Sangat Imam Hasan Askari a.s

Sangat Imam Hasan Askari a.s � Azadari �

خون میں نہ ڈوب جائے کہیں خدا کا گھرحسین (ع) نے احرام آج توڑ دیا ہے دین مصطفی(ص) کو بچانے کے واسطےسادات نے آج وطن چھوڑ دی...
24/05/2026

خون میں نہ ڈوب جائے کہیں خدا کا گھر
حسین (ع) نے احرام آج توڑ دیا ہے
دین مصطفی(ص) کو بچانے کے واسطے
سادات نے آج وطن چھوڑ دیا ہے 😢
8 ذی الحجہ مولا حسین ع کی مکہ سے کربلا روانگی 😢

✨1 ذی الحج✨🌹 عقد مولا علی ع اور بی بی فاطمہ زہرا س 🌹تمام مومنین کو بہت بہت مبارک ہو۔ 🌹
17/05/2026

✨1 ذی الحج✨
🌹 عقد مولا علی ع اور بی بی فاطمہ زہرا س 🌹
تمام مومنین کو بہت بہت مبارک ہو۔ 🌹

17/05/2026

عزادارو! کلیجے تھام لو... 😢 آج مصائب کے وہ تیر چلیں گے کہ پتھر دل بھی خون روئیں گے!

​ذرا تصور میں لاؤ بغداد کا وہ تاریک اور بند حجرہ ... ہائے غربت! آلِ محمد کا پچیس سالہ جوان فرشِ خاک پر تڑپ رہا ہے۔ زہر نے جگر کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے ہیں۔ آنتیں کٹ رہی ہیں اور پیاس... ہائے پیاس کی وہ شدت کہ زبان سوکھ کر کانٹا ہو چکی ہے اور خشک ہونٹوں پر بار بار زبان پھیر کر میرا غریب امام پانی طلب کر رہا ہے۔

​مگر ہائے رے شقاوت! کیسی پتھر دل تھی وہ ملعونہ جس نے اپنے ہی سرتاج کو تڑپتا دیکھ کر پانی کا ایک گھونٹ نہ دیا۔

عزادارو جانتے ہو... جب امامِ جواد نے سسکتے ہوئے پانی مانگا تو اس ظالمہ نے حجرے کے دروازے بند کروا دیے.. اور بولی...

​دروازے بند کر دو! تالیاں بجاؤ... قہقہے لگاؤ... اتنا شور کرو کہ اس پیاسے کی سسکیوں اور آہوں کی آواز حجرے کی دیواروں سے باہر نہ جانے پائے!

​ہائے عزادارو! اندر رسول کا جگر پارہ زہر کی آگ اور پیاس کی شدت سے خاک پر ایڑیاں رگڑ رہا ہے اور باہر بے حیا کنیزیں تالیاں بجا رہی ہیں۔ تنہائی کا یہ عالم ہے کہ سرہانے نہ کوئی ماں ہے نہ بہن نہ کوئی تسلی دینے والا۔ اسی گھٹن، اسی درد اور اسی پیاس کے عالم میں فرشِ خاک پر پہلو بدلتے بدلتے میرے غریب امام نے تڑپ کر جان دے دی!

​مگر ظالموں کا کلیجہ اس پر بھی ٹھنڈا نہ ہوا... ہائے رے بے بسی!

جان نکلنے کے بعد اس جوان اور مسموم لاشے کو اٹھایا اور گھر کی چھت پر تپتی ہوئی دھوپ میں لا کر پھینک دیا!

​عزادارو! سورج آگ برسا رہا ہے اور زہرا کے لال کا لاشہ دھوپ میں پڑا ہے... مگر قربان جاؤں پرندوں پر، آسمان سے پرندوں کا غول اترا اور انہوں نے اپنے پروں کو جوڑ کر اس مظلوم کے لاشے پر سایہ کر دیا تاکہ دھوپ کی تمازت میرے امام کے بدن کو نہ جھلسائے۔

​بس عزادارو! یہ سایہ دیکھ کر ہر عزادار کا دل پھٹ جاتا ہے اور سیدھا کربلا کی اس جلتی ہوئی ریت پر پہنچ جاتا ہے...

​ہائے! کاظمین کی چھت پر تو پرندوں نے پروں کا خیمہ تان لیا تھا مگر ہائے میرا مظلوم کربلا! ہائے میرا پیاسا حسین!

