Tablighi Bayanaat

Directions

Tablighi Bayanaat کیا آپ نے میرا پیچ لائک کیا ہے اگر نہیں تو گزارش ہے لازمی لائک کرے تاکہ آپکو ہماری ویڈیو پنچھ سکے Only Islamic Update Bayanaat Tabligh

05/10/2026

جب دل میں محبتِ الٰہی سما جائے،
تو انسان شکوے کم اور سجدے زیادہ کرنے لگتا ہے
کیونکہ اسے یقین ہوتا ہے:میرا رب سب جانتا ہے۔

انا للہ وانا الیہ راجعون عراق کے پرانے تبلیغی ساتھی ڈاکٹر عبود ہلال الجبوری انتقال کر گئے اللہ تعالی ان کی کامل مغفرت فر...
02/10/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون
عراق کے پرانے تبلیغی ساتھی ڈاکٹر عبود ہلال الجبوری انتقال کر گئے
اللہ تعالی ان کی کامل مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ( آمین )

یہ ہیں بابا یوسف، جو تقریباً 45 سال سے لاہور مناوا، چاندنی چوک کے قریب اسی سائیکل پر لوگوں کو ناشتہ کروا رہے ہیں۔بابا جی...
30/09/2026

یہ ہیں بابا یوسف، جو تقریباً 45 سال سے لاہور مناوا، چاندنی چوک کے قریب اسی سائیکل پر لوگوں کو ناشتہ کروا رہے ہیں۔

بابا جی کے پاس نہ کوئی بڑی دکان ہے، نہ کوئی شاندار ہوٹل… بس ایک سادہ سی سائیکل ہے، جس پر انہوں نے ایک چھوٹا سا تختہ بنوا رکھا ہے، اور اسی پر اپنے دو پتیلے رکھ کر گھر سے نکلتے ہیں۔

یہاں بابا جی لوگوں کو صرف 50 روپے میں نان، چنے اور ایک انڈے کا ناشتہ کرواتے ہیں۔ قیمت اتنی کم ہے کہ آج کے دور میں یقین کرنا مشکل لگتا ہے، لیکن بابا جی کہتے ہیں کہ مقصد حلال رزق کمانا اور لوگوں کو آسانی سے ناشتہ کروانا ہے۔

اور سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ بابا یوسف کی عمر تقریباً 80 سال ہے۔

80 سال کی عمر میں جب اکثر لوگ آرام کی زندگی گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں، بابا جی آج بھی اپنی سائیکل خود چلا کر یہاں آتے ہیں، دو پتیلے ساتھ لاتے ہیں، تقریباً چار گھنٹے یہاں کھڑے رہتے ہیں، اپنا ناشتہ فروخت کرتے ہیں اور تقریباً 500 سے 600 روپے کما کر واپس گھر چلے جاتے ہیں۔

سچ کہوں تو بابا جی کو دیکھ کر مجھے لگا کہ محنت کرنے کے لیے عمر نہیں، حوصلہ چاہیے۔

اور پھر بابا جی نے اپنی زندگی کی ایک ایسی بات بتائی جس نے مجھے اندر تک ہلا دیا۔

بابا جی نے بتایا کہ کچھ عرصہ پہلے ایک فوڈ بلاگر نے ان کی ویڈیو بنائی تھی۔ وہ ویڈیو اللہ کے فضل سے بہت وائرل ہوئی، لوگوں نے بابا جی کو سپورٹ کیا، اور اسی مدد کی وجہ سے بابا یوسف عمرہ ادا کرکے واپس آئے۔

بابا جی بتاتے ہیں کہ وہ 21 دن مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہے اور جب واپس آنے کا وقت آیا تو دل ہی نہیں چاہ رہا تھا کہ پاکستان واپس آؤں۔

لیکن اب 80 سال کی عمر میں بھی ان کے دل میں ایک نئی خواہش ہے۔

بابا جی کہتے ہیں:

“میں دوبارہ عمرہ کرنا چاہتا ہوں۔”

