شیعہ فقہی احکام اور اسلامی معلومات

Directions

شیعہ فقہی احکام اور اسلامی معلومات شیعہ فقہی مسائل سے متعلق ضروری معلومات ۔دعا اور اسلامی معلومات

نماز کے دوران بعض کاموں کے جواز کا فقہی حکم
24/08/2026

نماز کے دوران بعض کاموں کے جواز کا فقہی حکم

بہترین و پسندیدہ حجاب
24/08/2026

بہترین و پسندیدہ حجاب

نماز میں دنیاوی امور کے لئے یا مصائب آل محمدؑ میں گریہ کرنے کا فقہی حکم
17/08/2026

نماز میں دنیاوی امور کے لئے یا مصائب آل محمدؑ میں گریہ کرنے کا فقہی حکم

⁉️ سوال: کیا نماز کے تشہد میں شہادت ثالثہ پڑھنا جائز ہے؟باسمه تعالیٰ،شخص پر لازم ہے کہ یا تو خود اجتہاد کرے یا مرجع تقلی...
17/08/2026

⁉️ سوال: کیا نماز کے تشہد میں شہادت ثالثہ پڑھنا جائز ہے؟

باسمه تعالیٰ،
شخص پر لازم ہے کہ یا تو خود اجتہاد کرے یا مرجع تقلید کے فتویٰ پر عمل کرتے ہوئے شرعی وظیفہ انجام دے۔

✔️ آیت اللہ شہید خامنہ ای رح:
"نماز اور اس کے اجزاء میں تشہد کو اسی طرح ادا کریں جیسا کہ مراجعِ عظام (کثّراللہ امثالہم) نے اپنی تحریروں (رسائلِ عملیہ) میں مذکور کیا ہے۔ اس متن میں کوئی لفظ یا وِرد شامل نہ کریں، گو کہ وہ حق اور صحیح کیوں نہ ہو۔"
(leader.ir/fa/content/22630)

✔️ آیت اللہ سیستانی:
"احتیاط واجب کی بناء پر نماز میں پڑھنا جایز نہیں ہے۔"
(sistani.org/urdu/qa/17439/)

✔️ آیت اللہ وحید خراسانی:
"نماز کے تشہد میں جائز نہیں ہے۔"
(استفتاء از دفتر)

✔️ آیت اللہ مکارم شیرازی:
"چونکہ اماموں (علیہم السلام) نے شہادتِ ثالثہ کو شامل کرنے کی اجازت نہیں دی، لہٰذا یہ عمل درست نہیں اور ایسے مواقع پر ہمارا فرض معصومین علیہم السلام کے احکام کی پیروی کرنا ہے۔"
(makaremshirazi.net/main.aspx?typeinfo=21&lid=0&catid=45581&mid=276361)

✔️ آیت اللہ محمد حسین نجفی:
"نماز کے تشہد میں شہادتِ ثالثہ تمام فقہاۓ شیعہ کے نزدیک جائز نہیں ہے۔ کیونکہ نماز ایک توقیفی عبادت ہے جس کے اجزاء و شرائط کا دارومدار نبیؐ و امامؑ کی اجازت پر منحصر ہے۔ و بس۔"
(ur.sibtain.org/Religious_Enquiries/Third_Shahadat)

✔️ آیت اللہ بشیر نجفی:
"اس کی اجازت ہمیں نہیں ملی ہے۔"
(alnajafy.com/list/mainnews-25-3-677-35-1.html)

✔️ مرحوم میرزا جواد آقا تبریزی: "احتیاط واجب کی بنا پر، تشہد میں شہادت ثالثہ کو ترک کرنا چاہیے۔ اور اگر کوئی شخص اسے پڑھنا چاہے تو نماز کے سلام کے بعد پڑھے۔"
(سایت ویکی پدیا، شهادت ثالثه، نقل قول ها)

🟥 بعض فقہاء جو اجازت دیتے ہیں:

✔️ آیت اللہ محمد سند بحرانی:
"شہادتِ ثانیہ (یعنی رسالتِ نبوی) کے بعد یہ کہے:
«أَرْسَلَهُ بِالْحَقِّ بَشِيرًا وَنَذِيرًا بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ وَأَشْهَدُ أَنَّكَ نِعْمَ الرَّبُّ وَأَنَّ مُحَمَّدًا نِعْمَ الرَّسُولُ»
اور جیسا کہ بعض فقہاء مثلاً سلار نے کتابِ «مراسم» میں فرمایا ہے، اس کے بعد یہ بھی کہے: «وَأَنَّ عَلِيًّا نِعْمَ الْإِمَامُ»
یا جس طرح علی بن بابویہ نے «الفقه الرضوي» میں ذکر کیا ہے کہ کہے: «وَأَنَّ عَلِيًّا نِعْمَ الْمَوْلَىٰ» اور اس قول کو صاحبِ «حدائق» اور نراقی نے «مستند» میں اور دیگر فقہاء نے بھی اختیار کیا ہے۔ یا پھر شہادتِ ولایت کو اُن دوسری کیفیتوں کے ساتھ ادا کرے جو تشہدات، زيارات اور ادعیہ میں وارد ہوئی ہیں، مثلاً: «أَشْهَدُ أَنَّ عَلِيًّا وَلِيُّهُ وَوَصِيُّ رَسُولِهِ» جیسا کہ صاحبِ «جواهر»، شیخ انصاری اور ان کے بعد کے اکابر فقہاء نے فرمایا ہے کہ: مستحب ہے کہ جہاں بھی انسان شہادتین (لا إله إلا اللہ، محمد رسول اللہ) کو زبان پر جاری کرے، اس کے بعد شہادتِ ولایت (یعنی علیؑ کی ولایت کی گواہی) بھی دے خواہ وہ اذان میں ہو، اقامت میں ہو، یا اس کے علاوہ مثلاً نماز کے تشہد میں۔"
(مسأله ۱۱۳۷، مستحبات تشہد، توضیح المسائل صفحه ۲۷۷)

