26/02/2026
انجمنِ عزائے حسینؑ کی جانب سے امام بارگاہ سلمانِ فارسی میں باوقار انداز میں ماتمداری کی گئی۔ اس موقع پر اہلِیانِ سروے نمبر 417 کے رہائشیوں اور انجمن کے معزز اراکین نے مولا علیؑ کی بارگاہِ اقدس میں پرسہ پیش کیا اور عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔
مجلس و ماتم کے دوران ذکرِ اہلِ بیتؑ سے فضا سوگوار رہی اور شرکاء نے اتحاد و ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ کیا۔ دعا ہے کہ مولا علیؑ ہم سب کی حاضری اور عزاداری کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں اور ہمیں ہمیشہ حق و صداقت کے راستے پر قائم رکھیں۔ آمین۔