مدينة العلوم الإسلامية

مدينة العلوم الإسلامية مدينة العلوم الإسلامية في باكستان كراتشى بن قاسم ٹاون

06/09/2024

🕋حج پالیسی 2025 کی متوقع شہہ سرخیاں🕋

6ستمبر، 2024

🕋سعودی وزارت کی جانب سے حج 2025 کے لئے پاکستان کا منظور شدہ کوٹہ 179210 ہے۔

🕋کل کوٹہ کو 50:50 کے تناسب سے سرکاری اسکیم اور پرائیویٹ اسکیم میں تقسیم کیا جائے گا۔ یعنی 89605

* پاکستانی پاسپورٹ کے حامل جن کے پاسپورٹ کی کم از کم میعاد 06 دسمبر 2025 ہو، درخواست فارم جمع کرانے کے اہل ہوں گے۔

🕋سعودی تعلیمات کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچے حج 2025 کے لئے اہل نہیں ہوں گے۔

🕋سعودی تعلیمات کے تحت صحت سے متعلق دی جانی والی ہدایات کے مطابق ملحقہ امراض والے عازمین بھی یعنی دل، جگر، گردے، پھیپھڑے، کینسر، ٹی بی، کالی کھانسی وغیرہ کے امراض اور حاملہ خواتین حج 2025 کے لئے اہل نہیں ہونگے۔

🕋حج 2024 کی طرح اس سال بھی اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کی روشنی میں خواتین کو حلف نامہ اور شوہر یا والد کا اجازت نامہ دینے پر محرم کی شرائط سے استثنٰی حاصل ہوگا اور وہ خواتین کے مخصوص گروپ میں شامل ہوں گی۔

🕋اس سال بھی لانگ پیکج 38 سے 42 دن اور شارٹ پیکج 20 سے 25 دن حج پالیسی میں شامل

🕋حج درخواستیں نومبر میں متوقع اور منظور شدہ کوٹہ سے زائد درخواستوں کی وصولی کی صورت میں کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی۔ع

🕋اس سال مرشد اسکیم متعارف کرائے جانے کا امکان، جس کا مقصد حاجیوں کی گھر سے لے کر گھر تک رہنمائی کرنا ہوگی۔ 200 حاجیوں پر ایک مرشد کی تجویز

🕋حج 2025 میں سہولیات اور معلومات کی آسان فراہمی کے لئے مزید کوششیں کی جائیں گی۔ پاک حج ایپ، موبائل ایس ایم ایس اور اپڈیٹیڈ ای ایم ایس سسٹم کو مزید بہتر کیا جائے گا۔

🕋حجاج کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی جس میں مناسک حج کی ادائیگی، انتظامی امور، موبائل ایپ کا استعمال، طبی رہنمائی، سعودی قوانین، حفظان صحت، صفائی ستھرائی اور اخلاقیات شامل ہیں۔

👈نوٹ: مزید معلومات کے لئے منسٹری کی طرف سے حتمی حج پالیسی کا انتظار کریں۔

22/03/2024
19/03/2024
27/08/2023

مخیرخضرات سے گزارش

15/04/2022

شہد میں اللہ پاک نے انسانیت کے لئے شفاء رکھا ہے

11/03/2022

جامعہ امھات المومینین للبنات تاغہ سم مشتی اورکزئی کیلئے تعاون کی اشد ضرورت ہے لہذا تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ دل کھول کر تعاون کریں بہتر موقع تعاون کا
امداد مٹریل کی صورت میں اینٹ سیمنٹ سریہ کرش ریتی بجری

Address

Karachi
75020

Telephone

+923322221230

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مدينة العلوم الإسلامية posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category