17/08/2024
الحمدللہ
انجمن غنچہ العباس کی جانب سے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی مجلس عزا میں شریک عزاداروں میں سے خوشنصیب عزاداروں کو بذریعہ قرعہ اندازی زیارت ایران کا موقعہ دیا جائے گا۔ہم تمام عزاداروں سے ملتمس ہیں کہ اپنے ہمراہ شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی ضرور لائیں اور دوران مجلس امام بارگاہ میں موجود انجمن کے رضاکاروں کو اپنے نام نوٹ کروائیں۔ تمام خواتین و حضرات سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی استدعا ہے تاکہ ننھے ذاکرین،ماتمداروں اور رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔
نوٹ:انجمن غنچہ العباس کا کوئی رکن قرعہ اندازی میں شامل نہیں ہوگا۔
جن افراد کے نام قرعہ اندازی میں نکلیں گے انکا قرعہ اندازی کے وقت موجود ہونا ضروری ہے۔
منجانب:اراکین انجمن غنچئہ العباس و بانئ جلوس شاھد رضا