یہ الفاظ سنتے ہی میں سوچنے لگا کہ ایک ایسا بزرگ جو اپنی عمر کے اس حصے میں بھی کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلا رہا، بلکہ خود سائیکل چلا کر، دو پتیلے اٹھا کر، چار گھنٹے محنت کرکے حلال رزق کما رہا ہے… اللہ اس کی نیت اور محنت میں کتنی برکت ڈال رہا ہوگا۔

بابا جی بار بار اللہ کا شکر ادا کرتے رہے اور کہتے رہے:

الحمدللہ، اللہ نے بہت دیا ہے۔

میں خود بہاولپور سے خاص طور پر بابا یوسف کی ویڈیو بنانے کے لیے آیا، لیکن جب ان کی پوری کہانی سنی تو محسوس ہوا کہ یہ صرف ایک ناشتہ بیچنے والے بابا جی نہیں، بلکہ محنت، خودداری، شکر اور حلال رزق کی ایک زندہ مثال ہیں۔

ہم اکثر رزق کے لیے پریشان ہوتے ہیں، لیکن بابا جی ہمیں یہ سبق دے رہے ہیں کہ اگر نیت صاف ہو، معاملات درست ہوں اور انسان محنت کرتا رہے تو اللہ تعالیٰ تھوڑے میں بھی برکت ڈال دیتا ہے۔

بابا یوسف آج بھی کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلا رہے۔

وہ آج بھی اپنی سائیکل چلا رہے ہیں، اپنے پتیلے اٹھا رہے ہیں، لوگوں کو ناشتہ کروا رہے ہیں اور حلال رزق اپنے گھر لے کر جا رہے ہیں۔

اللہ پاک بابا یوسف کے رزق میں برکت عطا فرمائے، انہیں صحت اور لمبی زندگی دے، اور ان کی دوبارہ عمرہ کرنے کی خواہش پوری فرمائے۔ آمین۔

اور اگر لاہور مناوا، چاندنی چوک کے قریب کوئی بھائی بابا یوسف کو سپورٹ کرنا چاہتا ہے تو ان سے ضرور رابطہ کرے۔ شاید ہماری تھوڑی سی مدد کسی بزرگ کی سب سے بڑی خواہش پوری کرنے کا ذریعہ بن جائے۔

بابا جی کے لیے ایک دعا ضرور کریں: یا اللہ! بابا یوسف کو دوبارہ اپنے گھر کی حاضری نصیب فرما۔ آمین

28/09/2026

کسی نے کہا ایسی بات بتاو کہ شوق ہو جنت میں جانے کا
آواز آئی
جنت میں حضور ہوں گیں

الحمدللہ لوارلائی تبلیغی اجتماع کی تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ان شاء اللہ 24، 25 اور 26 ستمبر، جمعرات، جمعہ اور ہفت...
24/09/2026

الحمدللہ
لوارلائی تبلیغی اجتماع کی تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔
ان شاء اللہ 24، 25 اور 26 ستمبر، جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو اجتماع منعقد ہوگا۔ تمام احباب سے گزارش ہے کہ خود بھی بھرپور شرکت فرمائیں اور اپنے ساتھیوں کو بھی شرکت کی ترغیب دیں❤️

اللہ پاک اس اجتماع کو سارے عالم کے تمام انسانوں کے لیے ہدایت کا ذریعہ بنائے، اور اسے دین کی محنت کے پھیلنے اور انسانیت کی اصلاح کا ذریعہ بنائے۔ آمین یا رب العالمین جزاکم اللہ خیراً۔ 🤲

صحابہ کے نقصان کے مشابہ ہےایک ساتھی روس کی جماعت میں گیا، پیچھے اس کو سولہ لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ وہ واپس آئے تو اس کے ...
22/09/2026

