Seerat un Nabiﷺ

Seerat un Nabiﷺ قرآن اور سیرت نبویﷺ

11 سال بعد والد کی دعا قبول ہوگئی اور بیٹا امام کعبہ بن گیاحرم مکی میں امام بننے کا شرف حاصل کرنے والے فضیلة الشیخ ڈاکٹر...
08/10/2024

11 سال بعد والد کی دعا قبول ہوگئی اور بیٹا امام کعبہ بن گیا

حرم مکی میں امام بننے کا شرف حاصل کرنے والے فضیلة الشیخ ڈاکٹر ولید الشمسان کے متعلق مدینہ منورہ کے علماء کرام کا کہنا ہے کہ یہ منصب ان کے والد فضیلة الشیخ خالد الشمسان رحمه الله کی دعاوں کا نتیجہ ہے۔
شیخ خالد الشمسان سعودی عرب کے جید علماء میں سے تھے۔

یہ بہت ہی ایمان افروز داستان ہے جو ایک مسلمان کا دعا پر ایمان مضبوط کرتی ہے۔

یاد رکھیے گا ،
دعا کبھی رد نہیں ہوتی ،
دعا کبھی ضائع نہیں جاتی۔

مدینہ منورہ کے رہنے والوں کے بقول شیخ خالد الشمسان رحمہ اللہ اکثر اپنی دعاوں میں یہ دعا مانگا کرتے تھے کہ اے اللہ میرے بیٹے ولید کو مسجد نبوی یا مسجد الحرام کا امام بنادے۔

انھوں نے یہ دعا کئی مرتبہ سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کی تھی۔
زیر نظر تصویر میں ایک تصویر ٹویٹر کے ایک سکرین شاٹ کی ہے جس کے مطابق 2013 میں انھوں نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ "ولید جو میرے بڑے بیٹوں میں سے ہے اللہ اسے توفیق دے، میں اللہ سے دعا مانگتا ہوں کہ ہم اسے جلد رسول اللہ ﷺ کی مسجد میں امام اور خطیب دیکھ سکیں”

ہوتا وہی ہے جو اللہ سبحانه وتعالی کو منظور ہو،
شیخ خالد الشمسان کی اپنے بیٹے کے حق میں مانگی ہوئی دعائیں تو قبول ہوچکی تھیں لیکن ان کی اپنی زندگی کے دن پورے ہوچکے تھے۔

شیخ خالد، پانچ سال قبل وفات پاگئے
جبکہ آج اُن کا بیٹا ولید امام کعبہ بن گیا۔
شیخ خالد الشمسان کی دعائیں بارگاہ رب العالمین میں تب مقبول ہوئیں جب وہ خود رب کے مہمان بن چکے تھے۔

اللہ تعالی اُن پر اپنی رحمتوں کی برکھا برسائے۔ برسوں مانگی گئی دعائیں رنگ لا چُکی ہیں اور ولید بن خالد اب فضلیۃ الشیخ ڈاکٹر ولید بن خالد الشمسان امام المسجد الحرام بن چکے ہیں۔

اس سے پہلے شیخ ولید الشمسان مدینہ منورہ کی جامع مسجد قباء کے امام و خطیب تھے۔
اللہ تعالی انھیں اپنی نئی ذمہ داریاں نبھانے کی توفیق سے نوازے۔ آمین یا رب العالمین 🌹❤️

01/10/2024
28/09/2024

ڈاکٹر محمد ذاکر نائک
مختصر تعارف:-
یوم پیدائش18.10.1965

( آپ کو مسلکی اور نظریاتی اختلاف ھے تو یاد رھے #مذھب پھر بھی ایک ھے 💞)

18 اکتوبر 1965ء کو بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر بمبئی میں پیدا ہونے والے ذاکر نائیک پیشے کے لحاظ سے تو ایک ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں ...

لیکن انہوں نے دعوت دین اور مختلف مذاہب میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مصر کی یونیورسٹی سے حاصل کی ہے ...

1991ء میں بمبئی میں ہی اسلام ریسرچ فاؤنڈیشن کے نام سے ایک ادارے کی بنیاد رکھی .....

اللہ کی شان دیکھئے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی زبان میں لکنت بھی ہے اور وہ اکثر دعائے موسوی ،رب اشرح لی صدریَ َََِِ.....’’اے میرے رب! میرا سینہ کھول دے اور میرا کام آسان کر دے اور میری زبان کی گرہ کھول دے (کہ لوگ) میری بات کو سمجھ لیں‘‘ پڑھتے دکھائی دیتے ہیں ...
اللہ تعالیٰ نے ان کی لکنت زدہ زبان میں ایسی تاثیر ڈالی کہ اس نے سارے عالم میں اسلام کی مٹھاس پھیلا دی .....

دنیا کے سارے براعظموں میں وہ جا چکے، 20سال کے عرصہ میں انہوں نے بیسیوں ملکوں میں زائد بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب کیا،کتنے ہی لوگوں کا بائیبل، توریت اور ہندوؤں کی گیتا و مہا بھارت سے تقابل کر کے دائرہ اسلام میں داخل کیا .....

