Kolbe Production

Kolbe Production With a passion for blending creativity and faith, Kolbe Production serves as the Church Media Production

https://youtu.be/yw-QyEgS0vk?si=5zO8N44NL4sE6NgzPlease like and subscribe
04/03/2025

https://youtu.be/yw-QyEgS0vk?si=5zO8N44NL4sE6Ngz
Please like and subscribe

What is Ash Wednesday, and why is it important for Christians? In this faith-based educational video, we explain the meaning of Ash Wednesday and how it mark...

 !Catholic community in Pakistan rejoices as the Vatican approves the diocesan phase of Akash Bashir's Cause of Beatific...
07/11/2024

!
Catholic community in Pakistan rejoices as the Vatican approves the diocesan phase of Akash Bashir's Cause of Beatification. This significant step, confirmed by the Congregation for the Causes of Saints on October 24, 2024.

Feast Day
14/08/2024

Feast Day

14 اگست مقدس میکسی میلن کولبے،کاہن آپ 7 جنوری 1894 خ س کو پولینڈ کے مقام زاڈونسکاوولا میں ایک غریب مزہبی خاندان میں پیدا...
14/08/2024

14 اگست
مقدس میکسی میلن کولبے،کاہن
آپ 7 جنوری 1894 خ س کو پولینڈ کے مقام زاڈونسکاوولا میں ایک غریب مزہبی خاندان میں پیدا ہوئے۔آپ کے والدین بھی فراسسکن جماعت کی مومنین کی شاخ کے رکن تھے۔آپ کے والد کی ایک مزہبی کتابوں کی دکان تھی۔بعد میں وہ فوج میں بھرتی ہوئے اور اپنے ملک کی روسیوں کے تسلط سے آزادی کی جنگ میں حصہ لیا۔1914 خ س میں ان کو گرفتار کر کے پھانسی دے دی گئی۔اس واقعہ کے بعد آپ کی والدہ ایک بیناڈکٹن راہبہ بنیں اور آپ کا ایک اور بھائی بھی کاہن بنا۔آپ کا اصل نام ریمنڈ تھا۔آپ بچپن میں کافی شرارتی تھے۔تاہم 1906 خ س میں جب آپ نے 12 برس کی عمر میں پاک شراکت لی تو مقدسہ مریم آپ کو ایک رویا میں نظر آئی اور اس کے بعد آپ کی زندگی تبدیل ہو گئی۔1907 خ س میں آپ فراسسکن جماعت میں داخل ہوئے اور یکم نومبر 1914 خ س میں آپ کی دائمی عہد بندی ہوئی۔کاہن بننے کے لئے آپ نے روم میں علم فلسفہ اور علم الہیات کی تعلیم مکمل کی اور 16 اکتوبر 1917 خ س میں ابھی آپ تعلیم و تربیت کے دور ہی میں تھے کہ آپ نے اپنے دیگر 6 ساتھیوں کے ساتھ مل کر مقدسہ مریم بے داغ کنواری کے نام سے ایک تنظیم کا آغاز کیا۔اس تنظیم کا مقصد یہ تھا کہ گنہگاروں کی تبدیلی کے لئے اور انہیں یسوع کی طرف لانے کے لئے دعا اور کام کئے جائیں۔اسی عرصے کے دوران آپ پر تپ دق کا شدید حملہ ہوا۔جس سے آپ کی صحت بہت زیادہ متاثر ہوئی۔28 اپریل 1918 خ س میں روم ہی میں آپ 24 برس کی عمر میں کاہن بنے۔
29 جولائی 1919 میں آپ پولینڈ واپس لوٹے اور ایک مقامی سیمنری میں پڑھانا شروع کر دیا۔1922 خ س میں آپ نے مقدسہ مریم بیداغ کے نام سے ایک جریدہ شروع کیا۔اس کی تحریروں سے یہ مقصد درکار تھا کہ مسیحی مزہب کو فروغ دیا جائے اور ساتھ ہی کلیسا میں مقدسہ مریم کے مقام کو اور زیادہ اجاگر کیا جائے۔1927 خ س میں اس جریدے کی اشاعت 70 ہزار سے شروع ہو کر 750000 ماہانہ تک پہنچ گئی۔اس وقت کے ایک شہزادے نے آپ کو کچھ زمین عطیہ کے طور پر دے دی۔وہاں پر آپ نے ایک راہب خانہ کھلوایا جس کا نام آپ نے بیداغ مقدسہ مریم کے نام پر رکھا۔
