03/07/2023
چرچ گرلز ہاسٹل 4 سول لاٸن خانیوال پر ناجاٸز قبضہ کی کوشش ناکام۔
عاشر مالک ولد مالک مسیح جوکہ چرچ آف پاکستان کے ایک سابق بشپ کا خونی رشتہ دار ہے۔محمد رشید ،مشتاق مسیح ان افراد نے چرچ کے گرلز ہاسٹل پر قبضہ کی کوشش کی۔ جبکہ عاشر مالک کے ساتھ جنوبی پنجاب میں آشر کامران نامی شخص جو کہ خود بشپ کہلواتا ہے،ایس عالم کھر جبکہ یہ شخص بھی خود کو بشپ کہلواتا ہے۔ یہ مسیحیوں پر ہی مشتمل ایک قبضہ مافیا ( گروپ ) ہے جوکہ صرف چرچ پراپرٹیز پر اور کمزور مسیحیوں کی پراپرٹیز پر قبضے کرکے مسلمان حضرات کو اونے پونے داموں بیچ دیتے ہیں.
نوٹ = جنوبی پنجاب میں واقع چرچ آف پاکستان کی پراپرٹی ملتان ڈایوسیس چرچ آف پاکستان کے زیرِ انتظام ہے۔