Asr e Rohaniat

Asr e Rohaniat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Asr e Rohaniat, Religious organisation, up more north karachi, Karachi.

This is the official Page Mulana Hakeem Syed Muhammad Muzafar Shah All updates of his speeches, travels and whereabouts will be posted on here, giving the public access to a more authentic and instant source.

12/02/2026
12/02/2026
08/12/2022

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
انسان کی تمام پریشانیاں دو باتوں کی وجہ سے ہیں: 1) تقدیر سے زیادہ چاہتا ہے اور 2) وقت سے پہلے چاہتا ہے، پرسکون وہ ہے جس کو کم یا زیادہ کی فکر نہیں۔

اگر زندگی کا کیا ہوا حاصل، آخرت میں کام نہیں آتا تو اس حاصل کو محرومی کہو۔

کریم رب! ہمارے ماضی، حال اور مستقبل پر رحم فرما اور ہم کو بے یار ومددگار نہ چھوڑنا، تیرے علاوہ کوئی سننے والا نہیں ہے، ہم کو اپنے پسندیدہ بندوں میں شامل کر لے۔

اَللّٰهُمَّ يَا وَاسِعَ الْعَطَاءِ اَللّٰهُمََ يَا مُنْزِلَ الشِّفَاءِ اَللّٰهُمََ يَا رَافِعَ الْبَلَاءِ اَللّٰهُمََ يَا مُجِيْبَ الدُّعَاءِ اَنْزِلْ رَحْمَتَكَ وَ شِفَائَكَ وَ عَافِيَتَكَ عَلَيْنَا وَ عَلٰى كُلِّ مَرِيْضٍ يَا رَبَّ الْعَالَمِيْنَ
اَللّٰهُمََ ارْفَعْ عَنَّا الْبَلَاءَ وَادْفَعِ الْوَبَآءَ عَنْ اُمَّةِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ اَنْزِلْ رَحْمَتَكَ وَ لُطْفَكَ عَلَى الْعِبَادِ وَ احْفَظْ بِلَادَنَا وَ بِلَادَ الْمُسْلِمِيْنَ مِنْ كُلِّ شَرٍّ اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِيْرٌ
آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ بِجَاہِ سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ عَلَیْہِ أَفْضَلُ الصَّلَاۃِ وَ السَّلَامِ وَ التَّحِیَّۃِ وَ الثَّنَاءِ وَ التَّسْلِیْمِ وَ عَلٰی آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ تَسْلِیْمًا کَثِیْرًا

تمام احباب محبت سے درود پاک پڑھنے کو معمول بنا لیں کہ سعادت دارین کا باعث ہے

11/11/2022

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اگر لوگ آپ کی عزت کرتے ہیں تو یقین کریں کہ یہ صرف اللہ کریم کا کرم ہے، پروردگار ہم سب کا پردہ رکھے
اللہ کریم جانتا ہے کہ آپ کب، کن حالات سے گزرے ہیں، یقین کریں وقت بدل جائے گا کہ یہی کائنات کا اصول ہے، اللہ رب العزت ہم پر اپنی عنایات کا در کھلا رکھے
یا ذوالجلال والاکرام اپنی شان کے مطابق اتنا معاف فرما دے جتنا تو معاف کرنے والا ہے، ہم سب پر اپنا خاص فضل وکرم فرما
اَللّٰهُمَّ يَا وَاسِعَ الْعَطَاءِ اَللّٰهُمََ يَا مُنْزِلَ الشِّفَاءِ اَللّٰهُمََ يَا رَافِعَ الْبَلَاءِ اَللّٰهُمََ يَا مُجِيْبَ الدُّعَاءِ اَنْزِلْ رَحْمَتَكَ وَ شِفَائَكَ وَ عَافِيَتَكَ عَلَيْنَا وَ عَلٰى كُلِّ مَرِيْضٍ يَا رَبَّ الْعَالَمِيْنَ
اَللّٰهُمََ ارْفَعْ عَنَّا الْبَلَاءَ وَادْفَعِ الْوَبَآءَ عَنْ اُمَّةِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ اَنْزِلْ رَحْمَتَكَ وَ لُطْفَكَ عَلَى الْعِبَادِ وَ احْفَظْ بِلَادَنَا وَ بِلَادَ الْمُسْلِمِيْنَ مِنْ كُلِّ شَرٍّ اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِيْرٌ
آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ بِجَاہِ سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ عَلَیْہِ أَفْضَلُ الصَّلَاۃِ وَ السَّلَامِ وَ التَّحِیَّۃِ وَ الثَّنَاءِ وَ التَّسْلِیْمِ وَ عَلٰی آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ تَسْلِیْمًا کَثِیْرًا

