09/08/2022
آج 10 محرم الحرام ہے۔
آج امام حسین علیہ السلام نواسہ ِرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے 72 جانثاروں کے ساتھ کربلہ کے صحرہ میں بھوکے پیاسے نام نہاد 9 لاکھ مسلمانوں کے لشکر کے ہاتھوں شہید ہو گئے ہیں۔
وجہ شہادت
کہتے ہیں جسکی وراثت ہوتی ہے جب برباد ہوتی ہے تو اسکو ہی سب سے زیادہ فرق پڑ تا ہے۔
آگر امام حسین علیہ السلام دفاع اسلام نہ کرتے تو کیا ہوتا؟
جواب۔ جمعہ کی نماز بدھ کو ہوتی اور شاید ازان اور نماز کا وجود ہی نہ ہوتا۔
یزید بن معاویہ لع کی اسلامی و شریعت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تمام احکام حلال کو حرام اور تمام احکام حرام کو حلال قرار دینا تھا۔تمام مسلمان خاموش تماشائی بنے اسلام کا مزاق اور بربادی کا تماشہ دیکھ رہے تھے اور یزید لعین بدکردار زانی فاسق و فاجر اپنی من مانی سے اسلام کا جنازہ نکال رہا تھا۔
ایسے میں سید الشہدہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنے نانا کے دین اسلام کو بچانے کے لیے یزید بدکار کی کھول کر مذمت کی اور پوری طرح روکنے کے لئے اپنی جان کی پروا تک نہ کی اور کربلہ کے صحرہ میں بھوکے پیاسے اپنے 72 جانثاروں کے ساتھ شہادت حاصل کی۔
یاد رہے یہ صرف مردوں کا کاروان نہ تھا بلکہ اس میں خاندان نبوت کی خواتین و بچے بھی شامل تھے۔
ان مسلمان کے سفاکی اور دشمنی آل رسول کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ قتل امام حسین علیہ السلام کے بعد ان مسلمانوں نے شہید امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کے لاشوں پر گھوڑے دوڑائے، آل رسول کی حرمت کو پامال کیا۔امام حسین علیہ السلام کے خیمے جلا دیے خواتین کی چادریں اور بچوں کی کانوں سے بندے نوچ لیئے۔سارا سامان لوٹ لیا اور صرف اس پر بس نہیں کیا آل رسول کی خواتین و بچوں کو رسیوں سے باندھ کر 1400 میل دور ملک شام میں یزید لعین کے دربار میں مجرموں کی طرح پیش کیا گیا ۔
اور یزید لع فخریہ اہل بیت سے کہتا تھا۔آج میں نے بدر و احد کے اپنے کافر اجداد کا انتقام لے لیا۔
اب آپ اپنے ایمان و حق سے بتائیں جس نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کلمہ پڑھ کر آپ اسکی شفاعت کے طلبگار ہوں اور اپنا سب ناموس رسالت پر لٹانے کے لیے تیار ہیں۔اور وہ نبی برحق جس حسین علیہ السلام سے سب سے زیادہ محبت کرتا ہو۔تو کیا آپ اس کے قاتلوں سے محبت کریں گے یا نفرت۔
فیصلہ آپ کے ضمیر کے اوپر ہے۔
کیونکہ آپکی دشمن اہل بیت کی محبت اور نفرت سے محمد و آل محمد علیہ السلام کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔مگر آپکی محبت اور نفرت پر آپکی اپنی آخرت کا دارومدار ہے۔
سوچ لیجئے کربلہ کا مارکہ ایک دن کا تھا مگر دشمن اہل بیت یزید لع و ساتھی تا قیامت ذلیل و رسواء اور اہل بیت تا قیامت کامیاب و کامران اور افضل ترین رہیں گے۔