Azadari in Incholi سادات سوسائٹی

Azadari in Incholi سادات سوسائٹی Incholi is very famous place in Karachi and all over the world about azadari it's markaz of indopak azadari,you can get the latest update about azadari

خراجِ عقیدت علمبردارِ حق، رہبرِ معظم سید علی خامنہ ایتاریخ کے ماتھے پر وہی قومیں جھومر بن کر چمکتی ہیں جنہیں فولادی عزم ...
08/04/2026

خراجِ عقیدت علمبردارِ حق، رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای
تاریخ کے ماتھے پر وہی قومیں جھومر بن کر چمکتی ہیں جنہیں فولادی عزم رکھنے والی قیادت میسر ہو۔ آج دنیا جس فتح کا مشاہدہ کر رہی ہے، وہ محض ایک مادی جیت نہیں بلکہ حق و باطل کے معرکے میں شعور کی فتح ہے اس عظیم کامیابی کے پیچھے ایک ایسی شخصیت کا تدبر شامل ہے جس نے تپتے ہوئے صحراؤں میں بھی گلستانِ انقلاب کی آبیاری کی۔
بصیرت اور تربیت کا شاہکار
سید علی خامنہ ای نے انقلابِ اسلامی کی امانت کو نہ صرف سنبھالا بلکہ اسے ایک ایسی عالمی تحریک میں بدل دیا جس نے سرحدوں کی قید سے آزاد ہو کر ہر مظلوم کے دل میں جگہ بنائی۔ آپ نے قوم کو سکھایا کہ:
طاقت مادی وسائل میں نہیں، بلکہ خدا پر توکل اور عزمِ صمیم میں پنہاں ہے۔
نیکی اور بدی کے درمیان لکیر کھینچنا ہی اصل بیداری ہے۔
باطل کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، استقامت کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوتا ہے۔
شہادت کا ثمر اور مسلسل جدوجہد
سید الشہداء کی شہادت نے جس مشن کو جلا بخشی تھی، رہبرِ معظم نے اسی پرچم کو تھامے رکھا۔ آج اگر عالمی طاقتیں مٹی چاٹنے پر مجبور ہیں، تو یہ اسی "سیدِ بزرگ" کی حکمتِ عملی کا نتیجہ ہے جس نے وقت کے فرعونوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی۔ یہ جنگ عزم کی تھی، اور اس کا سہرا بلاشبہ اس قیادت کے سر ہے جس نے شکست کو فتح میں بدلنے کا ہنر سکھایا
نئی نسل اور امید کی کرن
خونِ سادات کی تاثیر کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔ فرزندِ رہبر، سید مجتبیٰ خامنہ ای کی صورت میں اسی شجرِ سایہ دار کی شاخیں اب مزید توانا ہو رہی ہیں یہ تسلسل اس بات کی نوید ہے کہ
"حق کا پرچم جو کربلا سے بلند ہوا تھا، وہ ان شاء اللہ اب مزید بلندیوں کو چھوئے گا اور دنیا کے ہر گوشے میں مظلوم کی ڈھال بنے گا۔"
مبارک باد ہے اس عظیم قیادت کو، جس نے انسانیت کو سر اٹھا کر جینے کا حوصلہ دیا

دنیا کا مشکل ترین کام ہے اولاد کی قبر بنوانا اور اگر بیٹی ہو اور کم سن ہو 💔😭💔😭ایران میں ماں اور باپ قبریں بنوا رہے ہیںیا...
04/03/2026

دنیا کا مشکل ترین کام ہے اولاد کی قبر بنوانا
اور اگر بیٹی ہو اور کم سن ہو 💔😭💔😭
ایران میں ماں اور باپ قبریں بنوا رہے ہیں
یار حکومت کو ہٹانا تھا ایران کو برباد کرنا تھا سب مان لیا
چھوٹی بچیوں کو کیوں مار دیا ؟😭😭😭
ان کا کیا قصور تھا
جو بھی ماں اور باپ پڑھ رہیں ہیں سوچو ایک دفعہ اپنی بیٹی پہ رکھ کر جان نکل جائے گی
😭😭😭😭💔💔😭💔😭

سید علی خامنہ ای ایک عالمی انقلاب کے وارث اور دلوں کے فاتحکچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جن کا رشتہ مٹی یا سرحدوں سے نہیں، بلک...
04/03/2026