اب تک ڈاکٹر ذاکر نائیک کی زندگی میں بے شمار اتار چڑھاؤ آئے ھیں ....

یکم اپریل 2000 کو امریکہ میں ان کا عیسائیوں کے نامی گرامی عالم ولیم کیمبل کے ساتھ کئی گھنٹے طویل مناظرہ ساری دنیا کی توجہ کا مرکز بنا تھا.

اس مناظرہ کا عنوان ’’قرآن اور بائیبل، سائنس کی روشنی میں‘‘ تھا ....
یہ مناظرہ ایک امریکی ٹی وی چینل پر براہ راست دکھایا گیا تھاجس کے بعد کم از کم 34 ہزار لوگوں نے فوراً اسلام قبول کر لیا تھا...

اس مناظرے کے بعد ہر جگہ انہیں ’’تقابل ادیان‘‘ کا سب سے بڑا ماہر سمجھا جانے لگا اور ہر جگہ انہیں دعوت دین کے لئے بلایا جانے لگا۔

اور یوں بھارت کے رہنے والے انتہا پسند ہندوؤں کو فکر لاحق ہوئی کہ ان کے لوگ بھی گاہے گاہے اسلام کی طرف جارہے تھے۔
یوں 21جنوری 2006ء کو بھارت میں ہندوؤں کے سب سے بڑے عالم روی روی شنکر کے ساتھ ان کا ’’اسلام میں تصور خدا اور ہندو مذہب‘‘ کے موضوع پر مناظرہ ہوا تو انہوں نے شنکر کو تھوڑی ہی دیر میں بے بس کر دیا اور یہ منظر دیکھ کر کتنے ہی ہندو مسلمان ہو گئے........

اگلے سال یعنی 2007ء میں انہوں نے بمبئی میں سالانہ 10روزہ ’’امن کانفرنس‘‘ کا انعقاد شروع کیا جس میں دنیا بھر سے مبلغین اسلام جو ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ساتھی تھے، آنا شروع ہوئے ......

وہ مذاہب عالم کا اسلام کے ساتھ تقابل پیش کرتے اور بے شمار لوگوں کو اسلام قبول کرنے پر مجبور کر دیتے......
یہ سلسلہ 2012ء تک جاری رہا، جب اس کانفرنس میں سرکاری ریکارڈ کے مطابق 10لاکھ لوگ شریک ہوئے تو بھارتی انتہا پسند ہندو سماج ہل کر رہ گیا ....

ان دنوں بھارت میں نریندر مودی کو وزیراعظم بنائے جانے کی مہم عروج پر پہنچنے لگی تو انتہا پسند ہندو تنظیمیں متحرک ہو چکی تھیں۔

انہوں نے یہ کہہ کر کہ ڈاکٹر ذاکراسلام کے ساتھ ہندو مت کا تقابل کر کے ان کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں، سالانہ کانفرنس کے خلاف تحریک شروع کر کے اسے رکوا دیا......
اس پرڈاکٹر ذاکر نائیک نے کانفرنس چنائی میں منعقد کرنے کا اعلان کیا تو وہاں بھی ایسی ہی صورتحال پیدا کر دی گئی .....

ان حالات کی وجہ سے عرصہ چار سال سے یہ کانفرنس منعقد نہ ہو سکی لیکن ’’جس کا حامی ہو خدا، اسے مٹا سکتا ہے کون‘‘ کے مصداق ڈاکٹر ذاکر کی دعوت کا سلسلہ ان کے پیس ٹی وی، ویڈیو ریکارڈنگز، تحریروں، انٹرنیٹ اور غیر ملکی دوروں کے ذریعے جاری رہا ....

پیس ٹی وی نے ایسی مقبولیت حاصل کی کہ اس کے ناظرین کی تعداد 10کروڑ سے تجاوز کرنے لگی ...

انہوں نے 2006میں پیس ٹی وی انگلش کا آغاز کیا توجلد ہی یہ مسلم دنیا کا سب سے بڑا چینل بن گیا جو دنیا کے 200سے زائد ملکوں میں دیکھا جا رہا ہے ، اس کے اب بھی 25فیصد ناظرین غیر مسلم ہیں۔

انہوں نے 2011ء میں بنگلہ جبکہ 2015ء میں چینی زبان میں چینل کی نشریات کا آغاز کیا....

ڈاکٹر ذاکر کے لئے اس سے پہلے مشکل مرحلہ اس وقت آیا جب جون2010ء میں انہوں نے کینیڈا اور برطانیہ کے دورے کی تیاری کی تویہاں موجود قادیانی لابی نے حکومتوں سے شکایت کی کہ یہ مبلغ قادیانیوں اور مقامی حکومتوں کے لئے خطرہ ہیں، یوں انہیں داخلے سے روک دیا گیا۔

یہ بات تو سب جانتے ہیں کہ قادیانی فتنے کی بنیاد جس انگریز نے رکھی، وہی اب تک اس کی خوب آبیاری کر رہے اور دنیا بھر میں ہر طرح کی مدد و تعاون سے پال پوس رہے ہیں ....

