قلم الملاحم Qalam Ul-Malahim

قلم الملاحم
Qalam Ul-Malahim Writer's nerve Center

16/04/2025
16/12/2024
07/12/2024

عنوان: نزولِ قرآن کا مقصد
از قلم: مومنہ زہراء
قلم الملاحم

ہم نے قرآن مجید صرف لوگوں کو اکھٹا کر کے پڑھوانے، مردے بخشوانے، حلف لینے اور بیٹی کو اس کے سائے تلے رخصت کرنے کیلئے رکھا ہوا ہے۔ ہم اس بات سے بے خبر ہیں کہ قرآن مُردوں کی نہیں بلکہ زندوں کی کتاب ہے جو انھیں بتاتی ہے کہ زندگی کیسے گزارنی ہے، کیا کرنا ہے کس کام سے بچنا ہے۔ ہم سے یہ نہ ہوا سکا کہ بیٹی کو قرآن کے احکامات سمجھا کر قرآن کی تعلیمات کے مطابق رخصت کرتے بس اس کے سر کے اوپر قرآن کر دیا اور ہمارا فرض ادا ہو گیا گویا قرآن کے نزول کا یہ ہی مقصد ہو۔ جو قرآن آپ رخصتی کے وقت اپنی بہن بیٹی کے سر کے اوپر کرتے ہیں اس ہی قرآن میں یہ بھی لکھا ہوا ہے اپنی زینت اور آرائش و زیبائش کو غیر محرموں کے سامنے عیاں مت کرو، وہی قرآن مرد و زن کے اختلاط سے روکتا ہے تاکہ انسان فتنے کا شکار نہ ہو جائیں، اسی قرآن کا یہ فیصلہ بھی ہے کہ فضول خرچ شیطان کا بھائی ہے، وہی قرآن جو آپ کے ہاتھ میں ہوتا ہے وہ بتاتا ہے کہ موسیقی شیطان کی آواز ہے۔ کتنی ڈھٹائی ہے نا ہم میں کہ اللّٰه کی کتاب کے نافذ کردہ احکامات کو ماننے کیلئے ہم تیار نہیں ہیں صرف سر کے اوپر کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ عمل برکت کا باعث ہے۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when قلم الملاحم Qalam Ul-Malahim posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share