درود پاک کا دن جمعہ مبارک، تمام احباب محبت سے درود پاک پڑھنے کو معمول بنا لیں کہ سعادت دارین کا باعث ہے

15-ربیع الاٰخر 1444 ہجری
11-نومبر 2022 عیسوی
28-کاتک 2079 بِکرمی
بروز جمعہ

01/11/2022

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

جب تک آپ کے ہاتھ سے خیر نکلتا رہے گا آپ کے اوپر زوال نہیں آ سکتا، خیر سے مراد کوئی اچھی بات، اچھا مشورہ، خشک ہوتے پودے کو پانی دینا، شجر کاری، ایک پلیٹ کھانا، کچھ پیسے، دکھ میں دلاسہ، خوشی میں بلاحسد مبارک باد، پرندوں کو کھانا کھلانا، حشرات کی خوارک اور ان جیسی چھوٹی چھوٹی باتیں جن سے لوگوں میں خوشیاں بانٹی جا سکتی ہیں
اللہ کریم ہمیں توفیق مزید عطا فرمائے
اَللّٰهُمَّ يَا وَاسِعَ الْعَطَاءِ اَللّٰهُمََ يَا مُنْزِلَ الشِّفَاءِ اَللّٰهُمََ يَا رَافِعَ الْبَلَاءِ اَللّٰهُمََ يَا مُجِيْبَ الدُّعَاءِ اَنْزِلْ رَحْمَتَكَ وَ شِفَائَكَ وَ عَافِيَتَكَ عَلَيْنَا وَ عَلٰى كُلِّ مَرِيْضٍ يَا رَبَّ الْعَالَمِيْنَ
اَللّٰهُمََ ارْفَعْ عَنَّا الْبَلَاءَ وَادْفَعِ الْوَبَآءَ عَنْ اُمَّةِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ اَنْزِلْ رَحْمَتَكَ وَ لُطْفَكَ عَلَى الْعِبَادِ وَ احْفَظْ بِلَادَنَا وَ بِلَادَ الْمُسْلِمِيْنَ مِنْ كُلِّ شَرٍّ اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِيْرٌ
آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ بِجَاہِ سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ عَلَیْہِ أَفْضَلُ الصَّلَاۃِ وَ السَّلَامِ وَ التَّحِیَّۃِ وَ الثَّنَاءِ وَ التَّسْلِیْمِ وَ عَلٰی آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ تَسْلِیْمًا کَثِیْرًا

تمام احباب محبت سے درود پاک پڑھنے کو معمول بنا لیں کہ سعادت دارین کا باعث ہے

29/10/2022

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مراقبے سے ہماری عام زندگی پر بھی کئی طرح کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ مراقبے کے ذریعے کئی جسمانی اور نفسیاتی بیماریوں سے نجات مل سکتی ہے۔ کارکردگی اور یادداشت میں اضافہ ہوتا ہے اور ذہنی صلاحیتوں کو جلا ملتی ہے۔

