06/09/2026
إنا للہ وإنا إلیہ راجعون
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ استادِ محترم قاری محمد حسین قاندرو رحمہ اللہ سابقہ استاد جامعہ ستاریہ اسلامیہ کراچی آج بعد نمازِ مغرب انتقال فرما گئے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام اہلِ خانہ و متعلقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
شریک غم:
مدیر و نائب مدیرالجامعہ، اساتذہ ، طلباء وجملہ عمال جامعہ ستاریہ اسلامیہ کراچی۔
نمازِ جنازہ:
بروز پیر، صبح 10:00 بجے
بورڈ کمال قاندرو، تعلقہ نصیر اباد ضلع لاڑکانہ میں ادا کی جائے گی۔