صحابہ کے نقصان کے مشابہ ہے

ایک ساتھی روس کی جماعت میں گیا، پیچھے اس کو سولہ لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ وہ واپس آئے تو اس کے سارے رشتہ داروں نے اس کا جینا حرام کر دیا، تبلیغ کرتا رہا اور سارا گھر لٹا دیا، اسی کا نام اسلام ہے کہ اپنے بچے در در بھیک مانگتے رہیں، وہ نیم پاگل ہو گیا۔ ایک دفعہ ہم گشت کر رہے تھے منڈی میں تو وہاں وہ بھی بیٹھا ہوا تھا اور جو منڈی کا تاجر تھا وہ کہنے لگا کہ مولوی صاحب یہ کوئی تبلیغ ہے اس بے چارے کا سارا گھر لٹ گیا سولہ لاکھ کا نقصان ہوا۔
میں نے اس ساتھی سے کہا کہ تجھے مبارک ہو، وہ حیران ہو گئے انہوں نے کہا: مولوی صاحب! یہ کیا کہہ رہے ہو؟ میں نے کہا: اجمالی بات تو یہ ہے کہ یہ نقصان اس کے مقدر میں تھا:

مَا أَصَابَكَ لَمْ يَكُنْ لِيُخْطِئَكَ وَمَا أَخْطَأَكَ لَمْ يَكُنْ لِيُصِيبَكَ رُفِعَتِ الْأَقْلَامُ وَجَفَّتِ الصُّحُفُ ؕ

"نبی ﷺ کا فرمان ہے جو تکلیف آنے والی ہے اسے کوئی ہٹا نہیں سکتا اور جو راحت آنے والی ہے اس کو کوئی روک نہیں سکتا۔ قلم اٹھا لئے گئے اور صحیفے خشک ہو گئے۔"
یہ تکلیف آنی تھی، کاروبار میں گھاٹا آنا تھا، تمہاری اس منڈی میں روزانہ گھاٹے پڑتے ہیں، لاکھوں کے گھاٹے پڑتے ہیں، تم نے کبھی شور مچایا؟ تم نے کبھی کہا کہ اس کے بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔ سودی کاروبار کرتے کرتے جب وقت آتا ہے دیوالئے نکل جاتے ہیں۔ یہ تبلیغ میں گیا تھا، اس کا نقصان ہوا، اس لئے شور مچار ہے ہیں اس کا نقصان ہونا تھا، لیکن یہ مبارک شخص ہے کہ اس کا نقصان صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے نقصان سے مشابہ ہو گیا۔

اقتباس حضرت مولانا طارق جمیل صاحب دامت برکاتہم العالیہ

20/09/2026

تبلیغ کرنے کا اثر پوری دنیا میں ہوتا ہے حضرت مولانا زین العابدین صاحب رحمۃ اللہ علیہ

میری مسجد میں تبلیغی جماعت والے مہمان دین کی دعوت دینے کے لیے ا کر ٹھہرے ہوئے تھے میری والدہ نے میری کچھ ایسی تربیت کی ہ...
19/09/2026

میری مسجد میں تبلیغی جماعت والے مہمان دین کی دعوت دینے کے لیے ا کر ٹھہرے ہوئے تھے میری والدہ نے میری کچھ ایسی تربیت کی ہے کہ مجھے جو لوگ دین کی خدمت کرتے ہیں وہ انتہائی اچھے لگتے ہیں ان کی صحبت میں بیٹھنا ان کی تابعداری کرنا خدمت گزاری کرنا مجھے پسند ہے اسی لیے جب بھی میرے گاؤں میں تبلیغی جماعت اتی ہے تو میں اپنا زیادہ سے زیادہ وقت ان کے ساتھ بیتاتا ہوں میری کوشش ہوتی ہے کہ میں دین کے بارے میں کچھ سیکھ سکوں اس کے علاوہ اللہ تعالی کی راہ میں نکلے ہوئے ان لوگوں کے کام آ سکوں
میرا گھر مسجد کے بالکل پڑوس میں ہے مسجد کی اور ہماری دیوار ملی ہوئی ہے ہماری زیادہ تر کوشش ہوتی ہے کہ جو بھی مہمان ا کر ٹھہرے ان کے لیے روٹی ہمارے گھر سے بن کر چلی جائے گو کہ اب حالات تھوڑے سخت ہیں اتنی گنجائش نہیں نکل پاتی تو اس لیے جتنی ہو سکتی ہے ہم مدد کر دیتے ہیں