جس طرح جسم کے حواس ہیں اسی طرح روح بھی حواس رکھتی ہے اور روحانی حواس کو متحرک کرنے کا نام مراقبہ ہے۔ مراقبہ ایک ایسی کیفیت ہے جس میں فرد موجود ہوتے ہوئے بھی اس مقام پر نہیں ہوتا اور کسی دوسرے مقام پر نہ ہوتے ہوئے بھی وہاں موجود ہوتا ہے۔ اصل میں ہمارے اندر جتنی بھی قوت ہے جتنی بھی طاقت ہے‘ انرجی ہے‘ پاور ہے‘ روح ہے یہ سب خالق کی صفحات کا عکس ہے اور کائناتی علوم صرف روح کو حاصل ہیں‘ لہٰذا روح سے واقفیت انتہائی ضروری ہے‘ زندگی کا سراغ پانے کیلئے اپنے من میں ڈوبنا پڑتا ہے۔ پانچ حواص جومادیت میں محدود ہیں لیکن روح کے مرکز میں داخل ہوتے ہی یہ محدود حواس چونکہ مادے کی گرفت سے باہر نکلتے ہیں لہٰذا لامحدود ہوجاتے ہیں مثلاً نگاہ خواب میں کیا کچھ دیکھ لیتی ہے۔ سو وہ شے جوغیب ہے لیکن دسترس میں ہے کہ اسے مسخر کردیا جائے اسے اپنے وجود کے مقناطیسی نظام سے دیکھا جاسکتا ہے اور وجود کی طاقت سامنے لانے کیلئے شمع بنتی‘ چاند اور آخر میں سورج کو مسلسل دیکھ کر قوت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
انسانی وجود میں دماغ اس کائنات کا سب سے بڑا بھید ہے کہ دنیائے انسانیت کے تمام کارنامے‘ تفکر‘ تصور اور خیال کی غیرمرئی طاقت کا طواف کرتے ہیں اور نئے مفاہیم کے ساتھ نئے صبح و شام پیدا کرتے ہیں۔ لہٰذا دماغ میں موجود ذہن کی رفتار پر ہی عمل کی رفتار کا دارو مدار ہوتا ہے اور اس رفتار کو بڑھانے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے اور وہ ہے علم! مراقبے میں جب یکسوئی حاصل ہوجائے اور روشنیوں کا نظام واضح ہونے لگے اور ہر روشنی اپنے مقام کے‘ مفہوم کے ساتھ ذہن کو روشن کرنے لگے توایک کیفیت یہ آتی ہے کہ تمام مناظر بند آنکھوں کے سامنے گھومنےلگتے ہیں یہ کیفیت ورود کہلاتی ہے اور اس کے بعد ایک درجہ وہ آتا ہے جب تمام مناظر کھلی آنکھ سے دیکھے جاتے ہیں یہ مقام شہود کہلاتا ہے۔
روشنیوں اور رنگوں کا ایک نظام ہے جو نہ صرف باہر کی دنیا میں پھیلا ہوا ہے بلکہ بھید کی دنیا پر بھی اس کی حکومت چلتی ہے اور جس رنگ کی قوت غالب آرہی ہو انسان کا مزاج بھی اسی رنگ میں ڈھلنا شروع ہوجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رنگ اپنی جگہ اہم ہوتے ہیں رنگوں کی مدد سے علاج بھی کیا جاتا ہے۔ لمس کی مدد سے بھی علاج ممکن ہے‘ رنگ اپنا روپ مختلف طریقوں سے ظاہر کرتے ہیں آواز کا جو کمبی نیشن ہوتا ہےاس میں بھی کئی رنگ پائےجاتے ہیں۔ یعنی آوازوں کی مرکزیت اور ان کے ملاپ کے اندر بے شمار رنگ ہوتے ہیں اس لیے مختلف جذبوں کے تحت نکلی ہوئی آوازوں کے اس کمبی نیشن سے اندر موجود رنگوں پر فرق پڑتا ہے اور تبدیلی وجود سے باہر ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ اس کا نام مراقبہ ہےاور مختلف قسم کے مناظر آنکھوں کے سامنے کھلتے چلے جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے رابطہ اور تعلق کی قوت جتنی زیادہ مضبوط ہوگی۔ اتنی ہی طاقت کے ساتھ ہمارے دلوں میں اللہ کی محبت جھلکے گی اور پھوٹے گی۔