2010میں ہی بھارتی نشریاتی ادارے ’’انڈین ایکسپریس‘‘نے انہیں ملک کی 90ویں بااثر شخصیت قرار دیا تو 2011ء میں ان کا درجہ 89واں تھا۔
قبل ازیں 2009ء میں انہیں بھارت کے مختلف مذاہب کے10بڑے مذہبی مبلغین میں تیسرے درجے پر رکھا گیا تھا .....

2011سے 2014 تک امریکہ کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی نے انہیں دنیا کی 500بااثر ترین شخصیات میں مسلسل برقرار رکھا۔

ان کی انہی خدمات کے اعزاز میں29 جولائی 2013ء کو انہیں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے 2013ء کی بہترین مسلم شخصیت قرار دے کر ’’بین الاقوامی قرآن ایوارڈ‘‘ دیا گیا جس کے ساتھ انہیں ساڑھے سات لاکھ درہم انعامی رقم ملی جو انہوں نے پیس ٹی وی کے لئے وقف کی .....

اسی سال انہیں ملائشیا کے بادشاہ نے ملک کا سب سے بڑا ایوارڈ عطا کیا...

16جنوری 2014ء کو شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے اسلام کیلئے خدمات پر شارجہ ایوارڈ سے نوازا۔

25اکتوبر2014ء میں انہیں گیمبیا کے یوم آزادی کا واحد مہمان خصوصی بنا کر مدعو کیا گیا تھا جہاں انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی گئی .....

یکم مارچ 2015ء کو سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خود مسلم دنیا کا سب سے بڑا تمغہ ’’شاہ فیصل ایوارڈ‘‘عطا کیا جس کے ساتھ ملنے والی ساڑھے سات لاکھ ریال کی انعامی رقم انہوں نے ’’اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن‘‘ کو عطیہ کر دی...

اس وقت فیس بک پر ان کا پیج مسلم دنیا کی تمام شخصیات میں سب سے مقبول اور سب سے زیادہ تیزی سے پسندیدگی حاصل کرنے والا کا اعزاز رکھتا ہے جو ڈیڑھ کروڑ سے زائد (لائکس) لے چکا ہے ....

اور اب تک ڈاکٹر ذاکر نائیک کی انٹرنیٹ پر تمام ویبسائٹ کے تعداد 62 لاکھ ہے جو دنیا واحد مسلم ہیں کہ ان کہ اتنی ویبسائٹ موجود ہیں ...

اور 2020 میں الجزیرہ نیوز کے سرچ کے مطابق 2016 سے 2020 تک 11 لاکھ غیر مسلم کو مسلمان بنایا ..........

اور ایک سروے کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک دن میں تقریبا 18 گھنٹے سٹڈی اب بھی جاری رکھتا ہے ...

اور یکم جولائی 2016ء کو ڈھاکہ میں دہشت گردانہ حملے کے بعد اسلام دشمن بنگالی اور بھارتی میڈیا نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف اب تک طوفان بدتمیزی بپا کردیا کہ ایک حملہ آور نے ان کا فیس بک پیج لائیک کر رکھا تھا اور اس نے ان کے خطابات انٹرنیٹ پر شیئر کئے تھے.....

مودی پرست بنگلہ دیشی حکومت نے پہلے ان کے چینل اور پھر تنظیم پر پابندی عائد کر دی تو یہی کچھ بعد میں بھارت نے بھی .....

ان کی آواز کو پابند سلاسل کرنے کے لئے بھارت کے چوٹی کے دماغ اور ساری مشینری دن رات سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہے۔

ان کے خلاف نئی قانون سازی کی جارہی ہیں تو راستے بند کرنے کے لئے دماغ لڑائے جا رہے ہیں۔

۔ھندوستان کے بااثر ھندؤوں نے ان کے خلاف مہم چلائی اور مسلم علماء کو استعمال کرکے ان کے خلاف فتوے شائع کئے .....

اور مودی حکومت نے چلاوطنی پر مجبور کردیا تو
ملائیشیا کے سربراہ حکومت مہاتیر محمد نے دعوت دی اور ملائیشن شہریت دے دی .....

اور یوں ملائیشیا منتقل ھوکر اپنی دعوتی کام کو جاری رکھے ھوئے ھیں ۔

اللہ پاک ان کی عمر میں برکت ڈال دے ۔ اور اسلام کی دعوت کے لئے زندہ سلامت رکھے.... آمین

11/06/2022

Recitation

08/05/2022

د۔صالح آل طالب

26/04/2022
20/04/2022

دکتور سعود الشریم

19/04/2022

Address

04
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Seerat un Nabiﷺ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Seerat un Nabiﷺ:

Share