور، سول سوسائٹی کا فیصلہ

حافظ کی اگر کال ہےہڑتال تو ہوگیہڑتال تو ہوگی، ہڑتال تو ہوگیپورے پاکستان کا شٹر ڈاؤن - ۳ ستمبر
27/08/2026

حافظ کی اگر کال ہے
ہڑتال تو ہوگی
ہڑتال تو ہوگی، ہڑتال تو ہوگی

پورے پاکستان کا شٹر ڈاؤن - ۳ ستمبر

٣ ستمبر ملگ گیر ہڑتالپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لیوی کے خلاف ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال
27/08/2026

٣ ستمبر ملگ گیر ہڑتال

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لیوی کے خلاف ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال

پٹرولیم لیوی اور اضافی ٹیکسز کے خلاف ۳ ستمبر کو ملک گیر ہڑتال ہوگی۔ حافظ نعیم الرحمنامیر جماعت اسلامی پاکستان
27/08/2026

پٹرولیم لیوی اور اضافی ٹیکسز کے خلاف ۳ ستمبر کو ملک گیر ہڑتال ہوگی۔

حافظ نعیم الرحمن
امیر جماعت اسلامی پاکستان

پیٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس کے خلاف گورنر ہاؤس سندھ پر دھرنے کا بارواں دن۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان دھرنے کی قیا...
27/08/2026

پیٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس کے خلاف گورنر ہاؤس سندھ پر دھرنے کا بارواں دن۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان دھرنے کی قیادت کر رہے ہیں۔ اس موقعے پر تاجر برادری کی بڑی نمائندگی بھی موجود۔

26/08/2026

پیٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس کے خلاف گورنر ہاؤس پر جاری

دھرنے کے گیارہویں روز سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر اسامہ رضی نے خصوصی خطاب کیا۔

*اللہ سے باغی نظام کے سامنے مزاحم۔۔۔ایک نظریاتی تحریک!!!*یہ اجتماع کا غالبا دوسرا یا تیسرا دن تھا کہ جب دستور جماعت اسلا...
26/08/2026

