Jamia Masjid Ghousia Hijrat colony

Jamia Masjid Ghousia Hijrat colony Jamia Masjid Ghousia Hijrat colony Trust

26/03/2026
20/03/2026

ان شاء اللہ جامع مسجد غوثیہ، ہجرت کالونی میں عید الفطر کی نماز صبح ٹھیک 8:00 بجے ادا کی جائے گی۔ تمام اہلِ علاقہ سے بروقت شرکت کی درخواست ہے۔

19/03/2026

الحمدللہ
مسجد کے اندرونی حصے اور فرنٹ پر خوبصورت رنگ و روغن کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اہلِ خیر کے تعاون سے یہ نیک کام پایۂ تکمیل تک پہنچا۔
ہم دل کی گہرائیوں سے اُن تمام احباب کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس کارِ خیر میں مالی، جسمانی یا کسی بھی صورت میں حصہ ڈالا۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کے تعاون کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، آپ کے رزق میں برکت عطا فرمائے، اور آپ کو دنیا و آخرت کی کامیابیوں سے نوازے۔ آمین۔

16/03/2026

جامع مسجد غوثیہ میں ستائیسویں شب اور ختم قرآن کے موقع پر۔

جامع مسجد غوثیہ میں ستائیسویں شب اور ختم قرآن کے موقع پر
16/03/2026

جامع مسجد غوثیہ میں ستائیسویں شب اور ختم قرآن کے موقع پر

20/02/2026

جامعہ مسجد غوثیہ میں رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کی روح پرور اور بابرکت ساعتوں کی جھلکیاں۔

الحمدللہ، پہلے جمعہ کے موقع پر مسجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ذکر و اذکار، تلاوتِ قرآنِ پاک اور خصوصی دعاؤں نے ماحول کو نور اور سکون سے بھر دیا۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کی عبادات کو قبول فرمائے اور اس مقدس مہینے کی برکتیں ہم سب کے نصیب میں فرمائے۔ آمین 🤲✨



ہر سال کی طرح اس سال بھی جامع مسجد غوثیہ میں افطار کا پُرنور اور بابرکت اہتمام کیا گیا۔اللہ تعالیٰ اس نیک عمل کو قبول فر...
19/02/2026

ہر سال کی طرح اس سال بھی جامع مسجد غوثیہ میں افطار کا پُرنور اور بابرکت اہتمام کیا گیا۔
اللہ تعالیٰ اس نیک عمل کو قبول فرمائے اور تمام تعاون کرنے والوں کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ 🤲✨

الحمدﷲمدرسہ جامعہ عباسیہ، اندرون مرکزی جامع مسجد غوثیہہجرت کالونی، سیکٹر D-2، صدر ٹاؤن، کراچیمقامی بچوں کے لیے مفت دینی ...
14/02/2025

الحمدﷲ
مدرسہ جامعہ عباسیہ، اندرون مرکزی جامع مسجد غوثیہ
ہجرت کالونی، سیکٹر D-2، صدر ٹاؤن، کراچی

مقامی بچوں کے لیے مفت دینی تعلیم کا اہتمام کیا گیا ہے۔ داخلے جاری ہیں، جہاں طلبہ عزیز تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

جامعہ عباسیہ میں نہ صرف دینی تعلیم بلکہ دنیاوی تعلیم کا بھی انتظام کیا جائے گا تاکہ طلبہ مکمل تعلیمی ترقی حاصل کر سکیں۔

آپ کے تعاون سے اس دینی اور تعلیمی مشن کو مزید آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔
اپنی زکوٰۃ، صدقات اور عطیات جامعہ عباسیہ میں جمع کروا کر ثواب دارین حاصل کریں۔

سرپرست: سلیم خان تنولی و جامعہ انتظامیہ

مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں: 03456116131

22/09/2024

’’جو شخص اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی کے لئے مسجد بنائے، اللہ تعالیٰ اس کا گھر جنت میں بنائے گا۔‘‘ (بخاری)

الحمداللہ!! مرکزی جامع مسجد غوثیہ ہجرت کالونی کی تعمیر و توسیع کا تیسرا مرحلہ اپنی تکمیل کو پہنچا، تعمیر سے پہلے اور بعد کے مناظر آپ دیکھ سکتے ہیں، اللہ کی توفیق سے اہل علاقہ کے تعاون سے ان شاءاللہ بقیہ کام کی بھی تکمیل ہوگی۔۔۔!!

Address

Hijrat Colony
Karachi
74400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Masjid Ghousia Hijrat colony posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share