dawateislami

dawateislami Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from dawateislami, Religious organisation, Karachi.

21/03/2023

سوال:
1- اگر چار رکعت والی فرض نماز اکیلے پڑھتے ہوئے تیسری یا چوتھی کسی ایک یا دونوں رکعت میں فاتحہ کے بعد سورت ملا دی جائے تو سجدہ سہوہ ادا کرنا پڑے گا؟

2- اگر چار رکعت سنت میں تیسری یا چوتھی کسی ایک یا دونوں رکعت میں فاتحہ کے بعد سورت ملانا بھول جائیں تو وہاں بھی سجدہ سہوہ لازم ہو گا یا نہیں؟

جواب:
1- فرض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں صرف سورۂ فاتحہ پر اکتفا کرنا مسنون ہے، سنت یہ ہے کہ سورت نہ ملائی جائے، لیکن اگر کوئی بھولے سے سورت بھی پڑھ لیتا ہے تو اس سے سجدۂ سہو واجب نہ ہو گا، البتہ جان کر ایسے نہیں کرنا چاہیے، ورنہ مکروہ ہوگا۔

2- نفل سنت وتر کی تمام رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے ساتھ سورت ملانا واجب ہے، اگر نفل کی تیسری یا چوتھی رکعت میں یا دونوں میں سورت پڑھنا بھول گیا تو سجدۂ سہو واجب ہوگا۔

وفي الفتاوى الهندية:

"ولو قرأ في الأخريين الفاتحة والسورة لايلزمه السهو، وهو الأصح".

(1/ 126ط:دار الفكر)

وفي الدر المختار وحاشية ابن عابدين :

"(واكتفى) المفترض (فيما بعد الأوليين بالفاتحة) فإنها سنة على الظاهر، ولو زاد لا بأس به.

(قوله: ولو زاد لا بأس) أي لو ضم إليها سورةً لا بأس به؛ لأنّ القراءة في الأخريين مشروعة من غير تقدير".

(رد المحتار1/ 511ط:)

وفي الفتاوى الهندية :

"وتجب قراءة الفاتحة وضم السورة أو ما يقوم مقامها من ثلاث آيات قصار أو آية طويلة في الأوليين بعد الفاتحة كذا في النهر الفائق وفي جميع ركعات النفل والوتر. هكذا في البحر الرائق."

(1/ 71ط:دار الفكر
واللہ اعلم باالصواب دارالافتاء مظہر العلوم طالب دعا مولوی عبدالستار حسنی صاحب

21/03/2023
15/03/2023

جن کی اُمید صرف الله سے ہو
وہ کبھی نا اُمید نہیں ہوتے😇

06/03/2023

اپنی زندگی میں دینا شروع کردیں....
کسی کو راستہ،
کسی کو علم،
کسی کو وقت،
کسی کو مشورہ اور کسی ضرورت مند کو اس کی ضرورت کے مطابق کچھ پیسے دے دیں۔
غیر ضروری خواہشات اور دباؤ سے دور رہیں یاد رکھیں کہ دینےکی خصوصیت تو صرف اللہ پاک کی ہے۔۔!!
"اللہ تعالی اپنے بندوں کو نوازتا ہے جو وہ غریبوں کی مدد کرتے ہیں"
پھر وہ پریشانی اور ڈپریشن کا شکار نہیں ہوتے
"جتنا زیادہ آپ دینے والے بنیں گے اتنی زیادہ آپ کی زندگی میں خوشیاں آنا شروع ہو جائیں گی"
بس آپ طے کرلیں ہر روز کسی کو کچھ نہ کچھ ضرور دینا ہے
اللہ کریم ہم سب پر رحم فرمائے اور ہم کو دینے والوں میں رکھے۔
آمین یا رب العالمین🌹💌

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when dawateislami posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share