✔️ آیت اللہ نوری ہمدانی:
"بقصدِ ورود نہ ہو تو اشکال نہیں ہے۔"
(ہزار و یک مسأله س ۱۳۷، مجتمع چاپ قدسیان)
noorihamedani.ir/uploads/admin/2019/04/hezaro-yek-msaleh-j1.pdf

✔️ آیت اللہ محمد علی گرامی:
"شیعہ حلقوں کی بعض جماعتوں میں شہادتِ ثالثہ کا رواج پایا جاتا ہے، یعنی نماز کے تشہد میں شہادتین کے فوراً بعد یہ جملہ پڑھا جاتا ہے: «وَ اشْهَدُ أَنَّ عَلَيَّاً وَلِيُّ الله» اگرچہ یہ احتمال موجود ہے کہ اس قول میں شرعی طور پر کوئی مضائقہ نہ ہو، لیکن احتیاطِ لازم کا تقاضا یہ ہے کہ اگر کوئی شخص اسے پڑھنا چاہے تو اسے جزوِ تشہد کی نیت سے ادا نہ کرے، بلکہ دعا کے طور پر پڑھے۔ مثلاً اس طرح:
«اللهم صَلِّ عَلي وَلَيْكَ عَلِيُّ اميرِالْمُؤْمِنِين»
(مسئله ١١٤٦، توضیح المسائل گرامی)

✔️ آیت اللہ یعسوب الدین رستگاری:
نماز کے تشہد میں واجب ہے کہ شہادتین کے بعد کہے: «وَ أَشْهَدُ أَنَّ أَميرَالمُؤْمِنِينَ عَلِيّاً وَأَوْلَادَهُ الْمَعْصُومِينَ وَ فاطِمَةَ الزَّهْرَاءِ سَيِّدَةِ نِسَاءِ الْعَالَمِينَ حُجَجُ اللَّهِ صَلَوَاتُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ»
(مسأله ۱۵۵۷، توضیح المسائل صفحه ۳۲۵)

✔️ آیت اللہ قمر بنی ہاشم:
"یہ بات طبیعی ہے کہ اگر انسان کے اعتقادات اور افکار کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہ ہو تو وہ اپنے عقائد کو زبان سے بیان کرتا ہے۔"
(شناخت امیرالمومنین، آیۃ اللہ قمر بنی ہاشم، صفحہ ۱۳۹، ۱۰۱ شہادت ثالثه، مکتبہ فدک لاہور)

✔️ آیت اللہ علیرضا سنجری اراکی:
"نماز کے تشہد میں شہادتین کے بعد مستحب مؤکد ہے کہ کہے:
وَ انَّ عَلِيًّا نِعْمَ الْمَوْلَى یا کہے وَ انَّ عَلِيًّا نِعْمَ الْوَلِيُّ"
(مسأله ۱۱۰۷، توضیح المسائل، ص ۱۹۴)

✔️ آیت اللہ فاضل لنکرانی:
"شہادت ثالثہ (یعنی اشہد ان علیاً ولی اللہ) اگر ذکرِ مطلق کے قصد سے ہو نہ کہ بطورِ جزو تو نماز کے تشہد اور دیگر مقامات پر بھی اس میں کوئی حرج نہیں، اور یہ نماز کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتی۔"
(جامع المسائل جلد 2 صفحه : 124)

ٹریفک قوانینآیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی (حفظہ اللہ) قانون کی مخالفت کی اجازت نہیں دیتے، مگر اتنی مقدار میں جتنی حکو...
18/07/2026

ٹریفک قوانین
آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی (حفظہ اللہ) قانون کی مخالفت کی اجازت نہیں دیتے، مگر اتنی مقدار میں جتنی حکومت گنجائش دے۔
لہٰذا ٹریفک اشاروں کی مخالفت کرنا، قانونی حدِ رفتار سے زیادہ تیز گاڑی چلانا، اور بغیر لائسنس گاڑی چلانا یا سڑک پر مقررہ سمت کے خلاف (ون وے کی الٹی سمت) گاڑی چلانا احتیاطِ واجب کی بنا پر جائز نہیں ہے۔