رات جب میں عشاء نماز پڑھنے کے لیے گیا تو میں نے محسوس کیا کہ ہمارے سارے مہمان تھوڑے افسردہ ہیں گو کہ میرے علاوہ اور بھی وہاں لوگ موجود تھے شاید باقی لوگوں نے بھی یہ بات محسوس کی ہوگی لیکن کم از کم میرے سامنے کسی نے ان مہمانوں سے یہ پوچھنے کی زحمت نہیں کی کہ اپ لوگ تھوڑے پریشان دکھائی دے رہے ہیں نماز کا اختتام ہوا تو انہوں نے حسب روایت دین اسلام کے متعلق بتایا اور لوگوں کی عزت و تکریم کی خاطر ان کو کچھ خشک میوہ جات بھی دیے جب سب لوگ نماز ادا کر کے نکل گئے تو میں وہیں بیٹھا رہا لوگوں کے جانے کے بعد میں ان کے نگہبان سے ملا اور اس سے پوچھا کہ کیا بات ہے اپ سب لوگ اداس نظر ارہے ہیں میرا چونکہ ان کے پاس بہت وقت گزرتا تھا شاید اسی لیے انہوں نے مجھے سچ بتا دیا انہوں نے بتایا کہ
ان کے ایک ساتھی جو کہ بازار سے راشن لینے گیا ہوا تھا اس کو راستے میں ڈکیتوں نے روک لیا اور اس سے ساری رقم چھین لی جو کہ تقریباً 3500 روپے بنتی تھی نہ صرف اس سے رقم چھینی بلکہ اسے اپنے ساتھ موٹر سائیکل پر بٹھا کر کہیں دور ویرانے میں اتار دیا جس کی وجہ سے وہ ساتھی واپسی کا راستہ بھی بھول گیا اور بڑی مشکل سے ڈھونڈتے ڈھونڈتے اس مسجد تک پہنچا یہاں تک اتے اتے عشاء ہو گئی کیونکہ ہمارے پاس رات کے لیے کھانے کا راشن ہی نہیں تھا اوپر سے جب ہمارا ساتھی واپس نہیں ایا تو ہمیں اس کی فکر ہو گئی اس کا موبائل بھی ڈاکوؤں نے چھین لیا تھا شکر الحمدللہ اب ہمارے ساتھی واپس ا چکے ہیں لیکن چونکہ اس کو انے میں اتنی دیر ہو گئے اور پھر اس سے پیسے بھی چھین لیے گئے وہ راشن بھی نہیں لا سکا تو ہم لوگوں نے کھانا نہیں کھایا لیکن اللہ تعالی کی راہ میں انے والی چھوٹی چھوٹی تکالیف سے ہم لوگ گھبرانے والے نہیں ہیں ہم یہ گزارا کر لیں گے بس پریشانی یہ ہے کہ ہمارے ساتھی کو ہماری وجہ سے اس تکلیف سے گزرنا پڑے ان کی بات سن کر میرے پیروں سے زمین نکل گئی مجھے زمانہ جاہلیت کا وہ دور یاد اگیا جب لوگوں کو حق کی طرف بلایا جاتا تھا تو وہ ہتھے سے اکھڑ جاتے تھے وہ حق کی طرف بلانے والوں سے الجھنے لگتے تھے ان کو اذیت دینے لگتے تھے مجھے جب ساری حقیقت پتہ چلی تو میں اسی وقت گھر ایا گھر ا کر گھر سے ان کی ضرورت کے مطابق خشک راشن لیا ان کو جا کر دیا اپنے رشتےداروں کہ گھر سے جو تھوڑے بہت الو ملے وہ جمع کر کے ان کو دیے ساتھ دکان سے خرید کر انڈے دیے یوں ان کا رات کے کھانے کا انتظام ہو گیا اور میں نے ان سے کہا کہ انشاءاللہ میں صبح تک اپ کا یہ نقصان پورا کر دوں گا میری بات سن کر انہوں نے مجھے کہا کہ ہمیں نقصان کی کوئی فکر نہیں ہے اللہ تعالی کی ذات اوپر بیٹھی ہے اگر وہ کسی کا نقصان نہ کرے تو انسان نہیں کر سکتے اپ کا بہت شکریہ اپ کی وجہ سے ہم لوگوں نے پیٹ بھر کر کھانا کھا لینا ہے ہم اپ کو دعا دیں گے میں نے ان کی بات سن کر کہا کہ میں نے جو کچھ اپ کو دیا ہے اس میں اپ لوگوں کا حق ہے اور یہ میں اپنے پاس سے نہیں دے رہا میرے کچھ قارئین کرام ہیں جو الحمدللہ اتنے سخی ہیں کہ وہ ہر ماہ کچھ نہ کچھ مدد کر دیتے ہیں تو ان کے تعاون سے الحمدللہ کئی لوگوں کا پیٹ بھر جاتا ہے اگر ہو سکے تو اپ ان لوگوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا میری بات مکمل ہوئی تو انہوں نے باقاعدہ مجھ سے میرے قارین کرام کے نام پوچھے اور میری عادت ہے کہ جو لوگ بھی میرے کہنے پر مدد کرتے ہیں ان سب کی میں نے ایک فہرست بنا کر رکھی ہوئی ہے میں نے ان کو باقاعدہ وہ رزق تھما دی اور یقین کریں انہوں نے مجھے اپنے پاس بٹھائے رکھا وہاں میرے بیٹھے ہوئے انہوں نے کھانا بنایا ہم سب نے مل کر وہ کھانا کھایا اور اس کے بعد باقاعدہ انہوں نے رو کر میرے ان قارئین کرام کے لیے دعا کی اور دعا مکمل ہونے کے بعد اس شخص نے کہا کہ میں یہ بات پورے وثوق سے کہہ رہا ہوں کہ انشاءاللہ ہماری یہ دعا اللہ تعالی کے ہاں قبول ٹھہرے گی