سید علی خامنہ ای ایک عالمی انقلاب کے وارث اور دلوں کے فاتح
کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جن کا رشتہ مٹی یا سرحدوں سے نہیں، بلکہ روح اور نظریے سے ہوتا ہے۔ یہ ایک عجیب و غریب احساسِ غم ہے جس نے آج لاکھوں دلوں کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔ عجیب بات ہے کہ نہ کبھی ان سے ملاقات ہوئی، نہ کبھی سامنے سے دیکھا، لیکن ان کی شہادت کی خبر نے ایک ایسا شدید صدمہ دیا جیسے گھر کا کوئی اپنا، کوئی سایہ فگن بزرگ بچھڑ گیا ہو۔ یہ صدمہ اس بات کی دلیل ہے کہ سید بزرگ نے اپنی زندگی میں دلوں کے اندر ایک ایسی ریاست قائم کر لی تھی جہاں محبت اور عقیدت کی حکمرانی تھی۔
آیت اللہ سید علی خامنہ ای وہ بزرگ شخصیت تھے جنہوں نے اپنے افکار، اپنے مخصوص لب و لہجے، اپنی باوقار چال ڈھال اور اعلیٰ اخلاق سے پوری دنیا کو اپنی طرف دیکھنے پر مجبور کر دیا۔ ان کی زندگی کا سب سے بڑا سبق یہ تھا کہ جب انسان حق پر ہوتا ہے، تو اسے اس بات کی پرواہ نہیں ہوتی کہ کون اس کے ساتھ کھڑا ہے اور کون نہیں۔ انہوں نے تنہا کھڑے ہو کر باطل کو للکارا اور زمانے کے "شیطانِ بزرگ" کے سامنے سینہ سپر رہے
انسانی تاریخ گواہ ہے کہ سچے رہبروں کی طاقت ان کی زندگی سے زیادہ ان کی شہادت میں پنہاں ہوتی ہے۔ قدرت کا نظام دیکھیں کہ سید بزرگ کی شہادت کے بعد وہ لوگ بھی پکار اٹھے جو خاموش تھے۔ آج دنیا کا شاید ہی کوئی ملک یا کوئی خطہ ایسا ہو جہاں کے عوام اس عظیم نقصان پر رنجیدہ نہ ہوں۔ لوگوں نے اپنے "خونِ دل" سے انہیں وہ خراجِ عقیدت پیش کیا ہے جو کسی دنیوی پروٹوکول کا محتاج نہیں۔ انہوں نے ثابت کر دیا کہ:
اگر آپ حق پر ہیں، تو دنیا کی بڑی سے بڑی مادی طاقت آپ کے سامنے کمزور ترین ثابت ہوتی ہے
اگرچہ امام خمینیؒ نے انقلابِ اسلامی کی بنیاد رکھی اور اسے استحکام بخشا، لیکن سید علی خامنہ ای نے اس انقلاب کو محض ایک ملک کی سرحدوں تک محدود نہیں رہنے دیا۔ انہوں نے اپنی بصیرت اور استقامت سے اس فکر کو دنیا کے کونے کونے اور گھر گھر تک پہنچا دیا۔ آج دنیا کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ ظلم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننے والے یہ لوگ کوئی اور نہیں، بلکہ خیبر و خندق کے وارث ہیں
آج کی عالمی صورتحال نے دنیا کو حیران کر رکھا ہے۔ جس مزاحمت کو کمزور سمجھا جاتا تھا، وہ سب سے بڑی طاقت بن کر ابھری ہے۔ سید علی خامنہ ای کی شہادت نے اس مزاحمتی تحریک میں نئی روح پھونک دی ہے۔ وہ رخصت تو ہو گئے، لیکن ایک ایسی نسل چھوڑ گئے جو خود کو "سید کا وارث" کہتی ہے اور جو کسی بھی فرعونِ وقت کے سامنے جھکنے کو تیار نہیں۔
سید رہبرِنے ثابت کر دیا کہ قیادت منصب کا نام نہیں بلکہ کردار کا نام ہے، اور وہ کردار آج پوری دنیا کے مظلوموں کی ڈھال بن چکا ہے

24/01/2026

سادات سوسائٹی بلاک ۲۰ انچولی کے مومنین کو ہوائی فائرنگ رکوانے کے بعد خراج تحسین کا بہترین میسج ❤️
بلاک 20: اتحاد، غیرت اور خدمت کی ایک بے مثال داستان
کسی بھی تحریک یا مہم کی کامیابی بڑے ناموں سے نہیں، بلکہ ان جذبوں سے ہوتی ہے جو پسِ پردہ رہ کر خاموشی سے کام کرتے ہیں۔ بلاک 20 کی حالیہ مہم میں جن جوانوں اور بزرگوں نے شدید سردی میں دن رات ایک کیے، اگر ان کا ذکر نہ کیا جائے تو یہ ناانصافی ہوگی۔ یہ مہم کسی ایک فرد کی نہیں، بلکہ اس پورے بلاک ۲۰ کے اتحاد کی جیت ہے۔
کچھ چہرے ایسے تھے جو نہ کیمپوں میں نظر آئے، نہ تصویروں میں، لیکن ان کا کام بول رہا تھا۔
• جنہوں نے کیمپ لگانے سے لے کر سبیل کے انتظام تک،آخری وقت تک کندھے سے کندھا ملا کر کام کیا۔اور کیمپ اتارتے وقت رات کے ۳ بجے بھی فائرنگ کرنے لوگوں کو روکا
• وہ جوان جو2اور3 شعبان کی یخ بستہ راتوں میں عوام کی سہولت کے لیے دروازوں کی پہرے داری کرتے رہے تاکہ کسی کو دشواری نہ ہو۔
• پولیس اور رینجرز کے ساتھ کوآرڈینیشن ہو انُ کے کھانے پینے کے انتظامات یا انتظامی امور،تمام لوگوں کارکردگی حیران کن اور قابلِ ستائش رہی۔
• محلے میں لوگوں سے ملاقاتوں اور اتنےبڑےگروپ کے سنھبالنے میں حکمتِ عملی اور کام کرنے کے ڈھنگ نے ہمیں سکھایا کہ نظم و ضبط کیا ہوتا ہے۔
ان کے علاوہ وہ درجنوں جوان، جن کے نام شاید کوئی نہیں جانتا، لیکن وہ کبھی دروازوں پر پہرہ دیتے تو کبھی گراؤنڈ میں بدعنوانی روکتے نظر آئے۔ ہمیں آپ سب کا ایک ایک لمحہ یاد ہے اور ہم تہہ دل سے آپ کے شکر گزار ہیں۔
کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو سوشل میڈیا پہ جھوٹے پروپیگنڈے کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر بروقت ویڈیوز کے ذریعے سچائی کو دنیا کے سامنے لاتے رہے
• مرکزی تنظیم عزا و تنظیم عزاداری پاکستان،فلاحی ادرے کےبلاک۲۰ کے سربراہ اور امام بارگاہ کے ٹرسٹیز سے مشاورت و رہنمائی اور ماتمی انجمنوں کے سربراہان کا تعاون اس مہم انتہائی حوصلہ مند رہا
• ہمارے علماء کے سوشل میڈیا بیانات نے حوصلہ دیا، جبکہ بیرونِ ملک مقیم بلاک 20 کے باسیوں نے مسلسل رابطے میں رہ کر اس تحریک کو زندہ رکھا۔
کارنامے سوچیں نام اور تصویر خود سامنے آتی جائے گی اسی لیے کسی کا نام نہیں سب کا کام بول رہا ہے مولا ع آباد رکھیں
لوگ پوچھتے ہیں کہ یہ سب کس نے شروع کیا؟ کیوں کیا؟ اس کے پیچھے کون تھا؟
ہمارا جواب سادہ ہے: یہ بحث فضول ہے۔ حقیقت صرف یہ ہے کہ یہ ہمارا محلہ ہے، یہ ہمارا گھر ہے!
جب گھر پر کوئی مشکل آتی ہے تو گھر والے ایک دوسرے سے سوال نہیں کرتے، بلکہ مل کر اس مصیبت کا مقابلہ کرتے ہیں۔ ہم نے یہی کیا۔ ہم نے اپنے گھر کی حفاظت کی، اپنی ذمہ داری نبھائی اور انشاءاللہ ہماری آنے والی نسلیں بھی یہی روایت برقرار رکھیں گی۔
"ہم شکر گزار ہیں ان تمام بزرگوں، جوانوں اور ماؤں بہنوں کے جنہوں نے اپنی گلیوں اور محلوں میں کھڑے ہو کر ثابت کیا کہ بلاک 20 ایک خاندان ہے۔"
دعا ہے کہ مولا (ع) آپ تمام احباب کی توفیقات میں اضافہ فرمائیں اور اس اتحاد کو ہمیشہ قائم رکھیں
وسلام

21/01/2026

اہلیان سادات سوسائٹی بلاک ۲۰،
شعبان کے مبارک مہینے میں مومنین کے لیے اہم پیغام
ہوائی فائرنگ نامنظور

ماہِ رجب و شعبان کی برکتیں تمام گروپ ممبران کو مبارک ہوں۔ بلاک 20 انچولی ہمیشہ سے ذکرِ اہل بیت (ع) کا مرکز رہا ہے، لیکن ...
16/01/2026