یا علی ع مدد
03/07/2026

یا علی ع مدد

غسل کے دوران بالٹی میں چھینٹے گرنے یا ہاتھ لگنے کا حکمسوال:کیا غسل کرتے وقت جسم سے پانی کے چھینٹے بالٹی میں گریں یا پاک ...
02/07/2026

غسل کے دوران بالٹی میں چھینٹے گرنے یا ہاتھ لگنے کا حکم

سوال:کیا غسل کرتے وقت جسم سے پانی کے چھینٹے بالٹی میں گریں یا پاک گیلا ہاتھ بالٹی میں لگ جائے، تو کیا وہ پانی غیر مباح (ناقابلِ استعمال) ہو جاتا ہے؟

جواب :

جی نہیں، وہ پانی بالکل مباح، پاک اور قابلِ استعمال رہتا ہے۔اس سے آپ کا غسل یا وضو بالکل صحیح ہے۔

شرعی طور پر اس کی دو وجوہات ہیں:

مستعمل پانی کی پاکیزگی: غسل کے دوران جسم سے ٹپکنے والے پانی کو "مستعمل پانی" (Used water) کہتے ہیں۔ اگر غسل شروع کرنے سے پہلے آپ کا جسم ظاہری نجاست (جیسے خون وغیرہ) سے پاک تھا، تو جسم سے گرنے والے چھینٹے بالکل پاک ہوتے ہیں۔ ان کے بالٹی میں گرنے سے بالٹی کا پانی ناپاک یا باطل نہیں ہوتا

پاک ہاتھ کا لگنا: اگر آپ کا ہاتھ پاک ہے اور وہ بالٹی کے پانی کو چھو جائے، تو اس سے پانی کی طہارت (پاکیزگی) پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

لہذا

فقہِ جعفریہ کے مطابق جب تک آپ کو اپنی آنکھوں سے بالٹی میں کوئی نجاست گرتی ہوئی دکھائی نہ دے، تب تک بالٹی کا پورا پانی پاک اور مباح ہے۔ شک یا وسوسے کی بنیاد پر پانی کو خراب مت سمجھیں اور اسی پانی سے اطمینان کے ساتھ غسل کریں۔

23/06/2026

دیت کا مطلب؟
کسی کو چہرے یا جسم پر مارنے کی دیت کتنی ہے؟
ٰ_سید_علی_الحسینی_السیستانی_مدظلہ_العالی

عزاداری کو خالص اور روایتی عزاداری کو محفوظ رکھنے پر آیت اللہ خمینی (رح) کی ہدایت
14/06/2026

عزاداری کو خالص اور روایتی عزاداری کو محفوظ رکھنے پر آیت اللہ خمینی (رح) کی ہدایت

✨24 زی الحجہ عیدِ مباہلہ مبارک-🌙♥️یہ وہ بابرکت دن ہے جب نجران کے عیسائی وفد اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے درمی...
10/06/2026

✨24 زی الحجہ
عیدِ مباہلہ مبارک-🌙♥️
یہ وہ بابرکت دن ہے جب نجران کے عیسائی وفد اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے درمیان حق و باطل کے فیصلے کے لیے مباہلہ کا واقعہ پیش آیا۔ اس عظیم موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے ساتھ حضرت علیؑ، حضرت فاطمہؑ، حضرت حسنؑ اور حضرت حسینؑ کو لے کر تشریف لائے۔

جب نجران کے وفد نے یہ نورانی منظر دیکھا کہ پیغمبر اپنے ساتھ اہلِ بیتؑ کی مقدس ہستیاں لے کر تشریف لا رہے ہیں، اور ایسا روحانی وقار اور سکون چھایا ہوا ہے کہ فضا بھی متاثر محسوس ہونے لگی، تو ان کے دل کانپ اٹھے۔

ان کے ایک بزرگ پادری نے جب یہ کیفیت دیکھی تو اس نے فوراً اپنے ساتھیوں کو روک دیا اور کہا کہ یہ عام لوگ نہیں ہیں، یہ وہ برگزیدہ ہستیاں ہیں جن کا ذکر ہماری کتابوں میں بھی موجود ہے۔ اس نے مشورہ دیا کہ اگر ہم نے اس ہستی سے مباہلہ کیا جس کے ساتھ یہ پاکیزہ نفوس ہیں تو پھر انجام انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے، اور اس کے نتائج نسلوں تک بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔

اس کے بعد انہوں نے مباہلہ سے دستبردار ہونے اور صلح و مصالحت کی راہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا، کیونکہ وہ سمجھ گئے تھے کہ یہ معاملہ حق و باطل کے ایک عظیم فیصلے کا ہے۔

یہ منظر اس بات کی روشن دلیل ہے کہ اہلِ بیتؑ کی عظمت اور ان کی پاکیزگی کو خود قرآنِ کریم نے گواہی دی ہے۔ جیسا کہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

﴿إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا﴾
(سورۃ الاحزاب: 33)
#القران

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when شیعہ فقہی احکام اور اسلامی معلومات posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share