Noorbakhsh TV

Noorbakhsh TV Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Noorbakhsh TV, Religious organisation, Karachi.

ہماری بنیادی کاوش مجتہدِ اعظم حضرت امام محمد نوربخشؒ کی قرآن و سنت پر مبنی تعلیمات کو عام کرنا ہے۔
آئیے! اس کارِ خیر میں Noorbakhsh TV کے دست و بازو بنیں اور علم و ہدایت کے اس پیغام کو دنیا تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں۔

30/05/2026

🌿 عرفات کے مقام پر پودے کس نے لگائے؟
🕋 حج کا اصل پیغام کیا ہے؟
⚔️ غدیر کی اہمیت اور کربلا کا عظیم درس کیا ہے؟

ایک نہایت ایمان افروز اور فکر انگیز خطاب
🎤 علامہ شیخ محمد یونس صاحب

اس بیان میں حج، مقامِ عرفات، غدیرِ خم، محبتِ اہلِ بیتؑ اور واقعۂ کربلا کے ایسے راز بیان کیے گئے ہیں جو ہر مسلمان کے دل کو جھنجھوڑ دیں گے۔

✨ اگر آپ دین کو محبت اور معرفت کے ساتھ سمجھنا چاہتے ہیں تو یہ بیان ایک بار ضرور سنیں۔
ممکن ہے یہ ویڈیو آپ کی سوچ بدل دے۔

📌 مکمل ویڈیو آخر تک دیکھیں
📤 زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ دوسروں تک بھی یہ خوبصورت پیغام پہنچ سکے۔

#عرفات
#حج
#غدیر
#کربلا



28/05/2026

🕌 تعمیر و توسیع سے پہلے
مرکزی جامع مسجد صوفیہ امامیہ نوربخشیہ محمود آباد کراچی کی ایک یادگار ویڈیو ❤️
نوربخشی اذان کے ساتھ ✨

وہی پرانی مسجد…
وہی سادگی…
وہی روحانی ماحول… 😢

یہ مسجد برسوں اہلِ محلہ کے دلوں کو عبادت، ذکرِ الٰہی اور محبتِ اہلِ بیتؑ سے آباد رکھتی رہی۔ 🤍

اب مسجد کی تعمیر و توسیع کا مبارک سفر جاری ہے،
مگر اس مسجد سے جڑی خوبصورت یادیں ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گی۔ 🕌

🎥 مکمل ویڈیو دیکھیے صرف NOORBAKHSH TV پر

ویڈیو پسند آئے تو Like ❤️
Share 🔄
اور Follow/Subscribe 🔔 ضرور کریں۔

📌 تعمیر و توسیع سے پہلے مسجد کی آخری یادگار ویڈیو 😢
| نوربخشی اذان کے ساتھ | NOORBAKHSH TV

#نوربخشیہ #محمودآباد #مسجد #اذان

27/05/2026

🕌✨ عید الاضحیٰ کی پُرنور نماز کے خوبصورت مناظر ✨🕌

اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کی عبادات، قربانیوں اور دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے 🤲❤️
عید ہمیں محبت، اتحاد اور اللہ کی اطاعت کا درس دیتی ہے۔

📹 مرکزی جامع مسجد صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کراچی میں ادا کی گئی عید نماز کے روح پرور مناظر
دیکھیں، پسند کریں اور زیادہ سے زیادہ Share کریں 🌙

26/05/2026

سنا ہے آج تیرے در پر ہجومِ عاشقاں ہوگا
اگرچہ ہم نہیں ہونگے مگر یہ دل وہاں ہوگا

🚨 ضروری اعلان ہمارے پیج کو آپ کی سپورٹ کی ضرورت ہے 🚨ہمارے پیج کو مسلسل Reports کا سامنا ہے، لیکن الحمدللہ آپ سب کی محبت ...
26/05/2026

🚨 ضروری اعلان
ہمارے پیج کو آپ کی سپورٹ کی ضرورت ہے 🚨

ہمارے پیج کو مسلسل Reports کا سامنا ہے، لیکن الحمدللہ آپ سب کی محبت اور سپورٹ ہمارے لیے طاقت ہے ❤️
ہم اپنے تمام دوستوں، فالورز اور سپورٹرز سے درخواست کرتے ہیں کہ تازہ پوسٹس پر زیادہ سے زیادہ Comments، Likes اور Shares کریں تاکہ پیج کی Activity برقرار رہے اور ہماری Community مزید مضبوط ہو سکے۔