مراقبے کے فوائد سائنس کی رو سے: ترقی یافتہ ممالک میں مراقبے کے موضوع پر سائنسی و تحقیقی کام شب و روز جاری ہے‘ جدید سائنسی آلات سے اخذ کیے جانےوالے نتائج سے نہ ثابت ہوا ہے کہ مراقبے سے انسان کو ہمہ جہت فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔ ان نتائج کے پیش نظر مراقبہ کو ایک ٹیکنالوجی کی حیثیت دے دی گئی ہے۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مراقبے سے ہماری عام زندگی پر بھی کئی طرح کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ مراقبے کے ذریعے کئی جسمانی اور نفسیاتی بیماریوں سے نجات مل سکتی ہے۔ کارکردگی اور یادداشت میں اضافہ ہوتا ہے اور ذہنی صلاحیتوں کو جلا ملتی ہے۔ تسبیح کے دوران مسلسل توجہ ارتکاز ضروری ہے۔ زبانی طور پر یا دل ہی دل میں تسبیح کے الفاظ دہرانے کے دوران بھی اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے کہا جاتا ہے کہ اصل تسبیح وہ ہے‘ جو دل یا سانس سے ادا ہو۔ اللہ نے ہمیں سانس اور دل اسی لیےعطا کیے ہیں کہ ہم ان کی مدد سے اسے یاد کریں۔ صرف زبان سے اسےیاد نہ کریں۔ سانس کو دماغ کی سواری بھی کہا جاتا ہے۔ اس لیے سانس کے بارےمیں معلومات مراقبے کا ایک اہم جزو ہے۔ اس حوالے سے پہلا نکتہ یہ ہے کہ تسبیح یا جاپ کے ذریعے آپ کو اپنی قدرتی
سانس کے بارے میں معلومات حاصل ہوتی ہے۔ آپ ایک منٹ میں پندرہ بار ایک گھنٹے میں نو سو مرتبہ اور چوبیس گھنٹے میں 21600 سانس لیتے ہیں لیکن کبھی اس کا احساس نہیں ہوتا۔ آپ کو صرف یہ معلوم ہے کہ سانس کی آمدورفت ایک لازمی عمل ہے‘ سانس زندگی کی کلید ہے اور یہی سانس ارتکا اور مراقبے کی بنیاد ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ ہمیں عمل تنفس کی مختلف مہینوں کا علم ہونا چاہیےجو یہ ہیں:۔ 1۔ قدرتی تنفس۔ 2۔ قدرتی تنفس سے گہری سانس۔ 3۔ پرسکون عمل تنفس۔ 4۔ تنفس میں رکاوٹ۔ آپ تنفس کی ان چار کیفیتوں کا بستراستراحت پر خود بھی جائزہ لے سکتے ہیں‘ آپ جب بستر پر دراز ہوتے ہیں تو آپ کا تنفس معمول کے مطابق ہوتا ہے۔ نیم خوابی کی حالت میں آپ گہرے تنفس میں ہوتے ہیں‘ گہری نیند میں آپ کاتنفس پرسکون حالت میں ہوتاہے اور آپ ہلکے خراٹوں کی آواز محسوس بھی کرسکتے ہیں۔ بعض اوقات گہری نیند کی حالت میں تنفس کا سلسلہ منقطع بھی ہوجاتا ہے۔ آپ اچانک جاگ جاتے ہیں۔ تنفس کی ان چار کیفیتوں کا مشاہدہ مراقبے کے دوران بھی کہا جاسکتا ہے۔ اگر آپ اپنے قدرتی تنفس پر نصف گھنٹےیا اس سے زیادہ عرصے تک توجہ مرکوز رکھتے ہیں تو آپ ایک گہری کیفیت میں چلےجاتے ہیں اور آخر کار انتہائی پرسکون ہوجاتے ہیں ۔ اس سلسلے میں تیسرا نکتہ سانس کی آمدورفت سے آگاہی اور جسم میں اس کی حرکات و سکنات کی محسوسات ہیں۔ چوتھا نکتہ منہ کی آواز ہے جس کا سلسلہ تنفس کے ساتھ جڑا ہوا ہوتا ہے۔ آپ مسلسل جب سانس لیتے ہیں تو سبحان اللہ والحمدللہ کی آواز نکلتی ہے اور ارتکا کی لہریں اپنے جسم میں محسوس کرتے ہیں تو اس سے آپ کو جسمانی قوت کی بحالی میں بھی مدد ملتی ہے۔