*اللہ سے باغی نظام کے سامنے مزاحم۔۔۔ایک نظریاتی تحریک!!!*

یہ اجتماع کا غالبا دوسرا یا تیسرا دن تھا کہ جب دستور جماعت اسلامی بعض ترامیم و اضافوں کے بالاتفاق کلی پاس ہوگیا۔ تو سب سے پہلے مودودی صاحب اٹھے اور کلمۂ شہادت أَشْھَدُ أَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَأَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہ کا اعادہ کیا اور کہا کہ لوگو! گواہ رہو کہ میں آج ازسرنو ایمان لاتا اور جماعت اسلامی میں شریک ہوتا ہوں۔ اس کے محمد منظور نعمانی صاحب اٹھ کھڑے ہوئے اور آپ نے بھی مودودی صاحب کی طرح تجدید ایمان کا اعلان کیا ۔ اکثر حضرات کی انکھوں سے آنسو جاری تھے۔ بلکہ بعض لوگوں پر تو روتے روتے رقت طاری ہوگئی تھی ۔ قریب قریب ہر شخص کلمۂ شہادت ادا کرتے وقت ذمہ داری کے احساس سے کانپ رہا تھا۔ جب لوگ شہادت ادا کرچکے تو مودودی صاحب نے اعلان کیا کہ اب جماعت اسلامی کی تشکیل ہوگئی، آئیے ہم سب مل کر رب العالمین سے دعا کریں کہ وہ ہماری جماعت کو استقامت عطا فرمائے۔ پھر مودودی صاحب نے اسلامی جماعت کی حیثیت اس کے منشا اور نصب العین پر پھر ایک مرتبہ روشنی ڈالی اور حاضرین کو آگاہ کیا کہ انہوں نے آج کتنا بڑا عہد کیا ہے اور اس کو کس طرح نباہنا چاہیئے۔بعد ازاں منظور نعمانی صاحب نے دعا شروع کی، دیر تک لوگ خدا کے حضور میں روتے اور گڑگڑاتے رہے۔۔۔۔
روداد جماعت اسلامی حصہ اول کے صفحہ نمبر 49 کی ان سطور میں تحریک اسلامی کی تشکیل اور ان میں شمولیت اختیار کرنے والے نفوس کے تجدید ایمان کی ایسی متاثر کن روداد ہے جو تمام وابستگان تحریک اسلامی کے لٸے مشعل راہ ہے اور اس بات کا احساس دلاتی ہے کہ اس تحریک سے وابستگی کتنے بڑے عہد اور کتنی بڑی ذمہ داری کا تقاضا کرتی ہے۔
بلاشبہ تحریک اسلامی کا مقصد یہ ہے کہ ہماری زندگی میں دین داری محض ایک انفرادی رویے کی صورت میں جامد و ساکن نہ رہ جائے بلکہ ہم اجتماعی صورت میں نظام دینی کو عملاً نافذ و قائم کرنے اور مخالف و مزاحم قوتوں کو اس کے راستے سے ہٹانے کے لیے جدوجہد بھی کریں۔ یہ کوٸی ہلکا اور آسان کام نہیں ہے، اسے پورے نظام زندگی کو بدلنا ہے۔ اسے دنیا کے اخلاق، سیاست، تمدن، معیشت، معاشرت ہر چیز کو بدل ڈالنا ہے، دنیا میں، جو نظام حیات خدا سے بغاوت پر قائم ہے اسے بدل کر خدا کی اطاعت پر قائم کرنا ہے اور اس کام میں شیطانی طاقتوں سے اس کی جنگ ہے۔ اس کو اگر کوئی ہلکا سمجھ کر آئے گا تو بہت جلدی مشکلات کے پہاڑ اپنے سامنے دیکھ کر اس کی ہمت ٹوٹ جائے گی۔ اسی لٸے مولانا مودودی ؒ نے تشکیل جماعت کے موقع پر فرما دیا تھا کہ "قدم اٹھانے سے پہلے خوب سوچ لو، جو قدم برھاؤ اس عزم کے ساتھ بڑھاؤ کہ اب یہ قدم پیچھے نہیں پڑے گا۔ جو شخص اپنے اندر ذرا بھی کمزوری محسوس کرتا ہو بہتر ہے کہ وہ اسی وقت رک جائے"۔
اگر یہ سوچا جاٸے کہ اس بار گراں کو کیسے اٹھایا جاٸے گا تو اس کے لٸے مولانا کا کہنا تھا کہ ”افراد جماعت لٹریچر کا بخوبی مطالعہ کریں ۔ بالخصوص قرآن،سیرت النبی ؐاور سیرت صحابہ کو گہرائی کے ساتھ پڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ ہدایت و رہنمائی حاصل ہو ۔“ جماعت اسلامی لٹریچر کے انمول خزانے سے مالا مال ہے ۔ کیونکہ اس تحریک کی بنیاد ہی علم پر ہے ۔ اور علم ہی درست عمل، درست تحرک اور درست سمت میں جدوجہد کی بنیاد بنتا ہے۔ سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ السلام اور سیرت صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کا مطالعہ بتاتا ہے کہ کس طرح انھوں نے باطل نظام سے ٹکرا کر اللہ کی کبریائی کا علم بلند کیا اور مزاحم قوتوں کے آگے عزم و استقلال کے ساتھ کھڑے رہے ۔ اور ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ جماعت اسلامی بھی انبیاء اور اولیاء کرام کے مشن کو لے کر اٹھی ہے۔ اور ظالمانہ نظام کے خلاف برسر پیکار ہے۔ جماعت اسلامی نے سیاست کو عبادت سمجھ کر کرنے کا وہ تخیل دیا ہے جو تمام سیاسی گروہوں کے لیے مشعل راہ ہے اسی تخیل و تصور نے سیاست برائے خدمت کی بنیاد ڈالی ہے اور ریاست میں فلاح و بہبود کے کام کرنے کے ساتھ ساتھ ان عوامی مسائل کو کھڑا کیا ہے جس میں ظالم طبقہ اشرافیہ نے عوام کو عرصہ دراز سے گھیرا ہوا ہے۔ اس وقت ملک کے طول و عرض میں جماعت اسلامی کی ظالمانہ نظام کے خلاف جدوجہد ایک بڑی عوامی تحریک کی صورت اختیار کر چکی ہے ۔
جماعت اسلامی کی 87 سالہ مسافت اس بات کی گواہ ہے کہ یہ اللہ کی اطاعت سے باغی نظام حیات کے آگے مزاحم ایک ایسی نظریاتی تحریک ہے جو اسوہ محمدی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو اپناتے ہوئے فرد کی اصلاح سے لے کر معاشرے اور ریاست کی اصلاح تک کی عملی جدوجہد کر رہی ہے ۔

*******صفیہ نسیم *******

ناظمِ اعلیٰ جمعیت اتحاد العلماء پاکستان، شیخ القرآن حضرت مولانا محمد اسماعیل خان صاحب کراچی کے دورے کے موقع پر جمعیت اتح...
26/08/2026

ناظمِ اعلیٰ جمعیت اتحاد العلماء پاکستان، شیخ القرآن حضرت مولانا محمد اسماعیل خان صاحب کراچی کے دورے کے موقع پر جمعیت اتحاد العلماء کراچی کے ذمہ داران سے خطاب فرما رہے ہیں۔

اس موقع پر تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا اور آئندہ کے لائحۂ عمل کے حوالے سے اہم پالیسی بیان دیا گیا۔

حضرت مولانا محمد اسماعیل خان صاحب نے جماعتِ اسلامی اور تحریکِ اسلامی سے وابستگی کو اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت قرار دیتے ہوئے اقامتِ دین کی جدوجہد اور اسلام کی خدمت کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

اجلاس سے جمعیت اتحاد العلماء کراچی کے ناظمِ اعلیٰ مولانا عبدالوحید صاحب اور جماعتِ اسلامی کراچی ضلع شرقی کے امیر محترم نعیم اخترصاحب نے بھی خطاب فرمایا۔

دھرنے کے دسویں روز محفلِ سیرتِ نبی (ص) اور مقابلہ حسنِ نعت   منعقد کیا جارہا ہے۔
25/08/2026

دھرنے کے دسویں روز محفلِ سیرتِ نبی (ص) اور مقابلہ حسنِ نعت منعقد کیا جارہا ہے۔

گورنر ہاؤس پر دھرنے میں نویں روز محفلِ حسنِ قرات و نعت کی تقریب منعقد کی جارہی ہے۔
24/08/2026

گورنر ہاؤس پر دھرنے میں نویں روز محفلِ حسنِ قرات و نعت کی تقریب منعقد کی جارہی ہے۔

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamaat-e-Islami Karachi East posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Jamaat-e-Islami Karachi East:

Shortcuts

Share