ماہِ رجب و شعبان کی برکتیں تمام گروپ ممبران کو مبارک ہوں۔ بلاک 20 انچولی ہمیشہ سے ذکرِ اہل بیت (ع) کا مرکز رہا ہے، لیکن گزشتہ چند برسوں سے ایامِ معصومین ع محرم ہو یا صفر،رجب و شعبان کے موقع پر کچھ ایسے اطوار دیکھنے میں آ رہے ہیں جو نہ صرف ہماری اقدار کے منافی ہیں بلکہ شعائر اللہ کی توہین کا سبب بھی بن رہے ہیں
انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج ہماری نوجوان نسل میلاد و منقبت کی نورانی محفلوں کو چھوڑ کر امروہہ گراؤنڈ اور اطراف بلکہ بلاک ۲۰ کے چاروں جانب سڑکوں پر محض تفریح،ہوائی فائرنگ جیسے غیر اخلاقی کاموں میں مصروف نظر آتی ہے اور شاید اسی کو شیعت میں معصومین ع کی خوشی کو مانے کا طریقہ کار سمجھ بیٹھے ہیں
• یہ ایام عبادت اور معرفت کے ہیں، نہ کہ کسی "وڈیرے کی شادی" یا میلے کے۔ ذکرِ اہل بیت (ع) کو چھوڑ کر محض شور و غل کو ترجیح دینا ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے۔اور ہمیں انتہائی سنجیدگی سے اس غلط عمل کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے
• امام بارگاہوں کے راستوں پر بے جا ہجوم اور ہنسی مذاق کی وجہ سے ہماری ماؤں بہنوں کو گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یاد رکھیے! اس در کا پہلا سبق ہی "ادب" ہے۔
• ہوائی فائرنگ قانونی جرم ہیں بلکہ انسانی جانوں کے لیے خطرہ اور دکھاوے کی بدترین شکل ہیں۔
بلاک 20 کےمکین ایسے تمام عناصر سے، جو سبیلوں پہ لوٹ مار، ہنگامہ آرائی بد تہذیبی کا مظاہرہ کرتے ہیں یا ہوائی فائرنگ میں ملوث ہیں، کھلے عام برأت اور لاتعلقی کا اظہار کرتےہیں
1. ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے شر پسند عناصر کو جو امنِ عامہ اور تقدسِ محفل و مجلس کو پامال کریں، فوری گرفت میں لیا جائے۔
2. 2 اور 3 شعبان (اور آئندہ تمام محافل) میں اگر کوئی شخص ایسی حرکت کرے، تو اسے فوراً انتظامیہ یا پولیس کے حوالے کیا جائے
آئیں عہد کریں کہ ہم ان مبارک ایام کو ویسے ہی منائیں گے جیسا معصومین (ع) کے چاہنے والوں کا شایانِ شان ہے۔ با ادب بنیں، محفلوں کی رونق بنیں، اور راستوں کو مسافروں و خواتین کے لیے پُرامن رکھیں۔
"با ادب، با مراد - بے ادب، بے مراد"
منجانب: محبِ سادات، بلاک 20 (انچولی)





Important Community Announcement: Celebrating Shaban with DignityTo all Guests and Residents of Block 20, Sadat Society,...
15/01/2026

Important Community Announcement:

Celebrating Shaban with Dignity
To all Guests and Residents of Block 20, Sadat Society,

As we approach the blessed dates of the 2nd and 3rd of Shaban, we extend our warmest greetings to you and your families. As we gather to celebrate the births of the Masoomeen (AS), let us ensure our joy reflects their holy teachings.
Our Pledge: No Aerial Firing
We kindly but firmly request all residents and guests to strictly refrain from aerial firing. * A Matter of Faith: Our Masoomeen (AS) taught us to be a source of peace, not a source of fear. They advised us to never cause hardship to others.
The Quran teaches us that to save one life is to save all of humanity. Aerial firing is a direct threat to human life and safety.
We are Shia Muslims—educated, civilized, and responsible citizens. Let us prove our character to the world through our conduct and discipline.
Aerial firing is not just a legal offense; it is a social evil that creates panic and endangers our neighbors. One celebratory bullet can lead to a lifetime of grief.
"Be an ornament for us (the Ahlulbayt), and do not be a source of shame for us." — Imam Ja'far al-Sadiq (AS)

Let us make a solemn promise to ourselves: No weapons, no firing, only peace and prayers. Let’s make this Shaban a beautiful, safe, and exemplary celebration for everyone in Sadat Society Block 20 Ancholi