05/09/2022

*طريقت و معرفت میں شیخ(مُرشدِکامل) کی ضرورت کیوں ھے؟*

*شیخ اکبر محیی الدین ابن العربیؒ ابنی کتاب مواقع النجوم میں لکھتےھیں*

*تُجھےاپنےنفس کو ایک ایسےاَمر کی قید میں دینا چاھیۓجو تُجھےحکم بھی دے اور منع بھی کرے، تو اُس کی شاگردی اختیار کر،*
*اور*
*اُسے اپنا شَیخ اور مُرشد بنا*
*کیونکہ اگر تُو اپنےافعال کو غیر کی مُراد پر نہیں چلائےگا*
*تو کبھی اپنی خواھش سےباھر نہیں نکل پائے گا*
*چاھےساری عُمر اپنےنفس سےجہاد کرتا رہ اور سختیاں جھیل*
*لیکن جب تک اُس کا انتظام اُسی کےھاتھ ھےتو وہ ھمیشہ اپنی خواھش پر ھی رھےگا*
*کیونکہ وه اپنے معاملات خُود چلارھاھے*
*اگر اُس پر مکاشفےکے لطائف اور مُشاھدے کی چند اقسام کھول بھی دی جائیں تو وہ ھمیشہ اپنی رَعونت اور سرداری پر ھی رھےگا*

*جس سےنکلنا اُس کے بس کی بات نہیں*
*ھاں اگر وہ اپنےجیسے کسی دوسرےنفس کی فرمانبرداری اختیار کرے*

*خُود کو اُس کے امرونہی کے تابع کرےاِس کی وجہ (نفس) کے حجاب کی کثافت اور اُس کی رَسّی کا گنجلک پن ھے*
*یہاں تک کہ وہ مُطلق حکم والے اَمر تک پہنچ جائے، اور (مُرشد) اِس (نفس)کیلیۓ اُس (حق) تک جانےکی سیڑھی ھو*

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*شیخ اکبرؒ نے یہ لکھاھےکہ اگر کوئی مُجاھدے اور ریاضت کے طریق پر خُود کو چلاتاھے*
*تو اِس پر مکاشفےکے لطائف اور مُشاھدے کی چند اقسام کھول دی جاتی ھیں*
*یعنی کسی درجے کا صاحبِ کشف وہ بھی بن جاتاھے*
*اور ایسےبہت سےلوگ ھم نے دیکھےھیں جو کسی درجےمیں کشف کا مقام بھی رکھتےھیں اور خودساختہ پیر اور شیخ بھی بن جاتےھیں*
*لیکن اصل میں اُن کا نفس فریب کا شکار ھورھے ھوتےھیں*
*اور نفس کے فریب سے انہیں بچانےوالا کوئی نہیں یعنی ان کا کوئی مُرشد نہیں*

*لیکن یہ کامل طریقت نہیں ھے*
*کامل طریقت نفس سے اِس کی میں تکبر اَنّا کا خاتمہ ھے*
*جو کاملِ مُرشد کے بغیر نہیں ھوسکتا*
*اور مُرشدِکامل ھی حق تک پہنچانےوالی سیڑھی ھے*

