Jamaat ul Muslimeen

Jamaat ul Muslimeen هُوَ سَمَّىٰكُمُ ٱلۡمُسۡلِمِينَ مِن قَبۡلُ وَفِي هَٰذَا

یوم عرفہ کی فضیلت
25/05/2026

یوم عرفہ کی فضیلت

24/05/2026

بسم الله الرحمن الرحيم

"صِیَامُ یَوْمِ عَرَفَةَ، أَحْتَسِبُ عَلَى اللهِ أَنْ يُكَفِّرَ السَّنَةَ الَّتِي قَبْلَهُ، وَالسَّنَةَ الَّتِي بَعْدَهُ"
​ترجمہ:
رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا"عرفہ کے دن کا روزہ، میں اللہ تعالیٰ سے امید رکھتا ہوں کہ وہ اس کے سبب ایک سال پہلے کے اور ایک سال بعد کے گناہوں کو مٹا دے گا۔"

صحيح مسلم، کتاب الصِّيَامِ #2746
کتاب الصِّيَامِ :روزوں کے احکام و مسائل کا بیان

24/05/2026

یوم عرفہ کا روزہ

نبی ﷺ نے فرمایاایسے لنگڑے جانور کی قربانی نہ کی جائے جس کا لنگڑا پن واضح ہو، نہ ایسے اندھے جانور کی جس کا اندھا پن واضح ...
24/05/2026

نبی ﷺ نے فرمایا

ایسے لنگڑے جانور کی قربانی نہ کی جائے جس کا لنگڑا پن واضح ہو، نہ ایسے اندھے جانور کی جس کا اندھا پن واضح ہو، نہ ایسے بیمار جانور کی جس کی بیماری واضح ہو، اور نہ ایسے لاغر و کمزور جانور کی قربانی کی جائے جس کی ہڈی میں گودا نہ ہو۔

(سنن ترمذی 1497 - سند حسن صحيح)

23/05/2026

Asal Me Qurbani Kya He? By Syed Zainulabideen Sahab

بسم الله الرحمٰن الرحیمفإني أحمد إليكم الله الذي لآ إله إلا هو ؛ أمابعدالسلام عليكم ورحمة الله وبركاته؛ يا معشر المسلمین...
22/05/2026

بسم الله الرحمٰن الرحیم
فإني أحمد إليكم الله الذي لآ إله إلا هو ؛ أمابعد

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته؛ يا معشر المسلمین

عیدالاضحٰی: اسلامی سال کا دوسرا بڑا تہوار، ہر سال 10 ذوالحجہ کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن نہ صرف خوشی کا ہے بلکہ قربانی، ایثار، اطاعت اور تقویٰ کا مظہر بھی ہے۔ اس دن کی بنیاد اللہ کے نبی ابراہیم علیہ السلام کی اس عظیم قربانی پر ہے، جو رہتی دنیا تک تمام مسلمین و مسلمات کو خالص اطاعت و بندگی کا سبق دیتی رہے گی۔

ابراہیم علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کے حکم پر اپنے بیٹے اسماعیل علیہ السلام کو قربان کرنے کے لیے آمادگی کا مظاہرہ کیا۔ یہ وہ لمحہ تھا جب اللہ تعالیٰ نے ان کی سچائی اور وفاداری کو قبول کرتے ہوئے ایک بڑا ذبیحہ عطا کیا، اور اسماعیل علیہ السلام کی جگہ وہ قربان کیا گیا۔ قرآن مجید اس واقعے کو ان الفاظ میں بیان کرتا ہے:

فَلَمَّا أَسْلَمَا وَتَلَّهُ لِلْجَبِينِ وَنَادَيْنَاهُ أَنْ يَا إِبْرَاهِيمُ قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا...
(الصافات: 103-105)

یہ واقعہ ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ بندہ مومن کو جب اللہ کا حکم پہنچے، تو وہ ذاتی خواہشات، جذبات، حتیٰ کہ اولاد کی محبت کو بھی اللہ کی رضا پر قربان کرنے کے لیے تیار ہو جائے۔

عیدالاضحٰی محض جانور ذبح کرنے کا دن نہیں، بلکہ اس کا اصل مقصد تقویٰ ہے۔
جیسا کہ رب العالمين نے ارشاد فرمایا ؛

لَن يَنَالَ اللَّهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلَٰكِن يَنَالُهُ التَّقْوَىٰ مِنكُمْ...
(الحج: 37)

یعنی نہ گوشت اللہ کو پہنچتا ہے نہ خون، بلکہ تمھارا تقویٰ اللہ کو مطلوب ہے۔ اس آیت سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ قربانی کا اصل مقصد اللہ تعالٰی کی رضا، خلوص نیت اور تقویٰ ہے، نہ کہ محض ایک رسم یا دکھاوا، قربانی پر لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں لیکن صفائی پر چند ہزار بھی نہیں ۔۔۔ ایسا کیوں ہے ؟؟ اپنا حصہ صاف کیا اور گندگی پڑوسیوں کے سامنے کر دی ۔۔۔ یہ تقوی شعاری نہیں ہے۔