واقعہ یہاں ختم نہیں ہوا اب میں نے ان لوگوں سے کہا تھا کہ ان کا جتنا نقصان ہوا ہے میں پورا کر دوں گا لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس وقت میرے گھر پہ محض 700 روپے تھے میں نے وہ پیسے لیے اور سوچا کہ فجر کی نماز پر ان کو دے دوں گا مگر میں کسی وجہ سے فجر کے نماز پر وہ رقم ان کے حوالے نہیں کر سکا پھر مجھے کہیں جانا پڑ گیا میرا سارا دن وہیں گزر گیا دوبارہ میں مغرب کے وقت اپنے گھر ایا لیکن مغرب سے پہلے مجھے تین ہزار روپے ہماری قاریہ محترمہ نضحت پاشاہ صاحبہ کی طرف سے موصول ہوئے حتی کہ نہ تو میں نے ان سے مانگے تھے اور نہ ہی ان کو پتہ تھا کہ مسجد میں ٹھہرے ہوئے مہمانوں کے ساتھ یہ سانعہ پیش ا چکا ہے اس کے ساتھ ایک اور قاریہ کومل عامر صاحبہ کی طرف سے بھی 1500 روپے موصول ہو چکے تھے الحمدللہ وہ مطلوبہ رقم مجھ کو حاصل ہو چکی تھی جو میں نے اللہ تعالی کی راہ میں نکلے ہوئے اللہ تعالی کے ان بندوں کو دینی تھی میں نے وہ رقم نکلوائی اور ان مسافروں کے حوالے کر دی یہ یقین کریں جب میں نے وہ رقم ان مسافروں کے حوالے کی تو ان کا لیڈر مجھے گلے لگا کر رو پڑا میں نے ان سے پوچھا کہ اس پہ رونے والی کوئی بات نہیں یہ تو کوئی اتنا بڑا سانحہ نہیں تھا اتنا بڑا نقصان نہیں تھا میری بات سن کر اس نے بتایا کہ میں حادثے یا نقصان کی وجہ سے نہیں رو رہا مجھے اس بات پر رونا ایا کہ اپ اور اپ کے پڑھنے والے کتنے اچھے لوگ ہیں جو ہم کو ذاتی طور پر نہ تو جانتے ہیں اور نہ ہی ہم سے کوئی خون کا رشتہ ہے لیکن اس کے باوجود اپ لوگوں نے ہماری اتنی مدد کی اتنی خدمت کی اور کچھ لوگ ایسے ہیں جو ہمیں اپنی مسجد تک میں رہنے نہیں دیتے جو اپنی گلی محلوں میں ہم کو اسلام کی تبلیغ اور تلقین تک نہیں کرنے دیتے میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم سب کو راہ ہدایت عطا کرے اور ہم سے اپنے دین کی خدمت لے
انہوں نے بتایا کہ وہ اللہ تعالی کی راہ میں سفر کے دوران تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں اور وہ بھی کوئی اتنے بڑے جاگیردار نہیں ہیں بلکہ محنت مزدوری کرنے کے بعد کچھ رقم جمع کرتے ہیں اور اس رقم سے اللہ تعالی کی راہ میں جتنا ہو سکے اتنا سفر کرتے ہیں اور لوگوں کو اسلام کی تبلیغ کرتے ہیں کسی کے پاس مہینے کا خرچ ہوتا ہے تو وہ مہینے کے لیے نکل اتا ہے کسی کے پاس دو مہینے کا ہوتا ہے تو وہ دو مہینے کے لیے نکل اتا ہے کسی کے پاس چار مہینے کا ہو تو وہ چار مہینے کے لیے نکل اتا ہے یقین کریں جب ہمارے ساتھی سے نقدی چھینی گئی تو ہمیں سب سے زیادہ فکر اس کی بات کی تھی کہ اب شاید ہم میں سے کچھ ساتھیوں کو ان کی امید اور سوچ سے کم وقت اللہ تعالی کی راہ میں رہنے کا ملے گا کیونکہ اگر ان کا زادہ راہ ختم ہو جائے گا تو وہ زیادہ دن ہمارے ساتھ نہیں چل سکیں گے لیکن الحمدللہ نہ صرف ہمارا نقصان پورا ہو گیا بلکہ ہمیں وہ ایک رات بھی اللہ تعالی نے بھوکا نہیں سونے دیا بے شک جو لوگ اللہ تعالی کی راہ میں نکلتے ہیں اللہ تعالی ان کے لیے راستے بھی نکال ہی دیتا ہے جس طرح اللہ تعالی نے لوگوں کی ہدایت کے لیے ہمیں وسیلہ بنایا ہے بالکل اسی طرح ہمارے لیے اپ کو بھی ایک وسیلہ بنایا ہے اللہ تعالی اپ کی اس نیکی کو قبول فرمائے انشاءاللہ اپ ہماری دعاؤں میں ہمیشہ رہیں گے

اختتام۔
قارئین کرام اگر آپ کو میری تحریر پسند ائے تو پھر میں آپ کے شئیر اور فالو کا مستحق ہوں

18/09/2026

ایک وزیر نے ایک چوکیدار رکھا حضرت مولانا محمد جمیل صاحب سابق امام رائیونڈ مرکز تبلیغی جماعت
تبلیغی بیانات آفیشل


14/09/2026

Ya Tum nabi ho ? 😱😱 Hazrt Molana Ahsan ul Haq Shab Tablighi Bayanaat Official

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tablighi Bayanaat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share