*صل اللّٰہ علی حبیبہ محمدوآلہ وسلم*

25/08/2022

بلڈ پریشر کا قرآن سے علاج

20/08/2022

مقبولیت کا ایک خاص عمل جو کہ مجھے صالحین سے ملا ایک صاحب کمال نے سختی سے نصیحت کی عمل بتا تو ضرور دینا لیکن کسی نااہل کو نہ بتانا، بہت دفعہ سوچا لیکن ہر شخص کو اپنے سے زیادہ اہل پایا سوچا اس گروپ کے ممبران واقعی اہل ہیں۔ شاید میری زندگی کے تجربے میں ایک شخص بھی ایسا نہیں جس نے یہ عمل کیا ہو اور اس کو حیرت انگیز تجربات نہ ملے ہوں جن کو ہر وہ شخص چاہتا ہے جو زندگی کے دن رات گزر رہا ہے۔ اس عمل کے دس بڑے فوائد جو اب تک چند نہیں بلکہ بے شمار لوگوں کے تجربات و مشاہدات میں آچکے ہیں وہ مردبھی ہیں عورتیں بھی حتیٰ کہ بعض نومسلموں نے بھی یہ عمل کیا اور اس کے کمالات اور برکات سے استفادہ کیا۔
پہلا فائدہ
جو شخص اس عمل کو کریگا اس کی دعائیں قبول ہونا شروع ہوجائیں گی‘ جو مانگے گا،دل کی ہر آرزو بر آئے گی، ہر تمنا غیب کے خزانے سے پوری ہوگی، ایک صاحب اپنے تجربے کی بنیاد پر کہنے لگے جب سے آپ نے مجھے یہ عمل بتایا ہے ہر رمضان میں اہتمام سے کرتا ہوں۔ مجھے یاد نہیں میں نے اللہ سے کوئی سوال کیا ہو اور وہ کبھی رد ہوا ہو، جلد یابدیر بلکہ اکثر بہت جلدہی میںنے سوال پورا ہوتے دیکھا۔
دوسرا فائدہ
اس عمل کو کرنے سے انسان خوشیاں ہی خوشیاں دیکھتا ہے، غم دور ہوجاتے ہیں سالہا سال سے اٹکے ہوئے مسائل حل ہوجاتے ہیں، کتنے لوگ ایسے ملے جن کے عدالت میں بہت زیادہ مقدمات تھے لیکن رمضان کے اس عمل نے ان کو مقدمات سے خلاصی دی، ان گنت لوگ ایسے تھے جن کے دفاتر میں کام الجھے ہوئے تھے‘ اس عمل سے غیبی مدد آئی اور ان کی الجھنیں دور ہوگئیں۔
تیسرا فائدہ
شادیوں اور رشتوں کے اٹکے ہوئے مسائل ایسے حل ہوتے ہیں کہ انسان خود حیران رہ جاتا ہے، غیب سے رشتے بنتے ہیں، یاس اور امید کے اندر گھرے ہوئے گھرانے خوشیوں اور شادمانیوں میں کھوجاتے ہیں۔
چوتھا فائدہ
اس وظیفہ کا چوتھا فائدہ یہ ہے رزق اپنی پوری برکت کے ساتھ متوجہ ہوتا ہے بلکہ بے شمار پڑھنے والے تجربہ کار لوگوں نے یہاں تک کہا کہ رزق بڑھتا نہیں بلکہ اس کی بارش ہوتی ہے بند دروازے کھلتے ہیں۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ حلال رزق کے ایسے دروازے کھلتے ہیں جس سے پیاسی اور بھوکی نسلیں سیراب ہو جاتی ہیں۔ اہل تجربہ جن کو سالہا سال سے بتاتا آرہا ہوں ان میں سے بعض نے کہا کہ یہ عمل اپنے لیے نہیں بلکہ نسلوں کیلئے رزق کی وسعت اور برکت کے دروازے کھلواتا ہے۔ ایسی جگہوں سے رزق ملتا ہے جہاں سے گمان نہیں ہوتا اور ایسے ہاتھوں سے طیب مال ملتا ہے جو سوچوں میں بھی نہیں آسکتے۔ عطاءہی عطاءہوتی ہے‘ رحمت ہی رحمت شفقت ہی شفقت، فضل ہی فضل، کرم ہی کرم، برکت ہی برکت ہوتی ہے۔