پا بہ پا، تن بہ تن ہیں زنجیریںعشق کا پیرہن ہیں زنجیریںعزمِ کا افتخار ہے بیڑیصبر کا بانکپن ہیں زنجیریںکیا پتہ پوچھتے ہو ق...
15/01/2026

پا بہ پا، تن بہ تن ہیں زنجیریں
عشق کا پیرہن ہیں زنجیریں

عزمِ کا افتخار ہے بیڑی
صبر کا بانکپن ہیں زنجیریں

کیا پتہ پوچھتے ہو قیدی کا
گھر ہے زنداں! وطن ہیں زنجیریں

کس بہادر سے ڈر گئی ہے اجل
کس جری کا کفن ہیں زنجیریں

زنگ ہے یا لہو کسے معلوم
اقتباسِ بدن ہیں زنجیریں

گریہ آسا ہے ہر قدم جھنکار
نالۂ بے سخن ہیں زنجیریں

بولتی ہیں تو زخم کھِلتے ہیں
کیسی غنچہ دہن ہیں زنجیریں

حاکمیت شکن ہے زندانی
قید خانہ شکن ہیں زنجیریں

گھاؤ ہے یا شگافِ کعبہ ہے
چومنے میں مگن ہیں زنجیریں

ہم ہیں مابَینِ حلقۂ ماتم
ہم پہ سایہ فگن ہیں زنجیریں

فقیر عارف امام

دریا کے پاس جو تھا سلیمان کا محلنکلا وہ اپنے قصر سے ُغل سن کے برمحلپوچھا کیا ہے خلق نے کس حکم پر عملکیسا ہے شور جس سے کہ...
14/01/2026

دریا کے پاس جو تھا سلیمان کا محل
نکلا وہ اپنے قصر سے ُغل سن کے برمحل
پوچھا کیا ہے خلق نے کس حکم پر عمل
کیسا ہے شور جس سے کہ راحت میں ہے خلل
بولے غلام اہل ِ جفا ُغل مچاتے ہیں
زنداں سے لاش موسیٰؑ کاظم کی لاتے ہیں

بیٹوں سے اور غلاموں سے اس نے کیا خطاب
الله ان لعینوں پہ نازل کرے عذاب
مغرب کی سمت جائیں جو یہ خانماں خراب
تم لیکر چلو لاش ِ جگر بند ِ بوترابؑ
دوڑے وہ لوگ حکم سنا جب امیر کا
تابوت لے لیا شہ گردوں سریر کا

دستار پھینکی اپنی سلیماں نے خاک پر
آیا قریب چاک گریبان و نوحہ گر
میت کی شان دیکھ کے ٹکڑے ہوا جگر
تعظیم کی چلا پس ِ تابوت ننگے سر
اک شخص کو یہ حکم دیا اژدہام میں
تقریر کرتا جائے وہ مدح امام میں
~ فراست زیدپوری ~

🚫 ہوائی فائرنگ: خوشی کا جشن یا کسی کی موت کا سامان؟ 🚫ہماری تھوڑی سی لاپرواہی کسی گھر کا چراغ گل کر سکتی ہے۔ یاد رکھیں، "...
13/01/2026

🚫 ہوائی فائرنگ: خوشی کا جشن یا کسی کی موت کا سامان؟ 🚫
ہماری تھوڑی سی لاپرواہی کسی گھر کا چراغ گل کر سکتی ہے۔ یاد رکھیں، "جو گولی اوپر جاتی ہے، وہ واپس بھی آتی ہے" اور اکثر کسی معصوم کی جان لے لیتی ہے۔
🛑 اندھی گولی یہ نہیں دیکھتی کہ سامنے بچہ ہے یا بوڑھا۔
• ہوائی فائرنگ نہ صرف غیر اخلاقی ہے بلکہ قانونی طور پر ایک سنگین جرم بھی ہے۔
• یاد رکھیں، آپ قانون کی نظروں سے دور نہیں ہیں۔ ایک پل کا شوق آپ کو سلاخوں کے پیچھے پہنچا سکتا ہے۔
عزاداری سادات سوسائٹی بلاک ۲۰کی آپ سے اپیل
آئیں عہد کریں کہ ہم خوشی کے موقعوں پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کا مکمل بائیکاٹ کریں گے۔ اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کی حفاظت کریں۔
خوشی منائیں، لیکن کسی کا دکھ بن کر نہیں۔ ✋✨


Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azadari in Incholi سادات سوسائٹی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share