کربلا کے اس تپتے ہوئے صحرا میں جب دوپہر کی دھوپ آگ برسا رہی تھی تو زہرا کا لال تین دن کا بھوکا پیاسا گرم ریت پر بے گور و کفن پڑا تھا۔ اس چھلنی بدن پر تیروں اور نیزوں کے زخموں سے خون بہہ رہا تھا... وہاں کوئی سایہ کرنے والا پرندہ نہ تھا!

​وہاں پرندوں کے پر نہیں تھے بلکہ ظالموں کے گھوڑوں کے بھاری سم تھے جو دوڑ دوڑ کر زہرا کے لال کی پسلیوں کو پامال کر رہے تھے! ہڈیاں ٹوٹنے کی صدائیں آ رہی تھیں... ​اور ایک اجڑی ہوئی بہن جلتے ہوئے خیمے کے دروازے پر خاک اڑاتی ہوئی دہائیاں دے رہی تھی:

ہائے میرا کٹا ہوا بھائی! ہائے ریت پر تڑپتا ہوا میرا بے کفن حسینؑ! اے میرے نانا... دیکھیے، آپ کا حسینؑ پیاسا ذبح کر دیا گیا!
آہ یا مولا جواد.. ہائے یا حسین.. حسین

29 ذیقعدہ، شہادت امام محمد تقی الجواد علیہ السلام 😭
16/05/2026

29 ذیقعدہ، شہادت امام محمد تقی الجواد علیہ السلام 😭

10/05/2026

چلو سلام کریں ایسے آستانے کو
حُسینؑ پال کے جس نے دیا زمانے کو

ماؤں کا عالمی دن مبارک ہو

✨ 11 ذیقعدہ ✨جشنِ آمدِ پرنور مولا حضرت امام علی رضا ع تمام مومنین کو بہت بہت مبارک ہو۔💚
28/04/2026

✨ 11 ذیقعدہ ✨
جشنِ آمدِ پرنور مولا حضرت امام علی رضا ع تمام مومنین کو بہت بہت مبارک ہو۔💚

سرکار سید محمد ع خانوادے اہلبیت س میں وہ ہستی ہیں جن کے دربار میں دعا مانگنا پہلی فرصت میں قبولیت کے شرف سے مشرف کرتا ہے...
24/04/2026

سرکار سید محمد ع خانوادے اہلبیت س میں وہ ہستی ہیں جن کے دربار میں دعا مانگنا پہلی فرصت میں قبولیت کے شرف سے مشرف کرتا ہے۔ زیارت کا جملہ ہے
السلام علیک ایھا الحافظ للجیران
اپنے زائرین کے گھروں کی حفاظت کرنے والے میرا تم پر سلام
میری عقیدت سرکار ع سے بہت زیادہ ہے اس کی وجہ جو مقام آئمہ ع کی اولاد میں امام نا ہو کر اللہ نے اس ہستی کو دیا ہے وہ باقی کسی کو نہیں ملا۔
جلالت کا یہ حال ہے کہ آج بھی بلد میں کوئی چوری کرئے آنکھوں سے نابینا ہو جاتا یے۔
سرکار ع کی زیارت بے اولاد مومنین کے لیے اکسیر ہے۔
3 سال پہلے میں نے سرکار ع کے نام کی ایک بھینس پال لی۔ ترتیب یہ رہی کہ آدھے دودھ کے پیسے سرکار ع کے رکھتا آدھے خود استعمال کرتا ۔۔۔
یقین کریں ان 3 سالوں میں اس ضریح نے میری وہ وہ مشکل کشائی کی ہے کہ الفاظ اس کرم کا احاطہ نہیں کر سکتے ۔ جہاں پیر وہاں خیر۔ بس جانور رکھ کر منسوب سرکار ع سے کر دیا ۔
اور اگر کوئی مومن اپنی دعا اپنی حاجات فوری چاہتا ہے کچھ نہیں دے سکتا 7 سورتیں قرآن کی کوئی سی بھی وہ پڑھ کر سرکار سید محمد ع کو ہدیہ کریں تقدیر کی تحریر بدلتے وقت نہیں لگے گا

Address

Imam Bargah Shohada E Karbala As Incholi Block 20 F. B Area Karachi
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sangat Imam Hasan Askari a.s posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share