پانچواں فائدہ
ایسی لاعلاج بیماریاں ایسے طریقے سے قابل علاج ہوجاتی ہیں اور اس طرح غیب کے خزانوں سے راہیں اور راستے کھلتے ہیں خود انسان حیران رہ جاتا ہے کیا واقعی ایسے ممکن تھا، کیا ایسے ہوبھی سکتا تھا‘ انسان کی سوچیں خود ساتھ دینا چھوڑ جاتی ہیں‘ جو شخص ہر طرف سے لاعلاج تھا وہ اس وظیفہ کی برکت سے قابل علاج ہوجاتا ہے۔ایک صاحب اپنی مایوس والدہ کیلئے مشورہ لینے آئے‘ میں نے ان سے عرض کیا رمضان قریب ہے اگر آپ ہمت کرکے رمضان المبارک میں اٹھتے‘ بیٹھتے‘ چلتے‘ پھرتے‘ سوتے‘ جاگتے‘ وضو‘ بے وضو، ہر پل‘ ہر سانس‘ ہر لمحہ‘ہر لحظہ پڑھ کر سوا لاکھ کرلیں اپنی والدہ محترمہ کی صحت وشفاءراحت اور کمال آنکھوں سے ملاحظہ کریں گے۔رمضان کے تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد کہنے لگے کہ 22 رمضان سے وہ والدہ جو خود اٹھ کر بیٹھ نہیں سکتی تھیں‘ مجھے سحری پکا کر کھلانا شروع کردی‘ ایک نہیں ایسی بے شمار سچی کہانیاں،سلگتی داستانیں اور حقیقی واقعات ہیں اس وظیفے کے بارے میں اتنے فوائد ہیں جگہ کی کمی کیوجہ سے تحریر میں نہیں آسکتے۔
چھٹا فائدہ
وہ شخص جو ہر وقت نظر بد‘شا کی نظر رہتے ہیں یا ایسے بچے جن کو بہت جلد نظربد لگ جاتی ہے یا ایسے لوگ جنکا کاروبار نظربد کاشکار ہوگیااور ان کی زندگی میں زوال اور پریشانی ہے اس مسئلے کا بہترین حل یہ وظیفہ ہے۔ بگڑا‘ پرانا جادو‘ الجھی پریشان زندگی‘ حاسدین کا حسد، دشمنوں کا شر، اپنوں یا غیروں کی شرارتیں، ہر پل جان کا خوف، عزت و رسوائی کا خوف ان سب گھمبیر مسائل کیلئے یہ وظیفہ تیر بے خطاءاور شفاءکا سچا رہبر ہے۔
ساتواں فائدہ
اس کا ساتواں فائدہ یہ ہے کہ ساری زندگی کرائے کے مکان میں گزر گئی یا ایک کمرے کے گھٹن زدہ گھر میں‘ ہر من یہ چاہتا ہے کہ آسودہ اور کشادہ رہائش مل جائے‘ پریشان کیوں ہیں رب کے خزانے میں کسی چیز کی کمی نہیں۔ اس کی عطاءکم ہے کیا؟ وہ بندوں سے غافل ہے کیا؟کیا وہ اتنا مصروف ہے کہ ایک کی سنتا ہے اور دوسرے کی سن نہیں سکتا؟، ایک کو دیتا ہے دوسرے کو دینے سے قاصر ہے‘ وہ خالق لازوال ہے وہ مالک کن فیکون ہے جس نے ساری کائنات اور زمین کو بنایا اس کے پاس آپ کیلئے ایک چھوٹا سا ٹکڑا بھی نہیں یہ وظیفہ آپ اور آپ کی نسلوں کو ٹھنڈی چھت مہیا کریگا اور انشاءاللہ ضرور کریگا‘ اعتماد اور کامل یقین سے پڑھیں اور خوبصورت رہائش پائیں۔
آٹھواں فائدہ
اس کا آٹھواں فائدہ یہ ہے کہ آپ کسی اچھی جگہ جاب یا ملازمت چاہتے ہیں‘ ہر تدبیر اختیار کرکے دیکھ لی ہے تمام راستے بند ہیں‘ روزی کا ہر دروازہ بند ہے اور اس پر پڑے تالے اتنے کند ہیں کہ کوئی چابی یعنی تدبیر تالے میں گھومتی ہی نہیں، آپ چاہتے ہیں کہ آپ اچھی سی ملازمت یا بہترین کاروبار یا بیرون ملک جانے کے راستے یا آپ کی اولاد‘