عیدالاضحٰی کا عظیم الشان دن ہمیں اتحاد، مساوات، بھائی چارے اور ہمدردی کا پیغام بھی دیتا ہے۔ اس دن خوشی صرف اپنے گھر تک محدود نہ رکھی جائے، بلکہ غریب، یتیم، مسکین اور محتاج افراد کو بھی اس خوشی میں شریک کیا جائے۔

عیدالاضحٰی حج کے عظیم فریضے سے بھی وابستہ ہے۔ حاجی میدانِ عرفات میں وقوف کرتے ہیں، پھر منیٰ میں قربانی، رمی اور طواف جیسی عبادات انجام دیتے ہیں۔ اس لحاظ سے عیدالاضحٰی پوری امت کے لیے ایک روحانی اجتماع کی علامت ہے، جس میں اللہ کی بندگی اور شعائرِ دین کی عظمت کو اجاگر کیا جاتا ہے۔

آج جب دنیا مادی دوڑ میں گم ہے، عیدالاضحٰی ہمارے لیے خود احتسابی کا دن ہے کہ ہم سوچیں:

کیا ہم واقعی اللہ کے احکام پر چل رہے ہیں؟

کیا ہماری زندگی میں قربانی، ایثار اور تقویٰ شامل ہے؟

کیا ہم دوسروں کے لیے خیر کا باعث ہیں؟

اگر نہیں، تو یہ دن ہمیں ایک نیا عزم دیتا ہے کہ ہم ابراہیمی طرزِ اطاعت کو اپنی زندگیوں میں شامل کریں۔

عیدالاضحٰی صرف جانور ذبح کرنے کا دن نہیں، بلکہ اپنی ناجائز خواہشات کو قربان کرنے کے عزم کا دن ہے، جس میں ہمارے لیے ایک جامع پیغام ہے:

اطاعتِ الٰہی کا

خلوص و تقویٰ کا

ایثار و قربانی کا

اتحاد و مساوات کا

اللہ تعالیٰ ہمیں اس عید کے حقیقی پیغام کو سمجھنے اور اپنی زندگیوں میں نافذ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

زین العابدین
خیر اندیش

21/05/2026

Takbeerat By Imam Jamatul Muslimeen Syed Zainulabideen Sahab

ما العمل في أيام العشر أفضل منها في هذه قالوا: ولا الجهاد في سبيل الله ؟ قال: ولا الجهاد إلا رجل خرج يخاطر بنفسه وماله ف...
20/05/2026

ما العمل في أيام العشر أفضل منها في هذه قالوا: ولا الجهاد في سبيل الله ؟ قال: ولا الجهاد إلا رجل خرج يخاطر بنفسه
وماله فلم يرجع بشيئ

ذوالحجہ کے دس دنوں سے افضل کوئی عمل نہیں۔
صحابہ کرام نے عرض کیا: کیا جہاد فی سبیل اللہ بھی نہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا: جہاد بھی نہیں مگر وہ شخص جو اس حال میں نکلا کہ اس نے اپنی جان اور مال کو خطرے میں ڈالا پھر کچھ بھی ساتھ لے کر نہ پلٹا۔

(صحیح بخاری:969)

19/05/2026

تکبیرات بلند کیجیے، یہ دن غفلت کے نہیں… قربِ الٰہی کے لمحے ہیں

🌿 اے اہلِ ایمان!
یہ بابرکت لمحے غفلت کے نہیں،
بلکہ ذکر، شکر اور سچے دل سے رجوع کے ہیں۔

📢 تکبیرات پڑھتے رہیں،
اور دوسروں کو بھی ذکرِ الٰہی کی طرف رغبت دلاتے رہیں۔

اے اللہ! ہمیں اپنا کثرت سے ذکر کرنے والوں میں شامل فرما
اے اللہ! ہمارے دلوں کو اپنی طرف مائل فرما
اے اللہ! ان دنوں کو ہماری مغفرت اور تیری رضا کا ذریعہ بنا دے

آمین، یا ربّ العالمین 🤍

18/05/2026

تکبیرات جاری و ساری رکھیں، کیونکہ یہ لمحات قربِ الٰہی کے ہیں۔

17/05/2026

قربانی کا مقصد لوگوں کو تکلیف پہنچانا ؟
سید زین العابدین صاحب

Address

Markaz Jamaat-ul-Muslimeen Khokharapar No. 2½, Malir
Karachi
75080

Telephone

+922134815560

Website

https://whatsapp.com/channel/0029VaFKEWGCcW4tpRuCu543

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamaat ul Muslimeen posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Jamaat ul Muslimeen:

Share