1930 خ س میں آپ اپنے دیگر 4 ساتھیوں کے ساتھ جاپان روانہ ہو گئے۔یہاں پر بھی آپ نے مقدسہ مریم کی عزت میں وہی رسالہ شائع کرنا شروع کیا۔اور یہاں پر بھی اس کی اشاعت 65000 تک پہنچ گئی۔اس کے علاوہ ناگاساکی کے مقام پر آپ نے ایک راہب خانہ کھلوایا۔جو عالمی جنگ کے دوران ہونے والی بمباری کے وقت معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
1932 خ س میں آپ جاپان سے انڈیا کے مقام مالا بار پہچے اور یہاں پر بھی اپنی جماعت کا آغاز کیا لیکن چونکہ یہاں پر آپ کو زیادہ ساتھی نہ ملے اس لئے یہاں سے آپ کا کام ختم ہو گیا۔اپنی بیماری اور کمزوری کے سبب 1936 خ س میں آپ کو واپس پولینڈ لوٹنا پڑا۔8 دسمبر 1938 خ س میں آپ کے راہب خانے نے اپنا ایک ریڈیو اسٹیشن قائم کیا۔1939 خ س میں آپ کی مزہبی جماعت میں ایک ہی وقت میں 800 ساتھی تھے۔جس کی اس دور میں اور کوئی مثال نہیں ملتی۔آپ مکمل طور پر مالی لحاظ سے خود کفیل تھے۔آپ کی جماعت کا اپنا شعبہ صحت اور فائربریگیڈ کا نظام بھی تھا۔
19 ستمبر 1939 خ س میں نازیوں کے ایک حملے میں آپ اپنے بےشمار ساتھیوں کے ساتھ گرفتار کر لئے گئے۔لیکن معجزانہ طور پر 8 دسمبر کو سب رہا کر دیئے گئے۔اب آپ نے اپنے راہب خانہ میں پناہ گزینوں کو جگہ دینا شروع کی جن میں سے اکثریت یہودیوں کی تھی۔آپ نے نازیوں کے خلاف بھرپور مہم شروع کی۔17 فروری 1941 میں آپ کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا۔کچھ عرصے کے بعد آپ کو اوسچوٹز کے مقام پر قیدی نمبر 16670 دے کر منتقل کر دیا گیا۔یہاں آپ کو بہت زیادہ دکھ اور اذیتیں برداشت کرنا پڑیں۔آپ سے حقیر کاموں کی مشقت لی جاتی تھی۔ایک بار آپ کو اس قدر پیٹا گیا کہ آپ قریباً ادھ موئے ہو گئے۔تو بھی آپ نے منادی کا کام ترک نہ کیا۔آپ اپنے ساتھیوں کا ایمان بڑھاتے رہے اور کسی نہ کسی طریقے سے روٹی اور مے حاصل کر کے اقدس یوخرست کی قربانی بھی گزرانتے تھے۔جولائی 1941 خ س میں ایک قیدی کیمپ سے بھاگ نکلا۔چونکہ قانون یہ تھا کہ ہر ایک قیدی دوسرے کی نگرانی کرے گا اور اگر کوئی بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو جائے تو ایک کے بدلے 10 قیدیوں کو ہلاک کر دیا جائے گا لہٰذا جب اس مفرور قیدی کے بدلے میں مختلف قیدیوں کو ہلاک کیا جا رہا تھا تو ایک شادی شدہ قیدی کو موت کے گھاٹ اتارنے کے لئے لایا گیا تو آپ نے اس شخص کی جگہ رضاکارانہ طور پر اپنے آپ کو پیش کر دیا۔آپ کو تین ہفتے بھوکا اور پیاسا رکھا گیا اور پھر 14 اگست کو مقدسہ مریم کی عید کے موقع پر زہریلا ٹیکہ لگا کر ہلاک کر دیا گیا۔پاپائے اعظم جان پال دوم نے 10 اکتوبر 1982 خ س میں آپ کو مقدس اور شہید کا درجہ دیا۔
دعا:اے خداوند ہمارے خدا!تو ہمارے دلوں میں اپنے لئے اور اپنے لوگوں کے لئے محبت پیدا کرتا ہے۔عطا کر کے ہم مقدس میکسی میلن سے سیکھ کر مقدسہ مریم سے عقیدت رکھیں اور اپنے پڑوسی کو اپنی مانند پیار کر سکیں اور تیری تعلیمات کے عین مطابق اپنی عزیز جانیں دوسروں کے لئے قربان کر سکیں۔آمین

01/08/2024
01/08/2024
Rev. Fr. Shahbaz Nazir Prof. at NCIT Archdiocese Karachi.His Excellence Bishop Samson ShukardinCelebrations of the Solem...
12/06/2024

Rev. Fr. Shahbaz Nazir Prof. at NCIT Archdiocese Karachi.
His Excellence Bishop Samson Shukardin

Celebrations of the Solemn Closing of the 67th Academic year and the Graduation Ceremony of 19 students, 11 diocesan and 8 religious".

12/06/2024

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kolbe Production posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share