بھائی یا خاوند بہترین رزق پائے بس آپ پراعتماد ہوکر صرف گھر کے افراد یہ وظیفہ پڑھیں ۔
نواں فائدہ
اس کانواں فائدہ یہ ہے کہ ہر مومن کی تمنا ہوتی ہے کہ حج بیت اللہ کی زیارت کروں‘ بلکہ بار بار کروں‘ عمرہ کی سعادت حاصل کروں‘ بلکہ یہاں تک کہ خود بھی میرے گھر والے بھی حتیٰ کہ میرے مرنے کے بعد میری نسلوں کیلئے بھی حج بیت اللہ کی سعادتیں اور دروازے کھلے رہیں‘ مایوس ہونے کے بعد بھی آپ بہت سی دعائیں مانگ مانگ کر تھک چکے ہیں اور مایوسی کے قریب پہنچ چکے ہیں آپ اعتماد کرکے اور اللہ کا نام لے کر بس یہ وظیفہ شروع کردیں۔ جتنا اعتماد‘ درد‘ بے قراری، بے چینی اور خلوص ہوگا اتنا جلد قبولیت کی راہیں کھلیں گی۔ غیب سے اسباب بنیں گے اور راستے کھلیں گے بس اعتماد اور بے چینی شرط ہے۔ بیشمار لوگ یہ وظیفہ پڑھ کرحج کی سعادت حاصل کرچکے ہیں جن کی تعداد کا احاطہ ناممکن ہے۔
دسواں فائدہ
اس کا دسواں فائدہ یہ ہے ہر شخص چاہتا ہے خیر کی غائبانہ دعائیں مجھے ملتی رہیں‘ واقعی اگر آپ چاہتے ہیں کہ اولین اور آخرین کی دعائیں موجودین اور غائبین کی سعادت مند دعائیں حتیٰ کہ سمندروں کی مچھلیاں ہوں یا زمین پر رہنے والے جانور، فضاوں اور ہواوں میں اڑنے والے پرندے یعنی بحرو بر کی ہر مخلوق آپ کیلئے بے تابانہ دعاوں میں مشغول ہوجائے حتیٰ کہ آسمانوں کے فرشتے بھی آپ کیلئے دعا کریں، خود سوچیں اگر یہ ساری مخلوق آپ کیلئے دعا میں لگ جائے کیا کوئی مشکل مشکل رہے گی؟ کیا کوئی پریشانی پریشانی رہ سکتی ہے؟ کیا ہر ناممکن ممکن نہ ہوگا؟ کیا ہر دیوار راستہ نہ بنے گی؟ کیا ہر نا ہاں نہ ہوگی؟ کیا ہر یاس آس میں نہ بدلے گی؟ کیا ہر نامرادی مراد میں نہ بدلے گی؟ تفکرات سے نجات دعاوں کے ذریعے سے ممکن ہے، بے چینی اور پریشانی جس نے آپ کو بے بس کردیا، دعا خود بے چینیوں اور پریشانیوں کو بے بس کردے گی۔
قارئین! اتنے فوائد کے بعد جی چاہتا ہے آپ کو یہ دعا بتا ہی دوں۔
اَللّٰھُمَّ اغفِرلِی وَلِوَالِدَیَّ وَلِلمُومِنِینَ وَالمُومِنَاتِ وَالمُسلِمِینَ وَالمُسلِمَاتِ وَالاَحیَائِ وَالاَموَاتِ۔ ہر نماز کے بعد 11 بار
ہر پل ہر سانس کھلی تعداد میں دن رات نہایت کثرت سے اس کو پڑھیں کوشش ہو کہ ایک سوا لاکھ، دو سوا لاکھ، تین سوا لاکھ ورنہ ایک سوا لاکھ ہوجائے. گھر کا ہر فرد پڑھے ورنہ گھر کے جتنے افراد زیادہ سے زیادہ پڑھ سکتے ہیں پڑھیں ہر بندہ اپنی تعداد پوری کرے‘ جتنا زیادہ سے زیادہ پڑھیں گے اتنا کمال ملے گا۔ بندہ کی طرف سے ہر پڑھنے والے کو اجازت ہے

Address

Up More North Karachi
Karachi
73505

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Asr e Rohaniat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share