آپ کا ایک Comment بھی ہمارے لیے بہت قیمتی ہے ✨
اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں 🤲

📌 ابھی Comment کریں اور اپنی موجودگی کا احساس دلائیں
📌 پوسٹ کو شئیر کریں تاکہ پیغام سب تک پہنچے۔

جزاکم اللہ خیراً ❤️










24/05/2026

نوربخش نیوز
آج بروز پیر جامعہ اسلامیہ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کراچی کو یہ سعادت حاصل ہوئی کہ ممتاز عالمِ دین جناب مفتی فضل ہمدرد صاحب نے جامعہ کا خصوصی دورہ فرمایا۔اس موقع پر جامعہ کے وائس پرنسپل استادِ محترم علامہ شیخ محمد محسن اشراقی،شیخ محمد یونس صاحب (شارح الفقہ الاحوط)،انجمن کے معزز اراکین اور عزیز طلبہ نے نہایت ادب و احترام اور پرتپاک انداز میں معزز مہمان کا استقبال کیا۔
دورانِ نشست نوربخشی مکتبِ فکر کے عقائد،نظریات اور علمی و فکری خدمات کے حوالے سے نہایت مفید اور سنجیدہ گفتگو ہوئی۔جناب مفتی فضل ہمدرد صاحب نے طلبۂ کرام سے نہایت شفقت اور اخلاص کے ساتھ خطاب فرمایا اور انہیں حصولِ علم میں جدوجہد،اخلاص اور استقامت اختیار کرنے کی تلقین فرمائی۔آپ نے فرمایا کہ طالب علمی کا زمانہ زندگی کا نہایت قیمتی سرمایہ ہے لہٰذا اس سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے قرآنِ مجید اور اہلِ بیتِ اطہارؑ کی تعلیمات سے ہمیشہ وابستہ رہنا چاہیے اور ان کی حقیقی معرفت حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
آخر میں استاد محترم علامہ شیخ محمد محسن اشراقی صاحب اور شیخ محمد یونس صاحب نے نوربخشی مکتبِ فکر کی علمی و تحقیقی کتب بطورِ تحفہ پیش کیں۔دعا ہے کہ الله تعالیٰ ایسے علمی و روحانی اجتماعات کو امتِ مسلمہ کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔

Noorbakhsh TV
M***i Fazal Hamdard M***i Fazal Hamdard Speeches

23/05/2026

مرکزی جامع مسجد صوفیہ امامیہ نوربخشیہ محمود آباد کراچی

22/05/2026

🌹 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم 🌹

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الحمدللہ!
مرکزی جامع مسجد صوفیہ امامیہ نوربخشیہ محمود آباد کراچی کے نئے بیسمنٹ کا پُروقار افتتاح نہایت روح پرور ماحول میں انجام پایا۔ اس مبارک موقع پر علمائے کرام، معززینِ علاقہ، نوجوانوں اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ عظیم دینی خدمت تمام مخیر حضرات، تعاون کرنے والوں اور مسجد سے محبت رکھنے والوں کی محنت، دعاؤں اور اخلاص کا نتیجہ ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام معاونین کو جزائے خیر عطا فرمائے اور اس مسجد کو ہمیشہ دینِ اسلام کی خدمت، اتحادِ امت اور ذکرِ اہلِ بیتؑ کا مرکز بنائے۔ آمین 🤲

📹 مکمل ویڈیو دیکھیں، پوسٹ کو لائک، شیئر اور فالو ضرور کریں تاکہ دینی سرگرمیاں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکیں۔

📍مرکزی جامع مسجد صوفیہ امامیہ نوربخشیہ محمود آباد کراچی
📺 NOORBAKHSH TV











22/05/2026

خطبۂ جمعۃ المبارک | حضرت علامہ شیخ محمد محسن اشراقی حفظہ اللہ | NOORBAKHSH TV













19/05/2026

بیسمنٹ، مرکزی جامع مسجد صوفیہ امامیہ نوربخشیہ، محمود آباد کراچی
📸 : NOORBAKHSH TV

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Noorbakhsh TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Noorbakhsh TV:

Share